استامنوفین

Acetaminophen [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپ کے بچے کو دواکی ضرورت ھے جس کا نام استامنوفین ھے۔یہ جانکاری پرچہ بتاے گاکہ استامنوفین کس طرع کام کرتی ھے،اسکے نقصانات کیا ھیں اور یہ دوا لینے سے آپ کے بچے کے ساتھ کیا مساعل ​ھو سکتے ھیں

یہ کیسی دوا ھے؟

استامنوفین درد کو آ رام پہچاتی ھے 1ور بخار کو کم کرتی ھے۔

یہ اپنے برانڈ ناموں ٹاینانول اور ٹیمپرا سے مشہور ھےْ یہ مختلف شکلوں میں دستیاب ھے جیسے کہ گولیاں،چوسنے والی گولیاں،ذبان کے اوپر گھلنے والی گولی،کیپسول،ریکٹم سے لینے والی گولیاں اور محلول کی شکل میں۔

استامنوفین درد،سر کا درد،بخار،کھانسی اور نزلہ دور کنےکے لیے دوسری دواوں کے ساتھ ملا کر دی جاتی ھے

بچے کو دوا دینے سے پہلے

اگر آپ کے بچے کو الرجی ھے تواستعمال سےپہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں

حفاضتی اقدام کے لئے آپنے فارماسسٹ یا ڈاکٹر کو مطلع کریں اگر بچے کو مندرجہ ذیل بیماری ھو

  • جگر کی خرابی
  • گردوں کی خرابی
  • فینی لیکٹونوریا(پی کےیو

آپ کو اپنےبچے کو دوا کسطر ح دینی ھے؟

  • اپنے بچے کو ڈاکٹریا فارماسسٹ کی ہدایت کے مطابق دوا دیں استامنوفین کی مقدار اتنی دیں جتنی کہ لیبل کے اوپر بتائ گئ ھے، استامنوفین کی زیادہ مقدار بچے کو نقصان پہچا سکتی ھے
  • ڈاکٹریا فارماسسٹ کی ہدایت کے مطابق دوا دیں استامنوفین کی مقدار اتنی دیں جتنی کہ لیبل کے اوپر بتائ گئ ھے، استامنوفین کی زیادہ مقدار بچے کو نقصان پہچا سکتی ھے
  • بچے کو 24 گھنٹوں میں پانچ بار استامنوفین کی خوراک دیں،ھر خوراک میں4 گھنٹے کا وقفہ ھونا ضروری ھے
  • اگر استامنوفین پیٹ خراب کرے تو اسے کھانے کے ساتھ دیں
  • اگر بچے کو استامنوفین کا شربت دینا ھے تو ماپنے کا چمچہ یا فارما سیسٹ کے سرنج سے ماپ کر دیں

اگر بچے کو پاخانےکے سوراخ سے گولی دینی ھے تو اسکی ھدایات پر عمل کریں

اگر بچےکی خوراک مس ھو جایے تو کیا کرنا ھے؟

  • جس وقت یاد آ جائے دے دیں
  • اگر اگلی خوراک کا وقت آ گیا تو پچھلی کو بھول جائیں
  • ایک وقت میں ڈبل خوراک کبھی نہ دیئں

استامنوفین کے جزوی اثرات کیا ھو سکتے ھیں؟

ایسٹامینوفون عام استعمال میں شاز و ناور ھی کوئی ضمنی اثر دکھاتی ھے۔

اگر آپکو یہ پریشانی ھو کہ کہ آپ نے اپنے بچے کو زیادہ مقدار میں ایسٹامینوفین دے دی ھے تو ڈاکٹر یا دوا ساز سے رابطی کیجئے

مندرجہ ذیل جزوی اثرات کامن نھیں لیکن کسی سنچیدہ مسئلے کی نشاندھی کرتے ھیں،اگر ان میں سے کسی ایک کے اثرات ظاھرھوں تو اپنے بچے کو فورن اسکے ڈاکٹر یا ایمرجنسی میں لے کر جا ئیے

  • ڈ ائریا
  • پیٹ کا درد یا مڑوڑ
  • بھوک کا خاتما
  • جلدی دانے،داہئرے ،خارش
  • چہرا،ھونٹ،زبان،یا گلے کی سوجن
  • پسینے کی زیادتی
  • آنکھوں یا جلد کا پیلا ھونا

استامنوفین کی دوا دیتے وقت کونسی حفاضتی تدابیر اختیار کرنی ضروری ھیں؟

اگر آپ بچے کو درد کے لئےاستامنوفین دیتے ہیں تو اس صورت میں اپنے ڈاکٹر کو کال کریں اگردرد بڑھ جاتا ھے، نیا درد ھوتا ھے یا درد والا حصہ سرح یا سوج جاتا ھےکوئ اور دوا دینے سے پہلے خواہ وہ نسخےکی ھو یا بغیر نسخے کی،یاپھردوسری ادویات، جیسے ھربل،یا قدرتی دوائیں،اپنے ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے رجوع کریں

کچھ اور دوائیں بھی ھو سکتا ھے استامنوفین کے اجزاء رکھتی ھوں ،ہمیشہ اجزاءکو چیک کریں یا فارماسسٹ سے رجوع کریں تاکہ آپ بچے کواستامنوفین کی زیادتی سے بچا سکیں

آپ کی جانکاری کےلئے ضروری نکات

وہ تمام دواہیاں جو آپ کا بچہ لے رھا ھے،ان کی لسٹ ڈاکٹر یا فارماسسٹ کو دکھایئں

کئی اقسام کی استامنوفین دستیاب ھے،اپنے بچے کی عمر اور وزن کی تسلی کرکے دوا دیں اگر آپ پر یقین نہیں ھیں تو بچے کے ڈاکٹر یا فارماسسٹ سےرجوع کریں

نہ تو اپنے بچے کی دوا کسی سے شئر کریں اور نہ کسی کی دوا اسے دیں

استامنوفین کو کمرے کے درجہ حرارت ،تھنڈی،خشک جگہ پر رکھیں ،سورج کی روشنی سے دور رکھیں،کچن یا غسل خانے میں نہ رکھیں

ختم شدا تاریخ کی دوائیاں گھر میں نہ رکھیں،اپنے فارماسسٹ سے دریافت کریں کہ پرانی دوائیاں کہاں پھینکنی ہھیں

استامنوفین کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں،اگر بچہ زیادہ مقدار میں دوائ کھا لیتا ھے تو انتاریو زھر خردنی مرکز کو کال کریں،مندرجہ ذیل نمبر فری ھیں

  • ٹورنٹو کے لئے کال کریں 416-813-5900
  • انتاریو میں کسی دوسری جگہ سے 1-800-268-9017
  • اگر آپ اونتاریو سے باھر ھیں تو لوکل زھر خردنی کے مرکز سے رابطہ کریں

بے تعلقی میڈ۔ایڈ کی یہ اطلاح چھاپے کے وقت بلکل صحی ھے،یہ استامنوفین کے متعلق مختصر اطلاع ھے یہ اس دوا کی تفصیلی اطلاع نھیں ھے نہ ھی اسکے جزوی اثرات کی پوری لسٹ ھے،اگر آپ کے من میں مزید سوالات ھیں یا مزید اطلاع چاھتے ھیں تو اپنے ھیلتھ کئر مرکز سے رابطہ کریں

Last updated: ربيع الأول 17 1429