ایمبلی اوپیا

Amblyopia (lazy eye) in children [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

بچوں میں ضعف بصارت کے بارے میں پڑھیں، بچوں میں ضعف بصارت کی وجوہات اور بجوں میں ضعف بصارت کا علاج۔

بصارت میں کمی کو ایمبلی اوپیا کہتے ھیں۔ یہ اس وقت ھوتی ھے جب دماغ پوری طرح نظر کو آنکھ کی طرف منتقل نہیں کرتا۔ایمبلی اوپیا عام طور پر ایک آنکھ میں ھوتا ھے لیکں دو آنکھوں میں بھی ھو سکتا ھے۔ ایمبلی اوپیا کو کبھی کبھی " سست آنکھ "بھی کہتے ھیں

ضعف بصری کا مظاہرہ دائیں آنکھ کے ذریعے بلی کے ایک دھندلے عکس کے ذریعے اور بائیں آنکھ سے بلی کے شفاف عکس کے ذریعے کیا جاتا ہے
دماغ اور آنکھیں، نظر کو پیدا کرنے کے لئے اکٹھے کام کرتے ہیں۔  ایمبلائیوپیا اس وقت ہوتا ہے جب ایک آنکھ میں نظر کمزور ہو جاتی ہے۔ کیوں کہ دماغ اور آنکھ  اچھی طرح اکٹھے کام نہیں کر رہے ہوتےہیں۔

ایمبلی اوپیا ھونے کی وجوھات

ایمبلی اوپیا ھونے کی وجوھات میں کوئ بھی وجہ یا بیماری ھو سکتی ھے جو کہ نظرکو دھندلا دیتی ھے اور دماغ کی توجہ ایک آنکھ کی طرف کر دیتی ھے ۔ یہ کسی بھی مندرجہ ذیل وجہ سے ھو سکتی ھے

  • سٹرابیسمس یعنی آنکھوں کا سیدھا نہ ھونا
  • نیکوال یعنی آنکھوں کا ترچھا پن
  • کانٹریکٹ یعنی آنکھ کے عدسے کا دھندلا پن
  • آنکھ کے ڈھکنے جھکاؤ
  • وقت سے پہلے پیدائش
  • ایمبلی اوپیا یا سٹرابیسمس کا ودثے میں ملنا
  • کوئ ایسی بیماری جو آنکھوں پر اثر کرے

نو سال سے کم عمر بچوں کو زیادہ خطرہ

ایمبلی اوپیا کے ھائی رسک کا شکار نو سال سے کم عمر بچے ھوتے ہیں۔اس عمر میں بچے کی نظر بن رھی ھوتی ھے، بچہ جتنا چھوٹا ھو گا، رسک اتنا زیادہ ھو گا

ایمبلی اوپیا کا علاج

ھر بچبے کا ایمبلی اوپیا فرق ھوتا ھے۔ آپکا ڈاکٹر اسکا بہترین علاج تجویز کرے گا۔ علاج بچے کی عمر اور ایمبلی اوپیا ھونے کی وجہ معلوم کر کرنے کے بعد ھو گا

علاج نیچے دئے گئے طریقوں میں سے ایک ھو سکتا ھے​

نظر کا چشمہ

آپکے بچے کی نظر کو اچھاکرنے کے لئے چشمے کی ضرورت ھو سکتی ھے۔ عینک دونوں آنکھوں کو کام کرنے میں مدد دیتی ھےاور دونوں آنکھوں کا فوکس صیح سمت ھو جاتا ھے۔ چشمہ بچے کو ھر وقت بہننا چاھیے جب وہ جاگ رھا ھو

پیچنگ

مضبوط آنکھ کے وژن کو بلاک کر دیا جاتا ھے تا کہ “ سست آنکھ “ بھی مضبوط ھو

مزید معلومات کے لئے"آئی پیچینگ  آنکھ پر پردہ لگا نا

آپکا ڈاکٹر بتائے گا کہ کتنے عرصے تک پیچ کی ضرورت ھے۔ ڈاکٹر اکثر نظر چیک کرے گا یہ جاننے کے لئے کہ علاج صحی ھو رھا ھے یا نہیں

آنکھوں کے قطرے

بعض مریضوں کو ڈاکٹر آنکھوں کے قطرے دیتا ھے جس سے مضبوط آنکھ کی نظر دھندلا جاتی ھے اور سست آنکھ کو زیادہ کام کرنا پڑتا ھے

زیادہ معلومات کے لئے اس سایٹ کو چیک کریں" قطرے آنکھوں میں کس طرح ڈالنے ھیں آنکھوں میں ڈالنے والے قطرے اور ڈالنے کا طریقہ.

سرجری

اگر ذیل کی وجوھات سے ایمبلی اوپیا کی بیماری ھو تو سرجری کی ضرورت پڑتی ھے

  • سٹرابیسمس
  • کیٹا ریکٹ
  • پٹوسس
  • آنکھ کی دوسری بیماریاں

اگر سرجری کی ضرورت ھو تو آپکا ڈاکٹر معلومات مہیا کرے گا اکر آپکے پاس مزید سوالات ھیں تو اپنے

بچے کے ڈاکٹر کو کال کیجیے

ضروری نکات

  • بصارت میں کمی کو ایمبلی اوپیا کہتے ھیں
  • ایمبلی اوپیا عام طور پر اس وقت ھوتا ھے جب دماغ پوری طرح نظر کو آنکھ کی طرف منتقل نہیں کرتا.
  • ایمبلی اوپیا کے ھائی رسک کا شکار نو سال سے کم عمر بچے ھوتے ہیں
  • آپکا ڈاکٹر اسکا بہترین علاج تجویز کرے گا.
Last updated: ذو القعدة 18 1430