اپینڈےسائیٹس یا زائد آنت کی شوزش

Appendicitis [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

اپینڈکس کی سوجن کے متعلق آسان الفاظ میں عمومی جائزہ، اسکی علامات، اور علاج

اپینڈےسائیٹس کیا ہے ؟

اپینڈےسائیٹس ایک چھوٹی نالی جیسی ہوتی ہے جو بڑی انتڑی )قولون( کے پہلے حصے کے ساتھ جڑی ہوتی ہے۔ یہ آپکے بچے کے پیٹ کے نیچے داہنی طرف ہوتی ہے۔ اسکا جسم میں کوئی استعمال نہیں ہوتا۔

اپینڈےسائیٹس کی علامات

اپینڈےسائیٹس مندرجہ ذیل علامات سے ظاہر ھوتا ھے۔

جسم میں بڑی آنت اور اپنڈکس کا مقام اور ایک بند اور سوجی ہوئی اپنڈکس کی تصویرکشی
اپینڈکس کی سوزش اس وقت ہوتی ہے جب  اپینڈکس بند ہو جاتی ہے اور اس میں سوزش ہوتی ہے۔
  • ناف کے گرد یا پیٹ کے دائیں جانب نیچے لگاتار شدید درد کا ہونا جو کہ ھلکے سے دباؤ سے، ھلنے سےیا سانس لینے سے اور زیادہ شدید ھو جاتی ھے
  • بھوک کا خاتمہ
  • چکر آنا
  • الٹی آنا
  • بخار کا ھونا

اگر اپینڈکس پھٹ جائے تو پورے پیٹ میں شدید درد ھوتی ھے

وجوہات

اپینڈکٹس تب ہوتا ہے جب ضمیمہ بند ہو جاتی ہے اور دباوّ ضمیمہ کی سوجن کا باعث بنتا ہے۔ یہ سوجن درد،بخار،الٹی اور ڈاٰئیریا کا سبب بن سکتی ہے۔ اپینڈکس کے پھٹ جائے کا خطرہ موجود رھتا ھے

خطرات

اپینڈکس بچوں اور بالغوں میں کسی بھی عمر میں ھو سکتی ھے۔ 2 سال سے کم عمر بچوں میں شاذو نادر ھی ھوتی ھے۔ یہ نو عمر اور جوان لوگوں میں زیادہ ھوتی ھے

پیچیدگیاں

اگر اپینڈکس آلودہ یا سوجی ھوئی ھے تو اس کے پھٹنے کا خطرہ ھے۔ یہ پیٹ کی جھلی میں انفیکشن کی بڑی وجہ بن سکتی ھے

طبی مدد کی کب ضرورت ہوتی ہے

اگر آپ کے بچے میں تنک مزاجی، بغیر وجہ کے بخار یا شدید پیٹ درد ھوتی ھے تو بچے کو ڈاکٹر کے پاس لے جانا ضروری ھے۔ اگر آپ محسوس کریں کہ اپینڈکس پھٹ گئی ھے تو وقت ضائع کئے بغیر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں جائیں

آپکے اپینڈکس والےبچے کو ڈاکٹر کی مدد

آپ کے بچے کا ڈاکٹر بچے کا معائنہ کرے گا۔ اگر اپینڈکس کا شک ھو گا تو بچے کو ھسپتال میں داخل کر لیا جائے گا ۔ڈاکٹر یا نرس آئی وی کا حکم دیں گے، کہ بچے کے جسم کا سیال، خون اور پیشاب ٹیسٹ کریں۔ اس کے علاوہ سی ٹی سکین اور الٹرساونڈ سے بیماری کی تصدیق ھو گی۔ اس کے بعد اپنڈیکس نکالنے کے لئے بچے کی سرجری ھو گی۔ اس آپریشن کو اپینڈیکٹومی کہتے ھیں۔ یہ ایک سادہ اور عام سا آپریشن ھوتا ھے

مزید معلومات کے لئے پڑہئے:"اپینڈیکٹومی"

اگر اپینڈکس پھٹی نہیں ھے اور کوئی پیچیدگی نہیں ھے تو سرجری کے بعد 12 سے 24 گھنٹے تک بچہ ھسپتال میں رھے گا۔ بچے کو اس وقت گھر جانے کی اجازت ھو گی جب :

  • دل کی رفتار، سانس، خون کا دباؤ اور درجہ حرارت نارمل ھو گا
  • بچہ الٹی کئے بغیر کھانے کے قابل ھو گا

اگر آپ کے بچے کی اپینڈکس پھٹ گئی ھے تو ڈاکٹر اینٹی بیاٹک دوا تجویز کرے گا۔ جب تک انفیکشن ختم نہیں ھو جاتی، بچے کو ھسپتال رھنا پڑے گا۔سرجری کے بعد بچہ نارمل غذا کھا سکتا ھے۔ زیادہ تر بچے ایک یا دو ھفتوں میں اپنے روز مرہ کے کاموں میں مصروف ھو جاتے ھیں

آپ اپنے آپینڈکس والے بچے کی کیا مدد کر سکتے ھیں

اپنے بچے سے درد کی شدت کے متعلق دریافت کریں۔ اگر آپ محسوس کریں کہ یہ اپینڈکس کا درد ھے تو فورن اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں یا بچے کو ایمرجنسی میں لیکر جائیں

کلیدی نکات

  • زائد آنت میں سوزش اس وقت ھوتی ھے جب وہ آلودہ یا بند ھو جاتی ھے
  • علامات میں ناف کے گرد یا پیٹ کے دائیں جانب نیچے لگاتار شدید درد ہوتا ھے
  • اگر اپینڈکس کا درست علاج نہ کیا جائے تو وہ پھٹ سکتی ھے
  • آپر آپ سمجھتے ھیں کہ بچے کو اپینڈکس ھے تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں
  • اپینڈکس 2 سال سے کم عمر بچوں میں شاذو نادر ھی ھوتی ھے
  • اگر بچے میں اپینڈکس کی تسخیش ھو جاتی ھے تو اسے نکالنے کے لئے سرجری کی ضرورت ھو گی

 

Last updated: ربيع الأول 19 1431