آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر

Autism spectrum disorder [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آٹزم کی خصوصیات، وجوھات، اسکی تشخیص اور اس میں شامل علاج کے بارے میں معلومات۔

آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر کیا ھے؟

آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر[اے ایس ڈی] مخصوص رویوں اور نشونما کے مسائل اور مشکات کا سیٹ ھے۔ اے ایس ڈی بچے کی ترسیل، سماجی اور کھیلنے کی مہارت کو متاثر کرتا ھے۔

اے ایس ڈی میں لفظ "سپیکٹرم" کا مطلب یہ ھے کہ ھر بچہ منفرد ھے اور اسکی اپنی خصوصیات ھیں۔ یہ خصوصیات مل کر اسکو ایک مخصوص ترسیل اور رویوں کی پروفائل دیتی ھیں۔ جیسے جیسے آپکا بچہ بڑا ھوگا اور نشونما پائے گا اسکی مشکلات کی نوعیت تبدیل ھوتی جائے گی۔ عموماً اے ایس ڈی والے فرد میں پوری زندگی کیلئے سماجی اختلافات یا\اور رویوں کے اختلافات پائے جاتے ھیں۔

اے ایس ڈی کی خصوصیات

اے ایس ڈی کی چند خصوصیات یہ ھیں۔

  • اگر آپ اپنے بچے کا نام لیں تو وہ بہت کم ردِعمل ظاھر کرے، خاص طور پر اگر وہ پری اسکول میں ھو۔
  • ممکن ھے کہ جب دوسرے لوگ اس سے بات کرنے یا اس کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کریں تو وہ کوئی ردِعمل نہ ظاھر کرے۔
  • دوسروں کی توجہ حاصل کرنے میں بہت کم دلچسپی دکھائے۔
  • کسی چیز میں اپنی دلچسپی ظاھر کرنے کیلئے شہادت کی انگلی سے اشارہ نہ کرے۔
  • کھلونوں میں عدم دلچسپی ظاھر کرے یا ان سے غیر معمولی طریقے سے کھیلے۔
  •  ممکن ھے کہ وہ بہت ھی تنک مزاج، چڑچڑا یا سست نظر آئے۔
  • ممکن ھے کہ وہ اچانک سے تھوڑی دیر کیلئے سست سے چڑچڑا ھو جائے۔
  • ممکن ھے کہ اسکو سماجی حالات میں صحیح طرح سے اپنی نظر جما کردیکھنے میں مشکل پیش آئے۔

اے ایس ڈی کا پھیلاو

اے ایس ڈی سب سے عام نشونمائی حالت ھے۔ ھر 100 میں سے ایک فرد کو اے ایس ڈی ھوتا ھے۔ ھر پانچ میں سے چار اے ایس ڈی والے افراد مرد ھوتے ھیں۔ اے ایس ڈی دنیا کے ھر حصّے کے لوگوں کو متاثر کرتا ھے۔ یہ ھر سماجی اور اقتصادی پسِ منظر اور نسل کے افراد کو متاثر کرتا ھے۔

اے ایس ڈی کی ممکنہ وجوھات

اے ایس ڈی کی کوئی مخصوص وجوھات نہیں ھیں۔ تاھم موجودہ مطالعہ تجویز کرتا ھے کہ اے ایس ڈی کا تعلق پیدائش سے پہلے اور زندگی کے پہلے کے چند سالوں میں دماغ کی نشونما کے اختلاف سے ھے۔

کچھ خاندانوں میں ایک سے زیادہ افراد میں اے ایس ڈی کے نقش دیکھنے کو ملتے ھیں۔ اس سے یہ پتا چلتا ھے کہ اے ایس ڈی کا تعلق وراثت سے بھی ھے۔ اس وقت، کچھ مخصوص جین براہ راست اے ایس ڈی سے منسلک ھیں۔ زیادہ تر افراد میں اے ایس ڈی متعدد جین کے پیچیدہ تعامل کے نتیجے کی صورت میں واقع ھوتا ھے۔ یہ جین متاثرہ خاندانوں میں مختلف ھوتے ھیں۔

ھم جانتے ھیں کہ بچے کا اے ایس ڈی کے ساتھ دماغ ھمارے تصور سے مختلف نشونما پاتا ھے اور وہ یہ ھیں:

  • اے ایس ڈی ذھنی بیماری نہیں ھے
  • اے ایس ڈی والے بچے بدلحاظ بچے نہیں ھوتے جوکہ جان بوجھ کے بدتمیزی کریں۔
  • والدین کی لاپرواھی اے ایس ڈی کا سبب نہیں بنتی۔

اگر آپکو محسوس ھوکہ آپکے بچے کو اے ایس ڈی ھے تو آپکو کیا کرنا چاھیے

اگر آپکو شبہ ھو کہ آپکے بچے کو اے ایس ڈی ھے تو اپنی فیملی ڈاکٹر سے ملاقات طے کریں۔ ممکن ھے کہ وہ آپکے بچے کو بچوں کے ماھر نفسیات کے پاس بھیجے جوکہ اے ایس ڈی کی تشخیص کا ماھر ھو۔

اے ایس ڈی کی تشخیص

بچے میں اے ایس ڈی کی تشخیص بہت پیچیدہ ھوتی ھے۔ ھم صرف دیکھ کر نہیں بتا سکتے کہ بچے کو ای ایس ڈی ھے یا نہیں۔ اے ایس ڈی کی خصوصیات آپکے بچے کی نشونما کے ساتھ تبدیل ھو سکتی ھیں:

بچے کو اے ایس ڈی ھے یا نہیں کے بارے میں جاننے کے بہترین طریقوں میں یہ شامل ھیں:

  • بچے کا مشاہدہ کرنا
  • والدین سے بات کرنا
  • نشونما اور رویے کو دستاویزی شکل دینے کیلئے معیاری تشخیصی طریقوں کا استعمال

اے ایس ڈی کی تشخیص کیلئے کوئی لیبارٹری ٹیسٹ نہیں ھوتے۔ تاھم کچھ ٹیسٹ طبی مسائل جیسا کہ آئرن کی کمی جیسے مسائل کا پتہ لگا سکتے ھیں۔ آئرن کی کمی انیمیا کا سبب بنتی ھے۔ ممکن ھے کہ کچھ بچوں میں دورے واقع ھوں اور دوروں کے علاج کو شروع کرنے سے پہلے دماغ کی برقی سرگرمیوں کو دستاویز کرنے کیلئے ای ای جی کی ضرورت پڑے۔

ایسے ڈاکٹر کیلئے آپکے بچے میں اے ایس ڈی کی تشخیص کرنا مشکل ھو سکتا ھے جسکے پاس اے ایس ڈی کے بچوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ نہ ھو۔ ڈاکٹر کو اس قابل ھونا چاھیے کہ وہ اے ایس ڈی اور دوسرے حالات میں فرق بتا سکے۔ اس لئے بہترین یہ ھوگا کہ ڈاکٹر ایک خاص طور پر تربیت یافتہ ہیلتھ کئیر ٹیم کے کارکنوں کے ساتھ مل کر آپکے بچے کی تشخیص کرے۔

اے ایس ڈی کا علاج

اے ایس ڈی کا کوئی طبی علاج نہیں ھے۔ تاھم، چونکہ ھم دماغ اور اے ایس ڈی کو پہلے کی نسبت بہت بہتر طریقے سے جانتے ھیں، اسلئے ممکن ھے کہ ھم اندازا لگا سکیں کہ دماغ کس طرح کام کرتا اور نشونما پاتا ھے۔ آہستہ آہستہ ھم لوگوں کی اے ایس ڈی کی مختلف خصوصیات سے نمٹنے میں مدد کر رھے ھیں۔ درست علاج سے کچھ رویوں میں تبدیلی لائی جا سکتی ھے۔ لیکن زیادہ تر بچوں اور بڑوں میں اے ایس ڈی کی چند خصوصیات پوری زندگی کیلئے رھتی ھیں۔ کچھ کی مدد ان ادویات سے کی جا سکتی ھے جوکہ آئرن کے کم درجے کا علاج کرتی ھیں۔ دوسری ادویات بے چینی جیسی علامات کو کم کر سکتی ھیں جوکہ کسی بھی عمر میں نشونما پا سکتی ھیں۔

اے ایس ڈی کے متاثرہ بچے انتہائی منظم، خصوصی تعلیم کے ان پروگراموں میں بہت اچھا ردِعمل دکھاتے ھیں جوکہ انکی ضروریات کو پورا کرتے ھیں۔

ایک موثر پروگرام میں یہ شامل ھو سکتے ھیں:

  • رویوں کی تعلیم
  • ترسیل کی تھراپی
  • سماجی مہارت میں نشونما کی تربیت
  • سینسری موٹر تھراپی

ایک موثر پروگرام لچکدار ھونا چاھیے۔ اس پروگرام کو وقت کے ساتھ مستقل تبدیل ھوتے رھنا چاھیے۔ اسکو وہ تمام سماجی ترسیلی مہارت سکھانی چاھیے جسکی نشونما کے تمام مراحل پر ضرورت پڑ سکتی ھے۔ اور اسکی نگرانی کسی ایسے شخص کے سپرد ھونی چاھیے جوکہ اے ایس ڈی اور اسکے علاج کا ماھر ھو۔

ایک موثر پروگرام والدین، دیکھ بھال کرنے والوں اور استاتذہ کو تربیت اور مدد کی پیشکش کرتا ھے۔ اے ایس ڈی کی تربیت کے بغیر خاندان، کلاس کے استاتذہ اور دوسرے دیکھ بھال کرنے والوں کیلئے بچے کی مدد کرنا مشکل ھو سکتا ھے۔

یہاں سے کدھر جانا ھے: اے ایس ڈے کیلئے وسائل

اس بنیاد پر کہ آپ کدھر رھتے ھیں، ممکن ھے کہ آپکو اپنے لئے دستیاب وسائل کی لسٹ خود بنانی پڑے۔

آپکا آٹزم اونٹاریو کا مقامی مرکز آپکی کمیونٹی میں وسائل ڈھونڈنے کیلئے بہترین ابتدائی جگہ ھوسکتی ھے۔

Last updated: ربيع الآخر 19 1432