سپروفلوکسیسن

Ciprofloxacin [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو سپروفلوکسیسن نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ سپروفلوکسیسن کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ہے؟

سپروفلوکسیسن ایک ایسی دوا ہے جسے اینٹی بائیوٹک کہا جاتا ہے۔ اینٹی بائیوٹک کا استعمال ان جراثیم جنھیں بیکٹیریا کہتے ہیں، کی وجہ سے ہونے والی انفیکشن کے علاج اور اس سے بچاو کے لئے کیا جاتا ہے۔

آپ نے سپروفلوکسیسن کے برینڈ کا نام سپرو سنا ہوگا۔ سپروفلوکسیسن گولی، دیرپا اثر والی گولی، مائع اور انجیکشن کی شکل میں آتی ہے۔

اپنے بچے کو یہ دوا دینے سے پہلے

اگر آپکے بچے کو ان میں سے کچھ ہو تو اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔

  • سپروفلوکسیسن یا کسی دوسری گیونولون اینٹی بائیوٹک سے الرجی ہو۔

اگر آپکے بچے کی ان میں سے کوئی بھی کیفیت ہو تو اپنے بچے کے ڈاکٹر یا دواساز سے بات کریں۔ اگر ان میں سے آپکے بچے کو کچھ بھی ہو تو اس دوا کے بارے میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا پڑ سکتا ہے۔

  • مرگی ہو یا ماضی میں دوروں کی بیماری رہی ہو
  • گلوکز 6 فوسفیڈ ڈی ہائڈروجینیز یا جی- 6- پی- ڈی کی کمی ہو
  • گردے یا جگر کی بیماری
  • مائی ایستھینیا گراوس [پٹھوں کی بیماری ] یا ماضی میں تنڈونیٹس [پٹھوں کے ٹشو جوکہ ہڈیوں کو پٹھوں سے ملاتے ہیں، کی سوزش]

آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

اپنے بچے کو سپروفلوکسیسن دیتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں۔

  • اپنے بچے کو تب تک سپروفلوکسیسن اسی طرح دیتے رہیں جیسا کہ آپکا ڈاکٹر یا دواساز کہے، چاہے آپکا بچہ بہتر بھی نظر آرہا ہو۔ کسی بھی وجہ سے اس دوا کا استعمال روکنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
  • اپنے بچے کو سپروفلوکسیسن ہر روز ایک ہی وقت پر دیں جس وقت آپکا ڈاکٹر یا دوا ساز کہے۔ خوراک چھوٹنے سے بچنے کے لئے اس وقت کا انتخاب کریں جو وقت آپکے لئے آرام دہ ہو۔
  • اپنے بچے کو سپروفلوکسیسن کھانے کے ساتھ یا کھانے کے بغیر دیں۔ اگر یہ دوا معدے کی خرابی کا بائث بنے تو اسکو کھانے کے ساتھ دیں۔

اگر آپکا بچہ تجویز شدہ دیرپا اثر والی گولیاں لے رہا ہو تو آپکے بچے کو چاہیے کہ اس دوا کو ثابت نگلے۔ اس دیرپا اثر والی گولیوں کو پیس کر، چبا کر یا توڑ کر نہیں کھانا چاہیے۔

سپروفلوکسیسن کو دودھ یا اس سے بنی اشیاء یا کسی بھی ایسے جوس جن میں کیلشیم ہو، کے ساتھ مت دیں۔ سپروفلوکسیسن کو اینٹاسڈ، آئرن، کیلشیم، زنک یا کسی دوسری ملٹی وٹامن کے ساتھ مت دیں۔ آپکا بچہ ان اشیاء کے استعمال سے دو گھنٹے پہلے اور چھہ گھنٹے بعد سپروفلوکسیسن کا استعمال کر سکتا ہے۔

اگر آپکا بچہ مائع سپروفلوکسیسن لے رہا ہو تو اسکو فریج میں یا کمرے کے درجہ حرارت پر رکھیں۔ استعمال سے پہلے دوا کو اچھی طرح ہلائیں اور خاص چمچ سے یا پھر دواساز کی دی ہوئی بوتل سے دوا کی پیمائش کریں۔

اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
  • اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک کو چھوڑ کر اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کی چُھوٹی ہوئی خوراک کو پورا کرنے کے لئے اپنے بچے کو دو خوراکیں اکٹھی مت دیں۔

یہ دوا اپنا کام کرنے میں کتنا وقت لے گی؟

آپکا بچہ سپروفلوکسیسن لینے کے بعد بہتر محسوس کرنا شروع کر دے گا۔ اس دوا کا پورا اثر دیکھنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

ممکن ہے سپروفلوکسیسن کے استعمال کے دوران آپکے بچے پر اس دوا کے چند ضمنی اثرات ظاہر ہوں۔ اگر آپکے بچے کو ان ضمنی اثرات میں سے کوئی سے بھی اثرات محسوس ہوں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے بچے کا اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔

  • خراب معدہ بشمول الٹیاں، ہلکا ڈائیریا یا پانی والی پاخانے اور پیٹ میں درد
  • اوگھنا اور چکر آنا
  • سردرد

دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔

  • خرخراہٹ/ سینے کی جکڑن یا سانس لینے میں مشکلات
  • منہ، ہونٹ، چہرے یا حلق میں سوزش
  • بے ترتیب یا ناہموار دل کی ڈھرکن
  • بے ہوشی
  • بصارت میں تبدیلی جیسا کہ دھندلی بصارت
  • دورے
  • پٹھوں اور جوڑوں، خاص کر ٹانگوں میں شدید درد

جب آپکا بچہ اس دوا کا استعمال کر رہا ہو تو آپکو کیا حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں؟

سپروفلوسیسن کے استعمال کے دوران آپکے بچے کو معمول کی نسبت دھوپ جلن کے ذیادہ امکانات ہوں گے۔ دھوپ جلن سے بچنے کے لئے:

  • براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں خاص کر صبح دس بچے کے دوپہر تین بجے کے دوران۔
  • سن لیمپ، گھر کے اندر تیز روشنیوں اور چمڑے کے بستر سے گریز کریں۔
  • بڑی گول ٹوپی، لمبے بازو، لمبی پینٹ یا باہر نکلی سکرٹ کا استعمال کریں۔
  • ایس پی ایف 15 یا اس سے ذیادہ کی سن بلوک کا استعمال کریں۔

سپروفلوکسیسن کے استعمال کے دوران دن میں ذیادہ سے ذیادہ [ہر روز 6 سے 8 گلاس] پینے والی اشیاء مثلاً پانی یا جوس کا استعمال کرنا اہم ہوتا ہے۔

سپروفلوکسیسن کا استعمال کبھی کبھی سوزش، درد یا تنڈونیٹس [پٹھوں کے ٹشو جوکہ ہڈیوں کو پٹھوں سے ملاتے ہیں، کی سوزش] کے دکھنے کا بائث بن سکتا ہے۔ اگر آپکے بچے کو ورزش یا کھیلنے کے بعد اچانک ٹخنے، گھٹنے کی پیچھے، ٹانگ کے پیچھے، کندھے، کہنی، یا کلائی میں اچانک درد محسوس ہو۔

کچھ ادویات ایسی ہیں جن کے ساتھ سپروفلوکسیسن کا استعمال نہیں کرنا چاہیے یا بعض اوقات اسکو دوسری ادویات کے ساتھ ترتیب دینا پڑ سکتا ہے۔ اپنے بچے کو کوئی بھی دوسری دوا (تجویزشدہ، غیر تجویز شدہ یا قدرتی مصنوعات) دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز کو دکھائیں جن میں شامل ہیں:

  • خون کو پتلا کرنے والی ادویات مثلاً وارفارن، کوماڈن
  • اینٹی ڈیپریزنٹ
  • سائکلوزپورین
  • تھیوفیلائن
  • میتھوٹریکسیٹ
  • گلائبورائیڈ

آپکو کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

ان تمام ادویات کی لسٹ بنائیں جو آپکا بچہ لے رہا ہو اور اسکو اپنے ڈاکٹر یا دواساز کو دکھائیں۔

اپنے بچے کی ادویات کسی دوسرے کے ساتھ مت بانٹیں۔ اپنے بچے کو کسی دوسرے کی ادویات مت دیں۔

سپروفلوکسیسن کی گولیوں کو کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اور سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ اسکو غسل خانے یا باورچی خانے میں مت رکھیں۔ مائع سپروفلوکسیسن کو فریج یا کمرے کے درجہ حرارت پر رکھا جا سکتا ہے۔ نہ استعمال ہونے والے کسی بھی مائع کو دو ہفتے بعد ضائع کر دیں۔

ایسی ادویات مت رکھیں جن کی میعاد ختم ہو چکی ہو۔ متروک اور فالتو ادویات کو ضائع کرنے کے بہتریں طریقے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے دوا ساز سے بات کریں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے پاس سپروفلوکسیسن کورس ختم کرنے کیلئے وافر مقدار میں موجود ہو۔ اگر ضروری ہو تو اپنی فارمیسی کو کم سے کم دو دن پہلے کال کریں۔ اس سے پہلے کے آپکے بچے کی دوا ختم ہو جائے۔

سپروفلوکسیسن کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں اور اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔ اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں سپروفلوکسیسن استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ پرچہ سپروفلوکسیسن کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو سپروفلوکسیسن کے بارے میں مزید معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Last updated: صفر 24 1430