لڑکیوں کے لیے ہدایات کلین انٹرمیڈینٹ کیتھڑائزیشن (سی آئی سی) قدم بہ قدم

Clean intermittent catheterization (CIC): Instructions for children with female anatomy [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

بچے جن کو کیتھڑز استعمال کرنے کی ضرورت ھے ان کو اپنے مثانے کو خالی کرنے کیلئے خود سے سکھایا جاسکتا ھے ۔ پڑھئے : لڑکیوں کیلئے کیتھڑائزیشن کی ھدایات قدم قدم ۔

سی آئی سی کیا ھے؟

سی آئی سی  ایک ایسا ماھرانہ طریقہ ھے جس سے دن میں کئی بار آپکے بچے کا پیشاب مثانے سے خارج کیا جاتا ھے

سی آئی سی کا مطلب کلیں انٹرمیٹتینٹ کیتھرائزیشن ھے۔

  • صفائی: جتنا ھوسکے جراثیم سے پاک رکھیں
  • انٹرمیٹینٹ: باقاعدگی سے دن میں کئی بار اس عمل کو دھرائیں۔
  • کیتھرائیزیشن: کیتھر کا استعمال، جو کہ ایک ٹیوب ھوتی ھے جو کہ مثانے سے پیشاب نکالنے کے کام آتی ھے

سی آئی سی مثانے تکلیف میں مدد کر سکتا ھے

سی آئی سی ضروری ھے، جب آپ کا بچہ خود سے مثانے کو خالی نہ کر پائے، جب اس کے مثانے سے پیشاب نکل جاتا ہو۔ یا جب اس کے مثانے پر زیادہ دباؤ پڑتا ہو۔ اگر مثانہ پوری طرح سے خالی نہ ہو تو انفیکشن یا دوسری مشکلات ہو سکتی ہیں۔

سی آئی سی کرنا مشکل نہیں ھے۔ آپکا بچہ اپنے مثانے کو زخمی نھیں کرسکتا اگر وھ نرس کی ھدایات پر عمل کرنے، تھوڑی سی کوشش کے ساتھ تقریبآ تمام لوگ اس تکنیک کو سیکھ سکتے ھیں، یہاں تک کہ ایک پانچ سال کا چھوٹا بچہ بھی ِ

پیشاب کا نظام کیسے کام کرتا ھے ؟

گردے پیشاب کو پیدا کرتے ھیں یہ گردوں سے ھوتا ھوا نالیوں کے ذریعے مثانے میں جاتا ھے جیسے یوریٹرز کھتے ھیں ِ پیشاب مثانے میں جما ھوتا ھے ۔ مثانہ ایک پٹھوں کا تھیلا ھے جوکہ آپکے پیشاب کو رکھنے کیلئے پھیل سکتا ھے

پیشاب آور نظام (زنانہ )  ایک لڑکی میں گردے، پیشاب کی نالی، مثانہ اور مثانہ سے پیشاب کے اخراج کی نالی کا مقام

آپکے مثانے کے نیچے ایک بھت مضبوط پٹھہ ھوتا ھے جسے اسفنکٹر کھتے ھیں، جوکہ آپکے پیشاب کو باھر آنے سے روکتا ھے جب تک آپ بیت الخلاء میں جانے کیلئے تیار نہ ھوجائیں۔

جب آپکا دماغ ایک پیغام بھیجتا ھے اسفنکٹر کے پٹھے کو آرام دہ کرنے کیلئے پیشاب نیچے یوریتھرا سے ھوتا ھوا جسم سے باھر نکل جاتا ھے مثانہ جب بھرا ھوا ھوتا ھے وہ ایک اشارہ دماغ کو بھیجتا ھے، تقریبآ ھر دو گھنٹے کے بعد۔ تپ دماغ فیصلہ کرتا ھے آیا کہ اس کو خالی کرنے یہ وقت ھے کہ نھیں ۔ اگر آپ اپنا مثانہ پھلے اشارے پر خالی نھیں کرتے، تو یہ اشارے تیز اور زیادہ ھو جائیں گے۔ آخرکار ، جب مثانہ بھت زیادہ بھر جاتا ھے تو یہ خود سے خالی ھوجائےگا ۔

اگر مثانہ خالی نھیں ھوتا ھے تو انفیکشن یا دوسری مشکلات ھوسکتی ھیں ۔ اگر مثانہ خالی نھیں ھوتا ھے تو پیشاب واپس یوریٹیر اور گردوں میں جاسکتا ھے۔اسکو ریفلس کہتے ھیں اور اس سے گردوں کا انفیکشن ھوسکتا ھے، سکارٹشو، اور آخرکار گردے خراب ھوسکتے ھیں ۔ بہت سے بچوں کیلئے سی آئ سی مثانہ کو خالی کرنے کا ایک طریقہ ھے، جو ریفلس کو روکتا ھے، پیشاب کے انفکشن کو روک سکتا ھے، اور گیلا کرنےواقعات کو بھی روک سکتا ھے ۔

سی آئی سی کرنے کیلئے کن چیزوں کی ضرورت ھوگی:

  • کیتھڑ
  • لبریکینٹ جیلی جیسا کہ موکو یا کےوائی جیلی، کپھی ویسلین منرل تیل استعمال نھیں کریں ۔
  • صابن اور پانی
  • دھلا کپڑا یا وائپز
  • صاف ، خشک تولیہ
  • پیشاب کو جمع کرنے کیلئے برتن، اگر ضرورت ھو تو
  • ھاتھ کا شیشہ ، اگر ضرورت پڑے تو۔
  • کیتھڑ کو رکھنے کیلئے برتن یا کوئ تھیلا۔
  • سرکہ یا ایک پانی کا برتن ( یہ جراثیم سے پاک کرنے کیلئے ھے

سی آئی سی کرنے کیلئے دس اقدام :

لڑکیوں میں سی آئ سی کرنے کیلئے دس اقدام ھیں

پیشاب کی نالی کے دہانے، اندام نہانی کے دہانے، شفتین کبرٰی اور شفتین صغرٰی اور مقعد کی پہچان
  1. تمام چیزیں اکٹھی کرکے ایک ایسی جگہ پر رکھ دیں جوکہ بآسانی آپکی پہنچ میں ھوں
  2. اپنے بچے کو پیشاب بہت زیادہ زور اور دباؤ کے بغیر کرنے کیلئے کہیں۔ اس کو ناخن چھوٹے اور صاف رکھنے کیلئے کہیں
  3. اس کو اپنے ھاتھ صابن اور پانی سے دھونے کے بعد خشک کرنے کیلئے کہیں۔ اس کو ناخن چھوٹے اور صاف رکھنے کیلئے کہیں
  4. یہ خیال رکھئے کہ بچی آرام دہ حالت میں ھو۔ وہ ٹائلٹ پر بیٹھ سکتی ھے یا ٹائلٹ کے سامنے کرسی پر بیٹھ سکتی ھے یا تو وہ لیٹ سکتی ھے یا پھر ایک پیر ٹائلٹ یا کرسی پر رکھ کر کھڑی ھو سکتی ھے
  5. اسے کہیں کہ ایک ھاتھ سے وجائنا اگلا حصہ کھول کر اسے صابن اور پانی سے دھوئے اود پھر خشک کر لے
  6. اپنی بچی کو کیتھڑ کے سرے کو موکو یا کے وائ جیلی سے اچھی طرح سے ملنے کو کھیں۔ 5 سے 8 سینٹی میٹر حصہ کو ڈھانپنے کی کوشش کریں نالی کے سرے کو ( تقریبآ 2 سے 3 انچ)- کیتھڑ کو جیلی ٹیوب میں نھیں ڈالیں۔ اس چیز کا خیال رکھیں کہ کیتھڑ کا دوسرا سرا ایک پیالے میں ھو یا پھر ٹوائلٹ میں بہہ جائے۔ اسکو ایک انگلی سے کلئٹوریس کو محسوس کرنا چاھیے۔ یہ نارمل ھے کہ وہ کیتھٹر کو غلطی سے وجائنا میں ڈال دے جب کہ وہ سی آئ سی استعمال کرنا سیکھ رھی ھے
  7. لابئہ کو الگ کرتے ھوئے اپنی بچی کو کہنں جیلی والا کیتھٹر پیشاب کی نالی کے اندر دھکیل دے حتی کہ پیشاب بہنا شروع ھو جائے۔ پھر آرام سے کیتھڑ کو مزید تین سینٹی میٹر تک دھکیلیں اسکو اسفنکٹر میں کچھ مزاحمت کا سامنا ھوسکتا ھے، جوکہ مثانے میں ایک دروازے کا کام کرتا ھے۔ یہ ضروری ھے کہ آپکا بچہ آھستہ سانس لے اور اپنے پٹھوں کو ڈھیلا چھوڑدے۔
  8. تمام پیشاب ٹوائلٹ یا برتن میں بھہ جانے دیں
  9. جب پیشاب بھنا بند ھو جائے، تو آھستہ سے کیتھڑ کو نکال دیں ۔ ھوسکتا ھے کہ پیشاب بھہ رھا ھو اس وقت تک جب مزید پیشاب آنا بند ھوجائے
  10. آپکی بچی کو پیشاب والی جگہ اچھی طرح صاف کرنی چاھئے، اور ھاتھ دھولینے چاھیئں

وہ چیزیں جو یاد رکھنی چاھئے :

  • ھمیشہ کیتھڑ کو اچھی طرح سے صاف اور صحیح طریقے سے رکھیں ۔ اس سے متعلق مزید معلومات کہ یہ کس طرح سے کرنا ھے اس صفحے کے آخر میں ھیں
  • پیشاب کتنا صاف، رنگ اور اسکی بو کی جانچ کریں ۔ یہ انفیکشن یا دوسری مشکلات کو ظاھر کرسکتے ھیں ۔ اگر پیشاب کا رنگ بدل گیا ھے تو آپکو ڈاکٹر یا نرس کو اسکے بارے میں بتایئں
  • اس چیز کو لکھ لیں کہ کتنا پیشاب آ یا ھے۔ یہ معلومات آپکے ڈاکٹر کو مدد دے گی اور نرس آپکے ساتھ ایک باقاعدہ معمول بنائے گی جوکہ آپکے بچے کیلئے درست ھے

ممکن مشکلات

  • کیتھڑ آگے نھیں جائے گا، اگر آپکی بچی کیتھرازیشن کے دوران وہ سکون میں نھیں ھے تو یوریتھرل اسپنکٹر جوکہ مثانے کا دروازہ ھے وہ بند رھےگا۔ اگر آپکی بچی کیتھڑل ڈالنے کے قابل نہیں ھے، اگرچہ وہ سکون میں ھے آپکو نرس یا ڈاکٹر کو بلانا چاھئے ۔
  • کیتھڑ سے خون نکل سکتا ھے۔ کیتھڑ کے عمل سے گزرنے سے ایک ھی وقت میں کچھ خون کے قطرے ظاھر ھوسکتے ھیں۔ اگر یہ اکثر ظاھر نھیں ھوتے تو اس میں کوئی پریشانی کی بات نھیں ھے لیکن ڈاکٹر اور نرس کو بتانا چاھئے۔
  • پیشاب میں انفیکشن کہ باعث آپکی بچی کو بخار ھوسکتا ھے۔ اگر پیشاب گردآلود ھو جائے اور بخار کے ساتھ اس میں بو محسوس ھو تو آپکو جلد از جلد ڈاکٹر کو بلانا چاھئے
  • پیشاب میں انفکشن ہو اور آپکی بچی کو بخار نہیں ہو۔ اگر پیشاب گردآلود ہو جائے اور اس کو پانی زیادہ پینا چاہیے ۔ اس بات کا یقین رکھیں کہ وہ کیتھڑائزیشن ٹھیک طریقے سے کر رہی ھے۔ اگر بخار بڑھ جاے تو ڈاکٹر بلائیں۔

سی آئی سی دن میں4 سے 6 مرتبہ

بہت سے ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ بچے کی ضرورت کے مطابق سی آئی سی دن میں 4 سے 6 مرتبہ کرنا بہتر رہتا ھے۔ آپکے بچے کو رات کو سی آئی سی کیے بغیر8 گنٹے سے زیادہ نہیں رہنا چاہیے۔

آپکے بچے کیلئے صحیح کیتھڑ کا نا پ

آپ کا ڈاکٹر جو بچے کو کیتھٹر دے گا، وہ بلکل بچے کے ماپ کے مطابق ھو گا

کیتھڑ کی نالی کی موٹائی ناپی جا سکتی ھے جسے فرنچ ایف آر کہتے ہیں۔ سی آئی سی کرنے کیلئے کیتھڑکو 5 سے 16 ایف آر کی حد تک استعما ل کیا جاتا ھے۔ جتنا چھوٹا ہوگا ِاتنا پتلا ہو گا۔

اگر ضرورت پڑے تو کیتھڑکے سائزکو ڈاکٹر تبدیل کر سکتا ھے، مثال کے طور پر اگر مثانہ خالی کرنے میں زیادہ دیر لگے، تو کیتھڑجو آپکا بچہ استعمال کر رہا ھے وہ پتلا ہو سکتا ھے۔

آپکی جانکاری کے لئے کچھ ضروری نکات

  • يہ بات بہت ضروری ھے کہ کیتتھرائزاشن وقت پر ھونی چاھیے اود وقفہ نیہں آنا چاھئے۔ کوشش کریں کہ صبح اور شام کے لئے ایک گوشوارہ تیار کیا جائے
  • اگر کیتھڑزمین پر گرجاََئے تو دوسرا استعمال کرے۔
  • اپنے بچے کو زیادہ سے زیادہ مشروب دیں تاکہ َاس کے پیشاب کا بہاؤگُردوں کے ذریعے آسان ہو

کیتھڑزکو کس طرح صاف کیا جاَئے

کیتھڑزکو صاف اور جراثم سے پاک رکھنے سے پیشاب کے نظام میں انفیکشن سے بچا ؤمیں مدد ملتی ھے۔ کیتھڑز کو صاف کرنے کیلئے یہاں دو طریقے مندرجہ ذیل ہیں۔ پہلا طریقہ یہ ھے کہ چیزوں کو ہر دفعہ استعمال کرنے کے بعد صاف کر لیا جاِئے۔ دوسرا طریقہ یہ ھے کہ دن میں ایک دفعہ جراثیم سے پاک کرلینا چاھئے ۔ اس کا مطلب ھے اس طرح سے کیتھڑ پر سے تمام جراثیم ختم ھوچکے ھیں جوکہ آپکے بچے کو انفیکشن سے دور رکھنے میں مدد دیتا ھے ۔ جراثیم سے پاک رکھنے کیلئے دو طریقے ھیں : آبلتے ھوئے پانی میں یا سرکہ سے صاف کرنا ۔

طریقہ نمبر 1 : کیتھڑز کی صفائ ( استعمال کے فورآ بعد

  • کیتھڑز کو گرم ، صابن والے پانی اور اچھی طرح سے صاف کرلیں اندر اور باھر سے ھاتھ دھونے کا محلول یا برتن صاف کرنے والا صابن اچھی صفائ دیتا ھے اور محفوظ ھے
  • آپ کیتھڑز کو صاف کرنے کیلئے اک سرنج بھی استعمال کرسکتے ھیں ۔ ایک سرنج ایک پلنگر کے ساتھ ایک خالی نالی ھوتی ھے
  • کیتھڑز کو ایک تولیہ کے ساتھ خشک کرلیں اور اسکو پاسٹک کے لفافے میں محفوظ کرلیں تاکہ اس کو دن کے آخر میں جراثیم کش بنایا جاسکے
  • دوسرے طریقہ پر جائیں یا آپشن نمبر 1 یا 2

طریقہ نمبر 2 : جراثیم سے پاک ( دن میں ایک دفعہ

نرس آپکو بتائے گی کہ اگر آپکو کیتھڑز کو آ بلتے ھوئے پانی میں جراثیم سے پاک کرنے کی ضرورت ھے یا آپ اسے صرف سرکہ سے جراثیم پاک کرسکتے ھیں

آپشن نمبر 1 : آبلتے ھوئے پانی میں جراثیم سے محفوظ رکھنا۔

  • دن میں ایک دفعہ کیتھڑز کو ایک بڑے برتن میں آبلتے ھوئے پانی کے ساتھ صاف کریں تقریبآ 10 منٹ تک
  • کیتھڑز کو باھر نکالنا نھیں بھولیں ورنہ یہ خراب ھو سکتے ھیں
  • ھوا میں خشک کرنے کیلئے تمام کیتھڑز کو کاغذ کے تولیہ پر رکھیں ۔ یہ اھم ھے کہ کیتھڑز کے اندر نمی یا پانی کا نشان نھیں ھو ۔ کیونکہ یہ جراثیم کے اکٹھے ھونے کا ایک بھترین ذریعہ ھوگا
  • کیتھڑز کو ایک صاف زپ والے پلاسٹک کے لفافے میں محفوظ کریں یا کسی ایک برتن میں
  • ایک ھی کیتھڑز کو آپ ایک ھفتہ تک دوبارہ صاف کرکے استعمال کرسکتے ھیں یہاں تک کہ یہ کھردرہ ، سخت یا ٹوٹا ھوا یا کسی بھی طرح سے خراب نہ ھوجائے

آپشن نمبر 2 : سرکہ سے جراثیم سے محفوظ کرنا

  • ۔ کیتھڑز کو گرم صابن والے پانی سے صاف کریں
  • ۔ دو دفعہ پانی سے اچھی طرح صاف کریں
  • ۔ کیتھڑز کو 30 منٹ کیلئے کمرے کے درجہ حرارت کے پانی کے مطابق ایک بیسن میں سرکہ کے 250 ملی لیٹر ( ایک پیالی ) کے محلول میں ڈال دیں ۔
  • ۔ کیتھڑز کو صاف پانی سے دھو لیں
  • ۔ کیتھڑز کو ھوا سے خشک کرنے کیلئے ایک صاف کاغذ کے تولیہ پر رکھیں ۔ یہ ضروری ھے کہ کیتھڑز کے اندر کوئی نمی یا گیلا دھبہ موجود نھیں ھو ۔
  • ۔ کیتھڑز کو ایک صاف زپ والے پلاسٹک کے لفافے میں محفوظ رکھیں یا کسی برتن میں
  • ۔ ایک ھی کیتھڑز کو آپ ایک ھفتہ تک استعمال کرسکتے ھیں یھاں تک کہ کھردرہ، سخت، ٹوٹا ھوا یا کسی بھی طرح سے خراب نہ ھو جائے ۔
Last updated: ذو القعدة 18 1430