اسہال

Diarrhea in children [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

اسہال (ڈائریا) عام طور پر آنت میں وائرس یا جراثیم کے سبب ہوتا ہے اور اس کے سبب زیادہ دست آنے لگتے ہیں۔ بچوں کے اسہال کے علاج اور دیگر وجوہات کے بارے میں پڑھیں۔

اسہال کا مرض کیا ہے؟

اسہال کی بیماری بار بار پتلے پانی جیسے پاخانوں کا آنا ہے۔ اسہال کا مرض زیادہ تر ایک ایسے وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے جو آنتوں کی اندرونی جھلی کو متاثر کرتا ہےبعض اوقات بیکٹیرریا کی

انفیکش یا طفیلئے ایک مثال ہے جو بچوں میں اسہال کے مرض کا سبب بنتا ہے۔ اسکے علاوہ کچھ ایسی غذا یا پانی یا پھر اینٹی بایوٹک بھی اسہال کا باعث بن سکتے ھیں

مزید معلومات کے لئےمطالعہ کیجئے اینٹی بائوٹک اسوسیاٹیڈ ڈائریا سے.

اسہال کی بیماری کا باعث خراب طبی حالت بھی ھو سکتی ھے۔ جسکی وجھ سے بڑی آنت خوراک ہضم نہیں کر سکتی

شدید مرض اسہال کے آثار اور علامات

اسہال کا مرض بچوں میں نقصان دہ ہو سکتا ہے کیوں کہ یہ جسم میں پانی کی کمی کا باعث بنتا ہے۔ چھوٹے بچے جلدی جسم میں پانی کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ پانی کی کمی کی علامات میں یہ باتیں شامل ہیں:

  • خشک منہ
  • آنکھوں میں روتے وقت آنسووں کی کمی
  • ڈوبتی آنکھیں
  • پیشاب کا معمول کے مطابق نہ کرسکنا
  • پیشاب کا گہرے رنگ کا ہونا
  • ایک سال سے کم عمر بےبیز میں تالو کے اوپر سر کے درمیان میں ہلکے دھبے ہونا
  • سرگرمیوں کی سطح میں کمی

اسہال ایک ہفتہ تک رہ سکتے ہیں

ڈائیرا ایک سے سات دن تک رہ سکتا ہے۔ اس عرصہ میں اپنے بچے کو بہت زیادہ مشروب دیں تا کہ ڈیہائیڈریشن سے بچا جا سکے۔ بچے کو اچھی خوراک کھلانی ضروری ہے۔

ھر میں اپنے بچے کی کیسے نگہداشت کرنا اور اسہال کے مرض کو روکنا

ایسے بچوں میں اسہال کا مرض جو ماں کا دودھ پیتے ہیں

زندگی کے پہلے چند ماہ میں، بہت سے ماں کے دودھ پینے والے بےبیز کوہر بار دودھ پینے کے بعد پتلے پاخانے آتے ہیں۔ اگر اسکے پا خانوں کی تعداد میں کوئی اچانک تبدیلی ہو گئی ہے تو آپ کے بےبی کو اسہال لگ گئے ہیں، یا اسہال کے ساتھ بلغم یا خون آتا ہے یا اچانک سخت قسم کی بدبو ہے، تو آپ کے بےبی کو اسہال کا مرض ہو سکتا ہے۔. جب ماں کے دودھ پینے والے بچے کو اسہال لگ جائیں تو علاج بہت سادہ ہے۔ اسے اپنا دودھ پلاتی رہیں لیکن جلدی جلدی دودھ پلائیں۔ جب آپ کے بےبی کو اسہال لگ جائیں تو پستان سے دودھ پلانا ترک نہ کریں۔

اگراسہال شدید ہیں اور آپ پانی کے بڑی مقدار میں اخراج کی علامات دیکھ رہے ہیں، تو آپ زائل شدہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لۓ منہ کےذریعے محلول دے سکتے ہیں جیسے کے پیڈیا لائیٹ پستان سے دودھ پلانے کے درمیان یا بعد میں، لیکن منہ کے ذریعے دیا جانے والا محلول پستان کے دودھ کی جگہ نہ لے۔

اگر آپ کا بےبی پستان سے ٹھیک طرح دودھ نہیں پیتا تو قطروں والا ڈ راپر استعمال کریں تا کہ اپنا دودھ اسکے ذریعے پلائیں یا پانی کی کمی کو پورا کرنے کے پینے والے محلول دیں۔ ایکسپریسڈ دودھ یا پانی کی کمی کو پورا کرنے کے پینے والےمحلول کو ہر 3 منٹ میں چائے کے ایک چمچ ) 5 ملی لیٹر( سے شروع کریں اور اسکی مقدار حسب برداشت بڑھاتے رہیں۔ جب 4 گھنٹے تک اُلٹی نہ آئے تو پھر پستان سے دودھ پلانے کی کوشش کریں۔

اگر آپ کو کسی وجہ سے پستان کا دودھ پلانا بند کر نے کی ضرورت تو اس بات کا یقین کریں کہ اپنے پستان سے دودھ خارج کرتی رہیں تاکہ دودھ کی پیداوار کو برقرار رکھ سکیں جب تک کہ آپ دوبارہ دودھ پلانا شروع کریں۔ اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کسی اور قسم کی پانی سے بنی اشیاء نہ دیں، جیسے کہ جوس، چاول کا پانی، کھیلوں کےدوران پینے والے مشروب، چائے یا گھر کے بنے ہوئے آمیزے۔

اگر آپ کا بےبی ٹھوس کھانے کھاتا ہے، اگر اسے اسہال ہوں، اس صورت میں بھی، آپ اس کو معمول کی خوراک دے سکتے ہیں۔ اگر وہ اُلٹی کرتا ہے تو جیسے اوپر بیان کیا گیا ہے اسے پستان کا دودھ یا پانی کی کمی کو پورا کرنے کے منہ کے ذریعے دئیے جانے والے محلول دیں۔ اگر اُلٹی آنا 4 گھنٹے تک بند ہو گئی ہے توآپ سادہ کھانے دے سکتے ہیں جو کم شکر والے ہوں اور زود ہضم ہوں جیسے کہ سیریل یا کچلے ہوۓ کیلے ۔ عام طور پر بےبیز اس کے بعد 1 دن کے اندر واپس اپنی باقاعدہ خوراک پر جا سکتے ہیں۔

فارمولا دودھ پینے والے بےبیز میں اسہال کا مرض

فارمولا دودھ دئے جانے والے بےبیز کو چاہئے کہ وہ اسہال کے دوران اپنی معمول کی خوراک لیتے رہیں۔ فارمولا کو پانی ملا کر پتلا نہ کریں۔

اگر آپ کا بچہ اُلٹی نہیں کرتا تو جس قدر وہ مانگتا ہے اسے فارمولا دودھ دیں۔

اور عام حالت کی نسبت زیادہ اوقات میں خوراک دیں۔ اگر آپ کا بچہ اُلٹی کرتا ہے تو پانی کی کمی کو پورا کرنے کے پینے والے محلول دیں جیسے کہ) پیڈیالائیٹ یا پیڈیا ٹرک الیکٹرولائیٹ(۔پانی کی کمی کو پورا کرنے کے پینے والےمحلول کو چائے کے ایک چمچ ) 5 ملی لیٹر( سے ہر 2 تا 3 منٹ بعد سے شروع کریں جب تک کہ آپ کا بےبی اس کی زیادہ مقدار کو بغیر اُلٹی کئے برداشت کر لے۔ کم از کم 2 تا 3 چائے کے چمچے ہر پاونڈ پر ) 20 ملی لیٹر فی کلوگرام( آپ کے بےبی کے وزن پر، ہر گھنٹے میں جب کہ وہ جاگ رہا ہو دیں۔ اگر آپ کے بےبی کو اُلٹی کئے ہوئے 2 گھنٹے ہو گئے ہیں تو واپس فارمولا استعمال کرنا شروع کریں۔ تھوڑی مقدارمیں بار بار دینا یقینی بنائیں ۔

اگر آپ کا بےبی عمومی فارمولا ایک دن سے زائد برداشت کرنے کے قابل نہیں اور الٹی کئے جاتا ھے تو اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔ اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کسی اور قسم کی پانی والی اشیاء نہ دیں، جیسے کہ جوس، چاول کا پانی، کھیلوں کےدوران پینے والے مشروب، چائے یا گھر کے بنے ہوئے آمیزے۔

ٹہوس غذا کھانے والے بچوں کو اسہال کی شکائت

اگر آپ کا بےبی ٹھوس کھانے کھاتا ہے، آپ اس کو معمول کی خوراک دے سکتے ہیں، خواہ اسے اسہال لگے ہوں یہ آپ کے بچے کی ضروری توانائی اور غذائیت کو برقرار رکھنے میں معاون ہوگی۔ اگرا سے اسہال ہیں تو بھی، اگر وہ اُلٹی کرتا ہے تو جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے اسے فارمولا یا پانی کی کمی کو پورا کرنے کے پینے والے محلول دیں۔ اگر اس کی الٹی کو بند ہوئے 4 گھنٹے ہو جائیں تو اسے سادہ کھانے جو کم شکر والے اور زود ہضم ہوں دے سکتے ہیں جیسے کہ سیریل اور کچلا ہوا کیلا ۔ عام طور پر بےبیز اُلٹی کرنے کے بعد 1 دن کے اندر واپس اپنی باقاعدہ خوراک پر جا سکتے ہیں۔

نئے پاؤں پاؤں چلنے والے بچوں میں اسہال کا مرض

اگر اسہال ہلکے ہوں تو کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔ البتہ جوس، جنجریل(ادرک کا مشروب) اور دیگر ہلکے مشروب کے لینے کی تعداد کو محدود کرنا اچھا خیال ہوگا کیونکہ ان میں شکر ہوتی ہے جو اسہال کی حالت کو بد سے بدتر بنا دیتے ہیں۔ کیفین والے مشروب جیسے کہ کولا، بھی اسہال کی حالت کو بد سے بدتر بنا دیتاہے۔

اگر اسہال جلدی جلدی آتے ہیں اور پانی جیسے پتلے ہیں تو آپ کے بےبی کو بہت زیادہ پانی پینے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کا بچہ بڑی مقدار میں پانی کی کمی کی علامات ظاہر کرتا ہے تو پانی کی کمی کو پورا کرنے کے پینے والے محلول جیسے کہ) پیڈیالائیٹ یا پیڈیا ٹرک الیکٹرولائیٹ( دینے کے لئے بہترین ہیں۔ بہت سے بچے پانی کی کمی کو پورا کرنے کے پینے والے محلول نمکین ذائقے کی وجہ سے پسند نہیں کرتے، اگرچہ محلول ٹھنڈا کرکے دیا جائے تو وہ اسے پسند کر سکتے ہیں۔ بعض بچے ۔ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے پینے والے محلول میں پاپسکلزکو پسند کرتے ہیں جو آپ گروسری اسٹور یا فارمیسی سے خرید سکتے ہیں۔

کچھ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے پینے والے محلول کے متبا دل اگرچہ اچھے نہیں، بہ مع تجارتی طور پر دستیاب پانی پورا کرنے والے محلول میں ڈائقے کو بڑھانے والا جوس 2:1 کی نسبت سے ملانے کے - ) 1 حصہ جوس تا 2 حصہ پانی کی کمی کو پورا کرنے والا محلول( ، یا اپنے بچے کو الیکٹرولائیٹ اسپورٹس کا مشروب جیسے گیٹوریڈ دینا ۔ ایسے محلول صرف اُسی صورت میں دیں جب کہ آپکا ڈاکٹر اس کا مشورہ دے

اگر آپ کا بچہ اُلٹی کرتا ہے تو ٹھوس کھانا دینے سے پرہیز کریں اور زیادہ تر پانی اور مشروبات پر توجہ مرکوز کریں۔ 1 تا 2 چائے کے چمج پانی ہر 5 منٹ میں دینے سے آغاز کریں اور جیسے برداشت کرے ویسے اس کی مقدار بڑھائیں۔ اگر وہ 4 گھنٹے تک اُلٹی نہیں کرتا تو اُسے ٹھوس کھانا پھر دینا شروع کریں۔

بیشتر بچے جب اُنہیں اُلٹیاں یا دست لگے ہوں، سادہ نشاستے والے کھانے ہضم کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ ایسے کھانوں کی مثالوں میں سیریل، روٹی، کریکر، چاول، نوڈلز، آلو، اور کیلے شامل ہیں۔ آپ کے بچے کو دستوں کے دوران ٹھوس کھانے کھاتے رہنا چاہئے۔ اچھی غذا صحت کی بحا لی کو برقرار رکھنے کے لئے اہم ہے۔

تین سال یا زائد عمر کے بچوں میں مرض اسہال

اگر اسہال ہلکے ہوں تو کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔ البتہ جوس، جنجریل اور دیگر نرم مشروب کے لینے کی تعداد کو محدود کرنا اچھا خیال ہوگا کیونکہ ان میں شکر ہوتی ہے جو اسہال کی حالت کو بد سے بدتر بنا دیتے ہیں۔ کیفین والے مشروب جیسے کہ کولا اور دیگر میٹھے مشروب جن میں جنجریل اور دیگر نرم مشروب بھی شامل ہیں ،وہ بھی اسہال کی حالت کو بد سے بدتر بنا سکتے ہیں۔

اگر اسہال جلدی جلدی آتے ہیں اور پانی جیسے پتلے ہیں تو آپ کے بےبی کو بہت زیادہ پانی پینے کی ضرورت ہے۔ بہت سے بچے جو 3 سال کی عمر سے زائد ہیں انہیں جب اسہال کا مرض ہو جائے تو عام پانی یا کھیلوں کےدوران پینے والےمشروب دیے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ کا بچہ بڑی مقدار میں پانی کی کمی کی علامات ظاہر کرتا ہے تو پانی کی کمی کو پورا کرنے کے پینے والے محلول جیسے کہ) پیڈیالائیٹ یا پیڈیا ٹرک الیکٹرولائیٹ( دینے کے لئے بہترین ہیں۔ بہت سے بچے پانی کی کمی کو پورا کرنے کے پینے والے محلول نمکین ذائقے کی وجہ سے پسند نہیں کرتے، اگرچہ محلول ٹھنڈا کرکے دیا جائے تو وہ اسے پسند کر سکتے ہیں۔ بعض بچے ۔ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے پینے والے محلول میں پاپسکلزکو پسند کرتے ہیں جو آپ گروسری اسٹور یا فارمیسی سے خرید سکتے ہیں۔

کچھ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے پینے والے محلول کے متبا دل اگرجہ اچھے نہیں، بہ مع تجارتی طور پر دستیاب پانی کو پورا کرنے والے محلول میں ذائقہ بڑھانےکیلۓ جوس کو 2:1 کی نسبت سے ملانے کے- ) 1 حصہ جوس تا 2 حصہ زائل شدہ رطوبت کی کمی کو پورا کرنے والا ، یا اپنے بچے کو الیکٹرولائیٹ اسپورٹس کا مشروب جیسے کہ گیسٹوریڈ محلول دینا۔

اگر آپ کا بچہ اُلٹی کرتا ہے تو ٹھوس کھانا دینے سے پرہیز کریں اور زیادہ تر پانی اور مشروبات دینے پر توجہ مرکوز کریں۔ 1 تا 2 چائے کے چمچےپانی ہر 5 منٹ میں دینے سے آغاز کریں اور جیسے جیسے برداشت کرے ویسے اس کی مقدار بڑھائیں۔ اگر وہ 4 گھنٹے تک اُلٹی نہیں کرتا تو اُسے ٹھوس کھانا پھر دینا شروع کریں۔

بیشتر بچے جب اُنہیں اُلٹیاں یا دست لگے ہوں، سادہ نشاستے والے کھانے با آسانی ہضم کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ ایسے کھانوں کی مثالوں میں سیریل، روٹی، کریکر، چاول، نوڈلز، آلو، اور کیلےشامل ہیں۔ آپ کے بچے کو دستوں کے دوران ٹھوس کھانے کھاتے رہنا چاہئے۔ اچھی غذا اس کی بحالی کو برقرار رکھنے کے لئے اہم ہے۔

انفیکشن سےہونے والا اسہال کا مرض آسانی سے پھیلتا ہے

مرض اسہال جو وائرس اور دیگر انفیکشن سے ہو وہ بہت وبائی ہوتا ہے۔ دھیان رکھیں کہ آپ غسل خانے میں ہر بار ڈائپر بدلنے کے بعد ہاتھ صابن اور پانی سےاچھی طرح دھوتے ہیں۔

ڈائیپر سے ہونے والے دھپڑ کا علاج

اسہال کا مرض ڈائیپر کے باندھنے والی جگہ پر بہت سوزش کا باعث ہو سکتا ہے۔ ایسی کریمیں یا مرہم جوڈھال فراہم کریں جلد اور ڈائیپر کے درمیان لگائی جائیں تو وہ ڈائیپر سے ہونے والے دھپڑ کی شدت کو کم کرنے میں مدد دیں گی۔ کچھ مثالوں میں پٹرولیم جیلی ) ویزلین( اور جستی ملاوٹ شدہ کریمیں جیسے کہ پینا ٹن اور آئہلیز پیسٹ۔ ہر دست کے فوری بعد جلد کو دھوئیں اور حفاظتی کریم کی بہت موٹی تہہ لگائیں۔

اسہال کے لئے دوا نہ دیں جب تک کہ آپ کے ڈاکٹر نے ایسا کرنے کو نہ کہا ہو

وائرس سے ہونے والے اسہال کے مرض کے لئے کوئی بھی تصدیق شدہ محفوظ اور موثر دوائیں نہیں ہیں۔ حقیقت میں اینٹی با ئیوٹک مرض اسہال کو، اس عمومی بیکٹیریا کے ساتھ جو آنتوں میں رہتا ہے مداخلت کرکے اور بھی بد تر بنا سکتا ہے۔ حقیقت یھ ھے کھ اینٹی بائوٹک ڈائریا کو اور خراب کرتی ہیں۔ وہ پیٹ میں صحت مند بیکٹیریا کو بھی نقصان پہچاتی ھیں

مرض اسہال کے لئے نسخہ جات یا کاؤنٹر پر دستیاب ادویات کے بارے میں بہت سےشدید مسائل ہیں۔ کچھ دوائیں بہت زیادہ نیند، بری طرح اینٹھن، یا دیگر پیچیدگیاں کر سکتی ہیں۔کچھ میں ایسے اجزاءشامل ہیں جو بعض حالات میں بچوں کےلۓ محفوظ نہیں ـ

ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر،اپنے بچے کو دوائیں نہ دیں۔ عام طور پر مرض اسہال کا بہترین علاج یہ ہے کہ اپنے بچے کی پانی کی کمی کو روکنےکے لئے اسے بہت سی پانی سے بنی ہوئی اشیاء پینے کو دیں۔

طبی امداد کب لی جائے

اگر آپ کے بچے میں یہ باتیں پائی جائیں تو اپنے بچے کے باقاعدہ ڈاکٹر کو دیکھیں:

  • پانی کی کمی کی علامات ظاہر کرتا ہے لیکن کچھ مشروبات پی سکتا ہے
  • اُلٹیاں کرتے 48 گھنٹوں سے زیادہ ہو گئے ہیں
  • 3 ماہ سے کم عمر کا ہے
  • بخار ہے اور 3 ماہ سے زائد عمر کا ہے
  • دست میں بلغم آتی ہے
  • شدید اسہال ہیں ) دن میں 8 دست آتے ہیں( ایسا کرتے 2 دن سے زیادہ ہوئے ہیں
  • 2 ہفتوں سے زائد ہلکا مرض اسہال ہے

اپنے بچے کو قریبی ایمرجنسی شعبے میں لے جائیں یا ضروری ہو تو 1-1-9 کو کال کریں، اگر آپ کے بچے میں یہ باتیں پائی جائیں:

  • پانی کی کمی کی علامات ظاہر کرتا ہے لیکن کچھ مشروبات نھیں پی سکتا
  • ایسی اُلٹی کی ہے جو سبز ہے یا ایسا دست کیا ہے جو خون آلود ہے
  • پیٹ میں شدید درد ہے جو بد سے بد تر ہو تا جا رہا ہے جو پاخانہ کرنے سے بھی نہیں جا رہا
  • بہت بیمار لگ رہا ہے
  • بخار یا مسلسل دست کر رہا ہے اور 3 ماہ سے کم عمر کا ہے

کلیدی نکات

  • مرض اسہال، بار بار آنے والے، پتلے ، یا پانی کر طرح پاخانوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
  • ڈائریا ڈی ہائڈریشن پیدا کرتا ھے جو کہ خطرناک ھو سکتا ھے
  • جسم سے بڑی مقدار میں پانی زائل ہونے کی علامات میں خشک منہ، ڈوبتی آنکھیں، پیشاب کا اکثر نہ کرنا اور کارکردگی کی سطح میں کمی، ہیں۔
  • جب آپکے بچے کو ڈائریا ھو تو اسے عام غذا دیتے رھیں اور زیادہ سے زیادہ مائع اشیا پینے کو دیں
  • بچہ اگر شیر خوار ھے تو ڈاکٹر کے مشورے سے مشروب دیں
  • بچے کومنہ کے راستے ری ھائڈریشن محلول دینے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا نہ بھولئے
  • اگرآپ کا بچہ مشروبات نہیں پی سکتا، دست کے ساتھ خون آتا ہے، مسلسل رہنے والا درد ہے یا بیمار لگتا ہے تو ڈاکٹر کو دکھائیں۔
    Last updated: ذو القعدة 29 1430