ایتھوسکسیمائیڈ

Ethosuximide [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو اچانک پیدا ہونے والی بیماریوں اور دَوروں کے لئے ایتھوسکسیمائیڈ نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ ایتھوسکسیمائیڈ کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل او

یہ دوا کیا ہے؟

ایتھوسکسیمائیڈ ایک ایسی دوا ہے جسے اینٹی کانولسینٹ کہتے ہیں۔ یہ مختلف اقسام کے دوروں کو کنٹرول کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اسکو اکثر بےہوشی کے دورے جنہیں خَفیف مِرگی کے دورے بھی کہا جاتا ہے، کو کنٹرول کرنے اور ان سے بچا ؤ کے لئےاستعمال کیا جاتا ہے۔ یہ وہ دورے ہوتے ہیں جوکہ کچھ دیر کی بےہوشی کا سبب بنتے ہیں۔

آپ نے ایتھوسکسیمائیڈ کے برینڈ کے نام زورونٹن بھی سنا ہوگا۔

آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

اپنے بچے کو ایتھوسکسیمائیڈ دیتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں:

  • ایتھوسکسیمائیڈ روزانہ اپنے دوا ساز کے بتائے ہوئے وقت پر دیں۔ بغیر کسی وجہ کے دوا کا استعمال روکنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
  • اپنے بچے کو ایتھوسکسیمائیڈ روزانہ ایک ہی وقت پردیں۔ اس وقت کا انتخاب کریں جوکہ آپکے لئے آسان ہو تاکہ آپ خوراک چھوٹنے سے بچ سکیں۔
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے پاس ایتھوسکسیمائیڈ ہفتے کے آخر میں اور چھٹیوں کے دوران وافر مقدار میں موجود ہو۔
  • اگر یہ دوا آپکے بچے کے معدے کی خرابی کا بائث بنے تو اس کو کھانے یا دودھ کے ساتھ لیں۔

اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپکے بچے کی ایتھوسکسیمائیڈ کی خوراک چُھوٹ جائے تو:

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
  • اگر آپکو چُھوٹی ہوئی خوراک اگلی خوراک سے چار گھنٹے پہلے یاد آئے تو چُھوٹی ہوئی خوراک چھوڑ دیں۔
  • اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کو ایک وقت میں ایک ہی خوراک دیں۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

ایتھوسکسیمائیڈ کو لینا شروع کرنے کے بعد آپکے بچے کو ان میں سے چند ضمنی آثرات پیش آسکتے ہیں۔ عام طور پر آپکے بچے کو ان کے لئے ڈاکٹر کو دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جیسے جیسے آپکا بچہ ایتھوسکسیمائیڈ کو لینے کا عادی ہوگا یہ ضمنی اثرات خودبخود چلے جائیں گے۔ اگر آپکے بچے کو ان میں سے چند ضمنی اثرات یا علامات ہوں جوکہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے بچے کا اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔

  • بھوک کا ختم ہونا
  • چکر آنا
  • نیند آنا
  • سردرد
  • تنک مزاجی یا غیر معمول رویہ
  • معدے کی خرابی

دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لے کر جائیں۔

  • ریش، خارش آور جلد، چھَپاکی (بڑھے ہوئے، جلد پر سرخ خارش ہونے والے حصّے )
  • غیرمعمولی تھکاوٹ یا کمزوری
  • نئے دورے جوکہ بدتر ہوتے جائیں
  • غیرمعمولی خارش یا خون کا بہنا
  • بغیر کسی وجہ کے بخار
  • سانس لینے میں مشکلات

آپکو اس دوا کے بارے میں کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

اپنے بچے کو کوئی بھی دوسری دوا دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز کو دکھائیں، چاہے وہ دوا ڈاکٹر کی تجویز شدہ نہ بھی ہو۔

اپنے بچے کی کسی بھی قسم کی سرجری مشمول دانتوں کی سرجری یا کوئی بھی ہنگامی طور پر علاج کروانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا ڈینٹسٹ کو بتائیں کہ آپکا بچہ ایتھوسکسیمائیڈ لے رہا ہے۔

ایتھوسکسیمائیڈ کو کمرے کے درجہ حرارت پر رکھیں۔

ایتھوسکسیمائیڈ کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں۔

اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں کوئی بھی دوا استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ پرچہ آپکو ایتھوسکسیمائیڈ کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو ایتھوسکسیمائیڈ کے بارے میں اور مزید معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Last updated: ذو القعدة 08 1430