پہلے سال میں بڑھنا

Growth in the first year [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

بچے کی زندگی کے پہلے سال میں نشونما اور وزن بڑھنے کے بارے میں پڑھیے۔ بڑھنے کے چارٹ اورسر کے گھیرکی معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

نشونما اور وزن کا بڑھنا

آپکے بچےکا وزن اور قد بچے کے ہر معائنے پرناپا جائے گا اور اُسکا موازنہ اُسکی عمر کے دوسرے نارمل بچوں سے کیا جائے گا اورآپکو آگاہ کیا جائےگا کہ آپکے بچے کے وزن اور قد بڑھنے کا تناسب آسکی عمر کے دوسرے بچوں کے مقابلے میں کیا ہے ۔ مثال کے طور پر اگر آپ کو بتایا جاتا ہے کہ آپ کےبچے کے وزن کا تناسب ۹۰ فیصد ہے تو اسکا مطلب ہے کہ آپکے بچے کا وزن اپنی عمر کے بچوں سے۹۰ فیصد زیادہ ہے۔

زیادہ تر صحت مند بچے جوکہ اپنی پوری میعاد میں پیدا ہوتے ہیں اُنکا وزن مندرجہ ذیل چارٹ کے مطابق بڑھتا ہے۔

عمر یومیہ وزن کا بڑھنا ماہانہ وزن کا بڑھنا

ا تا ۳ ماہ

(1 oz تقریباً ) ۳۰ گرام

( 2 lbs تقریباً ) ۹۰۰ گرام

۴ تا ۱۲ ماہ

(07۔ oz تقریباً ) ۲۰ گرام

(5 oz 1 lbs تقریباً ) ۶۰۰ گرام

ایک آزمودہ اصول ہے کہ زیادہ تر صحت مند، نومولود بچےاپنا وزن چارماہ کی عمر تک دوگنا اور اپنی پہلی سالگرہ تک تین گناہ کر لیتے ہیں۔

ایک بات ذہن میں رکھیں کہ سب بچے اپنی ہی رفتارسے بڑھتے ہیں۔ آپ کا بچہ اوپر بیان کی گئی رفتار سے تیز یا آہستہ بھی وزن حاصل کر سکتا ہے۔ ایک چھوٹا یا بڑا بچہ بھی صحت مند ہو سکتا ہے۔ اسی طرح بچوں کے وزن بڑھنے کی رفتار میں اتار چڑھاوّ اور تیزی ہو سکتی ہے۔ اس لیے ضروری نہیں کہ آپ جب بھی اپنے بچے کو معائنے کے لئے لے ڈاکٹر کے پاس لے کر جائیں تو آپکے بچےکے وزن اور قد کا تناسب ہمیشہ ایک جیسا رہے۔

اگر آپ کا بچہ پیدائش کے وقت بہت بڑا تھا تو ممکن ہے کہ وہ پہلے چند مہینے بہت آہستہ بڑھے۔ غالباً چھٹے سے آٹھویں مہینے تک وہ وزن کے مطابق اپنے ہم عمربچوں کے برابر ہو جایًگا۔ اگر آپکا بچہ پیداًئش کے وقت جلدی کی وجہ سے چھوٹا تھا تو وہ پہلے سال کے اختتام تک نارمل وزن پکڑ لے گا۔

بچے کا وزن اور بڑھنے کی رفتار پر نظر رکھنے کا سب سے اچھا طریقہ بچے کو باقائدگی سے معائنے کے لئے لے کر جانا ہے۔ اس کو ہیلتھ کئیر فراہم کرنے والا اچھی طرح سے اُسکا وزن، قد اور سر کا گھیر ناپے گا اور آسکا معیاری گروتھ چارٹ سے موازنہ کرے گا۔

یہ ورلڈ ہیلتھ آرگینائیزیشن کی جانب سے مہیا کردہ لڑکوں کی نشونما اور وزن کے بڑھنے کے کچھ چارٹ ہیں۔

یہ ورلڈ ہیلتھ آرگینائیزیشن کی جانب سے مہیا کردہ لڑکوں کی نشونما اور

آپ کے بچے کا ڈاکٹر اپنے علاقے کے مطابق چارٹ کا استمعال کرےگا

اگرچہ نشونما اور وزن بڑھنے کے تناسب میں اُتار چڑھاوَ ہوسکتا ہے،مگر آپکے بچے کی رفتار کچھ عرصے سے اگر چارٹ کے مطابق نامناسب ہو تو اسکا مطلب کوئی مسَلہ بھی ہو سکتا ہے جیسے بڑھنے میں ناکامی۔

بڑھنے میں ناکامی کیا ہے؟

مندرجہ ذیل وجوہات بڑھنے میں ناکامی کہلاتی ہیں۔

  • وزن کا معیاری بڑھاؤکے چارٹ کے مطابق تیسرے حصَے سے کم ہونا۔
  • وزن کا قد کے معیاری وزن سے ۲۰٪ کم ہونا۔
  • سابقہ گروتھ کروسے نیچے گرنا۔

وہ بچے جو بڑھنے سے قاصر ہیں اَنکی بڑھنے میں ناکامی کی وجہ معلوم کرنے کے لیے اُنکی تشخیص انتہائی احتیاط سے ہونی چاہیے۔ اُنکوبڑھنے کے لئے اضافی کیلوریز کی ضرورت ہو سکتی ہے۔اُن بچوں کو اپنے فیملی ڈاکٹریا معالج پر سخت عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

سر کا گھیر

بچےکے وزن اور قد کے ساتھ ساتھ ہر معائنے پر اَسکے سر کا گھیر بھی ناپا جائے گا۔ ۔آپکا ہیلتھ کیئر فراہم کرنے والا آپ کے بچے کے سرکے بڑے حصے کو بھنوں اور کانوں سے اَوپر سر کے پیچھے سے ناپے گا۔ اس پیمائش کا ریکارڈ رکھا جاےًگی اور اِسکا موازنہ پچھلی پیمائش اور اسکی عمر کے دوسرے بچوں کے ساتھ کیا جاےًگا۔ عموماً سر کی نشونما کا تعلق دماغ کی نشونما کے ساتھ ہوتا ہے

اگربچے کے سر کے بڑھاوَ میں کوئی مسًلہ ہو تو آپکا ڈاکٹر ممکنہ مسًلےکے بارے میں فکرمند ہوگا۔ مثلاً اگر ایک سرغیرمعمولی بڑا ہو یا نارمل سےزیادہ تیزبڑھ رہا ہو تو اسکا یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ کھوپڑی کے اندر مواد ذیادہ مقدار میں ہے۔ اور اگر ایک سر بہت چھوٹا ہو یا جو نارمل سے آہستہ بڑھ رہا ہو تو اسکا یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ دماغ صحیح رفتار سے نہیں بڑھ رہا

Last updated: شوال 29 1430