دل کی شریان میں پلاسٹک کی نالی(کیتھیٹر) ڈالنے کا عمل: طریق عمل کے بعداپنے بچے کی نگہداشت

Heart catheterization: Caring for your child after the procedure [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

اس بارے میں جانیں کہ آپ اپنے بچے کی جس نے حال ہی میں نالی لگانے کا عمل حاصل کیا ہے، کیسے دیکھ بھال کر سکتے ہیں۔ پٹی کو تبدیل کرنا اور ایمرجنسی حالات کا ذکر کیا گیا ہے۔

آپ کے بچے کو کہھرائزیشن کی ضرورت ھے جسے [کیتھ ۔ ے – ٹر – آئیز – اے – شن ] کہتے ہیں۔ یہاں ذیل میں چند ہدایات ہیں جو آپ کے بچے کو طریق عمل کے بعد بحال ہونے میں مدد دیں گی۔

آپ کو 5 دن تک اپنے بچے کے دل کی شریان میں نالی کی جگہ کی نگہداشت کرنے کی ضرورت ہو گی

نالی لگانے کی جگہ وہ ہے جہاں ماہر امراض قلب آپ کے بچے کی نس یا شریان میں نالی لگاتا ہے۔ یہ عام طور پر بچے کی ٹانگ کے اوپر والی جگہ ہے۔ اس جگہ کو گروئن بھی کہتے ہیں۔ کبھی کبھار یہ جگہ گردن میں ہوتی ہے۔

اس جگہ کو لازماً صاف اور خشک رکھنا ہے۔ یہ اُسے صحتمند ہونے میں مدد دے گی۔ نالی داخل کرنے کے بعد اسے 5 دن تک پٹی سے ڈھانپنا لازمی ہے۔ ان پانچ دنوں میں آپ کو روزانہ پٹی تبدیل کرنی ضروری ہے۔ آپ کو پٹی اُس وقت بھی تبدیل کرنی ہے جب وہ گندی ہو جائے۔ ایسا اُن بچوں کے ساتھ ہوتا ہے جو ابھی ڈائیپروں میں ہوتے ہیں۔

ہر بار جب آپ پٹی تبدیل کرتے ہیں، اُس جگہ کو دیکھیں تا کہ یہ دھیان رکھیں کہ وہ اچھی طرح مندمل ہو رہی ہے۔ پہلے دن پُرانی جگہ پر پٹی کے اوپراکثر خون کا دھبہ ہو تا ہے۔ اس جگہ کو خود لال یا سُوجا ہوا نہیں ہونا چاہئے۔

آپ کے بچے کی دوائیں

یہ بات آپ کو نرس بتائیں گے کہ آپ کا بچہ کب اپنی باقاعدہ دوائیں لے سکتا ہے اور یہ کہ اگر اُن میں کوئی تبدیلی ہے۔ اگر آپ نے اپنے بچے کی دواؤں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں لی ہے تو براہ مہربانی بچے کے نرس سے معلوم کریں۔

یہاں کسی بھی تبدیلی کو درج کریں:

 

 

ڈاکٹر کو کب کال کیا جائے

کچھ بچوں کو اُس جگہ کے گرد نیلگوں نشان پڑ جاتا ہے۔ چھوٹا سا نشان جب تک وہ وقت کے ساتھ اچھا ہو رہا ہو ایک عام بات ہے۔ اگر یہ نشان رنگ میں ہلکا پڑ رہا ہو تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ نشان مندمل ہو رہا ہے۔ اگر آپ کوئی سوجن یا سُرخی دیکھیں یا آپ کے بچے کو بخار ہوتو اپنے بچے کے ماہر امراض اطفال یا فیملی ڈاکٹر کو کال کریں۔

ٹانگ میں نالی والی جگہ پر آپ کا بچہ ٹانگ کے اوپر یا ٹانگ میں درد کی شکایت کر سکتا ہے۔ یہ درد ایک یا دو دنوں تک معمول کی بات ہے۔ لیکن اگر آپ کے بچے کو یہ درد دو دن سے زیادہ رہتا ہے تو اپنے بچے کے ماہر امراض اطفال یا فیملی ڈاکٹر کو کال کریں۔

ایمرجنسی کے شعبہ میں کب جا یا جائے

اگر اُس مقام سے خون جاری ہو جاتا ہے تو صاف کپڑے کی پٹی سے 5 منٹ تک سختی سے دبا کر رکھیں

اگر خون 5 منٹ کے بعد بھی بند نہیں ہوتا:

  • دباؤ جاری رکھیں اور
  • قریبی ایمرجنسی کے شعبہ میں جائیں

اگر آپ کو اپنے بچے کی ٹانگ میں سوجن لگے، رنگ پیلا ہو، یا چھونے پر ٹھنڈا لگے :

  • ڈیوٹی پر موجود ماہر امراض قلب کے ڈاکٹر کو کال کریں اور
  • قریب ترین ایمرجنسی کے شعبہ میں جائیں

یہاں اپنے ماہر امراض قلب کے کلینک کا نمبر لکھیں:

 

صرف اسفنج یا شاور سے نہائیں

نالی لگانے کے 5 دن بعد تک آپ کے بچے کوتیراکی پرجانا یا ٹب میں نہیں نہانا چاہئے۔ اگر نالی والی جگہ پانی سے تر ہو تی ہے تو اس میں انفیکشن ہونے کا امکان ہے۔ آپ بچے کو اس کی بجائے اسفنج یا شاور سے نہلائیں۔

آپ کا بچہ معمول کے مطابق کھا سکتا ہے

آپ کے بچے کو ہسپتال سے جانے کے بعد معمول کے مطابق کھانے کے قابل ہونا چا ہئے۔ ٹیسٹ کے بعد پہلے دن) 24 گھنٹوں( میں آپ کے بچے کا معدہ خراب ہو سکتا ہے ۔ یہ عام طور پراس وقت ہوسکتا ہے جب کہ آپ کے بچے پر مکمل بے ہوشی کا عمل کیا گیا ہو۔ اگر آپ اپنے بچے کے معدے کی خرابی سے پریشان ہیں تو اپنے بچے کے ماہر امراض اطفال یا فیملی ڈاکٹر کو کال کریں۔

پہلے 5 دن تک آپ کے بچے کوزیادہ پھرتیلا نہیں ہونا چاہئے

آپ کے بچے کے ہسپتال سے رخصت ہونے کے بعد اُسے ہلکی سرگرمیاں کرنی چاہئیں۔ قریباً پہلے 5 دن تک آپ کے بچے کو زیادہ پھرتیلا نہیں ہونا چاہئے۔ مثال کے طور پر آپ کے بچے کو دورتک پیدل چلنا ، بائی سائیکل کی سواری یا دھکم پیل کی کھیلیں نہیں کھیلنی چا ہئیں۔ یہ کھیلیں اُس مقام پر خون کو جاری کر سکتی ہیں۔

آپ کے بچے کا ماہرامراض قلب بتا سکتا ہے کہ کچھ سرگرمیوں میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔ اگر آپ کو اس بارے میں سوالات ہیں کہ آپ کے بچے کو کیا کرنا اور کیا نہیں کرنا چاہئے، براہ مہربانی امراض قلب کے کلینک کو کال کریں۔

کلیدی نکات

  • دل میں نالی لگنے کے بعد بچوں کوبحال ہونے کے لئے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔
  • طریق عمل کے بعد پانچ دنوں تک آپ کو روزانہ پٹی تبدیل کرنی ضروری ہے۔
  • اگر اُس مقام سے 5 منٹ سے زائد خون جاری رہتا ہے تو سختی سے دبانا جاری رکھیں اور قریبی ایمرجنسی کے شعبہ میں جائیں۔
  • اگر آپ کے بچے کی ٹانگ میں اُس مقام پر سوجن ہے، پیلی ہے، یا ٹھَنڈی ہے تو ماہر امراض قلب کے ڈاکٹر کو جو ڈیوٹی پر ہو کال کریں یا قریبی ایمرجنسی کے شعبہ میں جائیں۔
  • اگر آپ کے بچے کی ٹانگ میں اُس مقام پر سوجن یا سُرخی ہو، اگر وہاں ایک یا دو دن سے زائد درد ہو یا آپ کے بچے کو بخار ہو یا معدہ خراب ہو، تو اپنے بچے کےفیملی ڈاکٹر یا ماہر امراض اطفال کو کال کریں۔
Last updated: ذو القعدة 29 1430