حرنیا

Hernia [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

ایک جائزہ جس کے زریعے آپ پیٹ کی اِس حالت کو آسانی سے سمجھ سکیں۔

حرنیا کیا ہے؟

حرنیا جسم کے کسی حصے کا بنایا ہوا گومڑ ہوتا ہے۔ جسم کا وہ حصہ جس پر گومڑ مشتمل ہوتا ہے وہ کمزوری کے بعص بنتا ہے۔ حرنیا عموماً پیٹ میں واقع ہوتا ہے۔

بچوں میں حرنیا ہونے کی دو وجوہات یہ ہیں:

  • امبیلیکل حرنیا تب واقع ہوتا ہے جب آنت کا کوئی حصہ ناف کے زریعے معدے کی دیوار کے ساتھ جُڑ جاتا ہے۔
  • اینگیونل حرنیا تب واقع ہوتا ہے جب پیٹ کی دیوار آنتڑی کو معدے کے گِرد دھیکیلتی ہے۔ 100 میں سے5 بچے اینگیونل حرنیا کے شکار ہوتے ہیں۔

حرنیا کی علامتیں

امبلینیکل حرنیا

امبلینیکل حرنیا عام طور پر پیدائش کے ایک سے دو ہفتوں بعد نظر آتا ہے۔ یہ عام طور پر بندھی ہوئی امبلیکل کارڈ کے شامل ہونے سے واقع ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ بغیر کسی علاج کے دو سال کی عمر میں چلا جاتا ہے۔

اِس کی علامتوں میں شامل ہیں:

  • ناف کے پاس ہلکی سی سوجن
  • سوجن تھوڑی دیر میں منظر پر آسکتی ہے
  • اگر آپ کا بچہ کھانسے، روئے، چھینکے یا پیٹ کے پَٹھوں کو جکڑے تو سوجن بڑھ سکتی ہے

انگیونل حرنیا

ناف کے نیچے حرنیا بچےکے پیٹ کے پٹھےکی دیوار میں سوراخ سے نکلنے والی پھولی ہوئی آنت کا خاکہ
اس میں پیٹ کی دیوار کا پٹھا جو ناف کے گرد ھوتا ھے کھل جاتا ھے۔ بعض اوقات آنت کا ایک چھوٹا حصہ ابھر کر اس چھوٹے حصے سے باھر آ جاتا ھے خصوصا جب بچہ چلا کر روتا ھے

اِس کی علامتوں میں شامل ہیں:

  • پیٹ کے اوپر یا صُفَن پر ہلکی سی سُوجن
  • سوجن تھوڑی دیر میں منظر پر آسکتی ہے
  • اگر آپ کا بچہ کھانسے، روئے، چھینکے یا پیٹ کے پَٹھوں کو جکڑے تو سوجن بڑھ سکتی ہے

حرنیا کی وجوہات

امبلیکل حرنیا

جِلد کے نیچے ناف کا بہت چھوٹا سا پٹھا ہوتا ہے۔ یہ کافی نازک حصہ ہوتا ہے۔ جب بچہ روئے یا پیٹ پر زور ڈالے تو زور کئی بار ناف کے زریعے عضو کے حصے کو ہِلا دیتا ہے۔

اِنگیونل حرنیا

حرنیا کی یہ قسم زیادہ آسانی سے نر بچوں میں واقع ہو سکتی ہے۔ اِنگیونل کینال راستہ ہوتا ہے جس کے زریعے کپورے ڈَھل کر تھیلی کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ عام طور پر پیدائش کے بعد یہ راستہ بند کر دیا جاتا ہے۔اگر اِس کو پوری طرح بند نہ کیا جائے تو یہ ایک سوراخ چھوڑ دے جِس کے زریعے انتڑی معدے یا تھیلی میں لوُپ بنا سکتی ہے۔ جو جلِد کے نیچے گومڑ بنا دیتا ہے۔ یہ اِنگیونل حرنیا ہوتا ہے۔

پیچیدگیاں

اگر انتڑی یا کسی اور عضو کے لُوپ میں رُکاوٹ آجائے تو خون کی بندش بھی ہو سکتی ہے۔ اِس کو سٹرینگولیٹڈ حرنیا کہتے ہیں۔ جب ایسا ہوتا ہے تو جسم کا وہ حصہ بے رنگ اور تکلیف دہ ہو جاتا ہے۔ آپ کا بچہ اُلٹی بھی کر سکتا ہے۔ اگر ایسا ہو تو اپنے بچے کو فوراً ڈاکٹر کے پاس لے جائیں یا پھر کسی قریبی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ لے جائِیں۔

آپ کے بچے کا ڈاکٹر حرنیا سے متعلق آپ کے بچے کے لیے کیا کر سکتا ہے

حرنیا کا معائنہ آپ کے بچے کا ڈاکٹر کرے گا۔ ڈاکٹر آپ کے بچے کی سرجری کا فیصلہ کرے گا۔

علاج

امبیلیکل حرنیا

زیادہ تر بچوں کو امبیلیکل حرنیا کے لیے کسی قسم کی سرجری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ سرجری کی تب ضرورت پڑسکتی ہے کہ اگر یہ بہت بڑھ جائے یا ختم نہ ہو رہا ہو۔ اگر سرجری کی ضرورت بھی پڑے تو یہ ایک بہیت ہی معمولی سا آپریشن ہوتا ہے۔سرجری کے دوران آنتڑی کو اُس کی جگہ واپس لایا جاتا ہے۔ پیٹ کے پٹھوں کو سیا جاتا ہے۔ سرجری عام طور پر 3 سال کی عمر کے بعد ہی ہوتی ہے۔ امبیلیکل حرنیا کے کیس میں بڑا کم ہوتا ہے کہ اِس کا خاتمہ کردیا جائے۔

اِنگیونل حرنیا

اینگیونل حرنیا میں مبتلا تمام بچوں کو اپریشن کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ حرنیا کا خاتمہ کیا جا سکے۔ عام طور پر آپریشن کے لیے پہلے بُکنگ کرانی پڑتی ہے۔ تاہم حرنیا تکلیف دہ ہو تو آپ کے بچے کو ایمرجنسی سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

سرجری کے دوران چھوٹی آنتڑی یا جسم کے عضو کو اُس کی اصل جگہ پر واپس دھکیلا جاتا ہے۔ سرجن سُراخ کے بعص ہونے والے حرنیا کا علاج کرتے ہیں۔ سرجن کسی قسم کی کمزوری کا چیک اپ کرنے کے لیے پیٹ کی دوسری سائڈ کا بھی چیک اپ کرتے ہیں۔

عام طور پر سرجری کے بعد آپ کا بچہ گھر جا سکتا ہے۔ وہ کچھ دنوں میں ہی چست ہو سکتا ہے۔

طبی مدد کی ضرورت کب ہوگی

اگر آپ ہلکی ہلکی سوجن دیکھیں یا اگر حرنیا کا اندیشہ ہو تو اپنے بچے کے معمول کے ڈاکٹر سے اپوئنٹمنٹ لے لیں۔

اپنے بچے کو قریب ترین ایمرجنسی ڈیپارٹمنت لے جائیں یا 911 پر کال کریں اگر :

  • اگر سوجُن تکلیف دہ ہو
  • حرنیا بڑا اور سخت ہو
  • آپ کا بچہ اُلٹیاں کر رہا ہو
  • اگر حرنیا لال رنگ کا یا بے رنگ ہو

اہم نکات

  • انگیونل حرنیا 100 میں سے 5 بچوں کو ہوتا ہے۔ یہ سرجری سے مرمت ہو جاتا ہے۔
  • امبیلیکل حرنیا عام طور پر خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے اور کسی قسم کی سرجری کی ضرورت نہیں پڑتی۔
  • اگر آپ کا بچہ اُلٹی کرتا ہے یا اُس کی سوجن تکلیف دہ یا بے رنگ ہو جائے تو فوراً طبی مدد حاصل کریں۔
  • علاج میں ایک معمولی سا آپریشن ہوتا ہے جس کے زریعے آنتڑی کو اُس کی اصل جگہ پر واپس کیا جاتا ہے اور پیٹ کے پٹھوں کو سیا جاتا ہے۔
Last updated: ربيع الأول 19 1431