ہولٹرمانیٹر

Holter monitors [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

ہولٹر مانیٹر ایک چھوٹی سی مشین ہے جو آپ کے بچے کے دل کی دھڑکن 24 گھنٹے کی مدت تک ریکارڈ کرتی ہے۔ یہ معلومات اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ جب آپ کےبچے نے مانیٹر پہنا ہو تو کیا کرنا چا ہئے۔

ہولٹر مانیٹر کیا ہے ؟

ہولٹر مانیٹر ایک چھوٹی سی مشین ہے جو آپ کے بچے کے دل کی دھڑکن ریکارڈ کرتی ہے۔ یہ الیکٹرو کارڈیو گرام ای سی جی  کی طرح ہے جو آپ کے بچے کے دل کی برقی سرگرمی ریکارڈ کرتی ہے۔ ہولٹر مانیٹر 24 گھنٹے یا 48 گھنٹے) 1 یا 2 دن ( تک ریکارڈ کرتی ہے۔ اس میں ایک واقعاتی بٹن ہے جو آپ دبا سکتے ہیں جب آپ کے بچے کو ایسی علامات ہوں۔

ہولٹر مانیٹر کو لگانا

پہلے ایک ٹیکنیشن آپ کے بچے کی چھاتی کوالکحل سے صاف کرے گا۔ یہ اس لئے ہے تاکہ اس بات کا یقین کیا جائے کہ ریکارڈنگ صاف آتی ہے۔ پھر ٹیکنیشن 5 اسٹکرز آپ کے بچے کی چھاتی پر لگائے گا جنہیں الیکٹروڈ کہتے ہیں۔ یہ الیکٹروڈ مانیٹر کے ساتھ تاروں سے جڑے ہوئے ہیں۔

ٹیکنیشن الیکٹروڈ کو ٹیپ کے ساتھ چپکا دے گا تاکہ وہ نہ گریں۔ آپ کا بچہ مانیٹر کو جیب میں یا کسی پیٹی کےساتھ باندھ سکتا ہے۔ یہ پیٹی کندھوں یا کمر پر باندھی جا سکتی ہے۔

دل کی دھڑکن کا معائنہ کرنے والاسکوٹر پر سوار ایک بچہ جس نےکپڑوں کے نیچے ایک مانیٹر اور الیکٹروڈز پہنے ہوئے ہیں
.ہولٹر ایک ایسا آلہ ہے جو بچے کی 24 گھنٹے میں دل کی دھڑکن کا معائنہ کرتا ہے۔ بچوں کو اپنی روزمرّہ کی عام طریق پر جاری رکھنی چاہئے، سوائے نہانے، شاور لینے، یا تیراکی کرنے کے۔ جسمانی کارکردگی کی حمایت کی جاتی ہے۔

جب آپ کا بچہ ہولٹر مانیٹر پہنے ہو

جب مانیٹر کام کرنے کی حالت میں ہو تو آپ کے بچے کو معمول کے کام کرتے رہنا چاہئے۔ آپ کے بچے کو کچھ جسمانی سرگرمی کرنی جاہئے اگر وہ کر سکتا ہو، جیسے کہ دوڑنا یا کھیلیں کھیلنا۔ آپ کے بچے کو مانیٹر پہن کر شاور لینا، تیراکی یا نہانا نہیں چاہئے۔

ڈائری رکھنا

آپ کو ایک ڈائری دی جائے گی۔ اس کا استعمال کرتے ہوئے جو کچھ آپ کے بچے نے دن بھر کیا ہو، اس میں لکھیں۔ اگر آپ مانیٹر پرواقعاتی بٹن دباتے ہیں تو اُس کی وجہ بھی ڈائری میں لکھیں۔

واقعاتی بٹن کا استعمال کرنا

مانیٹر پر لگے ہوئے واقعاتی بٹن کو اس طرح کے واقعات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے

  • سینے میں درد
  • چکر یا غشی محسوس کرنا
  • سانس لینے میں دشواری
  • دل کی تیز یا غیر معمولی دھڑکن(گھبراہٹ)
  • دل کی دوا لینا

اگر ان باتوں میں سے کچھ ہو :

  1. مانیٹر پر لگے ہوئے واقعاتی بٹن کو دبائیں
  2. وقت دیکھیں
  3. جو کچھ واقع ہو اُسے ڈائری میں لکھیں۔

واقعاتی بٹن ریکارڈنگ پر وقت کا نشان لگاتا ہے۔ جب ہم اس کو بعد میں دیکھتے ہیں تو ہم با لکل صحیح طور پر جانیں گے کہ آپ کے بچے نے کب دوا لی یا اُسے کب علامات ظاہر ہوئیں۔

اگر آپ کے بچے کو علامات ہوں

علامات سے نمٹنے کے لئے اپنے ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کریں۔ ڈاکٹر کو کال کریں یا اگر آپ کے بچے کو ضرورت ہو تو ہسپتال جائیں۔

یاد رکھنے کے اہم نکات

  • وقتاً فوقتاً سٹکرز کو چیک کریں کہ وہ پوری طرح اپنی حالت میں لگے ہوئے ہیں۔ اگر وہ ڈھیلے ہیں تو اُنہیں کناروں سے دبا دیں۔
  • ڈائری میں لکھیں آپ کا بچہ کیا کرتا ہے اور کوئی علامات اُس میں ظاہر ہوتی ہیں۔
  • مانیٹر کی حفاظت کریں جب آپ کا بچہ کھیلیں کھیل رہا ہو۔
  • مانیٹر کو گیلا نہ ہونے دیں۔

آپ کو مانیٹر لازماً 7 دنوں میں واپس لانا ہو گا۔

جب ریکارڈنگ کی مدت ختم ہو جائے تو آپ سٹکرز اور ٹیپ کو ہٹا سکتے ہیں۔ آپ سٹکرز اور ٹیپ کوڑے دان میں ڈال سکتے ہیں۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ تمام تاریں مانیٹر کے ساتھ جُڑی رہیں ۔ مانیٹر سے بیٹریاں مت نکالیں۔

آپ پر لازم ہے کہ مانیٹر اور ڈائری 7 دن میں واپس لائیں۔ جب مانیٹر آپ کے بچے پر لگا دیا جائے تو ہم آپ کے ساتھ یہ پلان کریں گے کہ کب اور کیسے مانیٹر کو واپس بھیجیں۔ مانیٹرز خاصے مہنگے ہیں اور ہم اُن کی دوسرے مریضوں کے لئے ضرورت سمجھتے ہیں اس لئے براہ مہربانی مانٹیر کو واپس کرنا یاد رکھیں۔

یہ تحریر کریں کہ کب مانیٹر اور ڈائری واپس لائیں:

 

یہ تحریر کریں کہ اُنہیں کہاں لائیں یا کیسے واپس بھجوائیں :

 

ہولٹر ٹیسٹ کے نتائج حاصل کرنا

آپ کے بچے کا ماہر امراض قلب آپ کے بچے کے ہولٹر ٹیسٹ کے نتائج دے گا۔ وہ ٹیسٹ کے بارے میں آپ کے سوالوں کے جواب بھی دے گا۔

کلیدی نکات

  • ہولٹر مانیٹر ایک چھوٹی سی مشین ہے جو آپ کے بچے کے دل کی دھڑکن 24 گھنٹے یا 48 گھنٹے[ 1 یا 2 دن ] تک ریکارڈ کرتی ہے۔
  • جب وہ مانیٹر پہنے ہوئے ہو تو آپ کے بچے کو معمول کے کام کرتے رہنا چاہئے۔ اُسے تیرنا، نہانا یا شاور نہیں لینا چاہئے۔
  • اگرمانیٹر پہنے ہوئے آپ کے بچے کو علامات ظاہر ہوتی ہیں یا دوا لیتا ہے تومانیٹر پرواقعاتی بٹن دبائیں اور اُس کو ڈائری میں نوٹ کریں۔
  • مانیٹر اور ڈائری 7 دن میں واپس لائیں یا بھجوائیں۔
Last updated: ربيع الأول 19 1431