جراثیمی مرض

Impetigo [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

ایک جائزہ جس کے زریعے آپ بچوں میں ہونے والی اِس جلدی بیماری کی علامتیں، وجوہات اور علاج کو سمجھ سکتے ہیں۔


ایمپوٹائیگو

ایمپوٹائیگو جِلد کی جراثیمی بیماری ہوتی ہے۔ یہ آسانی سےے پھیلتی ہے۔ جوان بچوں اور خاص طور پر چھوٹے بچوں میں یہ بہت عام ہے۔ بغیر کسی علاج کے ایمپوٹائیگو کافی مہینوں تک رہ سکتی ہے۔ یہ آہستہ آہستہ شدت اختیار کر سکتی ہے۔

ایمپوٹائیگو کی علامتیں

ایمپوٹائیگو کی علامتیں وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی رہتی ہیں:

  • پہلے تو بچہ لال پس منظر پر ایک چھالا بناتا ہے۔ چھالے میں پِیپ ہوتی ہے۔ یہ ناک یا منہ کے قریب نکلتے ہیں۔ یہ پیشاب کی جگہ پر بھی نکل سکتے ہیں۔
  • یہ پھوڑے پھر پھوُٹ جاتے ہیں۔ یہ غیر متواتر درد پیدا کرتے ہیں۔ یہ درد بڑھ بھی سکتی ہے۔
  • درد کی سطح خشک ہوتی ہے۔ درد والے حصے پر شہد کے رنگ جیسی پپڑی بن جاتی ہے۔
  • پھوڑا پھٹنے کے بعر درد والے حصے میں خارش ہوتی ہے۔

وجوہات

ایمپوٹائیگو بیکٹیریا کے بعص واقع ہوتی ہے۔ بکٹیریا کسی کَٹ، کھُلے پھوڑے، کیڑے کے کاٹنےیا پھٹی جلِد سے داخل ہوتا ہے۔ ایمپوٹائیگو عام طور پر سٹافیلوکس اوریس کے بعص ہوتا ہے۔ اِس کو سٹاف انفیکشن بھی کہتے ہیں۔ ایمپوٹائیگو سٹریپٹوکوکس پیوجینز کے بعص بھی ہوتی ہے۔ اِس کو سٹریپ انفیکشن کہتے ہیں۔

آپ کے بچے کو انفیکشن کے زیادہ خطرات لاحق ہیں اگر:

  • پپڑی یا خشک جلِد
  • چنبل
  • جلی ہوئی، کٹی ہوئی، خارش یا چھِلی ہوئی
  • جلِد کے دیگر امراض
  • مکڑی یا کیڑے کا کاٹا ہوا

آپکے بچے کا ڈاکٹر کیا کر سکتا ہے

جسمانی معائنہ

اگر آپ کے بچے کو ایمپوٹائیگو ہے تو عام طور پر ڈاکٹر جلِد کا معائنہ کرتے ہی بتا دیتے ہیں۔ ڈاکٹر بلڈ ٹیسٹ یا دوسرے ٹیسٹ کرانے کا بھی مشورہ دے سکتاہے۔ تاہم عام طور پر ٹیسٹوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔

اینٹی بائیوٹِک

آپ کے بچے کا ڈاکٹر اینٹی بائیٹِک مرحم تجویز کرے گا۔ مرحم بیکٹیریا کے خلاف اثرانگیز کام کرے گی۔ آپ کو دن میں کچھ بار یہ مرحم پھوڑوں پر پھیلا کر لگانی ہو گی۔

ایمپوٹائیگو کچھ دن میں بہتر ہو جائے گی۔ بے شک اگر آپ کا بچہ اپنے آپ کو ٹھیک محسوس کرنے لگے، بچے کو دوائی کی تجویز کردہ مقدار کے ممکل ہونے تک دوائی دینا مت روکیں۔ اگر اِس بیماری کا مکمل علاج نہ کیا جائے تو یہ بیماری دوبارہ لاحق ہو سکتی ہے۔

اگر آپ کے بچے کی ایمپوٹائیگو مزید شدت اختیار کررہی ہے یا بدتر ہو رہی ہے تو آپ کے بچے کو منہ سے کھانے والی ادویات کا استعمال کرنا ہو گا۔

گھر پر اپنے بچے کی حفاظت کرنا

کھُلے زخموں پر پرحم لگائیں

صاف اُنگلی کا استعمال کرتے ہوئے مرحم کو کھُلے زخموں پر لگائیں۔ یہ عمل دن میں کئی بار کریں۔ روئی کو نمکیں گرم پانی میں ڈالیں اور پھر اس کے زریعے بڑی بُردباری سے تمام اُبھری ہوئی جلِد کو اُتار دیں۔

تمام اینٹی بائیوٹِک کا کورس پورا کریں

یقین دہانی رہے کہ تمام تجویز کردہ اینٹی بائیوٹِک ادویات پوری طرح لی ہیں۔ اِن کا کورس پورا کریں بے شک اگر آپ کا بچہ بہتر محسوس کرنے لگے۔

ایمپوٹائیگو آسانی سےپھیلتی ہے

ایمپوٹیگو ایک شخص سے دوسرے شخص تک بڑی آسانی سے پھیلتی ہے۔ متاثرفرد کے کُھلے زخم کو ہاتھ لگانے سے جراثیم پھیل سکتے ہیں۔اپنے بچے کو دوسرے بچوں سے دور رکھیں جب تک آپ کا بچہ جراثیم سے پاک نہیں ہو جاتا۔ علاج سے ایمپوٹائیگو 5 دن میں صاف ہو سکتی ہے۔

طبی معاونت کے لیے کب رابطہ کیا جائے

جیسے ہی آپ کا بچہ ایمپوٹائیگو کی علامتیں ظاہر کرے اُسی وقت ڈاکٹر سے اپوئینٹمنٹ بُک کر لیں۔

ڈاکٹر کے پاس دوبارہ جائیں اگر:

  • آپ کا بچہ منہ سے کھانے والی تجویز شدہ ادویات نہیں لے پا رہا کیونکہ وہ اکثر باہر پھینک دیتا ہے
  • آپ کے بچے کو مرحم یا ادویات کے باوجود کوئی اثر نہ ہو رہا ہو تو

اہم نکات

  • ایمپوٹائیگو ایک جلِدی بیماری ہے۔ یہ بکٹیریا کے بعص ہوتی ہے۔
  • ایمپوٹائیگو کی علامتوں میں بڑے اور چھوٹے پھوڑوں کا نکلنا شامل ہیں۔ یہ پھوڑے لال پُشت پر نکلتے ہیں۔ یہ پِِیپ سے بھرے ہوتے ہیں۔ یہ منہ یا ناک کے پاس نکلتے ہیں۔ یہ پیشاب کرنے والے حصے میں بھی نکل سکتے ہیں۔
  • امپوٹائیگو بیکٹیریا کے بعص ہوتا ہے۔ بیکٹیریا جسم میں ایک کَٹ یا پھٹی ہوئی جلِد کے زریعے داخل ہوتا ہے۔
  • عام طور پر ایک اینٹی بائیوٹِک مرحم اِس کے علاج کے لیے کافی ہوتی ہے۔
  • ایمپوٹائیگو چھونے سے بڑی آسانے سے پھیلتی ہے۔ جب تک آپ کا بچہ اِس بیماری سے بپاک نہ ہو جائے اُسے دوسرے بچوں سے دور رکھیں۔
Last updated: ربيع الأول 19 1431