ماھواری

Menstruation [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

نوجوان لڑکی کی نشونما کی ایک اھم منزل کے بارے میں آسانی سے سمجھ آنے والا جائزہ۔

ماھواری کیا ھے؟

جب لڑکیاں ایک خاص عمر تک پہنچ جاتی ھیں تو وہ اپنی فرج سے ھر ماہ خون کا اخراج شروع کر دیتی ھیں۔ اسکو ماھواری یا "ماھواری کے ایام" کہا جاتا ھے۔ جب ایک لڑکی کی ماھواری شروع ھو جاتی ھے تو وہ حاملہ ھونے کے قابل ھو جاتی ھے۔

زیادہ تر لڑکیوں کے ماھواری کے ایام انکی چھاتیوں کی نشونما شروع ھونے کے دو سال کے بعد شروع ھوتے ھیں۔ ایسا عموماً 12 سے 13 سال کی عمر کے دوران ھوتا ھے۔ کچھ لڑکیوں کی ماھواری 9 سال کی عمر میں ھی شروع ھو جاتی ھے جبکہ کچھ کی تب تک شروع نہیں ھوتی جب تک وہ دور شباب کے وسط تک نہ پہنچ جائیں۔

ماھواری کا چکر

یہ چکر دراصل لڑکیوں کے ماھواری کے ایام کے درمیان کی مدت ھوتی ھے۔ زیادہ تر عورتوں کا چکر 21 سے 35 دن کا ھوتا ھے۔ ماھواری کا ایام خود بھی دو سے آٹھ دن تک کا ھو سکتا ھے۔ ابتداء میں ماھواری اور چکر منظم نہیں ھوتے۔ ماھواری کے چکروں کو منظم ھونے میں دو سال سے زیادہ عرصہ لگ سکتا ھے۔

ماھواری کے چکر کا ضابطہ

  • لڑکیاں انڈوں کے ساتھ پیدا ھوتی ھیں جوکہ انکے بیضہ دانیوں میں محفوظ ھوتے ھیں۔ جب لڑکی بلوغت کو پہنچتی ھے تو ایک انڈے کی مہینے میں ایک دفعہ تکمیل ھو جاتی ھے۔ یہ انڈہ پھر دو میں سے ایک بیضہ دانی کو چھوڑ دیتا ھے۔
  • بیضہ دانیاں ھارمون چھوڑتی ھیں۔ یہ رحم کے اندر ایک گھنی اور جھلی دار دیوار (اینڈومیٹریم) پیدا کر دیتے ھیں۔
  • بیض ریزی کے دوران، بچہ دانی ممکنہ حمل کیلئے تیار ھوتی ھے۔ اگر آپکی بیٹی اس دوران غیر محفوظ جنسی تعلقات قائم کرتی ھے تو نطفہ ایک انڈے کو بارور کر سکتا ھے۔ یہ انڈا پھر بچہ دانی میں جا کر جھلی دار دیوار سے مل جاتا ھے۔ اس کے بعد یہ آہستگی سے بچے کی صورت میں نشونما پاتا ھے۔
  • ایسا انڈا جوکہ زرخیز نہیں ھوتا وہ بچہ دانی کی دیوار سے نہیں ملتا۔ بچہ دانی زائد ٹشو کی دیوار کو بہا کر ضائع کر دیتی ھے۔ ماھواری کے بہاو میں غیر بارور انڈہ، غیر استعمال شدہ خون اور ٹشو شامل ھوتے ھیں۔ یہ بہاو بچہ دانی کو چھوڑ دیتا ھیں اور فرج کے زریعے بہہ کر جسم سے باھر آجاتا ھے۔

تبدیلی سے موافق ھونا

خواتین کا پیدائشی نظام اندام نہانی، بچہ دانی، رحم کا استر، بیضہ دان، اور فلوپئین ٹیوبوں کی شناخت

ماھواری ایک نارمل اور عورت کی زندگی کا صحت مند حصّہ ھے۔ لڑکیاں اسکے باوجود بھی تیراکی، دوڑنا اور اپنی تمام معمول کی سرگرمیوں میں حصّہ لے سکتی ھیں۔ جب بھی ماھواری کے ایام شروع ھوں تو اپنے کیلنڈر میں اس دن پر نشان لگا لیں۔ یاد رکھیں ماھواری کو منظم ھونے میں کئی سال لگ سکتے ھیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکی بیٹی کے پاس پیڈ ہمیشہ موجود ھوں اور آپکی بیٹی انکا استعمال جانتی ھو۔ زیادہ تر لڑکیاں پہلی ماھواری کے دوران پیڈ کا استعمال نہیں کرتیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ اسکا استعمال سیکھ جاتی ھیں۔ ماھواری کے دوران مڑور اور تکلیف عام ھوتی ھے۔

درد سے نمٹنا

بغیر نسخے کے خریدی گئی ادویات مثلاً ابوپروفن (موٹرن یا ایڈول) درد کے مڑور کو کم کر سکتی ھیں۔ اگر یہ ادویات مدد نہ کریں تو اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔ سخت ادویات کیلئے نسخے کی ضرورت ھوتی ھے۔ پیدائش کو روکنے والی گولیاں بھی درد آور ماھواری کے ایام کو کم کر سکتی ھیں۔ ورزش یا دوسری جسمانی سرگرمیاں بھی درد کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ھیں۔

آپ اپنی بیٹی کی مدد کرنے کیلئے کیا کر سکتے ھیں

کھل کر بات کریں

پنی بیٹی کو بغیر کسی ڈر اور فیصلے کے کھل کر بات کرنے کو کہیں۔ اگر آپکی بیٹی کے دوست اور انٹرنیٹ اسکے لئے تعلیم کا واحد زریعہ ھوں تو ممکن ھے کہ وہ غلط مشورہ حاصل کر لے۔ آپ بات چیت کا آغاز اس سوال کے ساتھ کر سکتے ھیں کہ وہ بلوغت کے بارے میں کیا جانتی ھے۔ آپ اسکو وہ تمام معلومات دیں جنکی آپکے مطابق اسکو ضرورت ھو۔ اگر آپکی بیٹی بلوغت کے نزدیک ھو اور اس نے اس موضوع پر آپ سے بات نہ کی ھو تو یہ آپکی ذمہ داری ھے کہ آپ بات چیت کا آغاز کریں۔ ممکن ھے کہ آپ بنیادی حفظان صحت، جنسی پختگی اور نوعمری میں حمل سے متعلق بات کرنا چاھتے ھوں۔ اگر بیٹی کے والد جوکہ اکیلے ھوں اور اس موضوع کے بارے میں بات کرنے میں ھچکچاھٹ محسوس کریں تو کسی خاتون دوست یا رشتہ دار کو بیٹی سے بات کرنے کو کہیں۔

طبی مدد کب ڈھونڈنی ھے

اپنی بیٹی کے ڈاکٹر سے ملاقات کے اوقات مقرر کریں اگر:

  • اگر اسکے ماھواری کے ایام سات دن سے زیادہ رھیں
  • بغیر نسخے کے دی جانے والی ادویات، ماھواری کے مروڑ کو کم کرنے میں مددگار ثابت نہ ھوں
  • معمول کے مطابق زیادہ پیڈ یا ڈاٹ گیلے کر رھی ھو
  • درد آور اور شدید ماھواری کی وجہ سے سکول یا دوسری سرگرمیاں چھوڑ رھی ھو
  • اسکے تین مہینے ماھواری کے بغیر گزر جائیں
  • ممکن ھے کہ وہ حاملہ ھو
  • 15 سال کی عمر تک ماھواری کا آغاز نہ ھوا ھو

اھم نکات

  • جب ایک لڑکی کی ماھواری شروع ھو جاتی ھے تو وہ جسمانی طور پر حاملہ ھونے کے قابل ھو جاتی ھے۔
  • زیادہ تر لڑکوں کے ماھواری کے ایام عموماً 12 سے 13 سال کی عمر کے دوران شروع ھوتے ھے۔
  • اگر آپکی بیٹی بلوغت کے نزدیک ھو اور اس نے اس موضوع پر بات نہ کی ھو تو آپ بات چیت کا آغاز کریں۔
  • روز مرہ کی سرگرمیوں کو مت روکیں۔
  • اگر بغیر نسخے والی ادویات درد کم کرنے میں مدد نہ کریں تو اپنی بیٹی کے ڈاکٹر سے بات کریں۔
Last updated: ربيع الآخر 01 1431