علاج کی غرض سے کان کے پردے میں سوراخ کرنا اور اندرونی کان کی نالیاں: طریق عمل کے بعد گھر میں نگہداشت

Myringotomy and ear tubes: Care at home after the procedure [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

کان کے پردے میں شگاف (میرنگوٹومی) ایک ایسا طریقہ ہے جس میں بچے کے کان سے مائعات نکالنے کیلئے اس میں چھوٹی نرم نلکیاں ڈالی جاتی ہیں۔ معلوم کریں کہ گھر پر میرنگوٹومی کی نگہداشت کیسے کریں۔

کان اور گلے کی بیماریوں کے ماہر نے ایک طریق عمل کے ذریعے جسے میرنگوٹومی [ میر- ان – گوٹ – او – می] کہتے ہیں، آپ کے بچے کے کان سے رطوبت خارج کی ہے۔ہو سکتا ہے کہ ڈاکٹر نے آپ کے بچے کے کانوں کے پردے میں باریک سی نرم نلکیاں بھی ڈالی ہوں۔ یہ نلکیاں کان سے رطوبت کو آسانی سے خارج کرنے دیں گی۔ یہ نلکیاں آپ کے بچے کی سنوائی کو بہتر بنانے اور درد کو کم کرنے میں مددگار ہوں گی۔ یہ آپ کے بچے کو کان میں انفیکشن کے کم سے کم ہونے میں مدد دے سکتی ہیں۔

کانوں کی ہوا دار نلکیکان میں ہواداری ٹیوب جو ہوا کو کان اور حلق کے درمیان کی نالی سے گزار کرکانوں کی نالی تک جانے دیتی ہے
ایک ہوا دار نلکی کانوں کے ڈرم میں ڈالی جاتی ہے تاکہ کان کے کسی بھی طرف ہوا کے دباو کو برابر کیا جائے ۔ یہ کان کو خشک  رکھنے میں بھی معاون ہے۔

آپ کے کان اور گلے کے ماہر/ سر اور گردن کی بیماریوں کے سرجن جسے ) او – ٹو – لار – انگ – گول- او – جسٹ ( کہتے ہیں ایک ڈاکٹر ہے جو کہ کان، اور گلے کی بیماریوں کا ماہر ہے۔

بیشتر بچے اُسی دن گھر چلے جاتے ہیں جس دن طریق عمل ہوتا ہے

آپریشن عام طور پر 15 سے 20 منٹ کا ہوتا ہے۔

آپ کے بچے کو اس طریق عمل سے معمولی سا یا با لکل بھی درد محسوس نہیں کرنا چاہئے۔

اگر آپ کے بچے کو دن کی جرّاحی کے لئے بُک کیا گیا ہے تو آپ کا بچہ نیند کی دوا جسے مکمل بے ہوشی کا عمل کہتے ہیں اُس سے بحالی کے بعد گھر جانے کے قابل ہو سکے گا۔ آپ کے بچے کے نرس آپ کو بتائیں گے کہ آپ کا بچہ کب گھر جا سکتا ہے۔ یہ عموماً آپ کے بچے کے ہسپتال پہنچنے کے 4 سے 5 گھنٹے کے قریب ہے۔

اپنے بچے کی گھر میں دیکھ بھال کرنا

آپ کے بچے کے کان سے رطوبت ٹپک سکتی ہے

آپ کے بچے کے کانوں میں نلکیاں لگانے کے 3 سے 4 دن بعد تک کانوں سے رطوبت خارج ہو سکتی ہے۔ یہ رطوبت سُرمئی یا بھورے رنگ اور بدبودار بھی ہو سکتی۔ یہ عام بات ہے۔

آپ کے بچے کے کان میں نلکیاں کئی مہینوں تک رہیں گی

یہ نلکیاں آخر کار گر جائیں گی لیکن آپ اُنہیں نہیں دیکھ سکیں گے کیوں کہ وہ بہت چھوٹی ہیں۔

کبھی کبھار ضرورت کے تحت کان ناک اور گلے کی بیماریوں کے ماہر ان نلکیوں کو نکال دیتے ہیں۔ اگر آپ کے بچے کی سنوائی کئی ماہ بعد بد تر ہو جاتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ نلکیاں گر گئی ہیں یا بند ہو گئی ہیں اور رطوبت پھر جمع ہو گئی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو بچے کے فیملی ڈاکٹر کو کال کریں۔

اپنے بچے کے کانوں کو صاف کرنا

اپنے بچے کے کان میں کوئی چیز نا ڈالیں

اپنے بچے کے کانوں میں کچھ ڈالنا، جیسے کہ روئی کی پھریری آپ کے بچے کے کانوں کے پردے میں سوراخ کر سکتی ہے۔ اپنے بچے کے کان کو صاف کرنے کے لئے صاف گیلا کپڑا بچے کے کان کے بیرونی حصے کو پونچھنے کے لئے استعمال کریں۔

آپ کا بچہ نہا سکتا ہے۔ انفیکشن سے بچاؤ کے لئے، اپنے بچے کے کان میں صابن والا پانی جانے سے بچائیں۔ اپنے بچے کے کانوں کی حفاظت کی خاطر، نہانے اور شمپو لگانے کے دوران سلیکون کی بنی ہوئی کانوں کی پٹی یا کانوں کے ڈاٹ استعمال کریں۔ آپ کا مقامی دوا کے اسٹور پر یہ اشیاء موجود ہوں گی۔ آپ اپنی مرضی کے مطابق بنی ہوئی کانوں کے ڈاٹ کسی بھی سماعت کے امدادی مرکز سے خرید سکتے ہیں۔ کان اور گلے کی بیماریوں کے کلینک کے عملہ سے ان مراکز کی فہرست کے بارے میں معلوم کریں۔

ادویات

اینٹی بائیوٹک کانوں کے قطرے

آپ کے کان اور گلے کی بیماریوں کے ماہر آپ کے بچے کے لئے اینٹی بائیوٹک کانوں کے قطرے آرڈر کر بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی ۔ آپ کے نرس آپ کو بتائیں گے کہ اینٹی بائیوٹک کانوں کے قطرے اپنے بچے کے کانوں میں کس طرح ڈالنے ہیں۔

درد کی دوا

جب آپریشن کے بعد آپکا بچہ گھر جاتا ھے تو ان ھدایات پر عمل کیجئے۔

اپنے بچے کی درد کی دوا دے سکتے ھیں

پ کو ھسپتال چھوڑنے سے پہلے درد کی دوا کا نسخہ دیا جائے گا۔دوا لینے سے متعلق فارماسسٹ کی ھدائیات پر عمل کیجئے۔ نسخے پر لی گئی ادویات فائدہ مند ضرور ھوتی ھیں لیکن اگر درست طریقے سے نہ لی جائیں تو خطرناک ثابت ھو سکتی ھیں۔

یہ دوائی لینے کے دوران اگر سانس لینے میں کوئی دقت محسوس ھو یا خوابیدگی محسوس ھو ، جس کی وجہ سے آپکی پریشانی میں اضافہ ھو تو فورن دوائی روک دیں اور طبی مدد حاصل کریں۔ اگر بچہ بے حس ھو تو فوری 911 کال کریں۔

جبکہ آپ بچے کو درد کی دوا دے رھے ھیں تو اس کے ساتھ نسخے کے بغیر لی گئی کوئی دوا ھرگز نہ دیں جس سے بچے کو نیند آنے لگے۔ اس قسم کی دواوّں میں سینے کی جکڑن ختم کرنے والی دوائیں یا اینٹی تھسٹامائن ادویات شامل ھیں۔ اپنے دوا ساز سے ان ادویات کے متعلق دریافت کیجئے۔

آپ اپنے بچے کودرد میں ایسٹامینوفین [ٹائنانول یا تیمپرا] دے سکتے ھیں۔بچے کی عمر کے حساب سے بوتل پر پرنٹ ھوئی خوراک کے مطابق دوا دیں، بچے کو آئیبوپروفین[موٹین، ایڈول ، میڈول] یا اے ایس اے [اسپرین] سرجری کے دو ھفتے بعد تک نہ دیں۔ یہ ادویات آپریشن کے بعد خون کا اخراج بڑھا سکتی ھیں۔ ایسی ادویات دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا نرس سے مشورہ کرنا نہ بھولیں۔

درد کی دوا

اس طریق عمل کے بعد آپ کے بچے کو معمولی یا بالکل بھی درد محسوس نہیں کرنا چاہئے۔ اگر آپ کے بچے کو معمولی درد ہے تو اُسے ایسیٹا مینوفین ) جیسے کہ ٹائلینول یا ٹیمپرا( دیں۔ اپنے بچے کو جرّاحی کے بعد دو ہفتے تک آبوپروفین) جیسے کہ موٹرن ، ایڈول، یا مائڈول( اے ایس اے ) جسے اسپرین یا ایسیٹائل سیلی سائیکلک ایسڈ سے بھی جانتے ہیں ( نہ دیں۔ یہ دوائیں آپ کے بچے کی جرّاحی کے بعد خون بہنے کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں۔ اگر کوئی ایسا سبب ہو کہ آپ کے بچے کو یہ دوائیں دینی ہیں تو اپنے کان اور گلے کی بیماریوں کے ماہر سے بات کریں۔

طریق عمل کے دن سے آپ کا بچہ معمول کے کام کر سکتا ہے

ہسپتال چھوڑنے کے بعد دوسرے دن اگر آپ کا بچہ بہتر محسوس کر رہا ہے تو ڈے کیئر یا اسکول میں واپس جا سکتا ہے۔

تیراکی

جب تک نلکیاں کانوں میں لگی ہوئی ہیں، اپنے بچے کے ڈاکٹر سے معلوم کریں کہ کیا آپ اُسے تیراکی کے لئے جانے دیں۔ اگر ڈاکٹر کہے کہ تیراکی کے لئے جانا ٹھیک ہے تو اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ کا بچہ کانوں کی اور تیراکی کی ٹوپی یا پٹی استعمال کرتا ہے۔ پانی کے کانوں میں طاقت سے جانے سے بچاؤ کے لئے آپ کے بچے کو جب تک کہ کانوں کی نلکیاں لگی ہوئی ہوں، ہرگز غوطہ نہیں مارنا چاہئے۔

اپنے کان اور گلے کی بیماریوں کے ماہر سے دوبارہ معائنے کا وقت بک کریں

جس دن آپ کا بچہ ہسپتال چھوڑے یا دوسرے دن اپنے کان اور گلے کی بیماریوں کے کلینک کو کال کریں اوراپنے بچے کے ڈاکٹر سے دوبارہ معائنے کا وقت بک کریں۔

یہ معائنے کی ملاقات نلکیاں لگانے کے قریباً 2 تا 4 ماہ بعد ہو گی۔ دوبارہ معائنے کے بعد آپ کے بچے کو ہر 6 ماہ بعد ڈاکٹر کو دکھانے کی ضرورت ہوگی جب تک کہ نلکیاں گر جائیں۔

یہاں اپنی دوبارہ معائنے کی تاریخ اور وقت لکھیں:

 

کان کا انفیکشن

اگر آپ کے خیال میں آپ کے بچے کو کان کا انفیکشن ہے تو اسے اپنے فیملی ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔ اگر آپ کے بچے کے کان سے رطوبت خارج ہو رہی ہے تو اُسے اینٹی بائیو ٹک قطروں کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

کان اور گلے کی بیماریوں کے ماہر کو کال کرنے کے اسباب

آپ کو اپنے کان اور گلے کی بیماریوں کے ماہر یا ناک اور گلے کی بیماریوں کے کلینک یا اپنے فیملی ڈاکٹر کو کال کرنا چاہئے، اگر :

  • اگر آپریشن کے 4 دن بعد بھی آپ کے بچے کے کانوں سے رطوبت ٹپکتی ہے۔
  • اگر آپ کے بچے کو 5۔38 ڈگری (101F) سے زائد بخار ہے۔
  • آپ کے بچے کے کانوں نےرطوبت کے ایک مرتبہ بند ہونے بعد پھر سے رطوبت خارج کرنی شروع کر دی ہے، یا رطوبت گاڑھی سبز رنگ کے پیپ کی طرح سخت بدبو دار ہے۔
  • آپ کے بچوں کے کانوں میں درد ہے۔

اگر یہ ہنگامی حالت ہے یا آپ اس سے فکر مند ہیں تو انتظار نہ کریں۔ اپنے بچے کو قریبی ہنگامی شعبہ میں لے جائیں۔

یہاں پر رابطے کی معلومات درج کریں

میرے بچے کے کان اور گلے کی بیماری کے ماہر یہ ہیں:

فون نمبر:

میرا فیملی ڈاکٹریہ ہے :

فون نمبر :

کان اور گلے کی بیماری کے کلینک کا فون نمبر یہ ہے:

کلیدی نکات

  • اپنے بچے کے کانوں کو گیلے کپڑے سے صاف کریں۔ اپنے بچے کے کانوں میں کوئی چیز نہ ڈالیں۔
  • اپنے بچے کو تیراکی کی اجازت دینے سے پہلے اپنے کان اور گلے کی بیماری کے ماہر سے بات کریں۔
  • آپ کے بچے کو اینٹی بائیوٹک قطرات کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
  • اگر آپ کے بچے کے کانوں میں انفیکشن ہو جاتا ہے تو اپنے فیملی ڈاکٹر یا کان اور گلے کی بیماری کے کلینک کو کال کریں۔
Last updated: ذو القعدة 29 1430