پیس میکر کیا ھے ؟
پیس میکر اہک اہساآلہ ھے جو کہ برقی طور پر بچے دل کی دھڑکن اور رفتار کو کنٹرول کرنے کے کام آتا ھے
ایک نارمل دل کس طرح کام کرتا ھے ؟
دل ایک ایسے پمپ کی طرح کام کرتا ھے جو خون کو جسم کی طرف دھکیلتا ھے۔ دل کی ڈھڑکن کی رفتار میں توازن قائم رکھنے کے لئے دل کا قدرتی برقی نظام کام کرتا ھے دل کے اوپر کے حصے کا ایک اپنا پیس میکر ھوتا ھے جسے سائنس نوڈ کہتے ھیں۔ برقی تحریک سائنس نوڈ سے شروع ھوتی ھے اور ایٹریا یا اوپری خانوں تک سفر کرتی ھے جس کے نتیجے میں وہ سکڑتے ھیں۔ یہ برقی دھکے وھاں تک پہچتے ھیں جہاں ایٹریا نچلے خانوں یعنی وینٹریکالز سے جا کر ملتا ھے
یہ جگہ اے وی نوڈ کہلاتی ھے۔ اے وی نوڈ اسے دھکا دیکر پٹھوں کے ذریعے وینٹریکالز میں پہچاتے ھیں اور انہیں سکڑا دیتے ھیں۔ جب وینٹریکالز سکڑتے ھیں تو وہ خون کے بہاؤ کو باقی جسم کی طرف دھکیل دیتے ھیں
میرے بچےکے دل کو عام حالت میں کام کرنے کہ لئے پیس میکر کی کیوں ضرورت ھے
بچے کے پیس میکر استعمال کرنے کی بہت سی وجوھات ھو سکتی ھیںدو بڑی وجوھات دل کا بند ھونا اور بیمار ساینس سینڈروم کا ھونا ھے
- دل کا بند ھونا: اگر دل بند ھوتو برقی تحریک اوپر اور نیچے کے خانوں نہیں پہنچ پاتی کیونکہ اے وی نوڈ بند ھوتے ھیں۔ یہ رکاوٹ پیدائش سے پہلے کی بھی ھو سکتی ھے۔ دل کی اس بیماری کو دور کرنے کے لئے سرجری بھی کی جا سکتی ھے۔ حاصل کی گئی دل کی رکاوٹ کی وجہ دل کی انفیکشن بھی ھو سکتی ھے۔ جیسے کہ اینڈوَْکارڈیٹیس یا مایو کارڈیٹیس یا پھراسی وجہ مختلف دوائیاں ھو سکتی ھیں
- بیمار سائینس سیڈروم: اس قسم کے سینڈروم میں سایئنس نوڈ درست کام نہیں کرتے۔ جس کے نتیجے میں دل کی ڈھڑکن کبھی بہت تیزکبھی بہت ھلکی ھو جاتی ھے
پیس میکر کس طرح کام کرتا ہے ؟
پیس میکر کے دوحصے ھوتے ھیں: آیک پیس میکر اور دوسری اسکی تار پیس میکر:-
- یہ ایک چھوٹا سا دھات کا ڈبہ ھوتا ھے جس میں ایک بیٹری اور ایک برقی سرکٹ ھوتا ھے۔ یہ سائز میں بہت چھوٹا ھوتا ھے اور دو اونس سے بھی کم وزن کا ھوتا ھے۔یہ کندھے یا پیٹ کے ایک حصے میں جلد اور پٹھے کے اندر رکھا جاتا ھے۔ پیس میکر دل کے قدرتی عمل کی جانچ کرتا ھے اور اس وقت برقی دھکہ لگاتا ھے جب دل کو اسکی ضرورت ھوتی ھے
- تاریں :- پیس میکر سے برقی دھکے ، غیر موصل تاروں کے ذریعے، جن کے سروں پر دھات ھوتی ھے۔ سے سفر کرتے ھوئے بچے کے دل تک پہنچتے ھیں۔ یہ پیس میکر کی قسم پر منحصر ھے کہ یہ تاریں دل کے اوپر والے خانے سے منسلک کی جاتی ھیں یا نیچے والے سے یا پھر دونوں سے۔
کس طر ح کے پیس میکر دستیاب ھیں ؟
پیس میکر بڑے مختلف میک اور ماڈلز کے ھوتے ھیں۔ آپکے بچے کا ڈاکٹر بتائے گا کہ آپکے بچے کے لئے کس قسم کے پیس میکر کی ضرورت ھے۔ پیس میکر کے متعلق مزید جانکاری کے لئے اپنے ڈاکٹر سے یا پیس میکر کے کلینک سے رابطہ کیجئے۔
ٹرانس وینس بمقابل ایپی کارڈ پیس میکر سسٹم
بچوں میں پیس میکرنصب کرنے کےلئے دو میں سے ایک طریقہ کا راپنایا جاتا ھے
- پیس میکر کے تار دل کے نیچے کی طرف چسپاں کئے جاتے ھیں اور پیس میکر کندھے کے پاس لگایا جاتا ھے۔ اسے ٹرانسوینس پیس میکر سسٹم کہا جاتا ھے
- پیس میکر کے تار دل کے اوپر کی طرف چسپاں کئے جاتے ھیں اور پیس میکر پیٹ میں لگایا جاتا ھے۔ اسے ایپیکارڈییل پیس میکر سسٹم کہا جاتا ھے
ایک کے مقابلے دو خانوں والے پیس میکرز
ایک خانے والے پیس میکر میں ایک تار استعمال کیا جاتا ھے جو دل کے اوپر یا نیچے کی طرف نصب کی جاتی ھیں۔ دو خانے والے پیس میکرز میں دو تاریں استعمال کی جاتی ھے جس میں ایک تار دل کے اوپر اور دوسری دل کے نیچے کی جانب چسپاں کی جاتی ھے۔
رفتار کا تعین کرنے والے پیس میکرز
پیس میکر کی رفتار مریض کی حرکت کے مطابق از خود متعین ھو جاتی ھے، زیادہ تر پیس میکرز مین پہلے سے نصب شدہ سینسرز لگے ھوتے ھیں جو کہ مریض کے چلنے یا دوڑنے سے یا ھر حرکت سے دل کی ڈھڑکن کی رفتار کا تعین کرتے رھتے ھیں
آپ کے بچے کو برقی یا مقناطیسی جگہوں سے گریز کرنا ھو گا
طاقتور مقناطیسی علاقہ پیس میکر کے کام میں مداخلت کرے گا۔ پیس میکر ایک متعین رفتار کی ڈھڑکن دل کو بھجنا شروع کر دے گا اور خود بخود بند نیں ھو گا۔ آپ کے بچے کو مندرجہ ذیل احتیاط لازم ھے:
- اگر آپکا بچہ ھائڈرو کی نمائش میں اونتاریو سائنس سینٹر جاتا ھے تو اسکو رسے کے دوسری طرف کھڑے ھونا ضروری ھے کیونکہ تیز مقناطیس پیس میکر کی کارکردگی پر اثر انداز ھو سکتا ھے۔
- اگر آپکا بچہ سکول میں انڈسٹریل آرٹس کی کلاسز لے رھا ھے یا پھر اسکے مکینیکل شوق ھیں تو ویلڈرز اور الٹرنیٹیرز سے دور رھنا ھو گا
- ھر وہ کام جس میں برقی آلات کا استعمال ھوتا ہے جیسے کہ ڈاکٹر کا آفس یا آپریشن روم ، یہ جگہیں پیس میکر کے کام میں خلل انداز ھوتی ھیں اور اسکی سیٹنگ کو تبدیل کر دیتی ھیں مثال کے طور پر الیکٹروکاٹری جو کہ ٹیشو کو جلاتی ھے
- اگر پیس میکر لگا ھو تو ایم آر آیئ ٹیسٹ کی اجازت نھیں ھونی چاھیے
- ایسی اشیا جن میں مقناطیس لگا ھو جیسے کہ جیولری، کھلونے، یا ھیڈ فون، ان سب کو اشیا پیس میکر سے 6 انچ تک دور رکھنا ضروری ھے
- عام طور پر ایسے برقی آلات جیسے کہ اینٹنا جو کہ برقی اشارے منتقل کرتے ھیں ان سب کو اشیا پیس میکر سے 6 انچ تک دور رکھنا ضروری ھے، مثال کے طور پر سیل فون وغیرہ
- آینٹی تھیفٹ ڈیٹیکٹرزسے گزرتے جلدی سے گزریں تاکہ الارم آن نہ ہو جائے۔ لیکن اس سے کارکردگی متاثر نہیں ھو گی
مایکرو ویواوون کے چلنے سے پیس میکر کو کوئی فرق نھیں پڑتا
متحرک ھونا
پیس میکر والے زیادہ تر بچے نارمل طور پر اپنا معمول کا کام کر سکتے ھیں اور کھیل سکتے ھیں۔ لیکن پھر بھی کچھ اختیاط لازم ھے۔ آپ کے بچے کو ایسی سپورٹس سے اجتناب کرنا چاھئے جیسے کہ کراٹے اور کک باکسینگ، جو کہ پیس میکر کو نقصان پہنچا سکتے ھیں۔ پیس میکر کلینک یہ اختیاطیں آپ کو بتائے گا۔
آگر آپ کے کچھ سوالات ہیں تو نیچے دی گئی جگہ پر لکھیے
آپ کے بچے کا ماھر امراض دل بچے کے دل کی حالت کو مد نظر رکھتے ھوئے ان کھیلوں اور حرکات پر پابندی لگا سکتا ہے جو دل کو نقصان پہنچا سکتی ھیں
پیس میکر کو کتنی بار بدلنا ضروری ہے ؟
کلینک کا عملہ ایک چھوٹے کمپیوٹر کے ذریعے پیس میکر کے عمل کو چیک کرے گا۔ جیسا کہ دل کے ڈھڑکنے کی رفتاراور پیس میکر کی سیٹنگز کو کمپیوٹر کے ذریعے بدلا جا سکتا ھے۔ اس عمل کے دوران ۔بچہ کسی قسم کی بیچینی محسوس نہیں کرے گا۔
اگر ماھر امراض دل یہ سمجھے گا کہ تار میں کوئی خرابی ھے تو وہ ایکس رے تجویز کر سکتا ھے۔ ویسے بھی ایکس رے سال میں ایک مرتبہ لیا جا سکتا ھے یہ چیک کرنے کے لئے کہ پیس میکر کی تاریں درست کام کر رھی ھیں یا نِہں۔
اس کے علاوہ ، سال میں ایک مرتبہ ھالٹر میکر استعمال کیا جاتا ھے جس سے کارڈیالوجسٹ کو یہ جاننے میں مدد ملتی ھے کہ پیس میکر درست کام کر رھا ھے۔
پیس میکر کلینک میں کیا ھوتا ھے ؟
کلینک کا عملہ کمپیوٹر کے ذریعے پیس میکر کے عمل کو چیک کرے گا جیسا کہ دل کے ڈھڑکنے کی رفتار کو کمپیوٹر کے ذریعے بدلا جا سکتا ھے۔ اس عمل کے دوران بچہ کسی قسم کی درد یا بے چینی محسوس نہیں کرے گا۔
آگر تار کے ساتھ کچھ مسائل ھوں گے تو کارڈییالوجسٹ ھو سکتا ھے ایکس رے تجویز کرے۔ معمول کے مطابق بھی سال میں ایک بار ایکس رے لیا خاتا ھے تا کہ تار کی حالت اور اسکی لمبائی کا اندازہ لگایا خا سکے۔ اس کے علاوہ ھالیٹر مانیٹر کو استعمال کیا جاتا ھےجو کہ دل کے ماھر کو پیس میکر کی کارکردگی چیک کرنے میں مدد دیتا ھے
اگلی آنے والی ملاقاتیں
پیس میکر کلینک میں تمام ملاقاتوں میں جایئے۔کارڈییالوجسٹ کو ملنا بھی ضروری ہے۔ عام طبی معائنہ کرانا بہت ضروری ہے
جب بیٹری ختم ھونے کے قریب ھو گی تو ٹیلی فون ٹرانسمیٹر کے ذریعےجائزہ لینے والا طریقہ کار اپنایا جا سکتا ہے ۔ یہ طریقہ مدد گار ھو سکتا ہے لیکن کلینک جانا پھر بھی ضروری ہے
سوالات کے جواب کے لئے کسے کال کریں
اگر آپ کو اپنے بچے کے لئے فکر مند ھیںتو طبعی سہولت حاصل کریں۔ اپنے فیملی ڈاکٹر یا بچوں کے ماھر کو کال کریں یا پھر 911 کو بلائیں۔ اگر پیس میکر کے متعلق کوئی سوالات ھوں تو پیس میکر کلینک کو کال کریں
اھم نکات
- پیس میکر اہک اہساآلہ ھے جو کہ برقی طور پر بچے دل کی دھڑکن اور رفتار کو کنٹرول کرنے کے کام آتا ھے
- آپ کے بچے کو ایسی جگہوں پر جانے سے گریز کرنا ہو گا جہاں پر برقی اور مقناطیسی اثر زیادہ ھے کیونکہ یہ پیس میکر کی کارکردگی پر اثر انداز ھو گا
- آپ کے بچے کو ایسے کھیل نھیں کیھلنے چاھیں جس میں پیس میکر کے نقصان کا اندیشہ ھو
- کارڈییا لوجسٹ اور پییس میکر کلینکس کو باقاعدگی سے جانا ضروری ھے
- اگر آپ کو اپنے بچے کی پرواہ ھےتو طبی سہولت حاصل کریں۔ اپنے فیملی ڈاکٹر یا بچوں کے ماھر کو کال کریں ۔ اگر پیس میکر کے متعلق کوئی سوالات ھوں تو پیس میکر کلینک کو کال کریں