فینائیٹوئن

Phenytoin [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو فینائیٹوئن نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ فینائیٹوئن کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ہے؟

فینائیٹوئن اچانک حملہ کرنے والی بیماریوں کو روکنے اور اُن سے بچنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ دماغ کو تسکین دینے کا کام کرتی ہے۔

آپ نے فینائٹوئن کے برینڈ ڈیلاسن کا نام تو سنا ہوگا۔ فینائیٹوئن چبانے والی گولیوں، کیپسول،محلول اور ٹیکوں کی شکل میں آتی ہے۔

اپنے بچے کو یہ دوا دینے سے پہلے

اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بتائیے اگر آپ کے بچے کو:

  • فینائیٹوئن،فاسفینائیٹوئن یا ہائیڈینٹائین سے الرجی ہے
  • دل کی بیماری

اگر آپکے بچے کی ان میں سے کوئی بھی کیفیت ہو تو اپنے بچے کے ڈاکٹر یا دواساز سے بات کریں۔ اگر ان میں سے آپکے بچے کو کچھ بھی ہو تو اس دوا کے بارے میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا پڑ سکتا ہے۔

  • میلیٹس ذیابیطس
  • گُردوں کی بیماری
  • جگر کی بیماری
  • پورفیریا، خون کے خُلیے بنانے والے مادے کی بیماری

آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

  • اپنے بچے کو فینائٹوئن اپنے ڈاکٹر یا معالج کی عین ہدایات کے مطابق دیجیئے۔ کسی بھی وجوہات کی بنا پر اپنے بچے کی ادویات روکنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
  • آپ اپنے بچے کو فیناٹوئن، کھانے یا دودھ کے ساتھ دے سکتے ہیں، مگر متواتر رہیئے۔ فیناٹوئن ہمیشہ کھانے یا دودھ یا پھر خالی پیٹ ہی دیجیئے گا۔
  • اگر‮ ‬آپکا‮ ‬بچہ‮ ‬چوسنے‮ ‬والی‮ ‬گولیاں‮ ‬لے‮ ‬رھا‮ ‬ھے‮ ‬تو‮ ‬ اپنے‮ ‬بچے‮ ‬کو‮ ‬دوائی‮ ‬نگلنے‮ ‬مت‮ ‬دیجیئے‮ ‬گا۔‮ ‬اِن‮ ‬گولیوں‮ ‬کو‮ ‬چبا‮ ‬کر‮ ‬،‮ ‬مسل‮ ‬کر‮ ‬یا‮ ‬کھانے‮ ‬کے‮ ‬ساتھ‮ ‬ملا‮ ‬کر‮ ‬کھایا‮ ‬جا‮ ‬سکتا‮ ‬ہے۔
  • ‮ ‬اگر‮ ‬آپکا‮ ‬بچہ‮ ‬محلول‮ ‬کی‮ ‬صورت‮ ‬میں‮ ‬فیناٹوئن‮ ‬لے‮ ‬رھا‮ ‬ھے‮ ‬تو‮ ‬دوائی‮ ‬کو‮ ‬اچھی‮ ‬طرح‮ ‬ہلا‮ ‬لیں‮ ‬اور‮ ‬چمچ،‮ ‬ڈراپر‮ ‬یا‮ ‬انجکشن‮ ‬کے‮ ‬ذریعے‮ ‬ماپ‮ ‬لیجیئے۔
  • اگر‮ ‬آپکا‮ ‬بچہ‮ ‬ٹیوب‮ ‬کے‮ ‬ذریعہ‮ ‬خوراک‮ ‬لے‮ ‬رھا‮ ‬ھے‮ ‬،‮ ‬خواہ‮ ‬وہ‮ ‬مائع‮ ‬کی‮ ‬صورت‮ ‬میں‮ ‬ھو‮ ‬یا‮ ‬کیپسول‮ ‬کی‮ ‬صورت‮ ‬میں‮ ‬ھو،‮ ‬ فیناٹوئن‮ ‬دینے‮ ‬سے‮ ‬ایک‮ ‬دو‮ ‬گھنٹے‮ ‬پہلے‮ ‬ٹیوب‮ ‬فیڈنگ‮ ‬روک‮ ‬دیں۔‮ ‬دوائی‮ ‬دینے‮ ‬سے‮ ‬پہلے‮ ‬اور‮ ‬بعد‮ ‬میں‮ ‬فیڈنگ‮ ‬ٹیوب‮ ‬کو‮ ‬اچھی‮ ‬طرح‮ ‬سے‮ ‬دھو‮ ‬لیں۔‮ ‬دوائی‮ ‬دینے‮ ‬کے‮ ‬ایک‮ ‬سے‮ ‬دو‮ ‬گھنٹے‮ ‬کے‮ ‬بعد‮ ‬ٹیوب‮ ‬فیڈنگ‮ ‬دوبارہ‮ ‬شروع‮ ‬کر‮ ‬دیں۔‮

اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟

  • چھوُٹی ہوئی دوا جیسے ہی یاد آئے دے دیں۔
  • اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک کو چھوڑ کر اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کی چُھوٹی ہوئی خوراک کو پورا کرنے کے لئے اپنے بچے کو دو خوراکیں اکٹھی مت دیں۔

یہ دوا اپنا کام کرنے میں کتنا وقت لے گی؟

آپ کا بچہ فیناٹوئن لینے کے چند روز بعد سے ہی بہتر محسوس کرنے لگے گا، مگر اِس کے مکمل نتائج پانے کے لیے کُچھ ہفتے درکار ہوسکتے ہیں۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

ممکن ہے اس دوا کے استعمال کے دوران آپکے بچے پر اس دوا کے چند ضمنی اثرات ظاہر ہوں۔ اگر آپکے بچے کو ان ضمنی اثرات میں سے کوئی سے بھی اثرات محسوس ہوں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے بچے کا اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔

  • سُستی، سر درد یا سوچ کی صلاحیت کا ماند پڑنا
  • تھکاوٹ ، کمزوری یا غنودگی محسوس کرنا
  • سونے میں مشکلات
  • اُلٹی آنا
  • قبض
  • توازن میں بدلاو
  • چکر آنا
  • مسوڑوں کی سوزش یا اِن سے خون آنا
  • جسم کے بالوں یا چہرے کی تیز نشونما

دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔

  • جلد پر نشان یا خارش
  • غنودگی، سُستی یا اُلٹی میں شدت
  • ڈگمگا کر چلنا
  • بےہنگم ہو کر بولنا
  • صاف دکھائی نہ دینا
  • غیر ضروری آنکھوں کا ہلانا
  • غیر واضح گلے کی تکلیف، بُخار، جوڑوں کا درد یا جلِد کی رنگت اُڑنا
  • غیر ضروری برتاو
  • اچانک شدید دورے

جب آپکا بچہ اس دوا کا استعمال کر رہا ہو تو آپکو کیا حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں؟

کچھ ادویات ایسی ہیں جن کے ساتھ فیناٹوئن کا استعمال نہیں کرنا چاہیے، یا پھر فیناٹوئن یا دوسری ادویات میں سے کسی کی خوراک میں ترتیب دی جا سکتی ہے۔ اگر آپ کا بچہ کوئی دوسری دوا بھی استعمال کر رہا ہے تو ضروری ہے کہ آپ اپنے بچے کے ڈاکٹر یا دواساز سے مشورہ کر لیں۔

  • پیدائش روکنے والی ادویات
  • کاربیمازپائن
  • سیمیٹیڈائن
  • کارٹیکوسٹیرائوڈز
  • فلوزیٹائن
  • لیموٹریجائن
  • فینوباربیٹل
  • والپرائک ایسِڈ
  • واریکونیزول
  • وارفرِن

بلڈ لیول باقاعدگی سے چیک کیا جا سکتا ہے۔ جس دن آپ کے بچے کا بلڈ لیول چیک ہو گا، اگلی دوا تب تک مت دیجیئے گا جب تک خون کی لیول کم نہ ہو جائے۔

ادویات کے بعد اپنے بچے کے ردِعمل کی نظرثانی کے لیے اپنے ڈاکٹر کے ساتھ مشاورت برقرار رکھیں۔

اپنے بچے کے کسی قسم کے میڈیکل ٹیسٹ یا تجزیہ کرانے سے پہلے ڈاکٹر کو بتا دیجیئے گا کہ آپ کا بچہ فیناٹوئن لے رہا ہے۔

اپنے بچے کے مسوڑوں کی بیماری سے بچنے کے لیے صحت مند اشیاء کا استعمال کیجیئے۔ اپنے بچے کے مسوڑوں کی مالش اور دانت باقاعدگی اور احتیاط سےصاف کیجیئے۔ اپنے بچے کو باقائدگی سے ڈینٹِسٹ کو دکھائیں اور ڈینٹسٹ کو بتائیے کہ آپ کا بچہ فیناٹوئن لے رہا ہے۔

علاج کے شروع میں خاص طور آپ کے بچے پر غنُودگی، بےہوشی اور بے حِسی کی کیفیت طاری رہے گی۔ جب تک آپ اپنے بچے پر فیناٹوئن کے اثرات نہیں دیکھ لیتے تب تک اپنے بچے کو پھُرتیلے اور ہوشیار رہنے والے کاموں سے دور رکھیں۔ اپنے بچے کے ٹیچر کو آگاہ کریں کہ آپ کا بچہ یہ دوا لے رہا ہے۔

فیناٹوئن آپ کے بچے کے پیشاب کا رنگ ہلکا لال یا بُھورے رنگ کا کر سکتا ہے۔ یہ کافی نقصان دہ ہے۔

حمل روکنے والی ادویات فیناٹوئن کے ساتھ مل کر صحیح طرح سے کام نہیں کریں گی۔ اِس معاملے کو ڈاکٹر کے ساتھ زیرِ بحث لانا چاہیے۔

آپ کے بچے کے دوروں، رویے اور اسکول کی کارکردگی کے زریعے آپ اُس کو دی جانے والی دوا کی صحیح مقدار کا تعین کر سکتے ہیں۔

آپکو کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

ان تمام ادویات کی لسٹ بنائیں جو آپکا بچہ لے رہا ہو اور اسکو اپنے ڈاکٹر یا دواساز کو دکھائیں۔

اپنے بچے کی ادویات کسی دوسرے کے ساتھ مت بانٹیں۔ اپنے بچے کو کسی دوسرے کی ادویات مت دیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے پاس فیناٹوئن ہفتے کے آخر میں اور چھٹیوں کے دوران وافر مقدار میں موجود ہو۔ اپنی فارمیسی کو کم سے کم دو دن پہلے کال کریں۔ اس سے پہلے کے آپکے بچے کی دوا ختم ہو جائے۔

فیناٹوئن کے کیپسول یا محلول کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اور سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ اسکو غسل خانے یا باورچی خانے میں مت رکھیں۔ اپنے بچے کو فیناٹوئن کی خوراک دواساز کے مشورے سے دیں۔

ایسی ادویات مت رکھیں جن کی میعاد ختم ہو چکی ہو۔ متروک اور فالتو ادویات کو ضائع کرنے کے بہتریں طریقے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے دوا ساز سے بات کریں۔

فیناٹوئن کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں اور اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔ اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں فیناٹوئن استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ اس میں فیناٹوئن کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو فیناٹوئن کے بارے میں اور معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Last updated: ذو القعدة 08 1430