پیرازینامائیڈ

Pyrazinamide [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو پیرازینامائیڈ نامی دوا لینے کی ضرورت ھوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ پیرازینامائیڈ کیا کرتی ھے، اسکو کس طرح دیا جاتا ھے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ھے؟

پیرازینامائیڈ ایک دوا ھے جسکو تپ دق یا ٹی بی نامی انفیکشن کے علاج کیلئے استعمال کیا جاتا ھے۔

آپ نے پیرازینامائیڈ کے برینڈ کا نام ٹیبرازڈ سنا ھوگا۔ پیرازینامائیڈ گولی کی شکل میں آتی ھے۔

اپنے بچے کو یہ دوا دینے سے پہلے

اگر آپکے بچے کو پیرازینامائیڈ یا کسی اور دوا سے شدید حساسیت ھو تو اس بارے میں اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بتائیں

اگر آپکے بچے کی ان میں سے کوئی بھی کیفیات ھوں تو اپنے بچے کے ڈاکٹر یا دواساز سے بات کریں۔

اگر ان میں سے آپکے بچے کو کچھ بھی ھو تو اس دوا کے بارے میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا پڑ سکتا ھے:

  • جگر کی بیماری
  • گردے کی بیماری
  • گاوٹ
  • ذیابیطس میلیٹس

آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاھیے؟

اپنے بچے کو یہ دوا دیں:

  • جب تک آپکے ڈاکٹر نے تجویز کیا ھو، چاھے آپکا بچہ بہتر بھی نظر آرھا ھو۔ کسی بھی وجہ سے پیرازینامائیڈ کا استعمال روکنے سے قبل اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
  • ھر روز ایک ھی وقت پر، جس وقت آپکا ڈاکٹر یا دوا ساز کہے۔ خوراک چھوٹنے سے بچنے کے لئے اس وقت کا انتخاب کریں جو وقت آپکے لئے آرام دہ ھو۔
  • کھانے کے ساتھ یا کھانے کے بغیر۔ اگر یہ دوا آپکے بچے کے معدے کی خرابی کا بائث بنے تو اسکو کھانے کے ساتھ دیں۔

اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاھیے؟

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ھوئی خوراک دیں۔
  • اگر اگلی خوراک کا وقت ھونے والا ھو تو چُھوٹی ھوئی خوراک کو چھوڑ کر اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کی چُھوٹی ھوئی خوراک کو پورا کرنے کے لئے اپنے بچے کو دو خوراکیں اکٹھی مت دیں۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ھیں؟

ممکن ھے پیرازینامائیڈ کے استعمال کے دوران آپکے بچے پر اس کے چند ضمنی اثرات ظاھر ھوں۔ اگر آپکے بچے کو ان ضمنی اثرات میں سے کوئی سے بھی اثرات محسوس ھوں اور یہ ختم نہ ھوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے بچے کا اسکے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں:

  • غیر معمولی تھکاوٹ
  • معدے کی خرابی
  • الٹیاں
  • بھوک کا ختم ھو جانا

اگر آپ اپنے بچے میں ان میں سے کسی بھی قسم کے ضمنی اثرات دیکھیں تو اپنے ڈاکٹر کو دفتری اوقات میں فون کریں:

  • ھڈیوں یا پٹھوں میں درد
  • ریش یا خارش

مندرجہ ذیل ضمنی اثرات عام نہیں ھیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ھو سکتے ھیں۔

اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات پیش ھوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔

  • آنکھوں یا جلد میں پیلاھٹ
  • گہرے رنگ کا پیشاب
  • غیر معمولی خون بہنا یا خارش ھونا
  • نیا بخار جوکہ ختم نہ ھو رھا ھو

جب آپکا بچہ اس دوا کا استعمال کر رھا ھو تو آپکو کیا حفاظتی اقدامات کرنے چاھیں؟

کچھ ادویات ایسی ھیں جن کے ساتھ پیرازینامائیڈ کا استعمال نہیں کرنا چاھیے۔ بعض اوقات اسکو دوسری ادویات کے ساتھ ترتیب دینا پڑ سکتا ھے۔ اگر آپکا بچہ کوئی بھی دوسری دوا (تجویزشدہ، غیر تجویز شدہ یا قدرتی یا ھربل مصنوعات) لے رھو ھو تو اس بارے میں اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز کو بتانا بہت اھم ھوتا ھے۔

ان تمام ادویات کی لسٹ بنائیں جوکہ آپکا بچہ استعمال کر رھا ھو اور وہ لسٹ ڈاکٹر یا دواساز کو دکھائیں۔

آپکو کونسی دوسری ضروری معلومات ھونی چاھیں؟

کیلنک یا ڈاکٹر کے آفس میں تمام ملاقات کے اوقات طے کرکے رکھیں تاکہ ڈاکٹر آپکے بچے پر پیرازینامائیڈ کا ردِعمل دیکھ سکے۔ ممکن ھے کہ آپکے بچے کو پیرازینامائیڈ کے استعمال کے دوران باقائدگی سے خون کے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ھو۔

پیرازینامائیڈ آپکے بچے کو دھوپ جلن ھونے کے امکانات بڑھا دیتی ھے۔ باھر جاتے وقت آپکے بچے کا سر اور جلد، کپڑوں اور ٹوپی سے ڈھکے ھونے چاھیں۔ آپکے بچے کو سن سکرین [ایک کریم جوکہ جلد کو دھوپ سے بچاتی ھے] کا استعمال بھی کرنا چاھیے۔ ایسی سن سکرین کا انتخاب کریں جو آپکے بچے کی سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں جنھیں یو-وی-اے اور یو-وی-بی کہتے ھیں، سے حفاظت کرے۔ اس سن سکرین میں سورج سے بچاو کا وہ عنصر جسے ایس –پی-ایف کہتے ھیں، کم از کم 15 ھونا چاھیے۔ درست سن سکرین کا انتخاب کرنے میں مدد کے لئے اپنے دواساز سے رابطہ کریں۔

اگر آپکا بچہ یہ دوا تپ دق کیلئے لے رھا ھو تو ممکن ھے کہ نسخے کی تمام قیمت حکومت ادا کرے۔ مزید معلومات کیلئے اپنی ٹی بی کلینک کی نرس سے بات کریں۔

پیرازینامائیڈ کو کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اور سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ اسکو غسل خانے یا باورچی خانے میں مت رکھیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے پاس پیرازینامائیڈ ہفتے کے آخر میں اور چھٹیوں کے دوران وافر مقدار میں موجود ھو۔ اپنی فارمیسی کو کم سے کم دو دن پہلے کال کریں، اس سے پہلے کے آپکے بچے کی دوا ختم ھو جائے۔

ایسی ادویات مت رکھیں جن کی میعاد ختم ھو چکی ھو۔ متروک اور فالتو ادویات کو ضائع کرنے کے بہترین طریقے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے دوا ساز سے بات کریں۔

اپنے بچے کی ادویات کسی دوسرے کے ساتھ مت بانٹیں۔ اپنے بچے کو کسی دوسرے کی ادویات مت دیں۔

پیرازینامائیڈ کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں اور اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔ اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں پیرازینامائیڈ استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ھیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ھیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رھتے ھیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باھر رھتے ھیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ کتابچہ پیرازینامائیڈ کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ھے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ھیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ھے یا آپکو پیرازینامائیڈ کے بارے میں مزید معلومات درکار ھوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Last updated: ربيع الأول 29 1432