خون کا بہنا : ابتدائِ طبی امداد

Bleeding: First aid [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

خون کے بہاو کو روکنے اور صدمے سے بچنے کے لئے ایک آسان جائزہ جس میں ابتدائی طبی امداد اور صدمے سے بچنے کا ذکر ھے۔

زیادہ ترصورتوں میں جب آپکی بچی ابنے آپ کو زخم لگا لے تو خون اپنے آپ بند ھو جاتا ھے۔ دیکھنے میں یوں لگتا ھے جیسے بہت خون بہ گیا ھو لیکن اس سے پیچیدگی ھونے کا امکان نہیں ھوتا۔ اگر خون بہنا بند نہیں ھوتا تو آپ کوکسی قسم کے صدمے سے بچنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنا ھوں گے۔ یہ جھٹکا اس وقت لگتا ھے جب خون کا گرد ش والا نظام جسم کے دوسرے حصوں میں خون کی ترسیل کم کر دیتا ھے۔ صدمے کے نشانات مندرجہ ذیل ھو سکتے ھیں:

  • جلد کا پیلا یا سرمئی ھو جانا
  • جسم کے درجہ حرارت میں کمی
  • پسینے کی آمد
  • سانس میں تیزی
  • بیہوش ھو جانا

علاج

آرام

جب بھی آپ کسی چھوٹے یا بڑے زخم کے لئے اپنے بچے کا علاج کریں تو اسے بیٹھنے یا لیٹ کر آرام کرنے کا کہیں۔

اوپر اٹھانا

اس بات کی تسلی کر لیں کہ زخم والے حصے کو دل سے بلندی پر رکھیں اس طرح سے خون زخم کی طرف بہنا بند ھو جائے گا ، اس کو صاف اور تھنڈے نلکے کے پانی کے نیچے رکھیں، گرم پانی کا استعمال نہ کریں۔ الکوحل ، آیوڈین ، مرکوروکروم ، ھائڈروجن پر آکسائڈ یا اسی طرح کی کسی چیز سے زخم صاف نہ کریں۔ اس طرح کے محلول درد اور جلن میں اضافہ کریں گے۔

زخم پر دباو ڈالنا

جراثیم سے پاک پٹی یا کپڑا لیکر زخم کو دبائیں تا خون کا بہنا بند ھو جائے ، اس کے بعد پٹی کو لپیٹ کر اوپر سیفٹی پن لگا دیں۔

اگر بچہ صدمے میں ھو فوری 911 کو کال کریں۔

زخم کے اندر پھنسی اشیاء

ایسی اشیاء جو کہ جسم کے اندر پھنسی ھوں انہیں باھر نہ کھینچیں۔ کھینچنے سے زخم خراب ھو سکتا ھے۔ اس کی بجائے صاف پٹی سے اسے ڈھانپ دیں ۔ اتنا نہ دبائیں کہ وہ شے زخم کے اندر کی طرف چلی جائے۔ اپنے ھاتھوں کو صاف کرنا نہ بھولیں یا پھر تلف کرنے والے دستانے پہنیں تا کہ انفیکشن سے بچا جا سکے۔ پٹی کو زخم پر باندھیں اور اوپر نیچے تک لپیٹ دیں۔ زخم سے وہ شے نکالنے کے لئے بچے کو اسپتال لیکر جائیں

کلیدی نکات

  • اگر آپکے بچے کے زخم سے خون بند نہ ھو تو فوری طبی امداد حاصل کرنا ضروری ھے
  • صدمے کی نشانیوں میں جلد کا پیلا ھونا، جسم کا درجہ حرارت کم ھونا، پسینہ آنا، سانس کا تیز آنا، اور بے ہوش ھونا شامل ھیں۔
  • اگر بچہ صدمے میں چلا جاتا ھے تو 911 کو کال کریں
  • زخم کو دل سے اوپر کی بلندی پر رکھیں، اس سے خون کا بہاو زخم کی طرف کم ھو جائے گا
  • اس بات کا خیال رکھیں کہ بچے کا زخم صاف کرتے وقت اپنے ھاتھ صاف رکھیں یا تلف کرنے والے دستانے پہنیں۔
  • بچے کے زخم میں اگر کوئی چیز پھنسی ھے تو اسے نکالیں نہیں، اس حصے پر صاف پٹی لپیٹ دیں اور طبی امداد کا بندوبست کریں۔
Last updated: December 03 2010