کرباماذیپائن

Carbamazepine [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو کرباماذیپائن نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ کرباماذیپائن کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ہے؟

کرباماذیپائن مختلف اقسام کے دوروں کو کنٹرول کرنے اور ان سے بچاو کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اسکا استعمال دوسری کیفیات کے لئے بھی کیا جا سکتا ہے۔ آپ نے کرباماذیپائن کے برینڈ کا ٹیگریٹول سنا ہوگا۔ کرباماذیپان کئی اشکال مثلاً مائع، چبانے والی گولیوں، نارمل گولیوں اور دیرپا اثر والی گولیوں کی شکل میں آتی ہے۔

مجھے اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

اپنے بچے کو کرباماذیپائن دیتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں۔

  • کرباماذیپائن روزانہ اپنے دوا ساز کے بتائے ہوئے وقت پر دیں۔ اپنے بچے کو روزانہ ایک ہی وقت پر دوا دے کر خوراک چُھوٹنے سے گریز کریں۔ بغیر کسی وجہ کے دوا کا استعمال روکنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے پاس کرباماذیپائن ہفتے کے آخر میں اور چھٹیوں کے دوران وافر مقدار میں موجود ہو۔
  • معدے کی خرابی کے امکانات کم کرنے کے لئے اپنے بچے کو کرباماذیپائن کھانے کے ساتھ دیں۔
  • اگر آپکا بچہ مائع کرباذیپائن لے رہا ہو تو اسکو کرباماذیپائن ڈاکٹر کے دیے ہوئے خاص چمچ یا بوتل سے دیں۔ ہر خوراک دینے سے پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلائیں۔
  • کرباماذیپائن کو پورا نگلنا چاہیے۔ اسکو پیس پر یا چبا کر نہیں کھانا چاہیے۔ اگر آپکا بچہ دیرپا اثر والی گولیاں لے رہا ہو تو اس گولی کی بیچ میں سے توڑ کر کھایا جا سکتا ہے۔

اگر میرے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپکے بچے کی کرباذیپائن کی خوراک چُھوٹ جائے تو:

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
  • اگر آپکو چُھوٹی ہوئی خوراک اگلی خوراک سے چار گھنٹے پہلے یاد آئے تو چُھوٹی ہوئی خوراک چھوڑ دیں۔
  • اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کو ایک وقت میں ایک ہی خوراک دیں۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

آپکے بچے میں علاج کے شروع اس دوا کے ضمنی اثرات نظر آنے کے امکانات ہوں گے۔ کچھ عرصے کے بعد یہ ضمنی اثرات خودبخود ختم ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اگر آپ اپنے بچے میں یہ اثرات اور امکانات مسلسل دیکھیں تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

  • چکر آنا یا معمولی سردرد
  • غنودگی
  • خراب معدہ یا الٹیاں
  • بے ڈھنگا پن
  • پیشاب میں ذیادتی یا کمی
  • خشک منہ
  • پانی والے پخانے کا ڈائریا
  • بھوک میں کمی
  • پخانے میں مشکلات یا قبض

اپنے ڈاکٹر کو فوری فون کریں اگر:

  • کالے اور ذیادہ پخانے
  • تیز رنگ کا پیشاب
  • غیر معمولی خون کا بہنا یا خارش ہونا
  • دھندلی بصارت
  • جلد پر ریش اور چھپاکی
  • کھانسی
  • ناقابل بیان خراب گلا
  • بیٹھا ہوا گلا
  • رویہ میں تبدیلی
  • غیر معمولی تھکاوٹ یا کمزوری
  • جلد یا آنکھوں میں پیلاہٹ
  • ہڈیوں یا جوڑوں میں درد

​​مجھے کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

کرباماذیپائن آپکے بچے کو دھوپ جلن ہونے کا بائث بن سکتی ہے۔ باہر جاتے وقت آپکا بچہ کپڑوں اور ٹوپی سے ڈھکا ہونا چاہیے یا اسے سن سکرین پہننی چاہیے۔ ایسی سن سکرین کا انتخاب کریں جو آپکے بچے کی سورج کی یو-وی-اے اور یو-وی-بی شعاعوں سے 15 کی ایس پی ایف کے ساتھ حفاظت کرے۔ درست سن سکرین کا انتخاب کرنے میں مدد کے لئے اپنے دواساز سے رابطہ کریں۔

کرباماذیپائن آپکے بچے کو چکر آنے، اونگھنے یا معمول کے مطابق کم چست ہونے کا بائث بن سکتی ہے، خاص کر علاج کے شروع میں۔ اپنے بچے کے استاد کو بتائیں کہ آپکا بچہ یہ دوا لے رہا ہے۔

ادویات آپکے بچے کے خون میں شوگر کی مقدار پر اثر کر سکتی ہے۔ اگر آپکے بچے کو ذیابیطس ہو اور آپ اسکے خون اور پیشاب کے ٹیسٹوں میں شوگر کی مقدار میں تبدیلی دیکھی تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

اپنے ڈاکٹر سے اسکے دفتر یا کلینک میں ملاقات کو خون کے ٹیسٹ کے لئے وقت مقرر کرکے رکھیں تاکہ آپکے بچے پر کرباماذیپائن کا اثر دیکھا جا سکے۔

اپنے بچے کی کسی بھی قسم کی سرجری بمشمول دانتوں کی سرجری یا کوئی بھی ہنگامی طور پر علاج کروانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا ڈینٹسٹ کو بتائیں کہ آپکا بچہ کرباماذیپائن لے رہا ہے۔

اپنے بچے کو کوئی بھی دوسری دوا (تجویزشدہ، غیر تجویز شدہ) دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز کو دکھائیں۔ اس بات کا یقین کرلیں کہ آپکے دوا ساز اور ڈاکٹر کو پتا ہو کہ آپکا بچہ کرباماذیپائن لے رہا ہے تاکہ دوسری ادویات سے تعامل سے بچا جا سکے۔

ادویات خشک اور بند ڈبے میں رکھیں۔ گرمی اور نمی دوائی کے ٹوٹنے اور اسکا اثر کم کرنے کا بائث بن سکتی ہے۔ ایسی تمام کرباذیپائن جوکہ استعمال نہ ہونی ہوں، ضائع کر دیں۔

تمام ادویات بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں۔

اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں کرباماذیپائن استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ پرچہ آپکو کرباماذیپائن کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو کرباماذیپائن کے بارے میں اور معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Last updated: May 27 2008