سینےکا دردتکلیف ہے جوکہ بچہ بدن کے اُوپری یا سینے کے حصے میں محسوس کرتا ہے ۔ اس درد کو اس طرح واضع کیا جاسکتا ہےکہ جسمانی اور جذباتی طور پر ایک ناخوشگوار احساس۔ یہ ہر بچےکے اندر مختلف ہوسکتا ہے ۔بالغوں کے برعکس ، بچوں میں سینےکا درد شاذونادر ہی دل کی بیماری سےتعلق رکھتاہے۔
سینےکےدردکی وجوہات
بچوں میں سینے کے دردکی بہت سی وجوہات ہیں ۔ ممکن ہے اور ممکن نہیں بھی ہےکہ بچوں میں سینےکا درد ریشے ( ٹِشو ) میں ضررسے ہو ۔ ممکن ہےکہ سینےکا دردان پر مشتمل ہو، سینےکی دیوار میں دکھن یا کرب ( جلد ، پٹھے ، یا پسلیاں ) یا اس کا تعلق ہوا کی نالی ( ٹریچیا ) اور پھیپھڑوں ، غذا کی نالی ، حجاب حاجز ( پیٹ اور سینےکے اعضاءکی درمیانی جھلی جو پیٹ اور سینہ کو الگ کرتی ہے ، نسیں اور نخاع ( مرکزی اعصابی نظام کا کسی قدر مخروطی ڈھانچہ جو ریڑھ کے اندر واقع ہے اور جسم کے ہر حصےکو دماغ سے ملاتا ہے ) اور دل کیونکہ وہ رگیں جو سینےکے مختلف حصوں کو مہیا کرتی ہیں ایک دوسرے کے اوپر سے گزرتی ہیں اور ریڑھ میں داخل ہوتی ہیں مختلف سطحوں پر، ممکن ہےکہ بچے کے لئے یہ مشکل ہو کہ وہ بتائے یا دکھائےکہ درد کہاں ہے ۔ اورکہاں سے آرہا ہے ۔ممکن ہےکہ درد کے اس ذریعہ کا تعلق سینے سے بالکل بھی نہ ہو ۔
سینے میں درد کی زیادہ تر عام وجوہات مندرجہ ذیل ہیں :
- کوسٹو کونڈراٹسں )یہ کری کے اوپر پسلی اور سینےکی ہڈی کے درمیان ایک طرح کی سوزش ہے
- پٹھوں کا کھنچاؤ یا جذباتی صدمہ
- الٹا بہاؤ معدہ اورمری سے متعلق
- عملی یا فکر سے تعلق رکھنے والا درد ،خاص کر یہ نوجوانوں میں عام ہے ۔ جن کو ہائیپر وینٹیلیشن ہو ۔ سرکا بہت ہلکا محسوس ہونا، اور سُن یا جھنجھناہٹ ہونٹوں کے اردگرد اور ہاتھوں میں اور یا پیروں میں۔ باوجوداس کےکہ کوئی قابل شناخت سبب نہیں ہے ، یہ درد حقیقی طور پر ہوتاہے ۔
- ورزش دَمےکا باعث ہونا ، شدید برونکائیٹس یا کھانسی سے درد
بچوں میں سینےکا درد شاذونادرہوتا ہے اور عام طور پردل کی بیماری کے سبب نہیں ہوتا
سینےکا درد ان بچوں میں جو ایمرجنسی میں آتے ہیں 100 میں سے 1 سے بھی کم ہے ۔بہرکیف یہ مریضوں اور والدین کے لئے بڑی بےچینی کا سبب بنتا ہے ۔
ذیادہ ترکیسوں میں بچوں کے سینے میں درد پھپھڑوں کی انفیکشن کے سبب ہوتا ہے ، پٹھے یا ہڈی کی چوٹ ، بےچینی ، یا سوزش ، بالغوں کے برعکس ، بچوں میں دل کی بیماری سینے میں دردکے سبب کم ہوتی ہے ۔
اس بات کو یقینی بنائیےکہ اگر آپ کے خاندان میں سےکسی فرد کو اچانک ، بغیر کسی وجہ کے اموات ،دل کی بیماری، ناقابل برداشت ورزش ، پیش از وقت قلبی مرض ، یا سوزشی یا گٹھیا کی بیماریاں ہوں تو اپنے ڈاکٹرکو بتائیں ۔ اچانک موت دل کی وجہ کے باعث بہت کم ہے ، حالانکہ اس کو ذرائع ابلاغ میں بہت ذیادہ دکھایا جاتا ہے ۔ بہت سےکیسوں میں پہلے سے موجوددل کی کوئی کیفیت اچانک موت کا سبب بنتی ہے ۔ جس کا شخص کے مرنے کے بعد پتہ لگتا ہے ۔
آپ کا ڈاکٹر سینےکے دردکے لئےکیا کر سکتا ہے
ڈاکٹر آپ کے بچےکا معائنہ کرے گا ۔ عام طور پر وضاحت اور معائنہ کے بعد سینے میں درد کا سبب پہچانا جاتا ہے ۔ ذیادہ ترا وقات، ٹیسٹوں کی ضرورت نہیں ہوتی ۔اگر ڈاکٹرکچھ ٹیسٹ کرانےکو کہتا ہے ۔تو ممکن ہے اس میں یہ شامل ہوں الیکٹروکارڈئیوگرام [ برقی معائنہ قلب (ای سی جی)] سینےکا ایکسرے اور/ یا خون کے ٹیسٹ۔ ان تمام معلومات کی بنیاد پر ، آپ کا ڈاکٹر مرض کی شناخت کرےگا ۔
ایسے بچے جنہیں دل میں درد کی تکلیف ھے انہیں دل کے ماھر کو دکھانا ضروری ھے۔ اگر آپکے بچے کو دل کے ماھر کے پاس بھیجا گیا ھے تو دل کے ماھر کی ملاقات کی تاریخ تک ڈاکٹر کی ھدایات پر عمل کیجِے۔
بچوں کے خاص گروپ جن میں سینےکا درد ذیادہ پریشان کن ہے ۔ ان میں یہ شامل ہیں :
- بچے جن کا پہلے آپریشن ہوچکاہو
- بچے جو کسی بڑے صدمے کی کیفیت سے گزرے ہوں ، مثلاً گاڑی کا حادثہ ،یا ان کے سینوں پرشدید ضرب آئی ہو
- بچے جن میں موروثی بیماری ہو
- بچےجن کو قلب خون کا ایک مہلک مرض ہو
اپنے سینےکے درد میں مبتلابچےکی گھرپر نگہداشت کرنا
دردکاعلاج کریں
اپنے بچےکو درد کی دوا دیں مثلاً ایسیٹامینوفن ، یا آئی بی پروفین ( موٹرین ، ایڈول ، یا دوسری برانڈز )۔ گرم یا ٹھنڈا پیکٹ دُکھنے والی جگہ پر رکھنے سے ممکن ہےکہ مدد ملے۔
جانفشانی والےکام سے احتیاط کریں
اگر پٹھے میں کھچاؤ سینے میں دردکا سبب بنتا ہے ، تو آپ کے بچےکو مشقت والےکام اور وزنی چیزیں اُٹھانے سے احتیاط کرنی چاہیئے ۔وہ آہستہ آہستہ ان تمام کاموں پر واپس جاسکتا ہے ۔ اس کا انحصار دردکی نوعیت پر ہے ۔کھچاؤ جوکہ پیٹھ پرلٹکانے والے بستےکے سبب ہوتا ہے بستےکو دونوں کاندھوں پر برابر رکھنے سےکم کیا جاسکتا ہے،ایک طرف لٹکانےسے نہیں ۔
مزید علاج کا انحصار سینے میں ہونے والے درد کے سبب پر ہے ۔ اپنے ڈاکٹر کی ہدایت پرعمل کریں ۔
طبی مددکب حاصل کرنی ہے
اپنے بچےکے باقاعدہ ڈاکٹرکو فون کریں اگر :
- درد ختم نہ ہو رہاہو اور/یا آپ کے بچےکے روزمرہ کےزندگی پر اثر انداز ہو رہا ہو۔
- سینے میں درد کے ساتھ ساتھ بخار بھی ہے ۔
اپنےقریبی ایمرجینسی ڈیپارٹمنٹ میں جائیں یا 911 کو فون کریں اگر :
- بامشقت کام اچانک درد کا سبب بنتا ہے اور/ یا اس کے ساتھ بےہوشی طاری ہوتی ہے ۔
- بچہ محسوس کرتا ہےکہ اس کا دل دوڑ رہاہے یا دل تیزتیزدھڑک رہاہے، یا چکر آتے ہیں یا دردکے ساتھ پسینے میں تر ہوجاتاہو ۔
- آپ کے بچےکو سانس لینے میں مشکل ہو رہی ہو یا وہ نیلاپڑجائے ۔
- آپ کا بچہ معمول سے ذیادہ غنودگی میں نظر آئے ، کمزور یا چڑچڑا ہو ، اور اسے بہت تیز بخار ہو۔
اہم نکات
- بچوں میں سینے کے دردکا تعلق دل سے بہت کم ہوتا ہے ۔
- بہت سے بچوں کو امراض قلب کے ماہر کے پاس بھیجنا ضروری نہیں ہے ۔
- یہ زیادہ تر سینےکے دردکا سبب ہوتے ہیں، پھپھڑے کی انفیکشن ، پٹھے ، نس یا ہڈی کی چوٹ ، بےچینی ، یاسوزش ۔
- اگر سینےکا درد تیز بخارکے ساتھ ، کمزوری ، دل کا دوڑنا، چکرآنا، پسینہ چھوٹنا، یا سانس لینے میں مشکل ہو تو فوراًطبی امداد حاصل کریں ۔