لیواٹیراسیٹم

Levetiracetam [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو لیواٹیراسیٹم نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ لیواٹیراسیٹم کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ہے؟

لیواٹیراسیٹم ایک ایسی دوا ہے جسکو دوروں کی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسکا استعمال آپکے بچے کو آنے والے دوروں کی تعداد کو کم کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔

آپ نے لیواٹیراسیٹم کے برینڈ کا نام سنا ہوگا، کیپرا۔ لیواٹیراسیٹم گولی کی شکل میں آتی ہے۔

اپنے بچے کو یہ دوا دینے سے پہلے

اگر آپکے بچے کو لیواٹیراسیٹم سے الرجی ہو تو اس بارے میں اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔

اگر آپکے بچے کی ان میں سے کوئی بھی کیفیت ہو تو اپنے بچے کے ڈاکٹر یا دواساز سے بات کریں۔ اگر ان میں سے آپکے بچے کو کچھ بھی ہو تو اس دوا کے بارے میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا پڑ سکتا ہے۔

  • گردوں کے مسائل

آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

  • اگر ممکن ہو تو اس دوا کو مکمل نگلنا چاہیے، اگر ضرورت ہو تو اسکو توڑ کر یا پیس کر کسی کھانے یا مشروب میں ملایا جا سکتا ہے۔
  • اپنے بچے کو لیواٹیراسیٹم اسی طرح دیں جس طرح آپکا ڈاکٹر یا دوا ساز کہے۔
  • اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر دوا کی مقدار کم یا ذیادہ مت کریں۔
  • کسی بھی وجہ سے اس دوا کا استعمال روکنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔ ان دوا کو ایک دم بند نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے آپکے بچے کو دوبارہ سے دورے پڑنا شروع ہو سکتے ہیں یا ان کی تعداد ذیادہ ہو سکتی ہے۔
  • اپنے بچے کو لیواٹیراسیٹم ہر روز ایک ہی وقت پر دیں جس وقت آپکا ڈاکٹر یا دوا ساز کہے۔ خوراک چھوٹنے سے بچنے کے لئے اس وقت کا انتخاب کریں جو وقت آپکے لئے آرام دہ ہو۔
  • لیواٹیراسیٹم کو کھانے کے ساتھ یا کھانے کے بغیر دیا جا سکتا ہے۔ اگر یہ دوا آپکے بچے کے معدے کی خرابی کا بائث بنے تو اس کو کھانے یا دودھ کے ساتھ لیں۔

اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
  • اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک کو چھوڑ کر اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کی چُھوٹی ہوئی خوراک کو پورا کرنے کے لئے اپنے بچے کو دو خوراکیں اکٹھی مت دیں۔

یہ دوا اپنا کام کرنے میں کتنا وقت لے گی؟

آپکے بچے کو چند ہفتے لیواٹیراسیٹم استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی اس سے پہلے کہ آپکو اپنے بچے کو پڑنے والے دوروں میں کمی محسوس ہو۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

ممکن ہے اس دوا کے استعمال کے دوران آپکے بچے پر اس دوا کے چند ضمنی اثرات ظاہر ہوں۔ اگر آپکے بچے کو ان ضمنی اثرات میں سے کوئی سے بھی اثرات محسوس ہوں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے بچے کا اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔

  • نیند محسوس ہونا
  • کمزوری
  • چکر آنا

اگر آپ اپنے بچے میں ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات دیکھیں تو اپنے ڈاکٹر کو دفتری اوقات میں کال کریں

  • جلد پر شدید خارش ہونا
  • سُستی یا بے ڈھنگاپن
  • یاداشت کا کھونا
  • رویہ میں تبدیلی (ذیادہ غصّہ، اداسی یا گھبراہٹ)
  • دَوروں میں اضافہ

دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔

  • چہرے، ہونٹوں یا زبان پر سوزش
  • خرخراہَٹ یا سانس لینے میں مشکل
  • ریش یا چھَپاکی (جلد پر سرخ خارش ہونے والے حصّے )

اس دوا کے استعمال کے دوران آپ کو کیا حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہیں؟

اپنے بچے کو ایک دم لیواٹیراسیٹم دینا بند مت کریں کیونکہ اس سے آپکے بچے کو پڑنے والے دورے ذیادہ ہو سکتے ہیں۔ ممکن ہے آپکا ڈاکٹر اسکو مکمل بند کرنے سے پہلے آہستہ آہستہ کم کرنا چاہتا ہو۔

ممکن ہے لیواٹیراسیٹم آپکے بچے کو چکر آنے، غنودگی یا عام حالات کی نسبت کم چست ہونے کا بائث بنے، خاص طور پر اس کے علاج کے شروع میں۔ اس سے پہلے کہ آپ اپنے بچے میں اس دوا کے اثرات دیکھیں اپنے بچے کو ایسے کاموں اور سرگرمیوں سے دور رکھیں جن میں چستی درکار ہو۔ آپکے بچے کے استاد کو بھی اس بات کا پتہ ہونا چاہیے کہ آپکا بچہ ایسی ادویات کے رہا ہے جن کے یہ اثرات ہو سکتے ہیں۔

ان لڑکیوں کو جوکہ پیدائش کو قابو میں رکھنے والی ادویات لے رہی ہوں، اپنے بے ترتیب پیریڈ اور دھبوں میں اضافے کے بارے میں اپنے ڈاکٹر کو بتانا چاہیے۔

اپنے بچے کو کوئی بھی دوسری دوا (تجویزشدہ، غیر تجویز شدہ، جڑی بوٹیوں والی یا قدرتی مصنوعات) دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز کو دکھائیں۔

آپکو کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

ان تمام ادویات کی لسٹ بنائیں جو آپکا بچہ لے رہا ہو اور اسکو اپنے ڈاکٹر یا دواساز کو دکھائیں۔

اپنے بچے کی ادویات کسی دوسرے کے ساتھ مت بانٹیں۔ اپنے بچے کو کسی دوسرے کی ادویات مت دیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے پاس لیواٹیراسیٹم ہفتے کے آخر میں اور چھٹیوں کے دوران وافر مقدار میں موجود ہو۔ اپنی فارمیسی کو کم سے کم دو دن پہلے کال کریں۔ اس سے پہلے کے آپکے بچے کی دوا ختم ہو جائے۔

لیواٹیراسیٹم کے کیپسول یا مائع کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اور سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ اسکو غسل خانے یا باورچی خانے میں مت رکھیں۔

ایسی ادویات مت رکھیں جن کی میعاد ختم ہو چکی ہو۔ متروک اور فالتو ادویات کو ضائع کرنے کے بہتریں طریقے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے دوا ساز سے بات کریں۔

لیواٹیراسیٹم کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں اور اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔ اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں لیواٹیراسیٹم استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ پرچہ آپکو لیواٹیراسیٹم کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو لیواٹیراسیٹم کے بارے میں اور معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Last updated: October 27 2009