آپکے بچے کو پینیسلن وی نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ پینیسلن وی کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔
یہ دوا کیا ہے؟
پینیسلن وی ایک ایسی دوا ہے جسے اینٹی بائیوٹک کہا جاتا ہے۔ اینٹی بائیوٹک کا استعمال ان جراثیم جنھیں بیکٹیریا کہتے ہیں، کی وجہ سے ہونے والی انفیکشن کے علاج اور اس سے بچاو کے لئے کیا جاتا ہے۔
پینیسلن وی گولی اور مائع کی شکل میں آتی ہے۔
اپنے بچے کو یہ دوا دینے سے پہلے
اگر آپکے بچے کو پینیسلن وی یا کسی اور اینٹی بائیوٹک سے الرجی ہو تو اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔
اگر آپکے بچے پر ان میں سے کوئی بھی کیفیات نمودار ہوں تو اپنے ڈاکٹر یا دواساز کو بتائیں۔ ہو سکتا ہے یہ دوا آپکے بچے کیلئے درست نہ ہو۔
- گردے کی بیماری
آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟
اپنے بچے کو پینیسلن وی دیتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں:
- اپنے بچے کو پینیسلن وی بالکل اسی طرح دیتے رہیں جیسا کہ آپکا ڈاکٹر یا دواساز کہے، چاہے آپکا بچہ بہتر بھی نظر آرہا ہو۔ کسی بھی وجہ سے اس دوا کا استعمال روکنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
- اپنے بچے کو پینیسلن وی روزانہ ایک جیسے وقفوں کے ساتھ ایک ہی وقت پر دیں۔
- اپنے بچے کو پینیسلن وی خالی پیٹ دیں یا اگر ہو سکے تو کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے یا کھانے کے دو گھنٹے کے بعد دیں۔ اگر پینیسلن وی معدے کی خرابی کا بائث بنے تو اس کو کھانے کے ساتھ دیں۔
- مائع پینیسلن وی کی خوراک دینے سے پہلے اسکو اچھی طرح ہلائیں اور خاص چمچ یا دواساز کی دی ہوئی سرنج سے اسکی پیمائش کریں۔
- پینیسلن وی کو ایک گلاس پانی کے ساتھ سالم نگلنا چاہیے یا پھر پیس کر کسی مائع یا تھوڑی مقدار میں کھانے میں ملا کر لینا چاہیے۔
اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟
- یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
- اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک کو چھوڑ کر اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
- اپنے بچے کی چُھوٹی ہوئی خوراک کو پورا کرنے کے لئے اپنے بچے کو دو خوراکیں اکٹھی مت دیں۔
یہ دوا اپنا کام کرنے میں کتنا وقت لے گی؟
آپکے بچے کو اس دوا کا استعمال شروع کرنے کے بعد بہتر محسوس کرنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں اور اس دوا کا پورا اثر دیکھنے میں مزید کئی دن بھی لگ سکتے ہیں۔
اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟
ممکن ہے اس دوا کے استعمال کے دوران آپکے بچے پر اس دوا کے چند ضمنی اثرات ظاہر ہوں۔ اگر آپکے بچے کو ان ضمنی اثرات میں سے کوئی سے بھی اثرات محسوس ہوں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے بچے کا اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔
- معدے کی درد یا سینے کی جلن
- خراب معدہ، الٹیاں یا ہلکا ڈائریا
اگر آپ اپنے بچے میں یہ ضمنی اثرات دیکھیں تو اپنے ڈاکٹر سے دفتری اوقات میں رابطہ کریں:
- کیفیت میں کوئی بہتری نہ آنا یا پھر آپکو لگے کہ بچے کی حالت مزید خراب ہو رہی ہے
- معمولی جلد کے ریش
دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔
- چہرے، ہونٹوں، زبان یا حلق کی سوزش
- شدید چکر یا بے ہوشی
- سانس لینے میں مشکلات۔ سینے کی جکڑن، خرخراہٹ یا شدید کھانسی
- شدید متلی یا الٹیاں یا پھر پانی والے پخانے جس میں خون یا لال لیس ہوں
- غیر معمولی خراش یا خون بہنا
- شدید جلد کے ریش یا خارش
جب آپکا بچہ اس دوا کا استعمال کر رہا ہو تو آپکو کیا حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں؟
ممکن ہے پینیسلن وی کے ساتھ یا اس کے استعمال کے سات دن کے اندر پیدائش کو قابو میں رکھنے والی گولیاں کام نہ کریں۔ اگر آپکی بچی پیدائش کو قابو میں رکھنے والی دوا لے رہی ہو تو اسکے ڈاکٹر یا دواساز سے بات کریں۔
اپنے بچے کو کوئی بھی دوسری دوا (تجویزشدہ، غیر تجویز شدہ، جڑی بوٹیوں والی یا قدرتی مصنوعات) دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز کو دکھائیں۔
اگر آپکے بچے کو ذیابیطس ہو تو پینیسلن وی آپکے بچے کے پیشاب میں گلوکوز کے ٹیسٹ کے نتائج غلط آنے کا بائث بن سکتا ہے۔ گلوکوز کو دیکھنے کے لئے کسی اور ٹیسٹ کے بارے میں اپنے دوا ساز سے بات کریں۔
آپکو کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟
ان تمام ادویات کی لسٹ بنائیں جو آپکا بچہ لے رہا ہو اور اسکو اپنے ڈاکٹر یا دواساز کو دکھائیں۔
اپنے بچے کی ادویات کسی دوسرے کے ساتھ مت بانٹیں۔ اپنے بچے کو کسی دوسرے کی ادویات مت دیں۔
اس بات کا یقین کر لیں کہ آپکے پاس پینیسلن وی علاج ختم ہونے تک وافر مقدار میں موجود ہو۔ دوا ختم ہونے سے دو دن پہلے اپنی فارمیسی سے رابطہ کریں۔
پینیسلن وی کی گولیوں کو کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اور سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ اسکو غسل خانے یا باورچی خانے میں مت رکھیں۔
مائع پینیسلن وی کو فریج میں رکھیں۔ اس دوا کو فریز مت کریں۔ غیر استعمال شدہ مائع کو دو ہفتے کے بعد ضائع کر دیں۔
ایسی ادویات مت رکھیں جن کی میعاد ختم ہو چکی ہو۔ متروک اور فالتو ادویات کو ضائع کرنے کے بہتریں طریقے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے دوا ساز سے بات کریں۔
پینیسلن وی کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں اور اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔ اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں پینیسلن وی استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔
- اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
- اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
- اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔
دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ کتابچہ پینیسلن وی کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو پینیسلن وی کے بارے میں اور معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔