ایکزیمہ

Eczema (atopic dermatitis) [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

اس بارے میں جانئے کہ ایٹاپک ڈرماٹائیسس کیا ہے اور اِس سے مقابلہ کرنے کے لیے آپ اپنے بچے کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔

ایٹوپِک ڈرموٹائیسس کیا ہے؟

ایٹوپک ڈرموٹائیسس جِلد کی دیرپا رہنے والی بیماری ہے جو مختلف حالتوں میں واقع ہوتی ہے۔ اِسے ایکزیمہ بھی کہتے ہیں۔

ایکزیمہ سے جلِد خشک اور خارش دار ہو جاتی ہے۔ کئی بار حالت بہت ناساز ہو جاتی ہے اور کئی بار بہتر۔ جب حالت بہت ناساز ہوجاتی ہے تو ہم اُسے فلیئر اپ کہتے ہیں۔ فلیئر اپ اکثر سردیوں میں واقع ہوتا ہے جب ہوا خشک ہو جاتی ہے۔

کچھ بچے ایکزیمہ کو ساتھ لیے بڑے ہوتے ہیں تو اِس کی علامتیں کم یا غائب ہو جاتی ہیں۔ باقی بچوں کو ایکزیمہ زندگی بھر کے لیے ہوتا ہے۔

ہم ایکزیمہ کے واقع ہونے کی بالکل صحیح وجوہات سے واقف نہیں۔ جینیاتی اور ماحولیاتی وجوہات دونوں ہی اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔ ایکزیمہ میں مبتلا بچوں کو سانس کی بیماری، بخار، یا دوسری الرجی ہو سکتی ہے۔

ایکزیمہ کا کوئی علاج نہیں، لیکن آپ کی ہیلتھ کیئر ٹیم علامتوں کی روک تھام اور ڈاکٹر کے پاس جانے کے صحیح اوقات پلان کرنے میں آپ کے ساتھ کام کرے گی۔

ایکزیمہ کی علامتیں

کچھ بچوں کو شدید ایکزیمہ ہو سکتا ہے، جبکہ باقی بچوں کو بہت معمولی سا ہو سکتا ہے۔ آپ کا بچہ مندرجہ زیل تجربوں سے گزر سکتا ہے:

  • خارش
  • خشک جلِد
  • لالی
  • جلِد کا پھٹنا
  • نیند غائب ہونا
  • جِلد کا موٹا، لال، سوجنا، خارش اور خارش کے بعد بے چین ہونا
  • جلِد کے رنگ میں تبدیلی
  • سنجیدہ حالتوں میں، مادہ بہنا، اُکھڑنا، اور چھیلنا
  • خودداری میں کمی یا شرمندگی محسوس کرنا
Photo of mild atopic dermatitis
Photo of moderate atopic dermatitis
Photo of severe atopic dermatitis

ایکزیمہ کا کیسے پتا چلتا ہے

ایکزیمہ کا پتہ چلانے کے لیے، آپ کے بچے کا ڈاکٹر مندرجہ ذیل معائنے کرے گا:

  • آپ کے بچے کی جلِد کا معائنہ
  • آپ سے اِن دھبوں سے متعلق پوچھے گا بشمول یہ کب شروع ہوئے، کیا چیز اِن کو بہتر یا بدنما بناتی ہے، اور عمر کے کونسے سال یہ واقع ہوئے تھے
  • اپنے بچے کا دمہ، بُخار، اور دیگر الرجیوں کے لیے معائنہ کرائیں
  • آپ سے پوچھے گا کہ اگر گھر کے کسی دوسرے فرد کو کبھی ایکزیمہ، دمہ یا کوئی الرجی واقع ہوئی ہو

شدید حالت میں جب جلِد سے مادہ بہنے لگے، اکھڑنے لگے اور چھِلنے لگے تو ڈاکٹر معائنے کے لیے آپ کے بچے کی جلِد کا کچھ حصہ لیتے ہیں۔ یہ اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے کہ آپ کے بچے کو کسی قسم کی جلِدی بیماری نہیں۔

ایکزیمہ کو کس طرح سنمبھالا جائے

جلِد کی اچھی دیکھ بھال میں نہانا اور جلد کو نم رکھنا شامل ہیں، جو آپ کے بچے کے ایکزیمہ سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آپ کو ماحولیاتی وجوہات پر بھی نظرثانی کرنا ہوگی جو آپ کے بچے کے ایکزیمہ کا باعث بنتی ہیں جو آپ کے بچے کو اُن سے دور رکھنے میں مدد کرتی ہے ۔ تاہم بہت سے فلیئر اپ کسی ماحولیاتی دباو کے بغیر بھی واقع ہو جاتے ہیں۔

ڈاکٹر آپ کو ایک یا ایک سے زائد ادویات بھی تجویز کر سکتا ہے۔ یہ ادویات جسم پر ملنے والی یا منہ سے کھانے والی ہو سکتی ہیں۔

جلِد کی دیکھ بھال

نہانا

غسل اکثر اوقات فلیئر اپس اور جراثیمی بیماریوں سے بچنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آپ کے بچے کو دن میں کم سے کم ایک بار غسل کرنا چاہیئے، اور اگر موقع ملے تو 3 دفعہ غسل کریں۔

  • اپنے بچے کو نیم گرم پانی سے 5 سے 10 منٹ کے لیے نہلائیں۔ یہ ضروری ہے کہ آپ جس پانی کا استعمال کر رہے ہیں وہ نیم گرم ہو اور ذیادہ گرم نہ ہو۔ گرم پانی جلِد کو خراب کر سکتا ہے اور خارش کی وجہ بن سکتا ہے۔ 5 سے 10 منٹ نہانا جلِد کی آبیدگی کے لیے موزوں ہے۔ پانی میں زیادہ دیر رہنا کسی قسم کا فائدہ نہیں پہنچاتا اور جلِد کی خشکی کا بائث بن سکتا ہے۔ اگر آپ کو یاد کرانے کی ضرورت پڑے تو ٹائمر کے استعمال کی کوشش کریں۔
  • جب وہ ٹب میں بیٹھا ہو تو پانی کا ٹب بچے کی پیٹھ تک پانی سے بھر دیں۔
  • ہلکے صابن والی اشیاء کا استعمال کریں۔ اگر صابن کی ضرورت ہو تو صرف اُن ہی جگہوں پر لگائیں جہاں ضرورت ہو۔ کپڑے سے جھاگ یا رگڑائی مت کریں، کیونکہ یہ جلِد کی بے چینی کا بائث بن سکتا ہے۔ جسم پر سے تمام صابن اچھی طرح اُتار دیں تاکہ کسی قسم کی خشکی واقع نہ ہو۔
  • جب غسل ہو جائے تو رگڑنے کی بجائے جلِد کو آرام سے خشک کریں۔
  • ڈاکٹر کی تجاویز کے مطابق دوائی جسم کے متاثرہ حصوں پر ملیں۔
  • ڈاکٹر کی تجویز شدہ دوائی کو لگانے کے بعد ویسلین یا جلِد کو نم کرنے والی اشیاء کو جسم کے غیر متاثرہ حصوں پر لگائیں۔
  • کسی قسم کا گیلا کپڑا، سپنچ، یا لوہاف کا استعمال جلِد کو خرابی کا بائث بن سکتا ہے۔
  • غسل اُن اوقات میں کریں جب آپ کو بچے کی جلِد کی لالی، بے چینی، یا فلیئر اپس کے معائنے کا موقع ملے۔

شیرہ ساز تیل کا استعمال کریں

شیرہ ساز تیل کا استعمال جلِد کی نمی میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ شیرہ ساز تیل جیساکہ ایلفا کیری آئل، آئلاٹم یا آوینو تیل غسل کے پانی میں مل کر کام کرتا ہے اور جلِد کی پانی جزب کرنے میں مدد کرتا ہے۔

  • اپنے بچے کے باتھ ٹب میں جانے سے پہلے غسل کے پانی میں یہ شیرہ ساز تیل ملا دیں۔ تیل کو اچھی طرح سے پانی میں ملا دیں۔
  • جب آپ کا بچہ ٹب میں داخل ہونے لگے یا باہر نکلنے لگے تو احتیاط رہے کہ بچہ تیل کی پھسلے کے بائث گِر کے زخمی نہ ہو جائے۔

شیرہ ساز تیل کے استعمال کے دوران بچے کے غسل کی روٹین وہی رہنی چاہیئے:

  • غسل 10 سے 15 منٹ کے لیے کریں
  • باہر نکلیں اور خشک کریں
  • جسم پر اثر انگیز دوائی یا کریم ملیں
  • نمی پیدا کرنے والی اشیاء کو جسم پر ملیں

نوٹ: شیرہ ساز تیل نہانے والے تیل، کھانا پکانے والے تیل یا باقی تمام تیلوں سے مختلف ہوتا ہے۔ اِس قسم کے تیل جلِد پر ایک تہہ سی بنا دیتے ہیں جس سے کسی قسم کی نمی یا پانی جسم میں داخل نہیں ہوتا۔ دوسری طرف شیرہ ساز تیل جلِد میں پانی جزب کرنے میں مدد کرتا ہے۔

نمی پیدا کرنا

خشک جلِد ایکزیمہ کی سب سے عام شکل ہے۔ جب جلِد خشک ہوتی ہے، یہ خارش زدہ ہو جاتی ہے۔ اِس طرح جلِد اپنا حفاظتی رکاوٹ کا کام بھی کھونا شروع کر دیتی ہے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ جتنا جلِد سے پانی خارج ہو، خراش آور اُتنا ہی زیادہ جلد میں جذب ہو جاتے ہیں۔ یہ دونوں چیزیں ایکزیمہ کی تیزی کا بائث بن سکتی ہیں۔

نمی پیدا کرنے والی اشیاء خارش کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں اور جلِد کو ہموار بناتی ہیں۔ یہ اشیاء جلِد پر حفاظتی تہہ بنا کر اپنا کام کرتی ہیں۔ یہ پانی کو جلِد میں ہی رہنے دیتی ہیں اور خارش آور کو دور بھگاتی ہیں۔ نمی پیدا کرنے والی یہ اشیاء چربی، تیل اور پانی سے مل کر بنتی ہیں۔ نمی پیدا کرنے والی اشیاء تین اقسام کی ہوتی ہیں، مرہم، کریم اور لوشن۔

  • مرہم گاڑہی اور سکیل ہوتی ہیں۔ اِن میں سے زیادہ میں پانی نہیں ہوتا۔ یہ خشک جلِد کو نم کرنے میں سب سے زیادہ اثر انداز طریقہ ہوتا ہے۔ عام طور پر ایکزیمہ کے مریض اِسے آرام سے برداشت کرتے ہیں۔
  • کریم پانی اور چربی کے ملاوٹ سے بنتی ہیں۔ یہ جلِد پر ہلکی پھلکی محسوس ہوتی ہیں۔ جلِد کے تحفظ کے لیے کریمیں اکثر استعمال کی جاتی ہیں جب جلِد خشک یا پھٹ جاتی ہے۔ یہ کریمیں اکثر ایکزیمہ کے مریضوں کی جلِد پر ٹیس یا جلاو پیدا کرتی ہیں۔
  • لوشن زیادہ تر پانی پر مشتمل ہوتےہیں ۔ یہ آسانی سے پھیل جاتا ہیں اور جلِد میں ٹھنڈک پیدا کرتا ہیں۔ یہ کھوپڑی پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہیں۔ لوشن نمی پیدا کرنے والے مرہموں اور کریموں جتنا موثر نہیں ہوتا۔ لوشن جلِد میں بے چینی یا ٹیس پیدا کرسکتا ہے۔

وہ تمام مصنوعات جو جلِد کی بے چینی کا بائث بنے اُن سے گریز کریں۔

ادویات اور دیگر معالجے

آپ کے بچے کے ایکزیمہ کی حالت کو مدِنظر رکھتے ہوئے آپ کے بچے کا ڈاکٹر آپ کو ایک یا ایک سے زائد ادویات کی تجویز کر سکتا ہے۔

ٹراپیکل کارٹیکاسٹیرائیدز

ٹراپیکل کارٹیکاسٹیرائیڈز ایسی سٹیرائیڈ کریمیں ہوتی ہیں جو جلِد پر لگائی جاتی ہیں۔ سٹیرائیڈز جلِد کی بے چینی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انفیلمیشن میں سوجن، لالی، ناہمواری اور جلِد کی بے جینی شامل ہیں۔ اشتعال میں کمی خارش اور کھُجلی میں کمی لاتی ہے۔

یہ ادویات طاقت کے اعتبار سے گروپ کی گئی ہیں۔ کارٹیکاسٹیرائیڈ کو جسم پر فلیئر اپ کے حصے اور اِس کی حالت کے مطابق استعمال کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کے بچے کے منہ پر لگانے والا کارٹیکاسٹیرائید معمولی سا جب کہ جسم کے کسی اور حصہ پر لگانے والا تیز اثرانداز ہو سکتا ہے۔ آپ کا ڈاکٹر واضح کرے گا کہ آپ کے بچے کے لیے کون سی قسم سب سے بہتر ہے۔

جب ٹراپیکل سٹیرائیڈ کا استعمال صحیح کیا جائے تو اِس کے ضمنی اثرات بہت معمولی سے ہوتے ہیں۔

ٹاپیکل کیلسینیئورین مزحم

یہ ادویات استعمال ہوتی ہیں:

  • وہ بچے جن کو سٹیرائیڈ کے استعمال کے ضمنی اثرات واقع ہوتے ہیں
  • وہ بچے جن کا ایکزیمہ ٹاپیکل سٹیرائیڈ کے استعمال کے باوجود کوئی اثر نہ دکھائے

اینٹی ہِسٹامائِینز

اینٹی ہِسٹامائینز ٹاپیکل مرہموں کے ساتھ مل کر ایکزیمہ کے بائث ہونے والی خارش سے نجات پانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ تمام لوگوں پر اثرانداز نہیں ہوتا۔ منہ سے کھانی والی اینٹی ہسٹامائینز کو ٹاپیکل ہسٹامائینز پر ترجیح دی جاتی ہے، کیونکہ ٹاپیکل اینٹی ہسٹامائینز جلِد کی بے چینی کا بائث بن سکتی ہیں۔

کئی بار اینٹی ہسٹامائینز غنودگی اور سُستی کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ یہ اُن بچوں کے لیے مدد گار ثابت ہوسکتی ہے جن کو نیند میں خارش کے بائث پریشانی ہوتی ہے۔ اگر آپ کے بچے کو اینٹی ہسٹامائینز دن میں لینے کی ضرورت پڑتی ہے تو ڈاکٹر مختلف آپشنز پر نظرثانی کرے گا۔

اینٹی انفیکٹیو ایجنٹ

ایکزیمہ کے بائث کسی بھی شخص پر جراثیم کے لاحق ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ خارش جلِد کی حفاظتی سطح کو ننگا کر سکتی ہے جس ے بائث جراثیم کا جلِد کے زریعے جسم میں داخل ہونا آسان ہو سکتا ہے۔ وائرس یا فینجائی جلِد کی حفاظتی سطح کو پار کر سکتے ہیں،اگرچہ یہ عام نہیں ہے۔ جلِد میں انفیکشن ایکزیمہ کو بدتر کر سکتی ہے۔

اینٹی انفیکٹیو ایجنٹ ایسی ادویات ہیں جو بیکٹیریا، وائرس اور فنجائی جیسے جراثیموں سے لڑائی کرتی ہیں۔ اِن ادویات کا استعمال انفیکشن کے علاج اور پیچییدگیوں سے تحفظ کے لیے ہوتا ہے۔ اگر آپ کے بچے کو کسی اینٹی ایفیکٹیو کی ضرورت ہو گی تو آپ کا ڈاکٹر کوئی سی ایک تجویز کرے گا۔

تار کول کی تیاریاں

کچے کول تار کا استعمال جلِد کی خارش اور اشتعال کے خاتمے کے لیے کیا جاتا ہے تاکہ جلِد ہموار کی جا سکے۔ اِس علاج کے کافی جزوترکیبی ہیں جو سب کے سب منظرعام پر نہیں آئے مگر اِس کے معالجاتی اثرات ہیں۔ بہت سے لوگ اس علاج سے گریز کرتے ہیں کیونکہ یہ کافی پیچیدہ، بدبوُدار، اور مشکل ہے۔

نباتاتی اور متبادل معالجہ

مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے نباتاتی اور متبادل معالجات کا استعمال بڑھ رہا ہے، جس میں جلِد کی بیماری بھی شامل ہے۔ اِن کے استعمال میں شامل ہیں:

  • نباتاتی اور غذائتی سپلیمنٹ
  • وٹامِن
  • دیگر بغیر نُسخہ مصنوعات

تاہم اِن ادویات کو ایکزیمہ کے لحاظ سے نہیں جانچا گیا۔ اگر آپ کا بچہ کسی بھی قسم کے متبادل سپلیمنٹ استعمال کر رہا ہو تو اپنے ڈاکٹر کو مطلاء کریں۔

خارش کا کنٹرول

مندرجہ زیل طریقوں پر عمل درآمد ہو کر آپ اور آپ کا بچہ ایکزیمہ کے بائث ہونے والی خارش پر قابو پا سکتا ہے:

نم کرنے کے طریقے

  • نم کرنا، نم کرنا، نم کرنا
  • نم کرنے والی اشیاء اور ادویات کو ٹھنڈا رکھیئے
  • ایسے اشیاء جو تکلیف پیدا کریں اُن کو دور رکھیں جیساکہ الکوہل اور خوشبو۔
  • اپنی جلد کونم رکھنے کے لئے جلد پر دھلا ہوئے ٹھنڈا کپڑا پھیرنے کی کوشش کریں۔

کپڑے پہننے کے بارے میں مشورے

  • اپنے بچے کو سونے کے لیے کاٹن کا نرم پاجامہ پہنائیں
  • اپنے بچے کو کاٹن کے نرم کپڑے پہنائیں۔ نائلن، اُون یا دیگر ناہموار کپڑا پہنانے سے پرہیز کریں کیونکہ یہ جلِد کی خرابی کا بائث بن سکتے ہیں۔
  • بیڈشیٹ اور چادریں کاٹن کی استعمال کریں
  • کپڑوں پر لگی ہوئی چٹ اُتار دیں کیونکہ وہ اکثر جلِد کی بے چینی کا بائث بنتی ہیں۔

خارش کم کرنے کے طریقے

  • بچے کو ٹھنڈے کپڑے پہنائیں تاکہ جب بچے کو خارش ہو تو کپڑا خارش کو کم کرنے میں مدد کرے۔
  • اپنے بچے کی انگلیوں کے ناخن چھوٹے رکھیں
  • بڑے بچوں کو خارش کرنے کے نتائج سے باخبر رکھیں، چاہے فلیر اپ ہو یا نہ ہو۔ کُھجلانا جلِد کو بہتر کرنے کی بجائے مزید خراب کرتا ہے اور حالت بد سے بدتر بناتا ہے ۔
  • اگر آپ کو ایسا لگے کہ آپ کا بچہ دن کے خاص حصے میں خارش کر رہا ہے تو اُن اوقات میں بچے کی جلِد پر نمی پیدا کرنے والی دوا لگا کر اِس عادت کو ختم کریں۔

بچے کے ماحول کو کنٹرول کرنے کے طریقے

  • ماحول کو ٹھنڈا رکھیں۔ پنکھوں کا استعمال کریں۔
  • بچوں کے ساتھ سونا کم کریں۔ اگر بچہ ایک ہی بستر پر کسی اور کے ساتھ سو رہا ہے تو جسم کی گرمی فلیر اپ واقع ہونے کی وجہ بن سکتی ہے۔
  • باقائدہ روٹین تیار کریں جو آپ اور آپ کا بچہ کے ذہنی دباو کو کم کر سکے۔ کئی بار دباو مزید خارش کی وجہ بن سکتا ہے۔
  • سردیوں میں بچے کے کمرے میں ہیومیڈیفایئر کا استعمال کریں۔ ہیومیڈیفائیر زیادہ استعمال ہونے والے کمروں میں رکھے جا سکتے ہیں جیساکہ فیملی روم یا بیسمنٹ۔

دیگر زیرِ غور

موسماتی بدلاو

آپ غور کریں گے کہ آپ کے بچے کے ایکزیمہ کی حالت سردیوں میں بد تر ہو جائے گی۔ اِن اوقات میں ہوا خشک اور نمی بہت قلیل ہو جاتی ہے۔ جو خشک جلِد کی وجہ بن سکتی ہے۔ گرم مہینوں میں آپ کو خشک ہوا کی زیادہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں، مگر آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپکا بچہ ٹھنڈ میں رہے۔

ایکزیمہ سے نمٹنا

ایکزیمہ کے لیے روزمرہ کی روٹین آپ کے، آپکے بچے اور خاندان کے لیے ذہنی دباو کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ایکزیمہ کا کنٹرول روٹین میں رکھا جائے۔ آپ کے بچے کی صحت کی دیکھ بھال رکھنے والی ٹیم ایک اچھا زریعہ ہے۔

اسکول اور مشقیں

اگر آپ کا بچہ بہت چھوٹا یا لڑکھڑا کر چلنے والا ہے اُس کو ایکزیمہ ہے تو اپنے بچے کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیم اور باقی بچوں کے والدین سے رابطہ کریں جو ایکزیمہ سے بچاو کے لیے ڈے کیئر میں شریک ہوتے ہیں۔ انکو وضاحت کریں کہ آپ کے بچے کی یہ حالت ہے اور یہ کسی دوسرے بچے تک نہیں پھیلے گی۔

اسکول ایکزیمہ والے بچے کے لئے دباو کی اہم وجہ ہو سکتا ہے۔ والدین، فیملی ممبرز اور ٹیچرز کو اِن بچوں کی حالت کو سمجھنا چاہیئے اور یہ کہ اِن بچوں کو مزید جذباتی سہارے اور پیار کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ ضروری ہے کہ آپ کا بچہ روز مرہ کی مشقوں میں شامل ہونے کے صلاحیت رکھتا ہو۔ آپ اُس کی مدد کے لیے کچھ تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔

آپ کے بچے کو ڈاکٹر پر جانے کی کب ضرورت پڑتی ہے

مندرجہ زیل حالات میں ڈاکٹر سے رجوع کریں:

  • جب ادویات کا کوئی اثر نہ ہورہا ہو یا آپ کے بچے کی حالت خراب تر ہورہی ہے
  • بیماری کی کسی علامت کے بعد جیساکہ جلِد کا اُکھڑنا، پیپ پیدا ہونا

اہم نکات

  • ایٹوپک ڈرماٹائیسس جلِد کے دیرپا رہنے والی بیماری ہے۔ جلِد بہت خشک اور خارش آور ہو جاتی ہے۔ ایسے بھی کچھ اوقات ہوتے ہیں جب حالت خراب سے خراب تر اور بہتر ہو جاتی ہے۔
  • جلِد کو کُھجانے سے لالی، سوجن، اور بے چینی بھی ہو سکتی ہے۔ زیادہ پیچیدہ حالتوں میں مادے کا بہنا، جلِد کا اُکھڑنا اور جلِد کا اُترنا واقع ہو سکتا ہے۔
  • اپنے بچے کی خارش کو کنٹرول کرنے اور جلِد کو محفوظ رکھنے کے لیے آپ بہت سے طریقے اختیار کر سکتے ہیں۔
Last updated: December 29 2009