آنسو کی نالیوں کا بند ہونا۔

Blocked tear duct surgery [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

نونہالوں، چھوٹے اور بڑے بچوں میں آنسو کی نلی بند ہونے کی وجوہات، علامات اور آنسو کی بند نلی کے مناسب علاج کے بارے میں معلوم کریں

آنسو کی نالی کے بند ہونے کا کیا مطلب ہے ؟

آنسو آنکھوں کو صاف کرتے اور آنکھوں کی سطح کو گیلا رکھتے ہیں۔ وہ آنسو کے غدود سے بنے ہوتے ہیں اور آنکھ کی سطح سے بہتے ہوۓ پھیل جاتے ہیں۔ آنسو ایک چھوٹی کھلی جگہ سے آنکھ کے ایک کونے سے نکل کے آنسو کی تھیلی  میں بہتے ہیں، پھر ایک نالی میں جسے آنسو کی نالی کہتے ہیں پھر ناک اور گلے میں۔

کبھی کبھار یہ نالی ایک یا دونوں آنکھوں میں بند ہو جاتی ہے۔ آنسو کی بند نالی، آنکھوں کو گیلا اور آنسو زدہ بناتی ہے۔

آنسو کی نالی کے بند ہونےکے اسباب

آنسووں سے ہوا کی نالی کا بند ہوناارمل آنسو پیدا کرنے والی آنکھ اور آنسو والی بند نالی والی آنکھ جو  پانی بھری آنکھوں کا سبب ہے
 آنسو عموماً  آنکھوں سے ناک کی طرف ایک باریک راہ کے ذریعے گذرتے ہیں جب یہ راستہ جام ہو جاتا ہے تو اسے بلاکڈ ٹیر ڈکٹ کہتے ہیں۔

پیدائش کے وقت 25 میں سے 1 بے بی کی آنسو کی نا لی کا بند ہونا پایا جاتا ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب بے بی کی پیدائش سے قبل آنسو کی نالی نچلے کنارے کی طرف نہیں کھلتی۔

کبھی کبھار، آنسو کی بند نالی آئندہ زندگی میں ظاہر ہوتی ہے۔

آنسو کی نالییوں کے بند ہونے کی علامات

  • آپ کے بچے کی آنکھوں کی پلکیں گیلی یا ان میں فاضل آنسو ہوں گے۔ آنسو اس کی نالی سے باہر نہیں بہہ سکتے تو وہ پلکوں کے اوپر سے اکثر گالوں تک ۔
  • آپ کے بچے کی پلکیں آپس میں چپک سکتی ہیں، خصوصاً صبح کے وقت۔ یہ ایک صاف چپچپی بلغمی رطوبت سے ہوتا ہے جسے میوکس کہتے ہیں جو عموماً آنسووں میں گھْل جاتا ہے۔ جب آنسو خوب اچھی طرح نہیں بہتے، تو میوکس آنکھ کے باہری حصہ میں رہتا ہے۔ اگر آپ پیلی یا سبز بلغمی رطوبت دیکھیں تو یہ پیپ ہے جو انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے یہ میوکس نہیں ہے ۔
  • اکثر آپ کے بچے کی آنکھیں انفیکشن کی وجہ سے سُرخ ہو سکتی ہیں۔ انفیکشن بہت عام ہے کیوں کہ آنسوؤں کی اچھی طرح نکاسی نہیں ہوتی۔

زیادہ آنسوؤں کے بہنے کا ہمیشہ یہ مطلب نہیں کہ آنسوؤں کی نالیاں بند ہیں

زیادہ آنسوؤں کا بہنا ہمیشہ آنسوؤں کی نالیوں کے بند ہونے کے سبب سے نہیں ہوتا۔ اگر آپ کےبچے کے زائد آنسو ہیں، تو اپنے بچے کی آنکھیں، آنکھوں کے ڈاکڑ کو دکھائیں۔

آنسو کی نالییوں کی بندش کا علاج

آنسو کی نالییوں کی بندش کے مختلف علاج ہیں۔ آپ کا ڈاکٹرآپ کو بتائے گا کہ مندرجہ ذیل میں سے کون سے علاج آپ کے بچے کے لئے بہتر ہیں۔

آنسو کی نالیوں کے بند ہونے کا طبّی علاج

آنکھوں کی مالش کرنا

اکثر آہستگی سے آنسو کی تھیلی کو مالش کرنے سے آنسو کی نالی کے کھلنے میں اکثر مدد ملے گی۔ عام طور پر آپ کو یہ 4 سے 6 مرتبہ دن میں کرنا ہوگا۔ آپ کا ڈاکٹر بتائے گا کہ کیسے آنکھوں کی مالش کرتے ہیں۔

اینٹی بائیو ٹکس

اگر آپ کے بچے کو انفیکشن ہے تو ڈاکٹر اینٹی بائیو ٹکس کے قطرے یا مرہم کا نسخہ دے سکتا ہے۔

یہ یقین رکھنے کے لئے کہ آنکھوں کے قطرے یا مرہم ٹھیک طرح کیسے استعمال کرنا ہے، براہ مہربانی ملاحظہ کریں : “ آنکھوں کےلئے قطرے: کیسے ڈالتے ہیں ” اور "آنکھوں کا مرہم : کیسے لگاتے ہیں” “آنکھوں میں ڈالنے والے قطرے اور ڈالنے کا طریقہ” اور “آنکھوں میں ڈالنے والی مرھم اور ڈالنے کا طریقہ.”

آنسو کی بند نالییوں کی جرّاحی کا عمل

اگر طبّی علاج نے کئ مہینوں بعد بھی کام نہیں کیا تو آپ کے بچے کو آپریشن کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کے بچے کے آنسو کے تھیلوں میں انفیکشن اور آنکھ کے ڈیلے اور ناک ایک طرف سے سُرخ اور سوجی ہوئی ہے تو بھی آپریشن کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

آپ کا ڈاکٹر آپ کے بچے کی عمر اور بندش کس حد تک شدید ہے ، کے مطابق آپ سے بات کرے گا کہ آپ کے بچے کے لئے کون سا طریق عمل بہترین ہے۔

آنسو کی نالییوں کی بندش کو کھولنے کی جرّاحی کا عمل ایک دن میں کیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کا بچہ آپریشن کے بعد رات بھر ہسپتال میں نہیں رُکے گا۔

آپریشن کرنے سے پہلے آپ کے بچے کو نیند کی خصوصی دوا دی جائے گی جسے مکمل بے ہوشی کا عمل کہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کا بچہ سو جائے گا اور اسے آپریشن کے دوران کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوگی۔

آپریشن مختلف قسم کے ہوتے ہیں:

سلا ئی نما آلے کے ذریعے گہرائی تک دیکھنا اور سیراب کرنا

آنسو کی نالی کا سلائی نما آلے کے ذریعے گہرائی تک دیکھنا عام ترین آپریشن ہوتا ہے۔ ڈاکٹر نالی کو سیراب بھی کرسکتا ہے۔

  • آنسو کی بند نالی کو کھولنے کے لئے اس میں ایک باریک کُند کھوج رساں سلائی ڈالتے ہیں۔
  • دوسری باریک کُند کھوج رساں سلائی ناک میں ڈالتے ہیں تاکہ رابطہ بنائیں اور یقین کریں کہ نالی کھُل گئی ہے۔
  • اس کے بعد ڈاکٹر نالی کو سیراب کرنے کے بارے میں فیصلہ کرسکتا ہے۔ سیراب کرنے کا مطلب ہے کہ نمکین محلول کو نالی سے ایک نلکی کے ذریعےگذارنے کا عمل۔ کیتھیٹر ایک نلکی ہے جس سے جسم کی رطوبت کو خارج کرتے ہیں۔

سلیکون نلکی لگانا

جب ڈاکٹر آنسو کی نالی میں نلکی ڈالتا ہے اس وقت سلیکون نلکی لگائی جاتی ہے۔ نلکی کئی ہفتے تک لگی رہتی ہے تاکہ آنسو کی نالی کو دوبارہ بند کرنے سے روکے۔

آنسو کی نالی کا آپریشن

ڈیکریوسسٹو رائینو سٹومی  ایک آپریشن کی قسم ہے جو آنسو کے تھیلے میں ایک نئی جگہ بناتا ہے ہڈی کے رستے سے ناک کے اندر ۔ یہ آنسوؤں کی ناک کے اندر نکاسی کراتا ہے۔ ۔

آپریشن کے بعد اپنے بچے کی گھر پر نگرانی کرنا

آپ کے بچے کو آپریشن زدہ آنکھ کے اندر اور ارد گرد کچھ درد ہو سکتی ہے۔ اپنے ڈاکٹر سے پوچھیں کہ آپ اپنے بچے کو کوئی درد دور کرنےکی دوا دے سکتے ہیں۔

آپ کے بچے کے آنسوؤں اور ناک سے آنے والے اخراج ایک دو دن کے لئے خون آلودہ ہو سکتے ہیں۔ یہ عام بات ہے۔ کچھ خون آلود اخراج آپریشن کی جگہ سے بھی ہو گا۔ اگر ایسا ہو تو ایک صاف پٹی کے ساتھ آپریشن والی جگہ پر ہلکا دباؤ دیں۔ ۔ اگر اخراج یا خون جاری رہتا ہے یا اگر یہ پیلا یا سبز ہو جاتا ہے تو اپنےڈاکٹر کو بتائیں۔

اگر آپ کے بچے کے آنسو کی نالی میں نلکی لگائی گئی ہے تو جب تک نلکی لگی رہے اس وقت تک خصوصی ہدایات پر عمل کرنے کے لئے اپنے ڈاکٹر سے پوچھیں۔

عام طور پر متاثرہ آنکھ  پر پٹی نہیں لگائی جاتی۔ اگر آنکھ پر پٹی بندھی ہے تو اپنے ڈاکٹر سے معلوم کریں کہ اُسے کب کھولنا ہے۔

متاثرہ آنکھ اور طریق عمل کے مقام کے لئے ڈاکٹر اینٹی بائیو ٹکس کے قطرے یا مرہم کا نسخہ دے سکتا ہے۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ نسخہ والی دوا لیتے اور ہدایات پر احتیاط سے عمل کرتے ہیں۔

اس بات کا خیال رکھنے کے لئے کہ مرہم یا قطرے کیسے ٹھیک طرح استعمال کرتے ہیں، براہ مہربانی ملاحظہ کریں "آنکھوں کا مرہم : کیسے لگاتے ہیں" یا “ آنکھوں کےلئے قطرے: کیسے ڈالتے ہیں “آنکھوں میں ڈالنے والی مرھم اور ڈالنے کا طریقہ.” یا ” “آنکھوں میں ڈالنے والے قطرے اور ڈالنے کا طریقہ

ٹھنڈے پانی کی تہہ بستہ پٹیاں رکھنا

کچھ ڈاکٹرآرام اور سوجن کو کم کرنے کے لئے ٹھنڈے پانی یا برف کے پانی کی تہہ بستہ پٹیاں رکھنے کا مشورہ دیں گے۔ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں اگر آپ کا بچہ ٹھنڈے پانی کی تہہ بستہ پٹیاں رکھ سکتا ہے۔

ٹھنڈے پانی کی تہہ بستہ پٹیاں رکھنے کے لئے مندرجہ ذیل اقدام کریں:

  1. اپنے بچے کی آنکھ کو چھونے سے پہلے اور بعد میں ہمیشہ اپنے ہاتھ دھوئیں۔ دھیان رکھیں کہ جو بھی برتن استعمال کریں وہ صاف ہو۔
  2. چہرے کے صاف کپڑے کو ٹھنڈے پانی میں تر کر لیں۔ نل کا ٹھنڈا پانی ٹھیک ہے۔ اگر آپ کے پاس کنوئیں کا پانی ہے تو اسے استعمال سے پہلے اُ با ُلیں، پھر ٹھنڈا کریں اور فرج میں رکھیں۔
  3. کپڑے سے زائد پانی نچوڑ دیں اس کے بعد کپڑا سوجی ہوئی آنکھوں پررکھیں۔
  4. ایک بار میں کپڑے کو 2 منٹ سے زائد نہ رکھیں۔
  5. کچھ وقت تک اسے دہرائیں۔ اپنے ڈاکٹر سے معلوم کریں کہ آپ کا بچہ کتنی بار ٹھنڈے پانی کی تہہ بستہ پٹیاں رکھ سکتا ہے۔ پہلے 1 تا 2 دنوں تک دن میں کئی مرتبہ ٹھنڈے پانی کی تہہ بستہ پٹیاں رکھنا اکثر ٹھیک ہوتا ہے۔

سرگرمیاں

ناک چھنکنا اور پونچھنا

  • ناک نہیں چھنکنی۔ آپ کے بچے کو دو ہفتے تک ناک نہیں چھنکنی چاہئے۔
  • ملائمت سے ناک پونچھنا ٹھیک ہے۔

کھیلیں اور کھیلنا

  • ہلکے کھیل صرف۔ طریق عمل کے ایک ہفتہ بعد، ہلکی پھلکی سرگرمیاں جیسے کہ گھر کے اندر ہلکے کھیل، کمپیوٹر کو استعمال کرنا، اور ٹیلیویژن دیکھنا عام طور پر ٹھیک ہے۔
  • طریق عمل کے ایک ہفتہ بعد تک تیراکی کی اجازت نہیں اورجب تک آپ کے بچے کو ڈاکٹر دیکھ نہیں لیتا۔ اپنے ڈاکٹر سے معلوم کریں کہ کب آپ کے بچے کو دوبارہ تیراکی اجازت دی جائے۔
  • اپنے بچے کو بھڑنے والی کھیلیں نہ کھیلنے دیں، جیسے کہ ساکر یا ہاکی، یا ایسی کوئی کھیل جس میں آپ کا بچہ دوسرے بچے کو چھوئے یا مڈ بھیڑ کرے گا۔
  • جارحانہ سرگرمیوں سے پرہیز کریں، جیسے ریت کا باکس، جھکنا، اور کوئی بھی ورزش جو آپ کے بچے کا سانس اُکھاڑ دے۔
  • اپنے بچے کے ڈاکٹر سے معلوم کریں کہ آپ کا بچہ عام سرگرمیاں کب سے شروع کر سکتا ہے۔

اسکول اور ڈے کیئر

  • عام طور پر بچوں کو 1 سے 2 دن تک اسکول نہیں جانا چاہئے، یا کبھی کبھار اس سے بھی زیادہ۔ اپنے بچے کے ڈاکٹر سے معلوم کریں۔
  • کوئی بھی ایسی سرگرمیاں جو آپ کا بچہ نہ کر سکتا ہو جیسے کہ جارحانہ کھیل یا کھیلیں تو اپنے بچے کے اساتذہ کو بتائیں۔

نہانے کے لئے شاور لینا اور بال دھونا

  • نہانے کے لئے شاور لینے اور بال دھونے کے بارے میں اپنے بچے کے ڈاکٹر سے معلوم کریں۔

دھوپ لگنا

  • دھوپ نہیں لگانی۔ اپنے ڈاکٹر سے معلوم کریں کہ اگر آپ کا بچہ دھوپ میں باہر جائے توکیا یہ ٹھیک ہے۔

آئندہ معائنے کے متعین اوقات

آپریشن کے 1 تا 2 ہفتے کے بعد آپ کو اپنے بچے کو معائنے کے وقت پر لانے کے ضرورت ہو گی۔

اپنے ڈاکٹر سے معلوم کریں کہ کب آئندہ معائنے کے وقت کا تعین کیا جانا چاہیۓ ۔

پہلی ملاقات کی تاریخ اور وقت یہاں لکھیں:

بسا اوقات آپریشن کو دوبارہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کے بچے کے آپریشن کو دوبارہ کرنے کی ضرورت ہوگی تو آپ کا ڈاکٹر آپ کو بتائے گا۔

اگر آپ کے بچے کے آنسو کی نالی میں نلکی لگی ہے تو آپ کو معا ئنے کے اوقات کار درکار ہوں گے تاکہ اسے آپریشن کے کچھ ہفتوں یا مہینوں بعد ہٹا دیا جائے۔

ڈاکٹر کو کب بلا نا ہے

اگر آپ کے بچے کو مندرجہ ذیل میں سے کوئی مسئلہ ہو، توجس ڈاکٹر نےآپ کے بچے کی آنکھ کا آپریشن کیا ہے اُسے کال کریں:

  • صحیح نظر نہیں آتا یا نظر آنے میں کوئی مسئلہ ہے
  • درد بد تر ہوتا جا رہا ہے
  • پیٹ یا معدہ خراب ہے
  • آنکھ اچانک پھول گئی ہے یا آنکھ کی سوجن بد تر ہو رہی ہے
  • خون جاری ہے

کلیدی نکات

  • آنسو کی نالی کا بند ہونا اُس وقت واقع ہوتا ہے جب کہ آنسوؤں کے بہاؤ کی آنسو کی نالی سے ناک کے اندر رکاوٹ ہو جاتی ہے
  • آنسو کی نالی کا بند ہونا عام طور پر پیدائش کے وقت ہوتا ہے۔
  • آنسو کی نالیوں کے بند ہونے کے کئ علاج ہیں
  • آپ کے بچے کا ڈاکٹر وضاحت کرے گا کہ طریق عمل کے بعد آپ کا بچہ کیا کرسکتا اور نہیں کر سکتا ہے۔
Last updated: septiembre 29 2009