سیفیکسیم

Cefixime [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو سیفیکسیم نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ سیفیکسیم کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح لیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ہے؟

سیفیکسیم ایک ایسی دوا ہے جسے اینٹی بائیوٹک کہا جاتا ہے۔ اینٹی بائیوٹک کا استعمال ان جراثیم جنھیں بیکٹیریا کہتے ہیں، کی وجہ سے ہونے والی انفیکشن کے علاج اور اس سے بچاو کے لئے کیا جاتا ہے۔

آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

اپنے بچے کو سیفیکسیم دیتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں:

  • اپنے بچے کو روزانہ سیفیکسیم اسی طرح دیتے رہیں جیسے آپکا ڈاکٹر یا دواساز کہے، چاہے آپکا بچہ بہتر بھی نظر آرہا ہو۔ کسی بھی وجہ سے اس دوا کا استعمال روکنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
  • اپنے بچے کو سیفیکسیم کھانے کے ساتھ یا کھانے کے بغیر دیں۔ اگر اس دوا کا استعمال معدے کی خرابی کا بائث بنے تو اسکو کھانے کے ساتھ لیں۔
  • اگر آپکا بچہ سیفیکسیم مائع کی شکل میں لے رہا ہو تو بچے کو دینے سے پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلائیں۔
  • اگر آپکا بچہ سیفیکسیم مائع کی شکل میں لے رہا ہو تو دوا کی پیمائش خاص چمچ سے یا پھر دواساز کی دی ہوئی بوتل سے کریں۔

اکر آپکے بچے کی ایک وقت کی خوراک چھوٹ جائے تو کیا کرنا چاھئے؟

اگر آپکے بچے کی سیفیکسیم کی خوراک چُھوٹ جائے تو:

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
  • اگر آپکو چُھوٹی ہوئی خوراک اگلی خوراک سے چار گھنٹے پہلے یاد آئے تو چُھوٹی ہوئی خوراک چھوڑ دیں۔
  • اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کو ایک وقت میں ایک ہی خوراک دیں۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

ممکن ہے اس دوا کے استعمال کے دوران آپکے بچے پر اس دوا کے چند ضمنی اثرات ظاہر ہوں۔ عام طور پر ان کے لئے ڈاکٹر کو دکھانا ضروری نہیں ہوتا۔ جیسے جیسے آپکے بچے کا جسم سیفیکسیم کا عادی ہوگا، یہ اثرات خودبخود ختم ہو جائیں گے۔

اگر آپکے بچے کو ان ضمنی اثرات میں سے کوئی سے بھی اثرات محسوس ہوں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے بچے کا اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔

  • پانی والے پاخانے یا ڈائریا
  • معدے میں ہلکے مڑور اٹھنا
  • خراب معدہ یا الٹیاں
  • اکڑا ہوا منہ اور زبان
  • فرج میں خارش ہونا یا فرج سے مائع نکلنا

دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔

  • نیا بخار یا ایسا بخار جس میں بہتری نہ آئے
  • معدے کے اندر یا اردگرد شدید مڑور اور درد
  • شدید پانی والے پاخانے جن میں خون شامل ہو
  • ریش، جلد پر خارش، سوزش یا چھپاکی [ابھرے ہوئی، سرخ جلد، یا جلد پر خارش کا ہونا]
  • چھالے یا چھلی ہوئی جلد
  • سانس لینے میں مشکلات
  • چکر آنا
  • دورے
  • جوڑوں میں مثلاً گھٹنوں، کندھوں یا ہاتھوں کی انگلیوں میں درد
  • پیشاب کم آنا
  • بھوک ختم ہونا
  • آنکھوں یا جلد پر پیلاہٹ
  • غیر معمولی تھکن یا کمزوری

اگر آپکے بچے کی طبیعت دو دن کے اندر بہتر نہ ہو تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

آپکو اس دوا کے بارے میں کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

اگر آپکے بچے پر کبھی بھی سیفیکسیم یا کسی اور دوا کا برا ردِعمل ہوا ہو تو اس بارے میں اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔

مائع سیفیکسیم کو فریج میں مت رکھیں۔

ایسی سیفیکسیم استعمال مت کریں جوکہ آپ نے استعمال نہ کرنی ہو۔ ایسی سیفیکسیم جس کی میعاد ختم ہوگئی ہو اسکو ضائع کر دیں۔

تمام ادویات بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں۔

اگر آپکا بچہ کوئی بھی دوا بہت ذیادہ مقدار میں استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ پرچہ سیفیکسیم کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو سیفیکسیم کے بارے میں مزید معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Last updated: abril 23 2008