آنکھوں میں ڈالنے والی مرھم اور ڈالنے کا طریقہ

Eye ointment: How to apply [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

بچے کی آنکھوں میں دوا ڈالنے کے لئے اوپر د یئے گئےاقدامات کریں

آپکے بچے کے ڈاکٹر نے آنکھوں میں ڈالنے والنے مرھم دی ھے۔ یہ ایک دوا ھوتی ھے۔ اس صفحہ پر آپکو بتایا جائے گا کہ بچے کی آنکھوں میں اسکو کسطرح ڈالتے ھیں


ڈاکٹر کے دفتر میں

ڈاکٹر کے دفتر میں جا کر ذیل کے اقدامات کریں

  • ڈاکٹر کو مطلع کریں اگر آپکے بچے کوکسی دوا سے یا کسی اور چیز سے الرجی ہے
  • آپنے ڈاکٹر کو بتائیں کہ بچہ کون کونسی دوائیں لے رھا ھے۔ ان میں ایسی ادویات بھی شامل ہیں جو کاونٹر سے اٹھائی جاتی ہیں۔
  • ڈاکٹر سے دریافت کریں کہ آپ کے بچے کومرھم کی کیوں ضرورت ہے۔ نیز یہ بھی پوچھئے کہ اس دوا کےبرے اثرات یا ردعمل تو نیئں ھو گا
  • ڈاکٹر سے دریافت کریں کہ کونسی آنکھ میں دوا کا استعمال کرنا ھے
  • اگر آپکا بچھ کانٹکیٹ لینزاستعما ل کرتا ہے تو دریافت کریں کھ دوا سے پہلے اکر انھیں اتارنے کی ضرورت ہے

فارمیسی میں

فارمیسی میں جا کر مندرجھ ذیل اقدامات کریں

  • دوا ساز کو مطلع کریں اگر آپکے بچے کوکسی دوا سے یا کسی اور چیز سے الرجی ہے
  • دوا ساز کو بتائیں کہ بچہ کون کونسی دوائیں لے رھا ھے۔ ان میں ایسی ادویات بھی شامل ہیں جو کاونٹر سے اٹھائی جاتی ہیں۔
  • اس بات کی تسلی کیجئے کہ آپ نے آنکھ کی درست مرھم ھی حاصل کی ھے
  • تاریخ الانتہا کے بارے میں دوا ساز سے دریافت کریں۔ تاریخ الانتہا وہ تاریخ ھے جس کے ختم یونے پر دوا کو پھینک دیا جاتا ھے۔ یہ تسلی کر لیں کہ کھولنے کے بعد اسے کتنا عرصہ استعما ل کر سکتے ھیں
  • دوا ساز سے پوچھ لیں کہ کونسی آنکھ میں دوا ڈالنی ھے

مرھم ڈالنے سے پہلے آئی ڈراپس کا استعمال کریں اگر دونوں کا استعمال ضروری ہے

اگر اسی آنکھ کے لئےآئی ڈراپس بھی تجویز کئے گئے ھیں تو پانچ سے دس سیکنڈ کے وقفے سے ڈراپس استعمال کریں یاد رھےکہ پانچ سے دس سیکنڈ کے وقفے سےمرھم استعمال کریں۔ مرھم ھمیشہ بعد میں استمال کریں

مزید معلومات کے لئے اس سائٹ پر وزٹ کریں "آنکھوں میں ڈالنے والے قطرے اور ڈالنے کا طریقہ."

آنکھ میں مرھم ڈالنے کے لئے ضروری احتیاط

  • آنکھوں میں مرھم ڈالتے وقت بچے کا قریب سے جائزہ لیجئے
  • شروع کرنے سے پہلے اپنے ھاتھ دھو کر اچھی طرح سے خشک کر لیں
  • تسلی کر لیں کہ آپ نے بلکل صحع مرھم خریدی ھے۔ اوپر لکھی ھوئی ھدایات کو اختیاط سے پڑھیں
  • ٹیوب کو کھولتے وقت اس پراس دن کی تاریخ لکھ دیں۔ ٹیوب کو کھولنے کے ایک مہینہ بعد اسے استعمال نہ کریں۔
  • تسلی کر لیں کہ آپ درست آنکھ میں ھی مرھم ڈال رھی ھیں

آنکھ میں مرھم کیسے ڈالا جاتا ھے

  1. ۔ ٹیوب کو دونون ھاتھوں سے پکڑکر گرم کریں تا کھ اسکی روانی اچھی رھے
  2. ۔ ٹیوب کی ٹوپی کو اتار کر صا ف ٹشو پیپر پر رکھیں۔ اختیاط کریں کہ ٹیوب کی نوک بچے کی آنکھ سے یا آپ کی انگلی سے نہ ٹکرائے۔ آنکھ کے استعمال کے لئے ٹشو کا الگ ڈبہ خریدیں
  3. آگر آپکا بچہ بیٹھا ھے یا لیٹا ھوا ھے تو اس کا سر پیچھے کی طرف کرائیں ۔ تین سال کی عمر سے کم کے بچے کی آنکھ میں مرھم ڈالنی آسان ھوگی کیوں کہ اسے تولئے یا کمبل میں لپیٹ سکتے ھیں تا کہ وہ بازو نہ ھلا سکے
  4. ۔ اپنے بچے کے ماتھے کو بائیں ھاتھ سے پکڑیں اور پھر انگوٹھے اور بڑی انگلی کی مدد سے آنکھ کا پپوٹہ کھولیں۔ اگر آپ دائیں بازو والی ھیں تو بچے کے دائیں طرف کھڑے ھونا ٹھیک رھے گا اگربائیں بازو والی ھیں تو بائیں طرف کھڑے ھو کر دائیں ھاتھ سے آنکھ کھولنا اچھا رھے گا
  5. آپ ٹیوب کو اپنے دوسرے ھاتھ کے انگوٹھے اور بڑی انگلی سے آنکھ کے اوپر لائیں
  6. اسی ھاتھ کی چھوٹی انگلی کو استعمال کرتے ھوئے آنکھ کے نیچے والے پپوٹے کو بھی اسی طرح کھولیں کہ پاکٹ سی بن جائے
  7. اب ھلکے سے ٹیوب کو دبائیں تا کھ چاول کے دانے کے برابرمرھم باھر نکلے۔ اب اسے پاکٹ کی طرح سے کھلی ھوئی آنکھ میں ڈال دیں
  8. اب آھستگی سے نچلے پپوٹے کو چھوڑ دیں۔ لیکن دوسرے ھاتھ سے ماتھے کو پکڑےرکھیں
  9. اب آھستگی سے اوپری پپوٹے کو چھوڑ دیں۔ لیکن دوسرے ھاتھ سے ماتھے کو پکڑے رکھیں
  10. اگر آپکا بچہ ھدایات پر عمل کر سکتا ھے تو اس سے کہیں کہ اپنی آنکھیں آھستہ سے بند رکھے۔ اس سے دوا کو بہتر طریقے سے اثر کرنے کا موقع ملے گا۔ آنکھ کو سختی سے بند کرنے سے یا بار بار جھپکنے سے دوا کے باھر نکل جانے کا خطرہ ھے
  11. ۔ فا لتو مرھم کو آنکھ کے گرد سے صاف ٹشو سے صاف کر دیں
  12. اب بچے کے ماتھے کو چھوڑ دیں

آنکھ میں مرھم ڈالنے کے بعد

  • ٹیوب کے اوپر ڈھکنا دوبارہ لگا دیں اور ٹیوب سے فا لتومرھم ٹشو سے صاف کر دیں
  • اپنے ھاتھ دوبارہ صابن اور پانی سے دھو کرخشک کر لیں
  • مرھم کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
  • کچہ مرھم نظر کو دھندلا دیتے ہیں، ایسی صورت میں بچے کی حرکت پر نظر رکھیں

ڈاکٹر سے کب رابطھ کرنے کی ضرورت ہے

اکر بچے کی آنکہ میں کوئی ردعمل ھوا ھے تو آنکھ زیادہ خراب ھو جائے گی۔ جس ڈاکٹر نے یہ دوا لکھی تھی اس کوفٍورن کال کریں یا پیغام چھوڑ کہ ...

میرے بچے کا نام یہ ھے۔۔۔

ھمارا ٹیلی فون نمبر یہ ھے:

اگر آپکا ڈاکٹر موجود نہیں ھے تو ھسپتال کو کال کرکے ڈیوٹی پر موجود آئی ڈاکٹر سے مشورہ لیں

اھم نکات

  • ھمیشہ تسلی کر لیں کہ درست مرھم ھی درست آنکھ میں جا رھی ہے
  • ڈاکٹراور فارماسسٹ سے دریافت کریں کہ آپ کے بچے کومرھم کی کیوں ضرورت ہے۔ نیز یہ بھی پوچھئے کہ اس دوا کےبرے اثرات یا ردعمل تو نیئں ھو گا
  • آئی ڈراپس کو مرھم سے پہلے استعمال کریں
  • صفائی بہت ضروری ھے۔ آنکھ میں مرھم ڈالنے سے پہلے اور بعد میں ھاتھ دھونا نہ بھولیں۔ بوتل کی نوک کو کسی چیز سے نہ چھونے دیں، نہ ھی اپنے بچے کی آنکھ سے اور نہ اپنی انگلی یا کسی اور سطح سے چھونے دیں

Last updated: noviembre 06 2009