مُنہ کی پُشت پر چھوٹے آبلے اور السَر (ہرپینجینا)اور ہاتھـپیرـاور منہ کی بیماری

Herpangina and hand, foot and mouth disease [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

بچوں میں ہاتھ، پیر اور منہ کی بیماریاں وائرس کے سبب ہوتی ہیں جس کے سبب ہاتھوں اور پیروں میں آبلے پڑجاتے ہیں اور منہ کے اندر زخم ہوجاتا ہے۔ علامات اور علاج کے بارے میں معلومات حاصل کریں

مُنہ کی پُشت پر چھوٹے آبلے اور السر (ہرپینجینا)کیا ہے؟

ہرپینجینامنہ کی ایک انفیکشن ہے جوکہ وائرس کے سبب ہوتی ہے ۔ اور منہ میں بو پیدا کرنے کا باعث ھوتی ھے۔اس انفیکشن کی وجہ سے منہ کی پشت پر چھوٹےلال دانےظاہر ہوتے ہیں۔یہ دانے چھالوں کی شکل اختیارکرلیتے ہیں جوکہ جَلد ہی پھٹ جاتے ہیں، پھر زخم اور چھوٹے ا لسر رہ جاتے ہیں۔ یہ السر بہت چھوٹے ہوتے ہیں،تقریباً2 تا 4 ملی میٹر یا ۱/۸ انچ چوڑے،لیکن آپ کے بچےکے لئے بہت تکلیف دہ ہوسکتے ہیں اور ایسا بھی ہو سکتا ہےکہ اس کی وجہ سے آپ کی بچی کھانے پینے سے انکارکردے۔

ہاتھـ پیرـ اورمنہ کی بیماری کیا ہے ؟

ہاتھ ـ پیرـ اور منہ کی بیماری کا سبب منہ میں ویسے ہی دانےنکلتے ہیں اور ا لسر بنتا ہے جیسا کہ ہرپینجینا میں۔یہ ہاتھوں اور پیروں پر بھی دانوں کا سبب بنتی ہے۔ ممکن ہےکہ یہ دانے پوتڑا باندھنے والی جگہ پر بھی ظاہر ہو جائیں ۔

کاکسیکی اے  وائرس دونوں بیماریوں کی وجہ

کاکسیکی اے وائرس کے خاندان کا ایک وائرس دونوں بیماریوں ہرپینجینا اور ہاتھ ـ پیر- اور- منہ کا سبب بنتا ہے۔ اس وائرس کے خلاف بالخصوص کوئی علاج نہیں ہے۔دونوں بیماریوں میں دانے اور السر 10 دن کے اندر از خود ختم ہو جاتے ہیں ۔

چھونے یا سانس لینے کے عمل میں وائرس کا پھیلنا

یھ وائرس گرمیوں میں یا خزاں کے موسم میں عام ھوتا ھے۔ یھ تھوک اور پاخانے میں پایا جاتا ھے۔

ھرپنجینیا والے بچے کو پہلے ہفتے کے دوران ھاتھ پیر اور منھ میں آبلے ھو جاتے ھیں اور بچھ اگلے کئی ھفتوں تک وائرس پھیلا سکتا ھے۔

پرورش کا عرصہ اس وائرس کے لئیے 3 سے 6 دن ہے ۔اس عرصہ کے درمیان،بیماری کی کوئی بھی نشانیاں ظاہرہوئے بغیرکوئی بچہ یہ وائرس پھیلا سکتا ہے۔

اگر بچہ اپنے پاجانے کو ھاتھ لگاتا ھے اور پھر منھ میں ڈالتا ھے تو اس سے وائرس پھیلتا ھے۔ وائرس پھپھڑوں کے ذریعے کھانسنے اور چھینکنے سے بھی پھیلتا ھے

یہ وائرس بے جان چیزوں میں بھی زندہ رہ سکتا ہے، مثلاً کھلونے، ایک اور شخص تک پھیلانےکے لئے یہ کافی ہے۔

پھیلاؤ اور مستقبل میں رونماہونےکو روکنا

انفیکشن کو پھیلنے سے روکنےکے لئےاپنے اور اپنے بچےکے ہاتھوں کوکثرت سےدھوئیے، خاص کر درجِ ذیل مواقع پر ایسا کرنےکو یقینی بنائیے۔

  • بچےکی ناک پونچھنے کے بعد
  • ڈائیپرکو تبدیل کرنےکے بعد
  • بیت الخلا کے استعمال کے بعد
  • کھانا پکانے سے پہلے

ہرپینجینا وائرس کے خلاف کوئی حفاظتی ٹیکہ نہیں ہے۔

بیماری کی نشانیاں اورعلامات

بار باربخارکا آنا، گلےکی خراش، اور عام طور پرکئی دنوں تک طبیعت بہتر محسوس نہ ہونےکے ساتھ دونوں ہرپینجینا اور ہاتھ ـ پیر ـ اور منہ کی بیماری شروع ہوسکتی ہیں دانےظاہر ہونے سے پہلے۔ ایسا بھی ہوسکتا ہےکہ بچوں کی بھوک ختم ہوجائے اور بہت چڑچڑے ہوجائیں ۔ممکن ہے کہ بڑے بچے سردرد، گلےکی خراش اور توانائی میں کمی کی شکایت کریں۔

بیماری کی پیچیدگیاں

ہرپینجینا اور ہاتھ ـ پیر ـ اور منہ کی بیماری کی ایک عام پیچیدگی جسم میں پانی کی مقدارکا توازن برقرار نہ رہنا ہے۔بچوں کے جسم میں پانی کی مقدارکے توازن میں کمی ہو سکتی ہے جب وہ منہ میں دردکی وجہ سے پینے والی چیزیں پینے سے انکار کرتے ہیں۔ بہرحال،جسم میں پانی کی مقدارکے توازن کو برقرار رکھنےکے لئےگھر پر نگہداشت اور توجہ دینے سے، بہت سے بچے اس انفیکشن میں کافی مقدار میں پینے والی چیزیں پی سکتے ہیں۔

دوسری پیچیدگیاں انتہائی شاذونادر ہیں۔

اپنے بچےکی گھر پر نگہداشت کرنا

ہرپینجینا کاعلاج سہارا دینا ہے ۔اس کا مطلب یہ ہےکہ منہ کا درد اور بخار میں بےچینی کو سنبھالئےاور اس بات کو یقینی بنائیےکہ بچہ صحیح مقدار میں پیتا رہے اور انفیکشن سے بچنے کے لئے جسم میں پانی کی مقدارکا صحیح توازن برقرار رہے ۔

اینٹی بائیوٹک وائرسوں پر اثر نہیں کرتی۔ وہ ہرپینجینا اور ہاتھـ پیر ـ اور منہ کی بیماری کے لئے فائدہ مند نہیں ہیں۔

درد سے آرام

درد سے آرام کے لئے اپنے بچےکو ایسیٹامینوفن (ٹائلانول ، ٹیمپرا، یادوسرےبرانڈز)، یا آئبیوپروفین( موٹرین، ایڈول، یا دوسرے برانڈز) دیجئے۔ اگر آپ کا بچہ منہ کے ذریعے سے دوائی نہیں لےسکتا تو ایسیٹامینوفن مقعدکے راستے دی جا سکتی ہے۔

اگر آپ کے بچے کے درد میں کسی ایک دوائی سے آرام نہیں آرہا ہےتو آپ اپنے بچےکو دونوں ایسیٹامینوفین اور آئبیوپروفین ایک ہی وقت میں دے سکتے ہیں یا ان دونوں کو الگ الگ کرکے (ہر 3 گھنٹے کے بعد صرف ایک دیجئے)۔ لیبل پر دی گئی ھدائیات پر عمل کریں اور بچے کے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں

پینے والی چیزیں تھوڑی تھوڑی مقدار میں کثرت سے پیئیں

بچےکے جسم میں پانی کی مقدارکے توازن میں کمی کو ہونے سے روکنےکے لئے اپنے بچےکی ہمت افزائی کریں کہ پینے والی چیزیں تھوڑی تھوڑی مقدار میں کثرت سے پیئے ۔ٹھنڈی غذا اور نرم غذا ( آئسکریم اور سیب کی چٹنی ) سکون بخش ہیں اور زخم کے اندر سوزش پیدا نہیں کریں گی۔ ایسا بھی ہو سکتا ہےکہ جنس ترنج ، غیر نشہ آور مشروب ، اور نمکین یا مصالحہ دار کھانےسوزش کا سبب بنیں ۔

طبی مددکب حاصل کریں

اپنے بچےکے معمول کے ڈاکٹرکو فون کریں اگر :

  • ایسیٹامینوفن اور آئبیوپروفین دینے سے دردسنبھل نہ رہا ہو
  • منہ میں ہونے والا السر 10 دن سے زیادہ برقرار رہتا ہے

قریبی ہنگامی شعبہ میں جائیے یا 911 کو فون کریں اگر :

  • آپ کے بچےکے سینے میں درد ہو ، ہانپ رہا ہو ، ایسا محسوس ہو رہا ہو کہ اسکا دل دوڑ رہا ہے یا دیکھنے میں حد سے ذیادہ تھکانظر آتا ہوں۔
  • آپ کے بچےکو سردرد ہو ، اُلٹیاں کر رہا ہو ، گردن میں درد اور اکڑاؤ ہو ، یا روئیے میں تبدیلی ہو۔

ا ہم نکات

  • ہر پینجینا بچوں کے منہ کی پشت پر ہونے والی ایک عام،تکلیف دہ انفیکشن ہے۔ یہ 10 دن تک برقرار رہ سکتی ہے ۔
  • ہرپینجینا اور ہاتھ ـ پیر ـ اور منہ کی بیماری ایک ہی خاندان کے وائرس کے باعث ہوتی ہے۔
  • اسں کا واحد علاج دردکو اچھے طریقے سے قابو میں رکھنا ہےاور اس بات کو یقینی بنائیےکہ آپ کا بچہ اپنے جسم میں پانی کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئےمناسب مقدار میں پینے والی چیزیں پی رہا ہو۔
  • اس کو پھیلنے سے روکنےکے لئے اس بات کو یقینی بنائیےکہ متعدد بار اپنے ہاتھ دھوئیے اور اپنے بچےکے ہاتھ بھی دھلوائیے ۔
Last updated: octubre 16 2009