ایچ آئ وی اور آپکا بچہ

HIV and your baby [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

معلوم کریں کہ کس طرح اپنے بچے میںHIV منتقل ہونے کے خطرات کو کس طرح کم کرسکتے ہیں اور کس طرح ڈاکٹر بچے کی پیدائش کے بعد اس کی HIV جانچ کے ذریعہ بتا سکتا ہے کہ آیا آپ کے بچے کو HIV ہے۔

ضروری نکا ت

  • اکر ایچ آئ وی پازیٹیو ماؤں نے دوران حمل ادویات کا استعمال نہ کیا تو چار میں سے ایک بچہ ایچ آئ وی کی بیماری کا شکار ھو سکتا ھے
  • ماں اور بچہ، دونوں کا دوا لینا ایچ آئ وی کے خطرات کو کم کر سکتا ھے
  • بچے کو دوا دینے کے بعد دوا کے ذیلی اثرات پر نظر رکھنا ضروری ھے​

ایچ آئ وی کیا ھے؟

ایچ آئ وی (ھیومن ایمیون ڈیفیشینسی)  مطلب وائرس کی وجہ سے جسم میں سے مدافعت کا ختم ھونا ھے۔ایچ آئ وی ایک ایسا وائرس جو جسم کے مدافعاتی نظام کچھ خلیوں پر حملہ آور ھوتا ھے۔ یہ مدافعاتی نظام کو بتدریج کمزور کر دیتا ھے۔انسان کو دوسری خطرناک بیماریاں لاحق ھونے کا خطرہ رھتا ھے جو لوگ ایچ آئ وی کے اثر ذدہ ھوتے ھیں انہیں ایچ آئ وی پازیٹیو کہا جاتا ھے۔ جو لوگ اثر ذدہ نھیں ھوتے انہیں ایچ آئ وی نیگیٹیو کہا جاتا ھے۔

زیادہ تر بچے اپنی ماں سے ایچ آئ وی کی بیماری لیتے ھیں ۔ ایچ آئ وی بچے کوحمل کے دوران ، پیدائش کے وقت،یا چھاتیوں کا دودھ پلانے سے ھوتی ھے۔

اگر آپ ایچ آئ وی پازیٹیو ھیں اور بچے کی ماں بھی ھیں، تو مندرجہ ذیل صفحات آپ کو بتائیں گے کہ آپکے بچے کو ایچ آئ وی کی بیماری لگنے کے خطرے کو کیسے کم کیا جا سکتا ھے

آپکے بچے کو ایچ آئ وی ھونے کے امکانات کم ھو جاتے ھیں اگر ماں حمل سے پہلے ،حمل کے bدوران اور پیدائش کے بعد احتیاط کرے

تمام حاملہ خواتین یا ایسی خواتین جو ماں بننے کا ارارہ رکھتی ھیں ، انہیں اپناایچ آئ وی کا ٹیسٹ کروانا ضروری ھے

اگر کوئ حاملہ خاتون کو ایچ آئ وی کی بیماری ھےاوروہ دوران حمل یا پیدائش کے دوران دوا نہیئں لیتی % 25 امکانات ھیں کہ بیماری بچے کو منتقل ھو سکتی ھےچار میں سے ایک بچہ بیمار ھو سکتا ھے

اگر مندرجہ ذیل اقدامات کر لئے جائیں تو آپکا بچہ ایچ آئ وی کی بیماری سے محفوظ رہ سکتا ھے

  • اپنے حمل کے پہلے تین مہینوں کے دوران دوا لینے سے ایچ آئ وی کا وائرل لوڈ کم ھو جائے گا اور ٹیسٹ میں بھی نظر نھیں آئے گا
  • پیدائش کے عمل کے دوران آپکو دوا دی جاتی ھے۔ یہ ٹیکا بازو کی نام کی دوا zidovudine AZT نس میں لگایا جاتا ھے جو کہ خون میں گھل جاتا ھے۔ پیدا ھونے کےبعد آپکے بچے
  • کو بھی چھ ہفتے تک اے ژی ٹی لینا ھوتی ھے

مندرجہ بالا اقدام کرنے سے بچے میں انفیکشن کا خطرہ ایک 1% سے بھی کم رہ جاتا ھے جس کا مطلب یہ ھوا کہ سو میں سےایک بچہ بیمار ھو سکتا ھے

مزید معلومات ک لئے یہ پڑھیے"حمل اور ایچ آئ وی".

آپکے بچے کو ایچ آئ وی ٹیسٹ کی ضرورت ھے۔

ڈاکٹر بچے کو دیکھ کر یہ نھیں بتا سکتا کہ آپ کے بچے کو ایچ آئ وی ھے۔ ذیادہ تر تو ایچ آئ وی والے بچے بھی اسی طرح نظرآتے ھیں جس طرح عام بچے ھوتے ھیں۔ اگر بچہ کسی روسری انفیکشن میں مبتلا ھے تو وہ ایچ آئ وی سے متعلق ھو سکتی ھے یا پھر کوئ عام انفیکشن بھی ھو سکتی ھے

ائچ آئ وی کے لئے ٹیسٹ

آپ کا ڈاکٹر آپکے بچے کی پیدائش کے بعد خون کا ٹیسٹ لے گا اور مزیدجب بچہ ایک ماہ اور دو ماہ کا ھو کا۔ یہ ٹیسٹ پی سی آر کہلاتا ھے جسے پولی مرسے چین ریاکشن کہتے ھیں۔ یہ آپکے بچے کے خون میں ایچ آئ وی تلاش کرتا ھے۔ ٹیسٹ کے رزلٹ ملنے میں ایک ماہ کا عرصہ لگتا ھے۔ اگر ٹیسٹ سے وائرس کا ثبوت نہیں ملتا اس کا مطلب یہ ھے کہ بچہ محفوظ ھے۔

بالغوں اور بڑے بچوں ک لئے ایچ آئ وی ٹیسٹ اینٹی باڈی ٹیسٹ کہلاتا ھے۔ اینٹی باڈیز وہ ھوتے ھیں جو آپ کے جسم کے مدافعاتی نظام کو مضبوط کرتے ھیں جب بچے کو چھوتی بیماری ھوتی ھے تو اسےویکسین دی جاتی ھے۔ اسکا جسم انفیکشن کے خلاف انٹی باڈیز بناتا ھے ۔اگر کسی کے جسم میں ایچ آئ وی کی اینٹی باڈیز ھیں تو اسکا مطلب ھے کہ اسکو ایچ آئ وی ھے۔ اس لئے اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ خون میں ایچ آئ وی کی اینٹی باڈیز تلاش کرنے میں مدد کرتا ھے۔ یاد رھے کہ ایچ آئ وی کی اینٹی باڈیز ایچ آئ وی کی بیماری سے نہیں بچا سکتی

اینٹی باڈیز کے ٹیسٹ بچوں کے لئے کام نھیں کرتے ۔ جب کوئ خاتون حاملہ ھوتی ھیں تو اپنی اینٹی باڈیز بچے کو منتقل کر دیتیں ھیں۔ اسکا مطلب ھے کہ اگر کسی خاتون کو ایچ آئ وی ھے تو ٹیسٹ سے بچے کے خون میں بھی ایچ آئ وی اینٹی باڈیز کا سراغ ملتا ھے گو کہ بچے کو بیماری نھیں بھی ھوتی۔ اس وجہ سے آپکے بچے کو پی سی آر ٹیسٹ کی ضروت پڑتی ھے

ایچ آئی وی کے دافع جسم کا آنول کو پار کرنا
  آنول میں ماں کا خون بچے کے خون کے ساتھ مکس نہیں ہوتا۔  ایچ آئی وی کے دافع جسم آنون سے گزر سکتے ہیں لیکن ایچ آئی وی کے جراثیم نہیں۔ اس لئے نومولود بچے کے دافع جسم کے زریعے جسم میں ایچ آئی وی کی موجودگی کا صحیح طرح پتا نہیں لگایا جا سکتا۔

آپکے بچے کو اے زہڈ ٹی دوا کی ضرورت ھے

منہ سے دوائیں دینا

پیدائش کے پہلے دن سے ھی بچے کی اے زہڈ ٹی دوا شروع ھو جائے گی۔آپکو اپنے بچے کو دن میں چار بار چھ ھفتے تک یہ دوا دینی ھے ۔ہہ دوا بچے میں ایچ آی وی کا خطرہ کم کرےگی۔

نرس یا کوئ بھی محکمہ صحت کا ماھر آپکو بتائے گا دوا کسطرح دینی ھے

بچے کو اپنا دودھ نہ پلایئں

اگر آپ کو ایچ آئ وی ھے تو بچے کو اپنا دودھ نہ دیں۔ ایسا کرنے سے ایچ آئ وی وائرس بچے کو منتقل ھو جاتا ھے۔ کینڈا اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک میں فارمولہ غذایئت سے بھرپور اور محفوظ دودھ ھے۔ اونتاریو میںایک پروگرام کے تحت ایچ آئ وی پازیٹیو کی حامل ماؤں کے بچوں کو ایک سال تک مفت دودھ دیا جاتا ھے۔ ٹریساگروپ کو کال کرکے اس میں شرکت کو یقینی بنایئں، اگر آپ اونتاریو سے باھر ھیں تو محکمہ صحت کے ماھر سے فری فار مولا پروگرام کا پوچھیں

آپکے بچے کو دواؤں کے ذیلی اثرات ھو سکتے ھیں

اگرچہ بچے کا ایچ آئ وی ٹیسٹ نیگیٹیو ھے پھر بھی ڈاکٹر اس بات کا خیال رکھے گا کہ آپ کے بچے کو چھوٹے یا لمبے عزصے کے لئے کوئ مسلہ نہ ھو۔حاملہ ماؤں کو جو ادویات دی جاتی ھیں محفوظ ھوتی ھیں لیکن کچھ چھوٹے

مائیٹوکونڈریا(خلیۓ کا جزو)
خلیوں کے چھوٹے زیلی یونٹ ہوتے ہیں جنہیں اورگینیلز کہتے ہیں جن کا خصوصی دائرہ عمل ہوتا ہے۔   مائیٹوکونڈریا(خلیۓ کا جزو)     اورگینیلز ہیں جو قوت کی فیکٹری کے طور پر عمل کرتے ہیں۔

عرصے کےذیلی اثرات دیکھنے میں آئے ھیں

  • اے زیڈ ٹی کی وجہ سے پیدائش کے بعدبچے میں انیمیا ھو سکتی ھے۔ انیمیا کا مطلب یہ ھے کہ بچے خون میں سرخ جرثوموں کی کمی ھے جوکہ جسم کے لئے آکسیجن مہیا کرتے ھیں
  • اے زیڈ ٹی مائٹوکونڈریا کو نقصان پہچاتا ھے اور جگر اور خون کے مساہل پیدا کرتا ھے۔مائٹوکونڈریا آ پ کے جسم کے تمام جرسوموں میں پایا جاتا ھے۔ یہ سیل کو توانائ مہیا کوتا ھے

انیمیا یا مائٹوکونڈریا کا نقصان اس وقت ختم ھو جاتا ھے جب اے زیڈ ٹی دوا بند کر دی جاتی ھے

اب تک کی معلومات سےپتہ چلا ھے کہ ان دوایئوں کے لینے سے لمبے عرصے کے مضر اثرات نہیئں ھوتے اور یہ بھی کہا گیا ھے جن بچوں کو یہ ادویات دی جاتی ھیںوہ نارمل ھوتے ھیں

ھم آپکے بچے کی نشمونما کا لگاتار جائزہ لیتے رھیں گے۔ اگر مسئلہ نظر آیا تو ھم آپکو مزید تجا ویز گے یا آپ کے بچے کو کسی دوسرے پروگرام میں ڈالیں گے

اگر آپ کے بچےکا ٹسٹ ایچ آئ وی پازیٹو ھے؟

کینیڈا میں ایچ ائ وی والے بچے نارمل اور صحت مند زندکی کزار سکتے ھین بشرطیکہ وہ باقاعدکی سے کلینک جاتے رہیں اور دوا لیتے رہیں۔ اکر آپکے بچے کی جلد تشخیش ھو جاتی ھے تو اسے صحت مند رکھنے کے لئے ، ڈاکٹر فورا" دوا شروع کروا سکتا ھے

مزید معلومات کے لئے اس ویب سایٹ پر وزٹ کریں"ایچ ائ وی اور آپکا بچہ".

ایچ آئ وی اور حمل کے ذرائع

اکر آپکے پاس مزید سوالات ہیں تو بچے کے ڈاکٹر یا ایچ آئ وی کلینک سے رابطہ کریں

مزید معلومات کے لئےذیل کی سائٹس پر وزٹ کری

Motherisk

www.motherisk.org (صرف انگریزی زبان میں دستیاب)

Teresa Group

www.teresagroup.ca (صرف انگریزی زبان میں دستیاب)

416-596-7703


Last updated: diciembre 17 1901