مونٹیلوکاسٹ

Montelukast [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو مونٹیلوکاسٹ نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ مونٹیلوکاسٹ کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ہے؟

مونٹیلوکاسٹ ایک ایسی دوا جوکہ دمہ کی علامات کو کم کرنے اور اسکے حملوں سے بچنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اسکا استعمال ورزش کی وجہ سے پیدہ ہونے والے سانس کے مسائل کو کم کرنے کے لئے بھی کیا جاتا ہے۔ آپکو بچہ اسکو موسمی الرجی کے علاج کے لئے بھی استعمال کر سکتا ہے۔ اسکو شدید دمہ کے حملوں سے بچنے کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

مونٹیلوکاسٹ ان اشیاء کے عمل کو روک کر کام کرتی ہے جو دمہ اور الرجی کی علامات بننے کی وجہ بنتی ہیں۔

آپ نے مونٹیلوکاسٹ کے برینڈ کا نام سنا ہوگا، سنگولائر۔ مونٹیلوکاسٹ گولی، چبانے والی گولی اور منہ کے زریعے لینے والے دانوں کی شکل میں آتی ہے۔

اپنے بچے کو یہ دوا دینے سے پہلے۔۔۔

اگر آپکے بچے کو مونٹیلوکاسٹ سے غیر معمولی الرجی ہو تو آپکے بچے کو مونٹیلوکاسٹ نہیں لینی چاہیے۔

اگر آپکے بچے کی ان میں سے کوئی بھی کیفیت ہو تو اپنے بچے کے ڈاکٹر یا دواساز سے بات کریں۔ اگر ان میں سے آپکے بچے کو کچھ بھی ہو تو اس دوا کے بارے میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا پڑ سکتا ہے۔

  • فینلکیٹونوریا (پی کے یو): چبانے والی گولیوں میں فینیلالینین ہوتا ہے۔
  • جگر کی بیماری

آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

اپنے بچے کو مونٹیلوکاسٹ دیتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں:

  • اپنے بچے کو ٹوپیرامیٹ اُسی طرح دیں جیسا کہ آپکا ڈاکٹر یا دواساز کہے۔
  • اپنے بچے کو یہ دوا ہر شام کو ایک ہی وقت پر دیں جب تک کہ آپکا ڈاکٹر آپکو کوئی اور وقت نہ کہے۔
  • مونٹیلوکاسٹ کو کھانے کے ساتھ یا بغیر دیا جا سکتا ہے۔
  • اپنے بچے کو مونٹیلوکاسٹ دیتے رہیں چاہے آپکے بچے پر دمہ کے حملے نہ بھی ہو رہے ہوں۔ جب تک آپکا ڈاکٹر یا دوا ساز نہ کہے اپنے بچے کو یہ دوا دینا بند مت کریں۔

اگر آپکا بچہ ریگولر مونٹیلوکاسٹ لے رہا ہے تو اسکو پورا نگلنا چاہیے۔ اسکو توڑنا، پیسنا یا چبانا نہیں چاہیے۔

اگر آپکا بچہ چبانے والی گولیاں لے رہا ہو تو انکو نگلنے سے پہلے ضرور چبانا چاہیے۔

اگر آپکا بچہ مونٹیلوکاسٹ دانوں کی شکل میں لے رہا ہو تو اسکے پیکٹ کو تب تک مت کھولیں جب تک اسکو استعمال نہ کرنا ہو۔ آپ اپنے بچے کو بہت سے طریقوں سے یہ دانے دے سکتے ہیں۔ ایسا طریقہ منتخب کریں جوکہ آپکے اور آپکے بچے دونوں کے لئے بہترین ہو۔ آپ کر سکتے ہیں:

  • آپ نگلنے کے لئے سارے کے سارے دانے سیدھا بچے کے منہ میں ڈال سکتے ہیں، یا
  • ان دانوں کو ایک چمچ میں ڈال کر بچے کے منہ میں ڈال سکتے ہیں، یا
  • ان دانوں سے ایک بھرا ہوا چمچ کسی ٹھنڈے یا کمرے کے درجہ حرارت والے نرم کھانے میں مکس کریں جیسے بیبی فارمولا یا آئس کریم۔ آپکو ان دانوں کو کسی اور کھانے یا مائع کے ساتھ مکس نہیں کرنا چاہیے لیکن اسکو کھانے کے بعد آپکا بچہ کوئی بھی مائع پی سکتا ہے۔ اس بات کا یقین کر لیں کہ آپکا بچہ ان دانوں یا مکس کیے ہوئے کھانے کو 15 منٹ کے اندر کھالے۔

اس دانوں یا مکس کیے ہوئے کھانے کو بعد میں استعمال کے لئے مت رکھیں۔

اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
  • اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک کو چھوڑ کر اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کی چُھوٹی ہوئی خوراک کو پورا کرنے کے لئے اپنے بچے کو دو خوراکیں اکٹھی مت دیں۔

یہ دوا اپنا کام کرنے میں کتنا وقت لے گی؟

اس دوا کو عام طور پر کام کرنے میں ایک دن لگتا ہے۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

ممکن ہے اس مونٹیلوکاسٹ کے استعمال کے دوران آپکے بچے پر اس دوا کے چند ضمنی اثرات ظاہر ہوں۔ اگر آپکے بچے کو ان ضمنی اثرات میں سے کوئی سے بھی اثرات محسوس ہوں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے بچے کا اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔

  • سردرد، چکر آنا
  • معدے کی خرابی: پانی والی پاخانے، متلی یا معدے میں درد
  • تھکاوٹ، کمزوری
  • اکڑا ہوا حلق، کھانسی
  • غیر معمولی خواب، نیند آپنے میں مشکلات
  • بہتا ہوا یا بند ناک

دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔

اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔

  • شدید الرجی کی علامات: سانس لینے یا نگلنے میں مشکلات؛ چہرے، ہونٹوں، زبان یا حلق پر سوزش؛ خارش، ریش چھپاکی
  • جگر کے مسائل کی علامات؛ شدید متلی یا الٹیاں، پیٹ میں درد، جلد اور آنکھوں میں پیلاہٹ۔
  • دی گئی علامات کا ملاپ جوکہ مستقل اور شدید ہو: فلو کی علامات، بازوں اور ٹانگوں کا سن ہونا یا سوئیاں چبھنے جیسا محسوس ہونا، جسم کے خم دار حصوں میں سوزش اور درد، جوڑوں میں درد۔

جب آپکا بچہ اس دوا کا استعمال کر رہا ہو تو آپکو کیا حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں؟

مونٹیلوکاسٹ کا استعمال دمہ کی اچانک حملوں سے بچنے کے لئے مت کریں۔ دمہ کے حملے کی علامات سے نمٹنے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔ اگر آپکے بچے کی دمہ کی علامات بڑھتی جائیں اور آپکے بچے پر پہلے سے ذیادہ دمہ کے حملے ہوں تو اپنے ڈاکٹر کو بلائیں۔

اپنے بچے کو کوئی بھی دوسری ادویات دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز کو دکھائیں، چاہے وہ ادوایات ڈاکٹر کی تجویز شدہ نہ بھی ہو۔

کچھ ایسی ادویات ہیں جنکو مونٹیلوکاسٹ کے ساتھ نہیں لینا چاہیے یا چند حالات میں مونٹیلوکاسٹ یا دوسری دوا کی خوراک کو ترتیب دینے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اگر آپکا بچہ کوئی دوسری ادویات بشمول مندرجہ ذیل ادویات لے رہا ہو تو یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے دوا ساز کو اسکے بارے میں بتائیں۔

  • فینوباربیٹل
  • ریفیمپن

اگر آپکے بچے کو فینیلکیٹونوریا یا پی کے یو ہو تو اپنے بچے کو مونٹیلوکاسٹ چبانے والی گولی کی شکل میں نہ دیں۔ اسکی جگہ عام گولی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آپکو کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے پاس مونٹیلوکاسٹ ہفتے کے آخر میں اور چھٹیوں کے دوران وافر مقدار میں موجود ہو۔ اپنی فارمیسی کو کم سے کم دو دن پہلے کال کریں۔ اس سے پہلے کے آپکے بچے کی دوا ختم ہو جائے۔

مونٹیلوکاسٹ کو کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اور سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ اسکو غسل خانے یا باورچی خانے میں مت رکھیں۔

اپنے بچے کی ادویات کسی دوسرے کے ساتھ مت بانٹیں۔ اپنے بچے کو کسی دوسرے کی ادویات مت دیں۔

ایسی ادویات مت رکھیں جن کی میعاد ختم ہو چکی ہو۔ متروک اور فالتو ادویات کو ضائع کرنے کے بہتریں طریقے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے دوا ساز سے بات کریں۔

ان تمام ادویات کی لسٹ بنائیں جو آپکا بچہ لے رہا ہو اور اسکو اپنے ڈاکٹر یا دواساز کو دکھائیں۔

مونٹیلوکاسٹ کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں اور اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔ اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں مونٹیلوکاسٹ استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ اس میں مونٹیلوکاسٹ کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو مونٹیلوکاسٹ کے بارے میں اور معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Last updated: enero 31 2010