قلاع

Oral thrush [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

قلاع کیا ہے؟

اورل تھرش منہ کی بیماری ہوتی ہے۔ یہ بیماری اکثر بچوں کو اُن کی زندگی کے پہلے سال میں لاحق ہوتی ہے۔

قلاع کی علامات

قلاع کی اہم علامتیں:

  • سفید زخم جو آپ کے بچے کی زبان پر نمودار ہو گا خانہ ساز پنیر کے جیسا نظر آتا ہے۔ یہ زخم بعض اوقات اندرونی گالوں اور مسہوڑوں اور بعض اوقات منہ کے بالائی حصے میں واقع ہو سکتا ہے۔
  • درد کبھی کبھار ہونا، غنودگی یا تُنُک مزاج اور کھانے میں مشکل ہونا

اپنے پستان سے بچے کو دودھ پلانے والی خواتیں کی چھاتی بچے کےآلودہ منہ سے کچھ اِس طرح متاثر ہوتی ہے:

  • لال، نازک یا خارش دار نِپلز
  • پستان کے گرد کی کھال میں چمک آنا
  • نرسنگ کے دوران تکلیف
  • پستان کی گہرائی میں شدت کی درد

قلاع کی وجوہات

قلاع خمیرے کی بربالیدگی کے بعص واقع ہوتا ہے۔ اِس خمیر مادے کو کینڈیڈا آلبیکانز کہتے ہیں۔ یہ مادہ منہ میں قدرتی طور پے پیدا ہو جاتا ہے۔ مرض تب واقع ہوتی ہے جب یہ مادہ ضرورت سے زیادہ برھ جائے۔

قلاع کا واقع ہونا بچوں میں عام ہے۔ یہ اینٹی بائیوٹِک یا کارٹیکاسٹیرائڈ جیسی ادویات کے استعمال کے بعص واقع ہو سکتا ہے۔

خطرے کا علمیہ

قلاع مندرجہ زیل حالات میں پھل پھولتا ہے:

  • حسب معمول صحت یاب بچے
  • کمزور ماموُن نظام والے بچے
  • بچے جو اینٹی بائیوٹیک یا کارٹیکاسٹیرائیڈ لے رہے ہوں

پیچیدگیاں

قلاع صحت یاب بچوں کے لیے سنجیدہ مسلئہ ہے۔ عموماً یہ کھانے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالتا۔ اگر آپ کے بچے کے ماموُن کا نظام کمزور ہے تو قلاع آپ کے بچے کے لیے سنجیدہ ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت میں بیماری ہاضمے کے نظام، خون، پھیپڑوں، پِتے اور جسم کے دوسرے حصّوں میں پھیل سکتی ہے۔

طبی مدد کی ضرورت کب ہوگی

جیسے ہی آپ زبان،مسہوڑوں اور منہ کی لائیننگ پر سفید یا کریمی رنگ کے نشان دیکھیں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اگر آپ کا بچہ ٹھیک نہیں یا کھانا صحیح طرح نہیں کھارہا تو یہ بہت ضروری ہوگا ۔

قلاع کا علاج

آپ کے بچے کا ڈاکٹر آپ کے بچے کا جسمانی طور پر معائنہ کرے گا۔ اگر قلاع کا تشخص ہو جاتا ہے تو ڈاکٹر اینٹی فنگل ڈراپس کی تجویز کرے گا۔ اگر بچہ ماں کا دودھ پی رہا ہے تو ڈاکٹر اینٹی فنگل لوشن تجویز کریں گے جسے ماں سر پستان پر لگائے گی تاکہ بچے کو دوبارہ جراثیم نہ لاحق ہو جائیں۔

قلاع سے بچاو

جراثیم سے بچنے کے لیے سرپستان، بچوں کی بوتلوں اور چوُسنے والی اشیاء کو اچھی طرح سے صاف رکھیں۔ قلاع سے بچنے کے لیے ایسا کھانا کھائیں جو یقینی ہو۔ اگر آپ کا بچہ کافی بڑا ہو گیا ہے تو اُسے جراثیم سے بچانے کے لیے سادہ دہی یا ایسے مشروب دیں جِس ميں تيزابِيَت دوست بيکٹيرِيا کی آميزَش کی گَئی ہو ۔

اہم نکات

  • قلاع منہ میں خمیرہ مادہ بنانے والا جراثیم ہے۔
  • یہ جراثیم بچوں میں اکثر اُن کی زندگی کے پہلے سال میں واقع ہوتے ہیں۔
  • سفید زخم جو خانہ پنیر سی دِکھتے ہیں زبان پر یا منہ کے دوسرے حصّوں میں نمودار ہوتے ہیں۔
  • جراثیم سے متاثر دودھ پلانے والی خواتین کے سر پستان لال اور نازک ہو سکتے ہیں۔
  • اینٹی فنگل سریش یا ڈراپس جراثیم کے علاج کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔
  • دیگر جراثیم سے بچنے کے لیے بچے کی تمام بوتلیں اور نِپلز کو گرم پانی سے صاف کر لیں۔
Last updated: marzo 05 2010