پیریفریلی انسرٹڈ سینٹرل کیتھیٹر (PICC)

Peripherally inserted central catheter (PICC) insertion using image guidance [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

بہت زیادہ سوئیاں داخل کرنے سے بچوں کی وریدوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ PICC کچھ بچوں کیلئے دوا دینے یا خون کا نمونہ لینے کا بہترین طریقہ ہوسکتا ہے۔

پی آئی سی سی کیا ہے ؟

پی آئی سی سی  پیریفریلی انسرٹڈ سینٹرل کیتھیٹر کا مخفف ہے۔ پی آئی سی سی ایک خاص انٹراوینس لائن ہے۔

پی آئی سی سی  ایک طویل، نرم، پتلی، لچکدار نلکی ہے جوبازو کی رگ میں لگائی جاتی ہے اورعین دل کے اوپر رگ میں ختم ہوتی ہے۔ بے بیز کے لئے، پی آئی سی سی اس کی بجائے ٹانگ کی رگ میں میں لگائی جا سکتی ہے۔

پی آئی سی سی یک کیتھیٹر کلیمپ کے ذریعے بچےکے بازو کی نس میں داخل کیا گیا ہے اور ایکسیس ڈھکن باہر ہے
کسی ملحقہ لگائے ہوئے آلے کےذریعے  مرکزی کیتھیٹر (PICCLine) ایسے مریضوں کو لگایا جاتا ہے جو طویل المدت آئی وی کا علاج چاہتے ہیں- یہ بازو کی نس میں لگائی جاتی ہے اور دل کے اوپر بڑی رگ میں جاکر ختم ہوتی ہے۔

کچھ بچوں میں جنہیں طویل المدت آئی وی تھراپی کی ضرورت ہوتی ہے ، پی آئی سی سی استعمال کی جاتی ہے۔ آئی وی تھراپی کا مطلب ہے ایسی دوا جسے رگ میں ڈالا جاتا ہے۔ جلدی جلدی ٹیکہ لگانا تکلیف دہ ہو سکتا ہے اور بچوں کی رگوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ لہذا کچھ بچوں کے لئے پی آئی سی سی  کے ذریعے دواؤں کو اور آئی وی رطوبتوں کو دیا جاتا ہے۔ یا خون کے نمونے لینے کا بہترین طریق ہے ۔

رگوں کا ماہر یا نرس آپ کے بچے میں پی آئی سی سی ، امیج گائیڈڈ تھراپی  کے شعبے میں داخل کرے گا۔ رگوں کا ماہر ایک ڈاکٹر ہے جو خاص قسم کے دیکھنے کے آلات استعمال کرتا ہے جیسے کہ ایکسرے، الٹرا ساونڈ، یا کمپیوٹڈ ٹوموگرافی  سی ٹی سکین ، تا کہ وہ طریق عمل کرے جن کے لئے ماضی میں روایتی جرّاحی کا عمل کیا جانا ضروری ہوتا تھا۔

طریق عمل سے پہلے

طریق عمل سے پہلے ڈاکٹر یا نرس جو پی آئی سی سی  داخل کریں گے وہ آپ سے ملیں گے تاکہ طریق عمل کے بارے میں وضاحت کریں، آپ کے سوالات کے جواب دیں، اور آپ کی منظوری لیں۔

اگر آپ کا بچہ مکمل بے ہوشی کا عمل یعنی نیند آور دوا  لے گا تو آپ مکمل بے ہوشی کے عمل کے ماہر سے پی آئی سی سی  کے داخل کرنے سے پہلے ملیں گے۔ یہ وہ ڈاکٹر ہے جو آپ کو نیند آور دوا دے گا۔

طریق عمل کے بارے میں اپنے بچے سے بات کریں

کسی بھی طریق عمل سے پہلے، یہ بہت اہم ہے کہ آپ اپنے بچے سے اس رنگ میں بات کریں کہ وہ سمجھ جائے کہ اس کے ساتھ کیا ہوگا۔ بچوں کو جب یہ معلوم ہو کہ اُنہیں کیا توقع کرنی چاہِئے تو وہ کم بے چین ہوتے ہیں۔ یہ اہم بات ہے کہ اُس سے آپ سچی بات کریں۔ اگر آپ کو نہیں معلوم کہ اپنے بچے کے سوالات کا کیسے جواب دیں تو اپنے یونٹ میں بچے کی زندگی کے ماہر سے مدد کے لئے کہیں۔

خون کے ٹیسٹ

طریق عمل کیلۓ آنے سے پہلے آپ کے بچے کا خون ٹیسٹ ضروری ہوسکتا ہے۔ یہ آپ کے بچے کی حفاظت کے لئے ضروری ہے۔ آپ کے بچے کا ڈاکٹر اس کا بندوبست کرے گا۔

نیند آور دوا یا مکمل بے ہوشی کے عمل سے پہلے کھانے اور مشروبات کا استعمال

یہ آپ کے بچے کی عمر اور طبّی حالت پر منحصر ہے کہ وہ طریق عمل کے دوران جاگ سکتا ہے، معمولی نیند آور ، پُر سکون ، یا مکمل بے ہوشی کے عمل میں، جو اسے سُلائے گا۔ ڈاکٹرہی کویہ معلوم ہو گا کہ کس قسم کی بے ہوشی کا عمل آپ کے بچے کے لئے بہترین ہے۔

آپ کے بچے کا نیند آور دوا یا مکمل بے ہوشی کے عمل کے دوران اور بعد میں معدہ خالی ہونا لازمی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ بچے کے اُلٹی کرنے یا گلے میں پھندا لگنے کے کم امکان ہوں گے۔

آپ کا بچہ نیند آور دوا دینے یا مکمل بے ہوشی کے عمل سے پہلے کیا کھا اور پی سکتا ہے

طریق عمل سے پہلے وقت آپ کو کیا معلوم ہونا چاہئے

طریق عمل سے پہلے آدھی رات

مزید ٹھوس غذا نہیں دینی۔ اس کا مطلب ہے کہ کوئی چیونگم یا کینڈی بھی نہیں۔

آپ کا بچہ پھر بھی مائع مشروبات جیسے کہ دودھ ، سنگترے کا جوس، اور صاف مائع پی سکتا ہے۔ صاف مائع وہ ہیں جن سے آپ آر پار دیکھ سکتے ہیں جیسے کہ سیب کا جوس، جنجر ایل، یا پانی۔

آپ کا بچہ جیلو یا پاپسکلز بھی کھا سکتا ہے۔

6 گھنٹے

دودھ ، فارمولا دودھ ، یا مائع جن کے آر پار آپ نہیں دیکھ سکتے جیسے کہ دودھ ، سنگترے کا جوس، اور کولا، بالکل نہیں دینا۔

4 گھنٹے

اپنے بچے کو پستان کا دودھ پلانا بند کردیں

2 گھنٹے

مزید صاف مائع چیزیں نہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ سیب کا جوس، پانی، جنجر ایل، جیلو، یا پاپسکز بالکل نہیں۔

اگر آپ کو کھانے اور پینے کے بارے میں مزید ہدایات دی گئی ہیں تو اُنہیں یہاں لکھ لیں :

 

اگر آپ کو کھانے اور پینے کے بارے میں مزید ہدایات دی گئی ہیں تو اُنہیں یہاں لکھ لیں :

طریق عمل کے دوران، پی آئی سی سی  کا اگلا سرا دل کے اوپر والی رگ میں جہاں کہ خون کا بہاؤ تیز ہوتا ہے، لگایا جائے گا۔ اس طریق پر لگانے سے دواؤں اور آئی وی رطوبتوں کو بہتر طور پر ملانے کا ذریعہ بنتا ہے۔

آلات جیسے کہ الٹرا ساونڈ اور فلوروسکوپی [ ایکسرے کی ایک خاص مشین ] طریق عمل کے دوران استعمال کی جاسکتی ہیں۔ طریق عمل کے بعد سینے کا ایکسرے لیا جا سکتا ہے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جاِئے کہ پی آئی سی سی صحیح حالت میں لگ گئی ہے۔

پی آئی سی سی کو لگانے میں قریباً 30 سے 60 منٹ لگیں گے۔ اگر صحیح رگ کو ڈھونڈنا مشکل ہوا تو اس سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔

طریق عمل کے دوران آپ سے انتظار گاہ میں بیٹھنے کو کہا جائے گا۔ جب طریق عمل پورا ہو جائے گا اور آپ کا بچہ جاگنا شروع کر دے گا تو آپ اپنے بچے کو دیکھ سکیں گے۔ ایک مرتبہ جب پی آئی سی سی  لگا دی جاتی ہے تو ڈاکٹر یا نرس آپ سے با ہر آ کرطریق عمل کے بارے میں بات کریں گے۔

طریق عمل کے دوران اور بعد میں درد سے آرام

بہت سے بچوں میں پی آئی سی سی  مقامی طور پر سُن کر کے لگا دی جاتی ہے۔ مقامی طور پر سُن کرنے کا عمل ایک دوا ہے جو اُس جگہ کو جہاں پی آئی سی سی  لگانی ہوتی ہے، اُسے بے حس کر دیتی ہے۔ یہ دوا کبھی کبھار ٹیکے کے ذریعے جلد کے اندر لگائی جاتی ہے جس سے کچھ چبھن ہو سکتی ہے۔ جب دوا کو کچھ وقت اثر کرنے کے لئے مل جائے گا تو آپ کے بچے کو کوئی درد نہیں ہوگا۔

کبھی کبھار بچوں کو نیند آور دوا دی جاتی یا مکمل بے ہوشی کا عمل کیا جاتا ہے۔

  • مکمل بے ہوشی کے عمل کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا بچہ سوتا رہے گا اور اُسے طریق عمل کے دوران درد محسوس نہیں ہوگا۔
  • اگر آپ کےبچے نے نیند آور دوا لی ہوگی تو وہ گہری نیند سو سکتا ہے یا طریق عمل کے دوران بہت نیند بھرا ہو گا۔ زیادہ تر آپ کا بچہ طریق عمل کے دوران ہونے والے ہر واقعے کو یاد نہیں رکھ سکے گا۔ آپ کے بچے پر مقامی طور پر سُن کرنے کا عمل بھی کیا جاسکتا ہے۔

پی آئی سی سی لگانے کے بعد، بچوں کو اپنے بازو کے تھوڑے سے حصے میں درد محسوس ہو سکتا ہے۔ عام طور پر یہ درد ہلکا ہوتا ہے اور کچھ گھنٹوں میں دور ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کا بچہ بہت زیادہ درد کی شکایت کرتا ہے تو اپنے نرس یا ڈاکٹر سے پوچھیں اگر بچہ درد سے آرام کے لۓ کچھ لے سکتا ہے۔

بچے اکثر جس بازو میں پی آئی سی سی  لگی ہو اُس کی حفاظت کرتے ہیں۔ اپنے بچے کو اپنا بازو استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کریں۔ یہ بات بہتر اورمحفوظ ہے کہ آپ کا بچہ تمام اطراف میں بازو کو حرکت دے۔

آپ کا بچہ کب گھر جا سکتا ہے

کچھ بچے پی آئی سی سی  لگوا کر اُسی دن گھر چلے جاتے ہیں۔ وہ گھر جانے کے لئے اُسی وقت تیار ہوں گے۔ کچھ بچوں کو ہسپتال میں مشاہدے کے لئے رہنے کی ضرورت ہو گی۔ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ کتنی نیند آور دوا استعمال کی گئی ہے۔

ایسے بچوں کو جنہیں ہسپتال سے رخصت نہیں کیا جاتا وہ ہسپتال کے کمرے میں واپس جائیں گے۔ نرس پی آئی سی سی  کو استعمال کرنا شروع کرے گا جوں ہی اُس کی ضرورت ہوگی۔

پی آئی سی سی کے لگانے کے خطرات

ہر طریق عمل میں کچھ خطرات ہوتے ہیں۔ ہر طریق عمل کو ہونے والےخطرے کے مقابل پر فائدے کی بنیاد پر پرکھا جاتا ہے۔ طریق عمل میں کم خطرے سے لےکر اونچے درجے کا خطرہ ہونے تک میں اختلاف ہو سکتا ہے اور اُس میں موت تک بھی شامل ہے۔

پی آئی سی سی کا لگانا عام طور پر کم خطرے کا باعث ہے۔ طریق عمل کے خطرات میں آپ کے بچے کی حالت، عمر اور آپ کے بچے کا قد، اور اس کے دیگر مسائل کی بنا پر اختلاف ہو سکے گا۔

کسی بھی مرکزی نلکی کے لگانے جس میں پی آئی سی سی  بھی شامل ہے، یہ خطرات ہو سکتے ہیں:

  • واضح رگ جو پی آئی سی سی  کو قبول کرلے،کو ڈھونڈنے میں ناکامی ہو سکتی ہے
  • خون کا بہنا یا نیلگوں نشان پڑنا
  • انفیکشن
  • خون کا جمنا
  • پھیپھڑوں یا رگوں میں ہوا
  • خون کی شریان کا پھٹنا
  • دل کی دھڑکن کا غیر معمولی ہونا
  • نلکی کا ٹوٹنا
  • موت [ جس کا بہت ہی کم امکان ہے]

پی آئی سی سی کی کیسے نگرانی کی جائے

وہ جگہ جہاں سے پی آئی سی سی  جلد سے باہر آتی ہے اُس جگہ کوصاف پٹی سے ڈھانپ دیا جائے گا۔ پٹی جراثیم سے پاک ہو۔ اس کا مطلب ہے پٹی کو اس خاص طریق پر رکھ کر اُس جگہ کو جس قدر ممکن ہو جراثیم سے پاک رکھا جائے۔ پی آئی سی سی  کو اپنے بچے کی دواؤں یا رطوبتوں کے لئے لگانے کے ساتھ ہی استعمال کر سکتے ہیں۔

جب آپ ہسپتال میں ہوں تو نرس آپ کے بچے کی پی آئی سی سی  کی دیکھ بھال کریں گے۔ پی آئی سی سی  کو انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے لئے، نرس حسب ضرورت جراثیم کش آلات استعمال کرتے ہوئے، پٹیاں اور کیپس بدلے گا۔

جب آپ کا بچہ گھر جاتا ہے تو کمیونٹی میں نگہداشت کرنے والے نرس آپ کے بچے کی پی آئی سی سی  کی نگہداشت کریں گے۔ جیسے جیسے آپ پی آئی سی سی  کی دیکھ بھال میں مزید آرام دہ ہوتے جائیں گے، نرس آپ کو سکھائیں گے کہ اس میں سے کچھ نگہداشت آپ خود کیسے مہیا کر سکتے ہیں۔

پی آئی سی سی  کو بند ہونے سے روکنے کے لئے تاکہ جب بھی آپ کے بچے کو آئی وی دواؤں یا رطوبتوں کی ضرورت ہو وہ مل جائیں، پی آئی سی سی  میں مندرجہ ذیل میں سے ہمیشہ ایک کا ہونا ضروری ہو گا۔

  • ترکیب دینا ، جہاں رطوبتیں نلکی اور پمپ کے ذریعے گذرتی ہیں۔
  • ہیپارین کا بند۔ ہیپارین ایک دوا ہے جو پی آئی سی سی  کو بند ہونے سے محفوظ رکھتی ہے۔ ہر استعمال کے بعد نئی ہیپارین کو بہایا جائے گا۔ اگر پی آئی سی سی کو روزانہ استعمال نہیں کیا جاتا تو ہیپارین کو بہانے کا عمل ہر 24 گھنٹے بعد کیا جائے گا۔

پی آئی سی سی کو ہمیشہ خشک رکھیں۔ اگر پی آئی سی سی گیلی ہو جائے تو اس میں انفیکشن ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ آپ کے نرس آپ کو بتائیں گے کہ جب آپ کا بچہ نہائے تو پی آئی سی سی  کو کیسے ڈھانپا جائے۔ اگر پٹی گیلی ہو جائے تو اُسے اُسی وقت تبدیل کریں۔

پی آئی سی سی کی حفاظت کرنا

پی آئی سی سی آپ کے بچے کے جسم کے اندر سے متصل نہیں ہوتی۔ اس لئے اگر اسے کھینچا جائے تو یہ باہر آ سکتی ہے۔ اس لئے یہ بات بہت اہم ہے کہ اس بات کا یقین کریں کہ پی آئی سی سی ہمیشہ لوُپ(گولائی) کی حالت میں ٹیپ سے لگی ہوئی ہے اور پٹی سے ڈھانپی ہوئی ہے۔ اس بات کا بھی یقین کریں کہ کپڑے کی پٹی پی آئی سی سی  کے گرد آخر میں بچے کے بازو پریا سینے پر اگر بچہ چھوٹا ہے، ٹیپ سے لگی ہوئی ہے۔ یہ اُسے حادثاتی طور پر کھنیچ کر باہر نکلنے سے محفوظ رکھے گی۔

پی آئی سی سی کو اپنے بچے کے جسم سے اچھی طرح ٹیپ سے لگانا اُسے بل پڑنے یا اُلجھنے سے محفوظ رکھے گا۔ یہ اُسے نقصان پہنچنے یا ٹوٹنے سے بچانے کے لئے بہت اہم ہے۔

سرگرمیاں

پی آئی سی سی لگانے کے بعد آپ کا بچہ بیشتر سرگرمیوں میں واپس جانے کے قابل ہوگا۔ اس میں ڈے کیئر اور اسکول جانا شامل ہے۔ اپنے بچے کی نگہداشت کرنے والے یا استاد کو پی آئی سی سی  کے بارے میں بتائیں۔

آپ کا بچہ چند کھیلیں اور گیمز جیسے کہ بائی سائیکل سواری بھی کر سکے گا۔ آپ کے بچے کے لئے یہ بات اہم ہے کہ وہ جس قدر ممکن ہو معمول کی سرگرمیاں جاری رکھے۔ کچھ چیزیں ہیں جنہیں آپ کے بچے کو نہیں کرنی چاہئیں۔

  • آپ کے بچے کو پانی کی کھیلیں یا تیراکی نہیں کرنی چاہئے۔ اگر پٹی گیلی ہو جاتی ہے توانفیکشن ہونے کا بہت امکان ہے۔ اسے فوراً بدل دیں۔
  • آپ کے بچے کو ایسی کھیلیں نہیں کھیلنی چاہئیں جو پی آئی سی سی  کو چوٹ لگا سکیں یا نلکی کو باہر نکال سکیں، جیسے کہ ہاکی، فٹ بال، جمناسٹک، یا باسکٹ بال۔
  • پی آئی سی سی کے قریب قینچی استعمال نہیں کرنی۔ کوئی بھی مع آپ کے، آپ کے بچے کے، نرس یا ڈاکٹر کے پی آئی سی سی  کے قریب قینچی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ یہ اُسے کٹ لگنے سے محفوظ رکھے گا۔
  • دوسرے بچوں کو پی آئی سی سی  سے کھیلنے کی اجازت نہ دیں۔

پی آئی سی سی کو لگانے کے بعد کیا دیکھنا چاہئے

اگر آپ مندرجہ ذیل میں سے کوئی بھی علامت دیکھیں تواپنی کمیونٹی والی نگہداشت کی نرس ، ہسپتال میں ویسکولر ایکسیس سروس، یا اپنے ڈاکٹر یا کلینک کی نرس سے رابطہ کریں :

  • آپ کے بچے کو بخار یا ٹھنڈ لگتی ہے
  • آپ کے بچے کا خون بہتا ہے، یا پی آئی سی سی  کے گرد سوجن ہے
  • پی آئی سی سی کی جگہ پر کوئی رطوبت ٹپکتی یا خارج ہوتی ہے
  • آپ کے بچے کی پی آئی سی سی  کو بہانے میں مشکل ہوتی ہے یا با لکل نہیں بہے گی
  • آپ کے بچے کو پی آئی سی سی کے استعمال سے درد ہوگا۔
  • آپ کے بچے کی پی آئی سی سی  اپنی جگہ سے ہٹ گئی ہے یا کچھ باہر آ گئی ہے یا با لکل باہر آ گئی ہے۔

ہر بچے کی صورت حال مختلف ہوتی ہے، اس لۓ آپ کو اپنے ڈاکٹر سے پوچھنا چاہئے کہ آپ کے بچے کے لئےاگر کوئی قطعی ہدایات ہیں۔ آُنہیں یہاں لکھیں:

 

اگر پی آئی سی سی  ٹوٹ جائے تو کیا کرنا چاہئے

آپ کو ہسپتال چھوڑنے سے پہلے پی آئی سی سی  کی ہنگامی کٹ دی جائے گی۔ کٹ میں وہ رسد ہوتی ہے جس کی آپ کوضرورت ہوگی اگر آپ کے بچے کی پی آئی سی سی  ٹوٹ جاتی ہے۔ نرس آپ کو کٹ دیں گے اور آپ کے جانے سے پہلے اس کا آپ کے ساتھ جائزہ لیں گے۔ آپ کو ہمیشہ اس بات کا یقین کرنا چاہئے کہ اگر پی آئی سی سی  کبھی ٹوٹ جائےتو کٹ آپ کے بچے کے ساتھ ہے۔

اگر پی آئی سی سی  ٹوٹ جاتی ہے، تومندرجہ ذیل کام کریں :

  1. پُر سکون رہیں۔ پی آئی سی سی  کے ٹوٹنے کی جگہ اور بچے کے درمیان شکنجہ لگا دیں۔
  2. ٹوٹی ہوئی جگہ کو کلورہیکسیڈاین روئی کے پھریری سے صاف کریں۔
  3. روئی کی صاف پٹی ٹوٹی ہوئی جگہ کے نیچے رکھیں اور پی آئی سی سی  کو پٹی کے ساتھ ٹیپ لگائیں۔ روئی کی پٹی کو نلکی کے گرد لپیٹ دیں، پھر یہ پٹی کے رول کو بچے کے سینے سے ٹیپ کے ذریعے لگا دیں۔
  4. اگر سوراخ چھوٹا ہے تو آپ پی آئی سی سی  کو ہیپارینائیز کریں [ اگرآپ کو اس کی تربیت دی گئی ہو]تاکہ اس کو بند ہونے سے بچایا جائے۔
  5. جب آپ ان باتوں کو کر لیں تو مزید ہدایات کے لِئے ویسکولر ایکسیس سروس کو کال کریں۔ آپ کو کہا جائے گا کہ آپ اپنے بچے کو ہسپتال کے جائزے کے لئے لائیں۔

کچھ پی آئی سی سی  مرمت کی جاسکتی ہیں بغیر اس کے کہ اُسے بدلہ جائے۔ کچھ ٹوٹی ہوئی پی آئی سی سی ( کو علیحدہ کرنے کی ضرورت ہو گی۔

اگر کیپ گر جائے تو کیا کرنا ہوگا

اگر کیپ گر جائے تو پی آئی سی سی  کی ایمرجنسی کٹ سے رسد لیں اور مندرجہ ذیل اقدامات کریں۔

  1. اپنے ہاتھ دھوئیں۔
  2. پی آئی سی سی  کا محور کلورہیکسیڈین کی پھریری سے صاف کریں۔
  3. کِٹ میں سے نئی کیپ لیں اور اسے پی آئی سی سی  کے آخر پر پیچ سے لگائیں۔ پی آئی سی سی  کے گرد آخر پر پٹی کو ٹیپ سے لپیٹ دیں۔
  4. اپنے بچے کے بازو پر کپڑے کی پٹی کو ٹیپ لگا دیں۔
  5. جراثیم سے پاک ترکیب کو استعمال کرتے ہوئے کیپ کو لازماً جتنی جلد ممکن ہو بدل دیں۔ آپ کو اگر یہ سکھایا گیا ہو تو آپ یہ کر سکتے ہیں یا آپ کی کمیونٹی نرس ایسا کر سکتے ہے۔

پی آئی سی سی کتنے دن اندررہ سکتی ہے

پی آئی سی سی ہفتوں یا مہینوں اندر رہ سکتی ہے۔

پی آئی سی سی  کو ہٹانا

ایک مرتبہ جب آپ کی طبّی ٹیم اس بات سے مطمئن ہو جائے گی کہ اب پی آئی سی سی کی ضرورت نہیں رہی تو وہ پی آئی سی سی  کو علیحدہ کرنے کا انتظام کریں گے۔ یہ طریق عمل بہت سادہ ہے اور 5 تا 10 منٹ لیتا ہے۔ کبھی کبھار پی آئی سی سی کے گرد جلد کو بے حس کرنے کے لئے کریم یا مقامی بے حسی کی دوا کا ٹیکہ جلد میں لگایاجائے گا قبل اس کے کہ نرس یا ڈاکٹر پی آئی سی سی  کو ہٹائے۔ اس بات پر انحصار کرتے ہوئے کہ بچے کی پی آئی سی سی  کس قسم کی ہے اور وہ کتنے عرصے سے اندر رہی، کبھی کبھار مقامی بے حسی کی دوا استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ کا بچہ کسی قسم کی نیند آور دوا ستعمال نہیں کرے گا۔

اپنے بچے کی پی آئی سی سی  کے بارے میں آپ کے لئے جاننے کی باتیں

یہ اہم بات ہے کہ آپ اپنے بچے کی پی آئی سی سی  کے بارے میں چند حقائق جانتے ہیں۔ اگر آپ کو کوئی مسئلہ ہے اور آپ کو کمیونٹی میں نگہداشت والے نرس یا ویسکولر ایکسیس سروس کو کال ہی کرنا ہے تو یہ بات مددگار ہو گی کہ اُنہیں اپنے بچے کی پی آئی سی سی  کے بارے میں مندرجہ ذیل معلومات فراہم کریں اور ساتھ ہی مسئلے کے بارے میں بھی معلومات دیں۔ مندرجہ ذیل معلومات مکمل کریں۔

لگانے کی تاریخ:

کیتھیٹر کی قسم :

پیمائش [ جس کا اطلاق ہو اُس پر دائرہ لگائیں] :

  • ایک لیومن
  • دوہرا لیومن
  • تہرا لیومن
  • کف
  • بغیر کف

کیتھیٹر کو استعمال کیا گیا [ جن کا اطلاق ہو اُن سب پر دائرہ لگائیں] :

  • اینٹی بائیوٹکس
  • خون کے اجزاء
  • کیموتھراپی
  • ادویات
  • خون کے نمونے
  • ٹی پی این
  • دیگر کوئی:

پی آئی سی سی کے بارے میں نوٹس :

 

سو۱لات یا خدشات

اپنے بچے کی پی آئی سی سی کے بارے میں اگر آپ کو کوئی سوالات یا خدشات ہیں تو مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک کو کال کریں۔ یہاں نمبر لکھیں :

کمیونٹی کیئر نرس :

ویسکولر ایکسیس سروس:

آپکے بچے کے ڈاکٹر یا نرس:

دیگر کوئی :

کلیدی نکات :

  • پی آئی سی سی  پیریفریلی انسرٹڈ سینٹرل کیتھیٹر کا مخفف ہے۔ پی آئی سی سی  ایک طویل، نرم، پتلی، لچکدار نلکی ہے جوبازو کی رگ میں لگائی جاتی ہے اورعین دل کے اوپر بڑی رگ میں ختم ہوتی ہے۔ بے بیز کے لئے، پی آئی سی سی اس کی بجائے ٹانگ میں لگائی جا سکتی ہے۔
  • کچھ بچوں کے لئے پی آئی سی سی  دواؤں اور آئی وی رطوبتیں دینے یا خون کے نمونہ جات لینے کے لئے بہترین ذریعہ ہیں۔
  • آپ کے بچے کو درد کی دوا دی جائے گی تاکہ آپ کا بچہ طریق عمل کے دوران درد محسوس نہ کرے۔
  • نرس آپ کو بتائیں گے کہ آپ اپنے بچے کی پی آئی سی سی  کی دیکھ بھال کیسے کریں بشمول اس کے کہ اگر وہ ٹوٹ جائے یا کیپ گر جائے تو کیا کریں۔
Last updated: noviembre 17 2009