فلوٹیکا سون

Fluticasone [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو فلوٹیکا سون نامی دوائی لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ معلوماتی صفحہ وضاحت کرتا ہے کہ فلوٹیکا سون کس طرح کام کرتی ہے۔ اسے کس طرح دیتے ہیں اور اس کے غیر مفید اثرات کیا ہیں اور اس دوائی کو لینے سےآپ کے بچے کو کیا مشکلات پیش آتی ہیں۔

یہ دوائی کیا ھے ؟

فلوٹیکا سون ایک ایسی دوائی ہے جو کہ دمہ کی علامات اور دوروں کو روکنے میں مدد کرتی ہے۔ اگر پہلے ہی سے دمہ کا دورہ پڑ چکا ہے تو اسکے علاج کے لیے اسں دوائی کو استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ جب آپ کا بچہ یا بچی اس دوائی کو لگاتار استعمال کرتا ہے تو یہ دوائی آپ کے بچے کے پھیپھیڑوں کو ہوا کے گزر گاہ کے لیے صحت مند رکھتی ھے۔

فلوٹیکا سون کو اس کے برانڈ نام سے بھی پکارا کا سکتا ھے جیسے کہ فلونٹ آر۔ فلوٹیکا سون ایک ایروسول انہیلر [پفر] اور ایک خشک پاوڈر [ڈسکس] جسے سانس کے اندر کیا جا سکتا ھے، کی صورت میں آتی ھے۔

اپنے بچوں کو یہ دوائی دینے سے پہلے

  • اپنے ڈاکٹر کو بتائیں اگر آپ کا بچہ فلوٹیکا سون سے الرجی ھے۔

اگر آپ کے بچے میں نیچے دی گئی علامات میں سے کوئی موجود ہے تو اپنے ڈاکٹر یا دواساز سے بات کریں۔ دوائی کے ساتھ احتیاطی تدابیر لینی پڑتی ہیں اگر آپ کے بچے کو:

  • تپ دق [ٹی۔بی] یا ماضی میں کبھی ٹی بی ہوئی ہو۔

اپنے بچے کو یہ دوائی کس طرح دینی چاہیے؟

اپنے بچے کو فلوٹیکا سون دیتے ہوئے ان ہدایات کی پیروی کریں۔

  • اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز کی ہدایت کے عین مطابق اپنے بچے کو فلوٹیکا سون دیں۔ جب تک کہ آپ کا بچہ بالکل بہتر دکھائی دینے لگے۔
  • اپنے ڈاکٹر یا دواساز کے کہنے کے مطابق اتنے ہی عرصے کے لیے اپنے بچے کو فلوٹیکا سون دیں۔ کسی بھی وجہ سےپہلے اس دوائی کو بند کرنے سے اپنے بچے کے ڈاکٹر سے بات کریں۔ اچانک دوائی کے بند کرنے پر آپ کا بچہ یا بچی بیمار ہوسکتا ھے۔
  • اپنے بچے کو فلوٹیکا سون ہر روز ایک ہی وقت پر دیں۔ ایسا وقت منتخب کریں جو آپ کو یاد رکھنے میں آسانی ہوتا کہ کوئی بھی دوائی کی خوراک چھوٹ نہ جائے۔
  • اپنے بچے کو فلوٹیکا سون منہ کے ذریعے سانس سے اندر کرنے دیں اگر آپ اپنے بچے کو فلوٹیکاسون دینے کے متعلق مطمئن نہیں ہیں تو اپنے دوا ساز سے پوچھیں کہ وہ اس کو کر کے دکھائے۔
  • آپ کے بچے کے انہیلر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کا ڈاکٹر یا نرس ایک اسپیسرطریقہ دے سکتا ھے [جسے عموماً ایرو چیمبر کہتے ہیں]۔اسپیسر ایک ایسے طریقے سے بنایا جاتا ھے جو کہ دوائی کو سیدھا پھیپھڑوں میں پہنچانے کے لیے پفر کا راستہ آسان بنانے میں مدد کرتا ہے جہاں اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس طریقے سے دوائی زیادہ موثر ہوتی ہے اور دوائی کو منہ یا گلے کے ذریعے اندر کرنے سے جو غیر موثر اثرات ہوتے ہیں وہ بھی کم ہو جاتے ہیں۔
  • اپنے بچے کو فلوٹیکا سون دینے کے متعلق دمہ کلینک میں موجود نرس یا دواساز سے پوچھ سکتے ہیں۔
  • اگر آپ کا بچہ کوئی ریلیور دوائی استعمال کرتا ہے تو اس بات کی یقین دہانی کرلیں وہ یہریلیور دوائی فلوٹیکا سون لینے سے پہلے لے لے۔ ریلیور دوائی جسے برونکو ڈائی لیٹر بھی کہتے ہیں سانس کا راستہ کھولتا ہے تاکہ فلوٹیکا سون پھیپھڑوں تک پہنچ جائے۔
  • ریلیور دوائی دینے کے بعد پانچ منٹ انتظار کریں پھر فلوٹیکا سون دیں۔ 5 منٹ کے انتظارسے مدد ملتی ہے کہ ہوا کے راستے کے کھلنے کی مکمل یقین دہانی ہو جاتی ہے تاکہ فلوٹیکا سون کا اثر اچھی طرح ہوسکے۔
  • فلوٹیکا سون انہیلر کے استعمال کے بعد اپنے بچے کو پانی سے کلیاں کروائیں یا جوس استعمال کرنا چاہیے تاکہ غیر مفید اثرات کو کم کیا جاسکے۔ اگر آپ کا بچہ اتنا چھوٹا ھے کہ وہ کلی نہیں کر سکتا تو اس کو فلوٹیکا سون کی ہر خوراک کے بعد پانی یا جوس پینے کے لیے دیں۔

آپ کے بچے کی خوراک چھوٹ جانے کی صورت میں آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

  • یاد آنے کی صورت میں جتنی جلدی ہو سکے چھوٹ جانے والی خوراک دیں۔
  • اگر اگلی خوراک کا تقریباً وقت آگیا ہے تو چھوٹ جانے والی خوراک کو چھوڑ دیں۔ اگلی خوراک اپنے مقررہ وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کو چھوٹ جانے والی خوراک سے ملا کر دوسری خوراک نہ دیں۔

یہ دوائی کام کرنے میں کتنا وقت لگاتی ہے؟

فلوٹیکا سون لینے کے کافی ہفتوں کے بعد آپ اپنے بچے کی دمہ بیماری میں بہتری محسوس کر سکتے ہیں۔

اس دوائی کے ممکنہ غیراثرات کیا ہیں؟

فلوٹیکاسون لینے سے آپ کے بچے پر کچھ غیر مفید اثرات ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کے بچے میں یہ غیر مفید اثرات جاری رہیں اور یہ نہ جائیں یا بچے کو پریشان کریں تو اپنے بچے کے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

  • خشک/منہ اور گلے کی سوزش
  • سر کا درد
  • منہ کا ذائقہ خراب ہونا
  • ناک کا بند ہونا یا الجھن ہونا۔

دفتری اوقات میں اپنے بچے کے ڈاکَٹر کو کال کریں۔ اگر آپ کے بچے کو ان میں سے کوئی بھی غیر مفید اثرات ہوں۔

  • منہ میں سفید دھبے: یہ منہ میں انفیکشن کی علامات ہو سکتی ہیں۔ اس سے بچے کے لیے اس چیز کی یقین دہانی کر لیں کہ انہیلر کے استعمال کے بعد آپ کا بچہ ہمیشہ کلیاں کرے۔
  • کھانا کھانا اور نگلنے میں درد محسوس کرنا

نیچے دی گئی زیادہ تر غیر مفید اثرات عمومی نہیں ہیںمگر یہ سنگین مشکلات کا پیش خیمہ ہو سکتی ہیں۔ اپنے بچے کے ڈاکٹر کو فوراً فون کریں یا اسے ایمرجنسی لےجائیں اگر آپ کے بچے میں غیر مفید اثرات قائم رہیں اور ریلیف دوائی دینے کے باوجود نہ ختم ہوں۔

  • ریش یا الرجی کا رد عمل کے طور پر کوئی علامات ظاہر ہونا
  • چہرے، ہونٹ، زبان، منہ اور گلے میں سوج پڑجانا

اس دوائی کی استعمال کرتے ہوئے کیا حفاظتی تدابیر لینی چاہیے؟

  • ریٹو ناور دوائی کے ساتھ فلوٹیکا سون کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔
  • فلوٹیکا سون دمہ کے دورے کو نہیں روکتا اس کے لیے آپ کے بچے کو ریلیور دوائی لینی چاہیے۔

مفید اہم معلومات کیا ہونی چاہیے؟

آپ کے بچے کے استعمال میں آنے والی تمام دوائیوں کی فہرست بنائیں اور اسے اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز کو دکھائیں۔

اپنے بچے کی دوائیوں میں دوسروں کو حصہ دار نہ بنائیں۔ اور کسی اور کی دوائی بھی اپنے بچے کو نہ دیں۔

اس بات کی یقین دہانی کر لیں کہ آپ کےبچے کے پاس فلوٹیکاسون ہیں جو کہ ہفتے کے آخر تک، چھٹیوں وغیرہ میں چل سکے گی۔ دوائیوں کے ختم ہونے سے دو دن پہلے اپنے دواساز کو دوبارہ دوائیاں لانے کا آرڈر کر دیں۔

فلوٹیکا سون کو کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈی، خشک اور سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ اسے باتھ روم یا کچن میں نہ رکھیں۔

ایسی دوائیاں نہ رکھیں جو زائد المعیاد ہو گئی ہوں۔ زائد المیعاد دوائیوں یا بچی ہوئی دوائیوں کو ضائع کرنے کے متعلق اپنے دواساز سے مشورہ کریں۔

فلوٹیکا سون کو اپنے بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں اور کسی محفوظ جگہ پر لاک کرلیں۔ اگر آپ کا بچہ بہت زیادہ فلوٹیکاسون لے لیتا ہے تو ان نمبروں میں سے کسی نمبر پر اونٹیریو پوائزن سنٹر پر فون کریں یہ کالز مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورنٹو میں رہتے ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگرآپ انٹیریو میں کہیں اور رہتے ہیں تو 9017-268-800-1پر کال کریں
  • اگر آپ انٹیرو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے قریبی پوائزن انفارمیشن سنٹر پر کال کریں۔

اعلان اشاعت کے وقت پر اس فیملی میڈ۔ایڈ میں یہ معلومات بالکل ٹھیک ہے۔ یہ فلوٹیکا سون کے متعلق معلومات کا خلاصہ بتاتی ہے۔ مگر اس دوائی کے متعلق تمام ممکنہ معلومات نہیں رکھتی۔ نہ ہی سارے غیر مفید اثرات کا ذکر ہے۔ اگر آپ کو کوئی سوال کرنا ہے یا فلوٹیکا سون کے متعلق مفید معلومات چاہیے تو اپنے صحت عامہ کے نمائندوں سے بات کریں۔

Last updated: March 05 2010