عُضلی بَرق نِگاری یا ای ایم جی

Electromyography (EMG) [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

عضلی برق نگاری [الیکٹرومایوگرافی] (EMG) اس بات کی جانچ کرتا ہے کہ کس طرح عضلات اور اعصاب ایک ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ اس بارے میں پڑھیں کہ EMG جانچ کے دوران کیا توقع کریں اور اپنے بچے کو کس طرح تیار کریں۔


عُضلی بَرق نِگاری کا کیا مطلب ہے ؟

عُضلی بَرق نِگاری ایک ایسا ٹیسٹ ہے جو معلوم کرتا ھے کہ پٹھے اور نسیں کسطرح اکٹھی کام کرتی ہیں۔نسیں پٹھوں سے پیغام لیکر آگے جاتی ہیں۔ اگر نسوں اور پٹھوں کو نقصان پہنچے تو پھر پٹھے اچھی طرح کام نہیں کر سکتے

ای ایم جی ڈاکٹر کو مندرجہ ذیل چیزوں سے آگاہ کر دیتا ھے؛

  • اگر آپکے بچے کے ساتھ رگوں اور پٹھوں میں کوئی مسلہ ھے
  • پٹھوں میں اکڑن، کمزوری اور درد کیوں ھوتی ھے
  • اصل مسلہ کہاں ھے: ھو سکتا ھے کہ تکلیف پٹھوں میں ھو، رگوں میں ھویا اس جگہ جہاں پرپٹھے اور رگیں آپس میں ملتے ھیں۔

یہ صفحہ آپکو یہ بتاتا ھے کہ ای ایم جی ٹیسٹ کیسا ھوتا ھے۔ ان معلومات کو اپنے بچے کو آسان زبان میں سمجھانے میں مدد کیجئے، ایسے الفاظ استعمال کریں جو بچہ آسانی سے سمجھ سکے۔

ای ایم جی ٹیسٹ کے لئے تیاری

آپکے بچے کو حاص طور پر کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ھے۔ آپکا بچہ عمومی طور پر ٹیسٹ سے پہلے سب کچھ کھا پی سکتا ھے

ای ایم جی ھسپتال میں کیا جاتا ھے

ای ایم جی ٹیسٹ عمومی طور پر ھسپتال ھی میں کیا جاتا ھے۔ اسکو خصوصی تربیت والے ڈاکٹر اور نرس انجام دیتے ھیں۔ اکثر ھسپتالوں میں آپ کو اجازت دی جاتی ھے کہ آپ دوران ٹیسٹ اپنے بچے کے ساتھ رک سکیں

ای ایم جی ٹیسٹ کے دوران کیا ھوتا ھے ؟

ای ایم جی ٹیسٹ عموماْ تیس منٹ کا وقت لیتا ھے

آپ کے بچے کو ایک آرام دہ بستر پر لٹا دیا جائے گا۔ ڈاکٹر تار کی طرح کی باریک سوئیاںایک سے لیکر چار پٹھوں میں لگائے گا۔ سوئی ھر پٹھے میں تقریبا” 30 سیکنڈ تک رھے گی اگر آپکا بچہ اس قابل ھے تو ڈاکٹر یا نرس بچے کو بتائیں گے کہ کب پٹھے کو اکڑانا ھے یا ڈھیلہ کرنا ھے۔ یہ آپکے بچے کی تکلیف پر منحصر ھے کہ ڈاکٹر کو کتنے پٹھے ٹیسٹ کرنے ھیں

سوئی کمپیوٹر کے ساتھ منسلک ھوتی ھے اور کمپیوٹر پٹھے کی حرکت کو درج کرتا ھے ڈاکٹر یا نرس آپکو بتائیں گے کہ سوئی بچے کو کہاں لگانی ھے۔ پٹھے میں سوئی لگنے سے آپکے بچے کو تکلیف تو ضرور ھو گی لیکن یہ اتنی ھی ھو گی جتنی ایک عام سوئی لگنے سے ھوتی ھے

ای ایم جی ٹیسٹ کے بعد ۔۔۔

ای ایم جی ٹیسٹ کے بعد آپکا بچہ اپنے عمومی کاموں میں مصروف ھو سکتا ھے۔ جن پٹھوں پر سوئیاں لگائی گئی تھیں کچھ دیر تک وھاں درد محسوس ھو گی جو کہ بعد میں ٹھیک ھو جائیے گی

اہم نکات

  • ای ایم جی یہ دریافت کرنے کے لئے کیا جاتا ھے کہ پٹھے اور نسیں صحیع طور پر کام کر رھے ھیں یا نہیں، اگر پٹھوں یا نسوں کے ساتھ کچھ مسائل ھیں تو ای ایم جی جگہ کا تعین کرے گا
  • چھوٹی سوئیاں ایک سے چار پٹھوں میں لگائی جاتی ھیں جن سےکچھ زخم بھی ھو سکتے ھیں
  • یہ ٹیسٹ 30 منٹ تک کا وقت لیتا ھے
Dernières mises à jour: novembre 06 2009