ایریتھرومائسن

Erythromycin [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو ایریتھرومائسن نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ ایریتھرومائسن کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ہے؟

ایریتھرومائسن ایک ایسی دوا ہے جسے اینٹی بائیوٹک کہا جاتا ہے۔ اینٹی بائیوٹک کا استعمال ان جراثیم جنھیں بیکٹیریا کہتے ہیں، کی وجہ سے ہونے والی انفیکشن کے علاج اور اس سے بچاو کے لئے کیا جاتا ہے۔

ایریتھرومائسن بہت سی مختلف اشکال میں آتی ہے۔ آپ نے ایریتھرومائسن کے برینڈ کا نام ای آر وائے سی، ای ای ایس، پی سی ای اور اینتھرومڈ سنا ہوگا۔ ایریتھرومائسن گولی، کیپسول، مائع، آنکھوں میں ڈالنے والے قطرے اور ٹوپیکل سکن پروڈکٹ کی شکل میں آتی ہے۔

کچھ ایریتھرومائسن کے کیپسول اور گولیوں پر خاص روغن کی تہہ ہوتی ہے جسے اینٹیرک کوٹنگ کہتے ہیں۔ یہ تہہ ایریتھرومائسن کو معدے کے تیزاب سے بچاتی ہے۔

اپنے بچے کو یہ دوا دینے سے پہلے

اگر آپکے بچے کو ایریتھرومائسن یا کسی اور ایسی اینٹی بائیوٹک جیسا کہ ایزیتھرومائسن یا کلیریتھرومائسن، سے الرجی ہو تو اس بارے میں اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔

اگر آپکے بچے کی ان میں سے کوئی بھی کیفیت ہو تو اپنے بچے کے ڈاکٹر یا دواساز سے بات کریں۔ اگر ان میں سے آپکے بچے کو کچھ بھی ہو تو اس دوا کے بارے میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا پڑ سکتا ہے۔

  • جگر کی بیماری
  • دل کے توازن کے مسائل

آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

اپنے بچے کو ایریتھرومائسن دیتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں:

  • اپنے بچے کو تب تک ایریتھرومائسن دیتے رہیں جب تک آپکا ڈاکٹر یا دواساز کہے، چاہے آپکا بچہ بہتر بھی نظر آرہا ہو۔
  • اپنے بچے کو ایریتھرومائسن ہر روز دن میں جاگنے کے دوران مقررہ وقفوں پر اسی طرح دیں جس وقت آپکا ڈاکٹر یا دوا ساز کہے۔ خوراک چھوٹنے سے بچنے کے لئے اس وقت کا انتخاب کریں جو وقت آپکے لئے آرام دہ ہو۔
  • اگر آپکا بچہ اینٹیرک کوٹنگ والے کیپسول یا گولیاں لے رہا ہو تو وہ اس دوا کو کھانے کے بغیر یا ساتھ لے سکتا ہے۔ آپکے بچے کو ان کیپسول یا گولیوں کو ثابت نگلنا چاہیے۔ اسکو توڑنا، پیسنا یا چبانا نہیں چاہیے۔
  • اگر آپکا بچہ ایریتھرومائسن ایتھلسوسینیٹ یا ای ای ایس لے رہا ہو تو اسکو کھانے ساتھ یا کھانے کے بعد میں لیں۔
  • اگر آپکا بچہ ایریتھرومائسن مائع کی شکل میں لے رہا ہو تو خاص چمچ سے یا پھر دواساز کی دی ہوئی بوتل سے دوا کی پیمائش کریں۔ ہرخوراک دینے سے پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلائیں۔
  • کیپسول، گولیوں اور مائع کو کمرے کے درجہ حرارت میں، اندھیری جگہ پر رکھیں۔ انکو فریج میں مت رکھیں۔

اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
  • اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک کو چھوڑ کر اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کی چُھوٹی ہوئی خوراک کو پورا کرنے کے لئے اپنے بچے کو دو خوراکیں اکٹھی مت دیں۔

یہ دوا اپنا کام کرنے میں کتنا وقت لے گی؟

اس دوا کو شروع کرنے کے بعد بہتر محسوس کرنے میں آپکے بچے کو متعدد دن لگ سکتے ہیں۔ اس دوا کا پورا اثر دیکھنے میں مزید کئی دن لگ سکتے ہیں۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

ممکن ہے ایریتھرومائسن کے استعمال کے دوران آپکے بچے پر اس دوا کے چند ضمنی اثرات ظاہر ہوں۔ اگر آپکے بچے کو ان ضمنی اثرات میں سے کوئی سے بھی اثرات محسوس ہوں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے بچے کا اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔

  • معدے کی درد یا سینے کی جلن
  • خراب معدہ بشمول پانی والے پاخانے یا الٹیاں

اگر آپکے بچے کو جلد کے ہلکے ریش ہوں یا پھر جلد ہر خارش ہوں تو اپنے ڈاکٹر سے دفتری اوقات میں رابطہ کریں۔

دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔

  • سانس لینے میں مشکلات، خرخراہٹ یا سینے کی جکڑن
  • چہرے، ہونٹوں، زبان یا حلق میں سوزش
  • شدید متلی یا الٹیاں، شدید ڈائریا یا پانی والے پاخانے، یا پیٹ کی درد
  • چھپاکی، جلد کا چھلنا یا شدید جلد کے ریش
  • جلد یا آنکھوں میں پیلاہٹ، زرد رنگ کے پاخانے یا تیز رنگ کا پیشاب
  • تیز، ہلکی یا بے ترتیب دل کی دھڑکن
  • شدید چکر یا بے ہوشی

جب آپکا بچہ اس دوا کا استعمال کر رہا ہو تو آپکو کیا حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں؟

کچھ ادویات ایسی ہیں جن کے ساتھ ایریتھرومائسن کا استعمال نہیں کرنا چاہیے یا بعض اوقات اسکو دوسری ادویات کے ساتھ ترتیب دینا پڑ سکتا ہے۔ اگر آپکا بچہ کوئی دوسری ادویات لے رہا ہو تو اپنے دواساز اور ڈاکٹر کو اس بارے میں بتائیں۔

  • دل کی ادویات بشمول ڈائیوکسن اور ایمیوڈارون
  • وارفارن
  • اینٹی ہسٹامائن
  • سائکلوپورین، ٹیکرولیمس، سیرولیمس
  • تھیوفیلائن
  • سیزاپرائیڈ

آپکو کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

ان تمام ادویات کی لسٹ بنائیں جو آپکا بچہ لے رہا ہو اور اسکو اپنے ڈاکٹر یا دواساز کو دکھائیں۔

اپنے بچے کی ادویات کسی دوسرے کے ساتھ مت بانٹیں۔ اپنے بچے کو کسی دوسرے کی ادویات مت دیں۔

اگر آپ اینٹی بائیوٹک کا استعمال ڈاکٹر کے کہے بغیر جلد روک لیں تو ممکن ہے کہ آپ مکمل صحت یاب نہ ہوں اور اسکی علامات واپس آ جائیں۔ اسکی وجہ سے آپکے بچے میں ایریتھرومائسن سے مزاحمت پیدا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں جوکہ مستقبل میں آپکے بچے کیلئے انفیکشن میں بچاو میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے پاس ایریتھرومائسن ہفتے کے آخر میں اور چھٹیوں کے دوران وافر مقدار میں موجود ہو۔ اپنی فارمیسی کو کم سے کم دو دن پہلے کال کریں، اس سے پہلے کے آپکے بچے کی دوا ختم ہو جائے۔

ایریتھرومائسن کی گولیوں، کیپسول اور مائع کو کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اور سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ اسکو غسل خانے یا باورچی خانے میں مت رکھیں۔

ایسی ایریتھرومائسن جو آپ نے استعمال نہ کرنی ہو اسکو ضائع کر دیں۔

ایسی ادویات مت رکھیں جن کی میعاد ختم ہو چکی ہو۔ متروک اور فالتو ادویات کو ضائع کرنے کے بہتریں طریقے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے دوا ساز سے بات کریں۔

ایریتھرومائسن کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں اور اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔ اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں ایریتھرومائسن استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ کتابچہ کلیریتھرومائسن کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو کلیریتھرومائسن کے بارے میں مزید معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Dernières mises à jour: mars 25 2008