معیادی بخار کیا ھے؟
معیادی بخار بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے ھوتا ھے۔ بچے بہت زیادہ بیمار ھو سکتے ھیں یا علاج کے بغیر وفات بھی پا سکتے ھیں۔ یہ بیماری ان ممالک میں عام ھے جن میں صحت و صفائی کا نظام بہت خراب ھے۔ کینیڈا میں معیادی بخار شازو نادر ھی ھوتا ھے۔
نشانات و علامات
بیماری شروع ھونے کے بعد سات سے چودہ دن کے اندر علامات ظاھر ھونا شروع ھو جاتی ھیں۔ کچھ بچوں میں دو مہینے تک علامات کا ظہور نہیں ھوتا۔ علامات کچھ اسطرح کی ھوتی ہیں:
- بخار آھستہ آہستہ 39 سے 40 ڈگری تک بڑھتا ھے
- سر درد
- گلے کی خرابی
- تھکاوٹ
- طاقت میں کمی
- قبض
- ڈائیریا
- پیٹ اور چھاتی پر عارضی گلابی دھبوں کا پڑنا
اگر آپکے بچے میں معیادی بخار کی علامات پائِ جاتی ھیں تو اسے فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس لیکر جائیِں
اگر صحیع علاج شروع کیا جا ئے تو اینٹی بائیٹک لینے کے چند دنوں کے اندر ھی علامات کم ھونا شروع ھو جاتی ھیں۔ اگر علاج نہ کیا جائے تو معیادی بخار شدید پیچیدگی پیدا کر سکتا ھے۔
وجوھات
ٹائیفائڈ بخاربیکٹیریا سے پیدا ھوتا ھے۔ انفیکشن مریض کا بچا ھوا کھانا کھانےاور پانی پینے سے پھیلتی ھے۔ ایسا مریض جو غسل خانہ استعمال کرنے کے بعد ھاتھ نہیں دھوتا اوردوسروں کو کھانا دیتا ھے وہ بھی بیماری پھیلانے کا سبب بن سکتا ھے۔
خطرے کا عنصر
اگر آپکا بچہ ایک ایسے ملک میں سفر کر رھا ھے جس میں معیادی بخار پھیلا ھوا ھے تو اس کے لئے اس بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ھے۔ایسا مریض جسے یہ بخار ھے وہ انفیکشن پھیلانے کا سبب بن جاتا ھے۔ جن بچوں میں قوت مدافعت کی کمی ھوتی ھے وہ جلدی انفیشن کا شکار ھو جاتے ھیں
پیچیدگیاں
اگرمعیادی بخارکا جلدی علاج شروع نہ کیا جائے تو بچے میں پیچیدگیان پیدا ھو سکتی ھیں۔ بڑی آنت سے خون کا اخراج یا نیچے دی گئِ مزید پیچیدگیاں پیدا ھو سکتی ھیں:
- وزن میں شدید کمی
- شدید قسم کا ڈائیریا
- تیز بخار
- بے حسی کا طاری ھونا
- بے چینی اور فریب نظر
آپکے بچے کا معیادی بخار ختم کرنے میں آپکا ڈاکٹر کس طرح مدد گار ھو سکتا ھے
آپ کے بچے کا ڈاکٹر بچے کی علامات کے متعلق دریافت کرے گا۔ اگر ڈاکٹر کو معیادی بخار کا شک گزرے گا تو آپ کے بچے کو ھسپتال میں داخل کر دیا جائے گا۔ آپ کے بچے کا پاخانہ، خون اور پیشاب ٹیسٹ کیا جائے گا۔ بچے کو منہ سے کھانے والی اینٹی بایئوٹک دی جائِیں گی۔ زیادہ شدید بیماری میں اینٹی بائوٹک نس کے ذریٰعہ بھی دی جاتی ھیں
آپ اپنے بچے کی کس طرح سے مدد کر سکتے ھیں
بچے کو صحت یاب ھونے میں دو سے تین ھفتے لگ جائیں گے۔ جب تک پوری صحت یابی نہیں ھوتی ، آپکے بچے کو آرام کی ضرورت ھو گی اور بچے کے جسم میں پانی کی کمی نہ ھونے دیں۔
بخار کو چیک کرتے رھیں اور اینٹی بایئوٹک کا کورس پورا کریں
اینٹی بایئوٹک لینے کے 48 گھنٹے کے اندر اندر درد اور بخار میں آفاقہ ھوتا ھے۔ یہ انتہائی ضروری ھے کہ ایٹی بائِوٹک کا کورس پورا کریں تا کہ بخار کے دوبارہ حملہ آور ھونے اور پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔ایسیٹامیونو فین یعنی ٹاینانول، ٹیمپرا، یا دوسری برانڈ جیسے آئیبو پروفین [ موٹرن، ایڈول] یا دوسری برانڈ دی جا سکتی ھیں۔ بچے کواے ایس اے یعنی اسپرین ھرگز نہ دیں۔
مائع مشروب
بچے کی پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئَے سادہ پانی اور مختلف مشروب پلائیِں
طبعی مدد کی کب ضرورت ھے
اپنے بچے کے ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں اگر:
- اگرآپکو خدشہ ھے کہ آپکے بچے کو معیادی بخار ھے۔
- اگر آپ کسی ترقی پزیر ملک سے واپس آئے ھیں اور آپکا بچہ بیمار ھو جاتا ھے۔
پرھیز یا بچاو
آپنے بچے کو ٹائیفائڈ سے محفوظ رکھنے کا بہترین طریقہ پرھیز ھے
نیچے دیئے گئے چند سادہ اقدامات جن سے بچہ اس بیماری سے محفوظ رہ سکتا ھے
صرف بوتل کا پانی پیجیئے
پینے کا آلودہ پانی ان ملکوں مییں بیماری پھیلانے کا ذریعہ ھے۔ وھاں جا کر صرف بوتل کا پانی پئیں ہا کین کے سوڈا مشروب پئیں۔
اپنے ھاتھ صاف ر کہیں
اپنے بچے کو سکھائیِں کہ ھر بار کھانہ کھانے سے پہلے اپنے ھاتھ گرم پانی اور صابن سے دھوئیِں۔ ٹائلٹ میں جانے کے بعد ھاتھ دھوئیِں اگر پانی دستیاب نہ ھو تو الکحل والا سینیٹائزر استعمال کریں
ایسے پھل اور سبزیاں کھائیں جو چھیلے جا سکیں
کٹی ھوئی کچی سبزیاں اور پھل ھو سکتا ھے آلودہ پانی میں دھلے ھوں صرف ایسے پھل کھائیں جو خود چھیل سکیں یعنی کیلا وغیرہ
مدافعاتی دوا لینا
معیادی بخار سے بچنے کے لئے ۲ سال سے کم عمر بچوں کے لئے ویکسین موجود ھے۔ صحیع خوراک لینے کے لئے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کیجئےَ
کلیدی نکات
- ٹائفائڈ بخار ایک انفیکشن ھے جو کہ بیکٹیریا جراثیم سے پھیلتا ھے
- علاج کےبغیر بچے شدید بیمار ھو سکتے ھیں یا وفات پا سکتے ھیں
- یہ بیماری ان ملکوں میں عام ھے جن میں صفائی کا فقدان ھے
- آگر آپکے بچے میں ٹائیفائڈ کی علامات پائی جاتی ھیں تو فوری ڈاکٹر سے رابظہ کریں
- سفر پر جانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مدافعاتی ٹیکہ لگوائیں