لورازیپام

Lorazepam [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپ کے بچے کو ایک دوا لورازیپام [ لور- آ - زی – پام ] کی ضرورت ھے۔ یہ معلوماتی کتابچہ آپ کو بتائے گا کہ لورازیپام کیسے کام کرتی ھے، اس کو کس طرح سے دینا ھے، اس کے ذیلی اثرات کیا ھیں یا آپ کے بچے کو اس دوا کے لینے کے بعد کن مسائل کا سامنا ھو سکتا ھے۔

یہ دوا کیا ھے ؟

لورازیپام پٹھوں کو آرام پہچاتی ھے اور انکی تشنج کو دور کرتی ھے۔ یہ اس لئے بھی استعمال ھو سکتی ھے اگر آپ کا بچہ مضطرب ھے، دورہ پڑتا ھے یا کیموتھراپی کی وجہ سے متلی ھوتی ھے۔

لورازیپام اپنے برانڈ نام ' آتیوان' کے نام سے بھی بکتی ھے۔ یہ دوا گولیوں کی صورت میں دستیاب ھَے جو منہ سے کھائی جاتی ھے ، گولی کو زبان کے نیچے رکھا جاتا ھے یا یہ دوا ٹیکے کی صورت میں لی جاتی ھے۔ دوروں کا علاج کرنے کے لئے لورازیپام سلوشن پشت سے دیا جاتا ھے

مقعد سے لورازیپام لینے کے لئے پژھیے:لورازیپام مقعد سے.
زبان کے نیچے لورازیپام رکھنے کا طریقہ جاننے کے لئے پڑھیے :لورا زی پام زبان کے نیچے رکھنا

اپنے بچے کو یہ دوا دینے سے پہلے

آپ کے بچے کو لورازیپام کی دوا نہیں لینی چاھیے اگر اسے مندرجہ ذیل مسائل ھیں :

  • لورازیپام سے الرجی کا ردعمل ھونا
  • بینزوڈائا زیپائن یا الپرزولم جیسی دوا سے الرجی
  • پٹھوں کی بیماری جسے مایاستھیمیا گریوس کہتے ھیں
  • ایک بیماری جسے ایکیوٹ نیرو اینگل گلوکوما کہتے ھِیں

اگر آپ کے بچے کو مندرجہ ذیل میں سے کوئی بیماری ھے تو اس کے ڈاکٹر یا دوا ساز سے رجوع کریں :

  • سانس کا شدید ترین مسلہّ [ یعنی سوتے میں سانس کا بند ھونا ]
  • جگر یا گردوں کی شدید بیماری

اپنے بچے کو دوا دینے کا طریقہ

  • اپنے بچے کو دوا عین اسی طرح سے دیجئے جس طرح سے ڈاکٹر یا فارما سسٹ نے ھدائت کی ھے
  • اپنے ڈاکٹر سے پوچھے بغیر دوا میں کمی بیشی مت کیجئے
  • اگر آپ کا بچہ دوا اس وقت لینا چاھتا ھے جب اس کو ضرورت ھو تو ڈاکٹر یا دوا ساز سے پوچھ کر
  • دوا کے وقت کا تعین کیجئَے
  • اگر آپ کے بچے کو مستقل لورازیپام کی ضرورت ھے تو اسے تو ھر روز ایک ھی وقت دیجئے
  • لورازیپام آپ کی نرس اسپتال میں بچے کو نس میں سوئی کے ذریعے بھی دے سکتی ھے
  • لورازیپام خوراک کے ساتھ یا بغیر خوراک کے دی جا سکتی ھے۔ اگر بچے کا پیٹ خراب ھونے کا خدشہ ھو تو کھانے یا دودھ کے ساتھ بھی دی جا سکتی ھے
  • اگر لورازیپام بچے کو دوروں کے لئے دے رھے ھیں تو دورے کی دوا دینے کے بعد 5 منٹ تک انتظار کیجئے۔ اگر 5 منٹ تک دورہ ختم نہیں ھوتا تو 911 کو کال کیجئےیا بچے کو قریبی اسپتال میں لے جائیے [ یا پھر بچےکی ڈاکٹر کی ھدائیات پر عمل کیجئے ]

اگر آپ کا بچہ ایک خوراک بھول جاتا ھے تو کیا کرنا چاھیے ؟

لورازیپام دوا اکثر ضرورت کے وقت لی جاتی ھے لیکن اگر آپ کا بچہ مستقل بنیادوں پر لیتا ھے اور خوراک لینا بھول جاتا یا جاتی ھے تو اس پر عمل کریں :

  • جب بھی بھولی خوراک یا د آ جائے تو بچے کو دے دیں
  • اگر اگلی خوراک کا وقت آ جائے تو صرف وھی خوراک دیں جس کا وقت ھے
  • بھولی ھوئی خوراک کی وجہ سے کبھی ڈبل خوراک نہ دیں

اگر آپکا بچہ دوا کھا کر نکال دے تو آپ کو کیا کرنا چاھیے ؟

  • اگر آپ کا بچہ دوا لینے کے ایک گھنٹے کے بعد الٹی کر دیتا ھے تو آپ کو دوسری خوراک دینے کی ضرورت نہیں۔
  • اگر آپ کا بچہ لورازیپام لینے کے 30 منٹ کے اندر الٹی کر دیتا ھے تو اسے دوسری خوراک دی جا سکتی ھے

اس دوا کے ممکنہ ذیلی اثرات کیا ھو سکتے ھیں ؟

آپ کا بچہ لورازیپام دوا لے رھا ھے تو اس کے ممکنہ ذیلی اثرات ھو سکتے ھیں۔ اگر یہ ذیلی اثرات جاری رھتے ھیں ، ختم نہیں ھوتے یا بچے کو تنگ کرتے ھِیں تو بچے کو اسکے ڈاکٹرکے پاس لیکر جائِیں

  • غنودگی
  • پیٹ کی خرابی
  • سر چکرانا
  • قبض [ پاخانہ مشکل سے آنا ]
  • تھکاوٹ
  • کوئی کام ڈھنگ سے نہ کرنا
  • نظر کا دھندلانا
  • چڑچڑا پن
  • سر درد
  • سو نہ سکنا
  • منہ کا خشک ھونا
  • ڈائریا

اگر آپ کے بچے کو مندرجہ ذیل ذیلی اثرات محسوس ھوں تو فورآ بچے کے ڈاکٹر سے رجوع کریں:

  • بولنے میں لکنت
  • سلوک میں بدلاو اور گھبراھٹ
  • پیشاب کرنے میں تکلیف
  • غصے میں اضافہ اور بے قابو ھونا
  • آنکھ یا جلد کا پیلا پن
  • پیشاب کا رنگ گہرا پیلا ھونا
  • لرزہ طاری ھونا
  • ایک کی جگہ دو چیزوں کا نظر آنا

زیادہ تر ذیلی اثرات عام نہیں ھیں لیکن وہ شدید قسم کے مسائل کی طرف اشارہ کرتے ھیں۔

اگر مندرجہ ذیل ذیلی اثرات نمودار ھوں تو فورآ بچے کے ڈاکٹر سے رابطہ کریں یا بچے کو ایمرجنسی میں لے کر جائیں :

  • یاد داشت کا خاتمہ
  • دل کی ڈھڑکن میں کمیbeat
  • شدید کمزوری
  • بخار
  • شدید غنودگی کی حالت
  • سانس لینے میں مشکل
  • کپکپاھٹ
  • سانس میں رکاوٹ

جب آپ کا بچہ یہ دوا لے رھا ھے تو کونسے حفاظتی اقدامات ضروری ھیں ؟

کوئی بھی نسخے یا بغیر نسخے والی دوا [ ھربل، قدرتی یا کاونٹر سے اٹھائی ھوئی ] بچے کے ڈاکٹر یا دواساز سے پوچھے بغیر مت دیں ۔ لورا زیپام کچھ ادویہ کے ساتھ کام نہیں کرتی جیسا کہ کھانسی اور زکام کی ادویہ یا ایسی ادویہ جن میں الکوحل کے اجزاء شامل ھوں۔

لورا زیپام کا استعمال عام طور پر مختصر عرصے کے لئے عمل میں آتا ھے۔ اگر آپ کے بچے نے ایک ھفتے سے زیادہ اس کا استعمال کرنا ھے تو بچے کے ڈاکٹر سے اس کے ذیلی اثرات سے متعلق پوچھنا نہ بھولئے۔

اگر آپ کا بچہ لورا زیپام لگاتار لے رھا ھے تو بچے کے ڈاکٹر کی مرضی کے خلاف اسے بند نہ کریں۔ بند کرنے سے پیشتر ھو سکتا ھے اس کی مقدار کم کرنی پڑے ، اگر آپ اسے اچانک بند کر دیں گے توھو سکتا ھے آپ کے بچے کو دوبارہ دورے شروع ھو جائِیں۔

لورا زیپام کی وجہ سے بچہ ھو سکتا ھے غنودگی میں ھو یا اسے چکر آئیں، بچے کی احتیاط کے ساتھ نگرانی کریں، نظر رکھیں اگر وہ سیڑھیاں چڑھتے وقت لڑکھڑائے۔

ضروری معلومات جن کا آپ کے لئے علم ھونا ضروری ھے ؟

ڈاکٹر یا فارماسسٹ کو دکھانے کے لئے اپنی ادویہ کی فہرست ھمیشہ پاس رکھیں

اپنے بچے کی دوا کسی کو نہ دیں نہ کسی کی دوا اپنے بچے کو دیں

اس بات کی تسلی کر لیں کہ ھفتہ وار یا سالانہ چھٹیوں کے دوران آپ کے پاس لورا زیپام کا وافرذخیرہ موجود ھو۔ بچے کی دوا ختم ھونے سے دو دن پہلے اپنی فارمیسی کو دوا کے حصول کے لئے مطلع کریں۔

لورا زیپام کو ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں، سورج کی روشنی سے دور رکھیں، غسل خانے یا باورچی خانے میں نہ رکھیں۔

تاریخ الانتہا ختم ھونے کے بعد کوئی دوا اپنے پاس نہ رکھیں۔ بچی کھچی ادویہ کو ضائع کرنے کے لئے اپنے فارماسسٹ سے بات کرکے راہنمائی حاصل کر سکتے ھیں

لورا زیپام کو اپنے بچے کی نظر اور پہنچ سے بہت دورحفاظتی جگہ پر رکھیں۔ اگر آپ کا بچہ بہت زیادہ لورا زیپام کھا لیتا ھے تو اونتاریوو پوائزن کنٹرول سینٹر پر مندرجہ ذیل نمبروں پر کال کریں ، یہ کالز آپ کے لئے مفت ھیں۔

  • اگر آپ ٹورنٹو میں قیام پزیر ھیں اس نمبر پر کال کریں 5900-813–416
  • اونتاریو میں کسی دوسری جگہ رھتے ھیں تو کال کیجئے017 9-268-800-1
  • اگر آپ اونتاریو سے کہیں باھر رھتے ھیں تو اپنے مقامی زھر خوردنی کے کنٹرول کے مرکز سے رجوع کریں

دستبرداری: فیملی میڈ ایڈ میں یہ معلومات چھپائی کے وقت بلکل درست ھیں۔۔ یہ لورا زیپام کی دوا سے متعلق معلومات کا ایک خلاصہ ھے جس میں اس دوائی کے متعلق پوری معلومات مہیا نہیں کی گئیں اور نہ ھی سارے ذیلی اثرات کا بتایا گیا ھےاگر آپ کے پاس کچھ سوالات ھیں یا لورا زیپام سے متعلق کچھ مزید معلومات لینا چا ھتے ھیں تو اپنے ڈاکٹر سے رابط کیجئے۔

Dernières mises à jour: mars 04 2011