فینوباربیٹل

Phenobarbital [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو فینوباربیٹل نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ فینوباربیٹل کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ھے؟

فینوباربیٹل ایک ایسی دوا ہے جو مختلف قسم کے دوروں کو کنٹرول کرنے اور ان سے بچاو کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔

آپ نے فینوباربیٹل کے برینڈ کا نام پی-ایم-ایس فینوباربیٹل سنا ہوگا۔ فینوباربیٹل مائع گولی اور انجیکشن کی شکل میں آتی ہے۔

اپنے بچے کو یہ دوا دینے سے پہلے

اپنے ڈاکٹر کو بتائیں اگر آپکے بچے کو یہ ہوں:

  • فینوباربیٹل سے الرجی
  • پورفیریا(انذائم جوکہ خون کے خلیے بناتے ہیں کے مسائل)
  • سانس لینے میں مشکلات

اگر آپکے بچے کی ان میں سے کوئی بھی کیفیت ہو تو اپنے بچے کے ڈاکٹر یا دواساز سے بات کریں۔ اگر ان میں سے آپکے بچے کو کچھ بھی ہو تو اس دوا کے بارے میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا پڑ سکتا ہے۔

  • گردے کی بیماری
  • جگر کی بیماری

آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

  • اپنے بچے کو فینوباربیٹل بالکل اسی طرح دیتے رہیں جس طرح آپکا ڈاکٹر یا دواساز کہے، چاہے آپکا بچہ بہتر بھی نظر آرہا ہو۔ کسی بھی وجہ سے اس دوا کا استعمال روکنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
  • اپنے بچے کو فینوباربیٹل ہر روز ایک ہی وقت پر دیں۔ خوراک چھوٹنے سے بچنے کے لئے اس وقت کا انتخاب کریں جو وقت آپکے لئے آرام دہ ہو۔
  • معدے کی خرابی سے بچنے کے لئے ممکن ہو تو فینوباربیٹل کو کھانے یا دودھ کے ساتھ دیں۔
  • اگر آپکا بچہ فینوباربیٹل مائع کی شکل میں لے رہا ہو تو بوتل کو اچھی طرح ہلائیں۔ خاص چمچ، ڈراپر سے یا پھر دواساز کی دی ہوئی سرنج سے دوا کی پیمائش کریں۔
  • بچے کو فینوباربیٹل دینے سے پہلے مائع فینوباربیٹل کو تھوڑی سی مقدار میں پانی، دودھ یا جوس میں ملائیں۔
  • اگر آپ اپنے بچے کو فینوباربیٹل فیڈنگ ٹیوب کے زریعے دے رہے ہوں تو اس میں تھوڑا سا پانی ملائیں۔ اگر ممکن ہو تو ٹیوب کے زریعے دوا دینے سے پہلے ٹیوب کو اچھی طرح پانی سے دھوئیں تاکہ گٹلیاں بننے سے بچا جا سکے۔

اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
  • اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک کو چھوڑ کر اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کی چُھوٹی ہوئی خوراک کو پورا کرنے کے لئے اپنے بچے کو دو خوراکیں اکٹھی مت دیں۔

یہ دوا اپنا کام کرنے میں کتنا وقت لے گی؟

فینوباربیٹل اپنا پورا اثر دکھانے میں کئی ہفتے لگا سکتی ہے۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

ممکن ہے اس دوا کے استعمال کے دوران آپکے بچے پر اس دوا کے چند ضمنی اثرات ظاہر ہوں۔ اگر آپکے بچے کو ان ضمنی اثرات میں سے کوئی سے بھی اثرات محسوس ہوں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے بچے کا اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔

  • چکر غنودگی، سردرد یا خبطی
  • متلی، الٹیاں، قبض یا ڈائریا
  • گھبراہٹ یا مشتعل محسوس ہونا
  • نیند میں مشکلات

دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔

  • جلد کے ریش، کجھلی
  • حلق کی سوزش
  • بخار، سردی
  • غیر معمولی خراش یا خون بہنا
  • ہاتھوں اور پاوں کی سنسناہٹ
  • آنکھوں یا جلد کی پیلاہٹ
  • تیز رنگ کا پیشاب
  • چھاتی، جوڑ یا پٹھوں کی درد
  • آپکے بچے کو پڑنے والے دوروں میں تبدیلی

جب آپکا بچہ اس دوا کا استعمال کر رہا ہو تو آپکو کیا حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں؟

کچھ ادویات ایسی ہیں جن کے ساتھ فینوباربیٹل کا استعمال نہیں کرنا چاہیے یا بعض اوقات اسکو دوسری ادویات کے ساتھ ترتیب دینا پڑ سکتا ہے۔ اگر آپکا بچہ کوئی دوسری ادویات لے رہا ہو تو اپنے دواساز اور ڈاکٹر کو اس بارے میں بتائیں۔

  • بینزوڈائیازیپائن مثلاً لورازیپم (ایٹیون) یا ڈائیازیپم (والیم)
  • ایتھوسکسیمائیڈ (زوروٹن)
  • لیموٹریجن (لیمکٹل)
  • والپروئک (ڈیپاکین، ایپیول)
  • وریکونازول (وفینڈ)
  • وارفارن (کوماڈن)

خون میں فینوباربیٹل کا لیول باقائدگی سے دیکھا جا سکتا ہے۔ جس دن آپکے بچے کا لیول چیک کیا گیا ہو اس دن تب تک اسکو اگلی خوراک مت دیں جب تک اسکا لیول نیچے نہ آجائے۔

کسی بھی قسم کا طبی ٹیسٹ یا علاج کروانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر کو بتائیں کہ آپکا بچہ فینوباربیٹل استعمال کر رہا ہے۔

فینوباربیٹل آپکے بچے کو چکر آنے، غنودگی یا معمول کی نسبت کم چست ہونے کا بائث بن سکتی ہے۔ اپنے بچے کے استاد کو بتائیں کہ آپکا بچہ یہ دوا لے رہا ہے۔

بچے کے دوروں، رویے اور سکول کی کارکردگی کا ریکارڈ رکھنا آپکے بچے کے لئے ادویات میں سے بہترین خوراک منتخب کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

آپکو کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

اپنے بچے کی ادویات کسی دوسرے کے ساتھ مت بانٹیں۔ اپنے بچے کو کسی دوسرے کی ادویات مت دیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے پاس فینوباربیٹل ہفتے کے آخر میں اور چھٹیوں کے دوران وافر مقدار میں موجود ہو۔ اپنی فارمیسی کو کم سے کم دو دن پہلے کال کریں۔ اس سے پہلے کے آپکے بچے کی دوا ختم ہو جائے۔

فینوباربیٹل کو اسکی اصل شیشی میں کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اور سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ اسکو غسل خانے یا باورچی خانے میں مت رکھیں۔

ایسی ادویات مت رکھیں جن کی میعاد ختم ہو چکی ہو۔ متروک اور فالتو ادویات کو ضائع کرنے کے بہتریں طریقے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے دوا ساز سے بات کریں۔

فینوباربیٹل کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں اور اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔

اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں فینوباربیٹل استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ کتابچہ فینوباربیٹل کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو فینوباربیٹل کے بارے میں اور معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Dernières mises à jour: mars 13 2010