پریماقوائن

Primaquine [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو پریماقوائن نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ پریماقوائن کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ہے؟

پریماقوائن کو دوسری ادویات کے ساتھ ملیریا کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

اپنے بچے کو پریماقوائن دیتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں:

  • اپنے بچے کو روزانہ تب تک پریماقوائن دیتے رہیں جب تک آپکا ڈاکٹر یا دواساز کہے، چاہے آپکا بچہ بہتر بھی نظر آرہا ہو۔ خوراک چھوٹنے سے بچنے کے لئے بچے کو روزانہ ایک ہی وقت پر دوا دیں۔
  • معدے کی خرابی سے بچنے کے لئے اپنے بچے کو پریماقوائن کھانے کے ساتھ دیں۔
  • اگر آپکا بچہ مائع پریماقوائن لے رہا ہو تو اسکو پریماقوائن خاص چمچ یا دواساز کی دی ہوئی سرنج دے دیں۔ پریماقوائن کی خوراک دینے سے پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلائیں۔

اگر آپکے بچے کی پریماقوائن خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو مندرجہ ذیل اقدامات کریں:

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
  • اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک کو چھوڑ کر اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اگر آپکے بچے کی دو یا دوسے ذیادہ خوراکیں ایک ساتھ چھوٹ جائیں تو اس بارے میں اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

پریماقوائن کے استعمال کے دوران آپکے بچے کو چند ضمنی اثرات پیش آسکتے ہیں۔ عام طور پر انہیں ڈاکٹر کو دکھانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جیسے جیسے بچے کا جسم پریماقوائن کا عادی ہوتا جاتا ہے یہ ضمنی اثرات خودبخود ختم ہو جاتے ہیں۔

اگر آپ اپنے بچے میں یہ علامات اور نشانات دیکھیں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں:

  • خراب معدہ، الٹیاں
  • معدے میں درد
  • سردرد

اگر آپ اپنے بچے میں یہ علامات دیکھیں تو اپنے ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں:

  • تیز رنگ کا پیشاب
  • جلد کے ریش
  • غیرمعمولی تھکاوٹ یا کمزوری
  • بھوک کی کمی
  • کمر، ٹانگوں یا معدے کی درد
  • غیر واضع بخار
  • چکر، خبطی
  • سانس لینے میں مشکلات
  • انگلیوں کے ںاخنوں، ہونٹوں یا جلد کی نیلاہٹ
  • بصارت میں تبدیلی
  • تیز، ہلکی یا بے ترتیب دل کی ڈھرکن

آپکو کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

اگر آپکے بچے کو خون کے مسائل ہوں خاص کر اگر اسکے خون میں جی-6-پی-ڈی کی کمی ہو تو اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔

مائع پریماقوائن فارمیسی کی بنی ہونی چاہیے۔ اس بات کو یقین کر لیں کہ آپکی فارمیسی اسے بنانے کے قابل ہو۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے پاس پریماقوائن ہفتے کے آخر میں اور چھٹیوں کے دوران وافر مقدار میں موجود ہو۔ اپنی فارمیسی کو کم سے کم دو دن پہلے کال کریں۔ اس سے پہلے کے آپکے بچے کی دوا ختم ہو جائے۔

پریماقوائن کو ٹھنڈی اور اندھیری جگہ پر روشنی سے دور رکھیں۔ مائع پریماقوائن کو فریج میں رکھیں۔

ایسی پریماقوائن جوکہ آپ نے نہ استعمال کرنی ہو اسکو ضائع کر دیں۔ ایسی پریماقوائن جسکی میعاد ختم ہو گئی ہو اسکو بھی ضائع کر دیں۔

تمام ادویات کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں۔

اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں کوئی بھی دوا استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ کتابچہ پریماقوائن کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو پریماقوائن کے بارے میں اور معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Dernières mises à jour: mars 11 2010