ریفمپن

Rifampin [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپ کے بچے کو ایک دوا لینے کی ضرورت ھے جسے رفاپین[ رف-ایم-پین] کہتے ھیں۔ یہ پرچہ اس بات کی وضاحت کرے گا کہ ریفامپین کیسے کام کرتی ھے، اس کو کسطرح کھانا ھے، اس کے ضمنی اثرات کیا ھیں۔ جب آپکا بچہ یہ دوا لے گا تو کس قسم کے مسائل درپیش ھو سکتے ھیں۔

یہ دوا کیا ہے؟

ریفمپن ایک ایسی دوا ہے جسے اینٹی بائیوٹک کہا جاتا ہے۔ اینٹی بائیوٹک کا استعمال ان جراثیم جنھیں بیکٹیریا کہتے ہیں، کی وجہ سے ہونے والی انفیکشن کے علاج اور اس سے بچاو کے لئے کیا جاتا ہے۔

آپکے بچے کو دوسری ادویات کے ساتھ ریفامپن کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ھو سکتا ھے آپ ریفامپین کو اس کے برانڈ ناموں سے جانتے ھوں جیسے روفیکٹ، ریفاڈین، ریفامپین جو کیپسول کی صورت میں آتی ھے۔ آپکی فارمیسی اسکا محلول بھی بنا سکتی ھے۔

اس سے پہلے کہ آپ اپنے بچے کو یہ دوا دیں

اپنے ڈاکٹر کو بتائیے اگر آپکے بچے کو یہ تکلیف ھے:

  • ریفامپین یا کسی دوسری دوا سے ردعمل یا الرجک ھونا

اپنے بچے کے ڈاکٹر یا دوا ساز کو بتائیے اگر آپکے بچے کو مندرجہ ذیل مسائل ھیں۔ نہایت احتیاط کی ضرورت ھے اگر آپکے بچے کو ذیل کی بیماریاں ھیں:

  • جگر کی بیماری

آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

  • جب تک آپکا ڈاکٹر کہے اپنے بچے کو ریفامپین دیجئے، اگر چہ آپ کا بچہ ٹھیک بھی ھو چکا ھو۔ ریفامپین بند کرنے سے پہلے ، چاھے کوئی بھی وجہ ھو بچے کے ڈاکٹر سے پوچھنا نہ بھولئے۔
  • اپنے بچے کو ریفامپن ہر روز ایک ہی وقت پر دیں جس وقت آپکا ڈاکٹر یا دوا ساز کہے۔ خوراک چھوٹنے سے بچنے کے لئے اس وقت کا انتخاب کریں جو وقت آپکے لئے آرام دہ ہو۔
  • ریفامپین کو خالی پیٹ بھرے ھوے پانی کے گلاس کے ساتھ دیں، کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے یا دو گھنٹے بعد
  • اگر ریفامپین سے بچے کا پیٹ خراب ھو تو اسے دودھ کے گلاس یس سنیک کے ساتھ دیں۔
  • آپ کے بچے کو پورا کیپسول کھا نا ھے
  • اگر آپکے بچے کو پورا کیپسول نگلنے میں مشکل ھو تو اسے کھول کر سیب کی چٹنی یا جیلی کے ساتھ مکس کر کے دیں
  • اگر آپکا بچہ مائع ریفامپین لے رھا ھے تو خیال رھے کہ دوا کو اسکے خاص جمج یا سرینج میں ماپ کر دیں جو کہ دوا ساز نے آپکو مہیا کیا ھے۔

اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
  • اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک کو چھوڑ کر اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اگر ایک خوراک مس ھو گئی ھے تودو خوراکیں ھرگز نہ دیں۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

آپکے بچے کو ریفاپمسین لیتے وقت کچھ ضمنی آثرات ھو سکتے ھیں۔ اگر آپکے بچے کو ذیل کے اثرات میں سے کسی آیک کا سامنا ھو اور وہ جلدی ختم نہ ھواور آپکے بچے کو تنگ کرے تو فوری اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں:

  • خراب معدہ یا الٹیاں
  • معدے میں مروڑ اٹھنا
  • پانی والے پخانے یا ڈائریا

اپنے بچے کے ڈاکٹر کو دفتری اوقات میں کال کیجِئے اگر ذیل کے کسی ضمنی اثر کا سامنا ھو:

  • ایک نیا بخار جو کہ ٹھیک نہ ھو رھا ھو۔
  • سردی لگنا
  • نیا گلا خراب ھونا جو کہ جلدی درست نہ ھو
  • سر درد
  • جلد پر چھالے
  • غیر معمولی تھکاوٹ اور کمزوری
  • پٹھوں یا ھڈیوں میں درد
  • بھوک کا خاتمہ
  • آنکھوں یا جلد کا پیلا ھونا
  • پیشاب میں کمی کا سامنا

ذیل میں دئے گئے زیادہ تر ضمنی اثرات کامن نہیں ھیں لیکن کسی پیچیدہ مسلے کی نشاندھی کرتے ھیں۔فوری اپنے بچے کے ڈاکٹر سے رابطہ کریں یا بچے کو ایمرجنسی میں لے کر جائیِں اگر مندرجہ ذیل کوئیِ بھی صورت حال پیش آئے:

  • غیر معمولی زخم یا خون کا بہنا
  • سانس لینے میں مشکل
  • پیشاب میں خون یا دھندلا پن

یہ دوا لیتے ھوئے آپکے بچے کو کن حفاظتی اقدامات کی ضرورت ھے؟

کچھ ادویات ایسی ھیں جو ریفامپین کے ساتھ نہیں لی جا سکتی یا بعض صورتوں میں ان کی خوراک ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ھے۔ یہ بہت ھی ضروری بات ھے کہ آپ اپنے ڈاکٹر یا فارماسسٹ کو بتائیِں اگر آپکا بچہ کوئی بھی اور دوا لے رھا ھے چاھے وہ[ نسخے یا بغیر نسخے والی ھوں، قدرتی یا ھربل دوائیاں ھوں ]

آپکا بچہ جو دوائیاں لے رھا ھے اسکی لسٹ اپنے فارماسسٹ یا ڈاکٹر کو ضرور دکھائیِں

اپنے بچے کے کلینک یا ڈاکٹر کے دفتر سے رابطے میں رھیں تاکہ ڈاکٹر ریفامپین کے اثرات کا جائزہ لیتا رھےااور بچے پر دوا کا ردعمل دیکھتا رھے۔ ھو سکتا ھے ڈاکٹر کو بچے کی حالت دیکھتے ھوئے خوراک کی مقدار بدلنا پڑے، تا کہ صیحع خوراک دی جا سکے

آپکو کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

ھو سکتا ھے آپکے بچے کے جسم کے پانی کا رنگ جیسے کہ پیشاب پاخانہ، پسینہ، آنسو یا تھوک کا رنگ سرخ-اورنج ھو جائے' یہ ریفامپین کا بے ضرر اثر ھے۔ یہ رنگ جو سرخ- اورنج رنگ ھے، ریفاپین بند ھوتے ھی جاتا رھے گا۔

ھو سکتا ھے کہ ھلکے رنگ کے کپڑے بھی پسینے کے دھبوں سے متاثر ھو جائیں اور کانٹیکٹ لینسیز پر ھمہشہ کے لئیے دھبے پڑ سکتے ھیں۔ جب آپ ریفامپین کھا رھے ھیں تو نرم کانٹیکٹ لینسیز کا استعمال ترک کر دیں

اپنے بچے کی دوا کسی دوسرے سے شیئر نہ کریں۔ اور کسی دوسرے کی دوا بھی اپنے بچے کو دینے سے گریز کریں

ریفامپین کے کیپسول یا محلول ٹھندی اور خشک جگہ پر روم درجہ حرارت میں رکھیں جو کہ سورج کی گرمی سے دور ھو۔ باتھ روم یا کچن میں ھرگز سٹور نہ کریں

اس بات کی تسلی کر لیں کہ آپکے پاس ریفامپین کا ھفتہ وار چھٹیوں یا سالانہ تعطیلات کے لئے وافر ذخیرہ موجود ھو۔ اگر بچے کی دوا ختم ھو رھی ھو تو فارمیسی کو کم از کم دو دن پہلے ری فل کا آرڈر دیں

ایسی کوئی دوا گھر میں نہ رکھیں جس کی معیاد ختم ھو چکی ھو۔ اپنے فاماسسٹ سے رابطہ کرکے پوچھیں کہ معیاد ختم ھونے کے بعد یا بچی ھوئِ ادویات کو کیسے ٹھکانے لگایا جائے

ریفامپین کو اپنے بچے کی پہنچ سے دور ، بحفاظت جگہ پر تالے میں رکھیں۔ اگر بچہ مقدار سے بہت زیادہ دوا کھا لیتا ھے تو انتاریو پائزن سینٹر کو ان نمبروں پر کال کریں۔ یاد رھے کہ یہ کالز مفت ھیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں توکال کریں 5900-813-416
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ کتابچہ ریفمپن کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو ریفمپن کے بارے میں اور معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Dernières mises à jour: mars 24 2010