نیزوجیسٹرک [این جی] ٹیوب : بچے کو خوراک دینا

Nasogastric (NG) tube: Feeding your child [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

نیزوجیسٹرک [این جی] ٹیوب کے زریعے بچوں کو خوراک دینے کے بارے میں ایک آسان گائیڈ۔

مندرجہ ذیل معلومات آپکو نیزوجیسٹرک [این جی] ٹیوب کے زریعے بچے کو خوراک دینے کے بارے میں ھدایات مہیا کرےگی۔

ٹیوب کو کس طرح داخل کرنا ھے کے بارے میں مزید معلومات کیلئے براہ مہربانیمہربانی نیزوجیسٹرک [این جی] ٹیوب : آپکے بچے کی این جی ٹیوب کو کس طرح داخل کرنا ھے اور اور نیزوجیسٹرک [این جی] ٹیوب سے خوراک دینا: عمومی مسائل دیکھیں۔

ٹیوب کے زریعے بچے کو خوراک دینے کے دو طریقے ھیں: گریوٹی یا پمپ کے استعمال کے زریعے

آپکے بچے کو این جی ٹیوب سے گریوٹی کے زریعے خوراک دینا

  1. مںدرجہ زیل آلات اکٹھے کریں:
    • اڈاپٹر
    • سرنج
    • سٹیتھوسکوپ
    • تیار شدہ فارمولا
    • خوراک والا بستہ
    • انفیوزن ٹیوبنگ
    • آئی وی پول
    • پمپ [اگر استعمال کرنا ھو]
  2. اپنے ہاتھ دھوئیں۔
  3. ٹیوب کی جگہ کی جانچ کریں [براہ مہربانی اوپر مہیا کردہ سیکشن سی دیکھیں]۔
  4. اگر آپ نے معدے میں کئی دفعہ ھوا ڈالی ھو تو سرنج کو کچھ منٹ کیلئے اتار دیں تاکہ ھوا باھر نکل سکے۔ اس سے پیٹ درد اور گیس سے بچاو میں مدد ملے گی۔
انفیوزن ٹیوب کے کلمپ کو بند کرنا
ٹیوب
کو بند کرنے کیلئے پہیے کو  انفیوزن ٹیوب کے کلمپ پر نیچے کی طرف گھمائیں۔ ٹیوب کو کھولنے کیلئے اسی پہیے کو اوپر کی طرف گھمائیں
  1. انفیوزن ٹیوبنگ کے کلمپ کو بند کر دیں۔
  2. تیار شدہ فارمولا کو خوراک دینے والے بستے میں ڈالیں اور اسکی سیل کو بند کر دیں اسکو آئی وی پول پر لٹکا دیں۔
  3. انفیوزن ٹیوب سے ساری ھوا باھر نکالنے کیلئے کلمپ کو کھولیں تاکہ خوراک کا مائع ساری ھوا باھر نکال دے۔ جیسے ھی آپکو لگے کہ مائع ٹیوب کے بالکل آخری حصّے میں پہنچ گیا ھے، کلمپ کو بند کر دیں۔
  4. بچے کی این جی ٹیوب کو ٹیوبنگ سے جوڑیں۔ بچے کی این جی ٹیوب کی ھوا کسی قسم کے مسائل پیدا نہیں کرے گی۔
  5. کلمپ کو مطلوبہ بہاو کی شرح حاصل کرنے تک کھولتے جائیں۔ اس کا اندازہ لگانے کیلئے آپ یہ دیکھیں کہ فارمولہ کتنی تیزی سے بہہ رہا ھے۔ جتنی تیزی سے یہ بہے گا اتنی تیزی سے یہ معدے تک پہنچے گا۔
دودھ کے بستے کو سمبھالنا
  1. جب خوراک ختم ھو جائے تو کلمپ کو بند کر دیں اور انفیوزن ٹیوبنگ کو این جی ٹیوب سے اتار لیں۔ اور دوسری طرف رکھ دیں۔
  2. این جی ٹیوب کو ڈھکن لگا دیں۔
  3. اگر آپکے بچے/بچی نے خوراک والی ٹیوب کو لگائی رکھنا ھے تو 5 ملی لیٹر پانی کو ٹیوب میں گزایں تاکہ اس میں جو فارمولا رہ گیا ھو وہ صاف ھو جائے۔ ٹیوب کو بند کرنے کیلئے اسکے ساتھ لگے پلگ کا استعمال کریں۔

اگر آپکا بچہ خوراک کی ٹیوب کو ھر وقت ساتھ نہ رکھتا ھو تو خوراک دینے کے تقریبا 30 منٹ کے بعد ٹیوب کو آخری حصّے سے پکڑیں تاکہ یہ بچے میں اخراج کر سکے۔ ٹیپ کو اتاریں اور آہستگی سے ٹیوب کو نکال لیں۔

آپکے بچے کو این جی ٹیوب سے پمپ کے استعمال کے زریعے خوراک دینا

  1. مندرجہ زیل آلات کو اکٹھا کریں
    • اڈاپٹ
    • سرنج
    • سٹیتھوسکوپ
    • یار شدہ فارمولا
    • خوراک والا بستہ
    • نفیوزن ٹیوبنگ
    • آئی وی پول
    • مپ [اگر استعمال کرنا ھو]
  1. اپنے ہاتھ دھوئیں۔
  2. ٹیوب کی جگہ کی جانچ کریں [براہ مہربانی اوپر مہیا کردہ سیکشن سی دیکھیں]۔
  3. اگر آپ نے معدے میں کئی دفعہ ھوا ڈالی ھو تو سرنج کو کچھ منٹ کیلئے اتار دیں تاکہ ھوا باھر نکل سکے۔ اس سے پیٹ درد اور گیس سے بچاو میں مدد ملے گی۔
انفیوزن ٹیوب کے کلمپ کو بند کرنا
ٹیوب
کو بند کرنے کیلئے پہیے کو  انفیوزن ٹیوب کے کلمپ پر نیچے کی طرف گھمائیں۔ ٹیوب کو کھولنے کیلئے اسی پہیے کو اوپر کی طرف گھمائیں
  1. انفیوزن ٹیوبنگ کے کلمپ کو بند کر دیں۔
  2. تیار شدہ فارمولا کو خوراک دینے والے بستے میں ڈالیں اور اسکی سیل کو بند کر دیں اسکو آئی وی پول پر لٹکا دیں۔
  3. انفیوزن ٹیوب سے ساری ھوا باھر نکالنے کیلئے کلمپ کو کھولیں تاکہ خوراک کا مائع ساری ھوا باھر نکال دے۔ جیسے ھی آپکو لگے کہ مائع ٹیوب کے بالکل آخری حصّے میں پہنچ گیا ھے، کلمپ کو بند کر دیں۔
  4. انفیوزن ٹیوب کو پمپ پر فٹ کریں۔ مینوفیکچرر کی کتاب پر دی گئی ھدایات پر عمل کریں۔ اس کے بعد انفیوزن ٹیوب سے ساری ھوا نکل جانے کی تسلی کریں۔
  5. بچے کی این جی ٹیوب کو ٹیوبنگ سے جوڑیں۔ بچے کی این جی ٹیوب کی ھوا کسی قسم کے مسائل پیدا نہیں کرے گی۔
دودھ کے بستے کو سمبھالنا
  1. پمپ کی ھدایات پر عمل کریں۔ اس کو چلائیں اور اس پر ھر گھنٹے میں دی جانے والی خوراک کی مقدار کو تعین کریں۔ اسکو ترسیل کی مقدار بھی کہا جاتا ھے۔ آپ کے بچے کو صحت کی دیکھ بھال مہیا کرنے والا آپکو اسکی مقدار کے بارے میں بتائے گا۔
  2. ٹیوبنگ کے کلمپ کو کھولیں۔
  3. پمپ سے خوراک دینا شروع کریں۔
  4. جب خوراک مکمل ھو جائے تو پمپ کو بند کر دیں۔
  5. کلمپ کو بند کریں اور انفیوزن ٹیوبنگ کو این جی ٹیوب سے علیحدہ کریں۔
  6. اگر آپ کے بچے نے خوراک والی ٹیوب لگائی رکھنی ھو تو:
    • یوب میں سے فارمولہ صاف کریں۔ ایسا کرنے کیلئے 5 ملی لیٹر پانی کو سرنج میں ڈال کر این جی ٹیوب کے آخری حصّے پر جوڑیں۔ مائع کو معدے میں اتارنے کیلئے آہستگی سے سرنج کے نچلے حصّے کو دبائیں۔
    • ٹیوب کو بند کرنے کیلئے اسکے ساتھ لگے پلگ کا استعمال کریں۔
    • ٹیپ کے محفوظ طریقے کے لگے ھونے کی تسلی کرنے کیلئے ٹیپ کی جانچ کریں۔
  7. اگر آپکا بچہ ھر وقت خوراک کی ٹیوب نہ لگا کر رکھتا ھو تو:
    • خوراک دینے کے بعد تقریباً 30 منٹ انتظار کریں۔ ٹیوب کو آخری حصّے سے پکڑیں تاکہ یہ بچے میں اخراج کر سکے۔
    • ٹیپ کو اتاریں اور آہستگی سے ٹیوب کو نکال لیں۔

ٹیوب کی صفائی کب کرنی ھے

این جی ٹیوب کی صفائی کریں:

 

  • ھو دفعہ خوراک دینے کے بعد۔
  • مسلسل خوراک دینے کے دوران:
    • ایک دفعہ میں خوراک کے بستے میں 6 گھنٹے سے زیادہ کی خوراک مت ڈالیں۔ آپکے نرس، ڈاکٹر یا ڈائٹیشن آپکو بچے کیلئے مناسب خوراک کی مقدار کے بارے میں بتائیں گے۔
    • ھر چھے گھنٹے کے بعد ٹیوبنگ کے کلمپ کو کھولیں، ٹیوبنگ کو علیحدہ کریں اور سرنج میں 3 سے 5 ملی لیٹر پانی ڈال کر اسکی صفائی کریں۔
    • اوپر بتائے گئے دونوں طریقوں کا استعمال کرتے ھوئے اس بات کی جانچ کریں کہ ٹیوب معدے میں ھے یا نہیں۔ [اوپر دیے گئے سیکشن سی کو دیکھیں]
  • ادویات کے بعد نئے تیار کردہ فارمولے کی خوراک شروع کرنے سے پہلے۔:
    • 5 ملی لیٹر پانی سے یا نرس کی ھدایت کے مطابق صفائی کریں۔

آپکے آلات کی صفائی

  • وراک والے بستے اور ٹیوبنگ کو نیم گرم صابن والے پانی سے صاف کریں۔ اچھی طرح ھنگالنے کیلئے پانی کو ٹیوبنگ کے اندر سے اور سنک میں گزرنے دیں۔ ٹیوب اور بستے کو صاف ھونے دیں۔ ھر 7 دنوں کے بعد ٹیوبنگ اور بستے کو اپنی کچرے کی ٹوکری میں ڈال دیں اور یہ دوںوں چیزیں نئی خریدیں۔
  • سرنجوں کو علیحدہ کریں اور نیم گرم صابن والے پانی سے دھوئیں۔ صاف اور نیم گرم پانی سے اچھی طرح ھنگالیں اور اسکو سوکھنے دیں۔ ھر 7 دنوں کے بعد نئی سرنج کا استعمال کریں۔ استعمال شدہ سرنجوں کو اپنی کچرے کی ٹوکری میں ڈال دیں۔
  • پمپ[اگر آپکے پاس ھو تو] کے باھر والے حصّے کو گیلے کپڑے سے صاف کریں تاکہ اس پر سے فارمولا صاف ھو جائے۔
  • سرنجوں اور خوراک کے بستے کو عام استعمال کے کچرے کی ٹوکری میں ڈالا جا سکتا ھے

اہم نکات

  • ٹیوب کے زریعے بچے کو خوراک دینے کے دو طریقے ھیں: گریوٹی یا پمپ کے استعمال کے زریعے۔
  • پمپ کے زریعے خوراک دیتے وقت اس پر ھر گھنٹے میں دی جانے والی خوراک کی مقدار کو تعین کریں۔ اسکو ترسیل کی مقدار بھی کہا جاتا ھے۔
  • ھر دفعہ خوراک دینے کے بعد، مسلسل خوراک دینے کے دوران یا ادویات دینے کے بعد ٹیوب کی صفائی کریں۔ مستقل خوراک دینے کے دوران صفائی کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ خوراک چھ گھنٹے سے ذیادہ بستے میں نہ رھے۔
  • خوراک والے بستے اور ٹیوبنگ کو نیم گرم صابن والے پانی سے صاف کریں۔

Dernières mises à jour: décembre 07 2010