تھیلیسیمیا‮ ‬یا‮ ‬خون‮ ‬میں‮ ‬خرابی‮ ‬کی‮ ‬بیماری

Thalassemia [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آسانی سے سمجھ میں آنے والا جائزہ جس میں خون کی خرابی یا بے ترتیبی کی وجوھات ، علامات اور علاج کے بارے میں بتاتا ھے جسکی وجہ جننیات کی خرابی ھوتی ھے،جو خون میں ھیموگلوبین کی پیداوار کو کنٹرول کرتی ھیں۔

تھلیسمیا‮ ‬کی‮ ‬بیماری‮ ‬کیا‮ ‬ھے؟

تھیلیسیمیا‮ ‬خون‮ ‬کی‮ ‬بیماریوں‮ ‬کا‮ ‬مجموعہ‮ ‬ھے‮ ‬جو‮ ‬کہ‮ ‬بے‮ ‬قائدہ‮ ‬ھیموگلوبین‮ ‬کی‮ ‬پیداوارکی‮ ‬وجہ‮ ‬سے‮ ‬بنتا‮ ‬ھے۔‮ ‬ھیموگلوبین‮ ‬ایسی‮ ‬پرو‮ ‬ٹین‮ ‬ھے‮ ‬جو‮ ‬کہ‮ ‬سرخ‮ ‬جرثوموں‮ ‬میں‮ ‬پائِ‮ ‬جاتی‮ ‬ھے‮ ‬جو‮ ‬جسم‮ ‬کے‮ ‬لئے‮ ‬آکسیجن‮ ‬لانے‮ ‬کا‮ ‬کام‮ ‬کرتے‮ ‬ھیں۔ِ تھیلیسیمیا‎‮ ‬مورثی‮ ‬انیمیا‮ ‬بھی‮ ‬ھو‮ ‬تا‮ ‬ھے۔‮ ‬یہ‮ ‬بیماری‮ ‬مشرق‮ ‬وسطی،‮ ‬افریقہ‮ ‬یا‮ ‬ایشیا‮ ‬میں‮ ‬پائی‮ ‬جاتی‮ ‬ھے۔‮ ‬تھیلیسمیا‮ ‬کی‮ ‬بہت‮ ‬سی‮ ‬اقسام‮ ‬ھیں۔‮ ‬یہ‮ ‬علامات‮ ‬کے‮ ‬بغیر‮ ‬سے‮ ‬لیکر‮ ‬مہلک‮ ‬حد‮ ‬تک‮ ‬ھو‮ ‬سکتی‮ ‬ھے۔‮ ‬اگر‮ ‬آپ‮ ‬کو‮ ‬بہت‮ ‬معمولی‮ ‬تھلیسمیا‮ ‬ھے‮ ‬تو‮ ‬اس‮ ‬کا‮ ‬مطلب‮ ‬یہ‮ ‬آپ‮ ‬بیماری‮ ‬کو‮ ‬اٹھائے‮ ‬ھوئےَ‮ ‬ھیں‮ ‬اور‮ ‬آپ‮ ‬کے‮ ‬ریڈ‮ ‬خونی‮ ‬ذرات‮ ‬نارمل‮ ‬سے‮ ‬چھوٹے‮ ‬ھیں۔‮ ‬لیکن‮ ‬آپ‮ ‬تندرست‮ ‬ھیں۔تھیلسمیا‮ ‬میجر‮ ‬مہلک‮ ‬بھی‮ ‬ھو‮ ‬سکتا‮ ‬ھے۔‮ ‬آیسے‮ ‬لوگ‮ ‬جن‮ ‬کو‮ ‬ایلفا‮ ‬تھیلسمیا‮ ‬میجر‮ ‬ھوتا‮ ‬ھے‮ ‬وہ‮ ‬بچپن‮ ‬میں‮ ‬ھی‮ ‬وفات‮ ‬پا‮ ‬جا‮ ‬تے‮ ‬ھیں‮ ‬۔‮ ‬بیٹا‮ ‬تھیلسمیا‮ ‬میں‮ ‬خون‮ ‬بدلواتے‮ ‬رھنے‮ ‬کی‮ ‬ضرورت‮ ‬ھوتی‮ ‬ھے۔‮ ‬تھیلسمیا‮ ‬کی‮ ‬دوسری‮ ‬اقسام‮ ‬بھی‮ ‬ھیں‮ ‬جو‮ ‬کی‮ ‬زیادہ‮ ‬شدید‮ ‬نہیں‮ ‬ھوتیں۔

تھیلسمیا‮ ‬کی‮ ‬علامات‮ ‬اور‮ ‬نشانات

تھلسمیا‮ ‬میجر‮ ‬کی‮ ‬علامات‮ ‬نومولودی‮ ‬سے‮ ‬ھی‮ ‬شروع‮ ‬ھو‮ ‬جاتی‮ ‬ھیں۔‮ ‬یہ‮ ‬علامات‮ ‬انیمیا‮ ‬کے‮ ‬مریضوں‮ ‬جیسی‮ ‬ھی‮ ‬ھوتی‮ ‬ھیں‮ ‬جیسے‮ ‬کہ:

  • جلد‮ ‬کا‮ ‬زرد‮ ‬ھونا
  • تھکاوٹ
  • کمزوری
  • سانس‮ ‬لینے‮ ‬میں‮ ‬دشواری

اسکے‮ ‬علاوہ‮ ‬دوسری‮ ‬علامات‮ ‬بھی‮ ‬ھو‮ ‬سکتی‮ ‬ھیں:

  • چڑچڑا‮ ‬پن
  • یرقان
  • بڑھوتری‮ ‬میں‮ ‬کمی
  • پیٹ‮ ‬کا‮ ‬غیر‮ ‬معمولی‮ ‬بڑھنا
  • چہرے‮ ‬کی‮ ‬ھڈی‮ ‬کا‮ ‬ٹیرا‮ ‬پن
  • گہرے‮ ‬رنگ‮ ‬کا‮ ‬پیشاب

وجوھات

خون‮ ‬میں‮ ‬بے‮ ‬ترتیبی‮ ‬کی‮ ‬وجہ‮ ‬جین‮ ‬کی‮ ‬خرابی‮ ‬ھوتی‮ ‬ھے‮ ‬جو‮ ‬کہ‮ ‬ھیموگلوبن‮ ‬کی‮ ‬پیداوار‮ ‬کو‮ ‬کنٹرول‮ ‬کرتی‮ ‬ھے۔‮ ‬بچے‮ ‬اس‮ ‬جین‮ ‬کو‮ ‬ایک‮ ‬یا‮ ‬دونوں‮ ‬والدین‮ ‬سے‮ ‬وراثت‮ ‬میں‮ ‬لیتے‮ ‬ھیں۔‮ ‬اگر‮ ‬بچہ‮ ‬دونوں‮ ‬والدین‮ ‬سے‮ ‬خراب‮ ‬جین‮ ‬لیتا‮ ‬ھے‮ ‬تو‮ ‬اسے‮ ‬میجر‮ ‬تھیلیسمیا‮ ‬ھوتا‮ ‬ھے۔‮ ‬اگر‮ ‬دو‮ ‬میں‮ ‬سے‮ ‬ایک‮ ‬والدین‮ ‬سے‮ ‬لیتا‮ ‬ھے‮ ‬تو‮ ‬اسے‮ ‬تھیلسمیا‮ ‬مائنرھوتا‮ ‬ھے۔تب‮ ‬یہ‮ ‬بچہ‮ ‬خراب‮ ‬جین‮ ‬کا‮ ‬کیرئیر‮ ‬ھوتا‮ ‬ھے۔

مورثی بیٹا تھیلسمیا کسی مرد اور عورت کیلئے کروموسوم ڈسٹری بیوشن چارٹ دونوں کے ایک کروموسوم میں بے ٹا تھیلسیمیا جین ہے
اس مثال میں دونوں والدین بیٹا تھیلسمیا کے کیریر ھوتے ھیں۔ انہیں خون کی کمی بھی ھو سکتی ھے۔ ان کے بچے ایک، دو یا تین کاپیاں وراثت میں لے سکتے ھیں۔اگر بچہ وراثت میں اس جین کی ایک کاپی لیتا ھے تو وہ اپنے ماں باپ کی طرح کا کیریر  بنتا ھے۔ اگر بچہ دو کاپیاں وراثت میں لیتا ھے تو وہ بیٹا تھیلسمیا کی بیماری لیتا ھے[ یعنی شدید یا کم شدید انیمیا]

ڈاکٹر‮ ‬تھیلسمیا‮ ‬والے‮ ‬بچے‮ ‬کی‮ ‬کیسے‮ ‬مدد‮ ‬کر‮ ‬سکتا‮ ‬ھے؟

آپ‮ ‬نے‮ ‬اپنے‮ ‬بچے‮ ‬میں‮ ‬اس‮ ‬بیماری‮ ‬کی‮ ‬جو‮ ‬بھی‮ ‬علامات‮ ‬اور‮ ‬نشان‮ ‬دیکھے‮ ‬ھیں‮ ‬،‮ ‬انِہیں‮ ‬اپنے‮ ‬ڈاکٹر‮ ‬کو‮ ‬بتائِے۔‮ ‬خون‮ ‬کے‮ ‬ٹیسٹ‮ ‬کے‮ ‬بعد‮ ‬ھی‮ ‬بیماری‮ ‬کی‮ ‬تشخیش‮ ‬ھو‮ ‬سکتی‮ ‬ھے۔‮ ' ‬تھیلسمیا‮ ‬مائینر‮' ‬کے‮ ‬لئے‮ ‬کسی‮ ‬علاج‮ ‬کی‮ ‬ضرورت‮ ‬نہیں‮ ‬ھوتی،جب‮ ‬کہ‮' ‬تھلسمیا‮ ‬میجر‮' ‬کو‮ ‬ھر‮ ‬ماہ‮ ‬خون‮ ‬بدلوانے‮ ‬کی‮ ‬ضرورت‮ ‬ھوتی‮ ‬ھے‮ ‬۔‮ ‬جسکی‮ ‬وجہ‮ ‬سے‮ ‬خون‮ ‬میں‮ فولاد‮ ‬کی‮ ‬مقدار‮ ‬بڑھ‮ ‬جاتی‮ ‬ھے‮ ‬اور‮ ‬اس‮ ‬سے‮ ‬جگر‮ ‬کے‮ ‬خراب‮ ‬ھونے‮ ‬کا‮ ‬خطرہ‮ ‬ھو‮ ‬جاتا‮ ‬ھے۔‮ ‬اس‮ ‬نقصان‮ ‬کو‮ ‬دور‮ ‬کرنے‮ ‬کے‮ ‬لئے‮ ‬دوائیاں‮ ‬دی‮ ‬جاتی‮ ‬ھیں‮ ‬جس‮ ‬سے‮ ‬آئرن‮ ‬کی‮ ‬زیادتی‮ ‬میں‮ ‬کمی‮ ‬واقع‮ ‬ھو‮ ‬جاتی‮ ‬ھے۔‮

پرھیز

جن‮ ‬لوگوں‮ ‬کوکسی‮ ‬قسم‮ ‬کا‮ ‬بھی‮ ‬تھیلسمیا‮ ‬ھے‮ ‬انہیں‮ ‬جننیاتی‮ ‬کونسلینگ‮ ‬کی‮ ‬ضرورت‮ ‬ھے۔‮ ‬پیدائش‮ ‬سے‮ ‬قبل‮ ‬کے‮ ‬ٹیسٹ‮ ‬بھی‮ ‬کرائے‮ ‬جا‮ ‬سکتے‮ ‬ھیں

پیچیدگیاں

خرابی‮ ‬خون‮ ‬کی‮ ‬بیماری‮ ‬میں‮ ‬مبتلا‮ ‬بچے‮ ‬کو‮ ‬پتے‮ ‬میں‮ ‬پتھرھو‮ ‬سکتے‮ ‬ھیں۔‮ ‬بڑھوتڑی‮ ‬میں‮ ‬کمی‮ ‬ھو‮ ‬سکتی‮ ‬ھے‮ ‬،‮ ‬اگر‮ ‬اس‮ ‬بیماری‮ ‬کا‮ ‬علاج‮ ‬نہ‮ ‬کیا‮ ‬جائے‮ ‬تو‮ ‬دل‮ ‬کا‮ ‬فیل‮ ‬ھو‮ ‬جانا‮ ‬یا‮ ‬انفیکشن‮ ‬ھو‮ ‬جانا‮ ‬،موت‮ ‬کی‮ ‬وجہ‮ ‬بن‮ ‬سکتا‮ ‬ھے۔‮ ‬جب‮ ‬علاج‮ ‬شروع‮ ‬ھوتا‮ ‬ھے‮ ‬توسب‮ ‬سے‮ ‬بڑی‮ ‬پیچیدگی‮ ‬خون‮ ‬میں‮ ‬زیادہ‮ ‬آئرن‮ ‬کا‮ ‬ھونا‮ ‬ھے۔‮

طبعی‮ ‬مدد‮ ‬کب‮ ‬لینی‮ ‬چاھیے

آگر‮ ‬آپکے‮ ‬بچے‮ ‬میں‮ ‬خون‮ ‬کی‮ ‬کمی‮ ‬کی‮ ‬علامات‮ ‬پائی‮ ‬جاتی‮ ‬ھیں‮ ‬تو‮ ‬فوری‮ ‬بچے‮ ‬کے‮ ‬ڈاکٹر‮ ‬سے‮ ‬رابط‮ ‬قائم‮ ‬کریں۔‮ ‬اگر‮ ‬آپکے‮ ‬خاندان‮ ‬میں‮ ‬تھیلسمیا‮ ‬کی‮ ‬بیماری‮ ‬کی‮ ‬ھسٹری‮ ‬ھے‮ ‬تو‮ ‬آپ‮ ‬کے‮ ‬لیئے‮ ‬اپنا‮ ‬خون‮ ‬کا‮ ‬ٹیسٹ‮ ‬کروانا‮ ‬بھی‮ ‬ضروری‮ ‬ھے۔‮ ‬مطلب‮ ‬کہ‮ ‬آپ‮ ‬خود‮ ‬کیریر‮ ‬ھیںَ

کلیدی‮ ‬نکات

  • تھیلسمیا‮ ‬خون‮ ‬کی‮ ‬بیماری‮ ‬ھے‮ ‬جو‮ ‬کہ‮ ‬اس‮ ‬جین‮ ‬میں‮ ‬خرابی‮ ‬کی‮ ‬وجہ‮ ‬سےپیدا‮ ‬ھوتی‮ ‬ھے‮ ‬جو‮ ‬کہ‮ ‬ھیموگلوبن‮ ‬کو‮ ‬پیدا‮ ‬کرتی‮ ‬ھے۔
  • تھیلیسیمیا‮ ‬مورثی‮ ‬انیمیا‮ ‬ھو‮ ‬تا‮ ‬ھے۔‮ ‬یہ‮ ‬بیماری‮ ‬مشرق‮ ‬وسطی،‮ ‬افریقہ‮ ‬یا‮ ‬ایشیا‮ ‬میں‮ ‬پائی‮ ‬جاتی‮ ‬ھے۔‮
  • تھیلیسمیا‮ ‬کے‮ ‬مریض‮ ‬بچے‮ ‬زرد‮ ‬نطر‮ ‬آتے‮ ‬ھیں‮ ‬اور‮ ‬انہیں‮ ‬سانس‮ ‬لینے‮ ‬میں‮ ‬مشکل‮ ‬کا‮ ‬سامنا‮ ‬ھوتا‮ ‬ھے
  • تھیلسمیا‮ ‬میجر‮ ‬میں‮ ‬ھر‮ ‬مہینے‮ ‬خون‮ ‬بدلنے‮ ‬کی‮ ‬ضرورت‮ ‬ھوتی‮ ‬ھے‮
Dernières mises à jour: mai 07 2010