چھوٹی چیچک (خسرہ)

Chickenpox (Varicella) [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

چھوٹی چیچک، یا سیتلا بچوں کی ایک عام تعدی ہے جو کسی وائرس کے سبب ہوتی ہے۔ گھر پر چھوٹی چیچک کے ویکسینوں اور چھوٹی چیچک کے علاج کے بارے میں پڑھیں۔

چھوٹی چیچک کیا ہے ؟

چھوٹی چیچک ایک بہت عام بچپن میں لگنے وبائی مرض ہے ۔ یہ ایک وائرس کے باعث ہوتا ہے جسے [واریسیلا- زوسٹر ] کہتے ہیں

بچوں میں ہلکی نوعیت کا ہوتا ہے۔ لیکن نوزائیدہ بچوں اور با لغ افراد میں اگر چھوٹی چیچک ہوجا ئے تو وہ بہت زیادہ بیمار ہو سکتے ہیں۔

عام طور پر، ہما را امیون سسٹم ہمیں وبائی امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ چھوٹی چیچک ان لوگوں کے لئے بہت خطرناک ہوتی ہے جن لوگوں میں امیون سسٹم کے مسائل ہوتے ہیں، جیسے کہ خون کا کینسر یا کوئی ایسی ادویات استعما ل کر رہا ہو جو امیون سسٹم کوکمزور کرتی ہیں۔ اس میں اسٹیرائیڈز اور ایسی ادویات شامل ہیں جو عُضو کی پیوند کاری کے مریضوں کو مددکے لئے دی جا تی ہیں۔

نملہ منطقی کیا ہے ؟

نملہ منطقی چھوٹی چیچک کی مانند لگتی ہے اور اُ سی وائرس کے باعث ہوتی ہے۔ تاہم، عا م طور پر یہ جسم کے صرف ایک ہی حصے پر ظا ہر ہوتی ہے ۔ نملہ منطقی اس وقت نمودار ہوتی ہے جب وائرس کچھ عرصہ جسم میں دبے رہنے کے بعد دوبارہ پھوٹ پڑ تا ہے۔ جن لوگوں کو چھوٹی چیچک پہلے ہو چکی ہو صرف وہ ہی نملہ منطقی میں مبتلا ہوتے ہیں۔ آپ کو کسی ایسے شخص سے نملہ منطقی نہیں لگ سکتی جس کو چھوٹی چیچک لاحق ہو ۔

چھوٹی چیچک کی علامات

چھوٹی چیچک عام طور پر بخار کے ساتھ شروع ہو تی ہے۔ ایک یا دو دن کے بعد،آپ کے بچے کی جلد پر دھبے نمودار ہوتے ہیں جن میں بہت خارش دار ہو سکتے ہیں۔ دھبے کی ابتدا سرخ نشانات سے ہوتی ہے۔

لاکڑا کاکڑ
سی ڈی سی/ڈاکٹر کے ایل ہرمن کی تصویری تواضع

یہ سرخ دھبے بہت جلد مائع سے بھرے ہوئے چھا لوں میں بد ل جا تے ہیں۔ کچھ لوگوں میں صرف چند چھا لے ہوتے ہیں۔ دیگر افراد کو 500 تک ہو سکتے ہیں ۔ یہ چھا لےچار سے پانچ دن کے بعد خشک ہو کر کھرنڈ بن جاتے ہیں۔

چھوٹی چیچک رابطے اور ہوامیں پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں کے ذریعے پھیلتی ہے

چھوٹی چیچک آسانی سے پھیلتی ہے۔ یہ ایک شخص سے دوسرے شخص تک دو طریقوں سے پھیلتی ہے۔

  • جب کوئی چھالوں کو ہاتھ لگاتا ہے، تو وائرس سے براہ راست رابطہ کے ذریعے۔
  • چھوٹی چیچک میں مبتلا جب کوئی شخص چھینکتا، کھانستا، یا بات بھی کرتا ہے، تو ہوا میں تھوک کے قطروں کے ذریعے۔

وائرس سرخ دھبوں کے نمودار ہونے سے ایک یا دو دن پہلے سب سے آسانی کے ساتھ پھیلتا ہے۔ کوئی بچہ جسے چھوٹی چیچک ہو وہ چھالوں کے خشک ہونے تک دوسرے لوگوں کو یہ وبائی مرض دے سکتا ہے ۔ اپنے اسکول اور ڈےکیئر سے رابطے کے ذریعے معلوم کریں کہ آپ کا بچہ کب واپس آسکتا ہے ۔

اگر آپ کے بچوں میں سے کسی ایک کو بھی چھوٹی چیچک ہے، تو یہ ممکنہ طور پر گھر کے دوسرے افراد میں بھی پھیل جائے گی جو پہلے سے ہی اس سے محفوظ نہیں ہیں۔ اگر کسی اور کو یہ وبائی مرض لگتا ہے، تو یہ اس شخص میں عام طور پر خاندان کے پہلے فرد کو لگنے کے دو یا تین ہفتوں کے بعد ظاہر ہو گا۔

ایک حاملہ خاتون جس کو چھوٹی چیچک ہو وہ اپنے آنے والے بچے میں یہ متقل کر سکتی ہے۔ وہ مائیں جن کو چھوٹی چیچک ہو وہ بھی اپنے نوزائیدہ بچوں کو پیدائش کے بعد اس میں مبتلا کر سکتی ہیں۔ چھوٹی چیچک حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں میں اکثر بہت سنگین ہوتی ہے۔

گھر پر چھوٹی چیچک کا علاج کرنا

اگر آپ کے بچے کو چھوٹی چیچک ہو جائے، تو اسے ایسی ٹائل سیلی سیلک ایسڈ(اے ایس اے یا ایسپرین) یا کوئی دوسری مصنوعات جن میں اے ایس اے موجود ہوتا ہے وہ مت دیں۔ اے ایس اے دینے سے ریز سنڈروم  (مرطوب ذہن اور چربی دار جگر) کا خطرہ بڑھ جاتا ہے یہ سنگین بیماری بچے کے جگر اور دماغ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

اپنے بچے کے بخار کو قابو میں رکھنے کے لئے، اسیٹامائنوفین دیں اس کو اس طرح کہا جاتا ہے،[ آ-سی- ٹا-مائن-اُو-فین]۔ آپ کا دوا ساز بخار کو ختم کرنے کے لئے ایسی دوا کا انتخاب کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا/سکتی ہے جس میں اسیٹامائنوفین شامل ہو۔

چھوٹی چیچک کے دھبے بہت خارش دار ہوتے ہیں۔ جلد کی بہت اچھے طریقے سے دیکھ بھال کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا بچہ اس پر خارش نہ کرے۔ کوئی بچہ جو بہت زیادہ خارش کرتا ہے وہ بیکٹیریا کے ذریعے وبائی امراض میں مبتلا ہو سکتا ہے جو جلد کے اندر داخل ہو جاتے ہیں۔ آپ اس سے حفاظت کے لئے مندرجہ ذیل چیزیں کر سکتے ہیں:

  • اپنے بچے کے ناخن کاٹ کر چھوٹے کریں
  • اپنے بچےکو ہلکے پھلکے کپڑے پہنائیں۔
  • خارش کو کم کرنے میں مدد کیلئے اپنے بچے کو نیم گرم پانی سے غسل دیں ۔
  • اگر آپ کا بچہ صحیح محسوس کر رہا ہے، تو اسے کھیلنے اور چست رہنے دیں۔ یہ اس کا دھیان کھجلی سے ہٹا سکتا ہے ۔
  • خارش کو کم کرنے میں مدد کیلئے آپکا ڈاکٹر کسی کریم کا نام تجویز کر سکتا ہے۔

یہ چند تنبیہی نشانیاں ہیں کہ بیکٹیریا چھالے کے ذریعے آپ کے بچے کی جلد کو متاثرچکا ہے۔

  • ایک نیا بخار
  • متاثرہ جلد ہاتھ لگانے پر گرم محسوس ہوتی ہے
  • متاثرہ چھالے میں پیپ
  • متاثرہ جگہ پر سوجن اور درد

جراثیمی جلد کی انفیکشن کا علاج ڈاکٹر سے کروایا جانا چاہیئے

ایک مفت حفاظتی ٹیکا چھوٹی چیچک کو روک سکتا ہے

ویکسن ایک دوا ہے جس کی وجہ سے جسم کا امیون سسٹم حفاظتی پروٹینز بناتا ہے۔ ان پروٹینز کو دافع جسم [اینٹی باڈیز] کہا جاتا ہے۔ یہ ایک شخص کولمبے عرصے کیلئے وبائی مرض سے محفوظ رکھتی ہیں۔

تمام صحت مند بچوں کو جب وہ ایک سال کی عمر کے ہو جاتے ہیں انہیں چھوٹی چیچک کا حفاظتی ٹیکہ لگوانا چاہیئے۔ یہ کینیڈین پیڈیاٹرک سوسائٹی اور نیشنل ایڈوائزری کمیٹی آن امیونائزیشن کی ہدایت ہے۔ ا ونٹاریو میں، حفاظتی ٹیکا مفت ہے۔ یہ ویکسین پاؤں چلنا سیکھنے والوں، بچوں، ٹین ایجرز، اور بالغوں کیلئے بھی کام کرتا ہے اور محفوظ ہے۔

اگر آپ کے بچے کو یہ حفاظتی ٹیکا نہیں لگایا گیا ہے اور وہ کسی ایسے بچے کو ہاتھ لگاتا یا کھیلتا ہے جس کو چھوٹی چیچک ہو، تو اگر اس کو فوراً حفاظتی ٹیکا لگوا لیا جائےتو وہ محفوظ ہو سکتا ہے۔

اگر آپ کے بچے امیون سسٹم کمزور ہے اور آپ کے خیال میں اس کو شاید چھوٹی چیچک ہے، تو ڈاکٹر کو کال کریں ۔

اگر آپ کے بچے کو امیون سسٹم کا عارضہ ہے، یا ایسی ادویات لے رہا ہے جو امیون سسٹم کو کمزور کرتی دیتی ہیں، تو اپنے ڈاکٹر کو فوراً کال کریں۔ آپ کے بچے مندرجہ ذیل ادویات میں سے کسی ایک دوا کے ساتھ علاج ہو سکتا ہے:

  • اس دوا کو[وی زیڈ آئی جی] کہتے ہیں۔ چھوٹی چیچک سے بچاؤ میں مدد کیلئے اس دوا کے اندر ایک بڑی مقدار میں دافع جسم [اینٹی باڈیز] ہوتی ہیں۔ یہ دوا انجیکشن (سوئی) کے ذریعے دی جاتی ہے۔
  • ایک وائرس کو کم کرنے والی دوا اینٹی وائرل میڈیسن ھےجو وبائی مرض کی نوعیت کو کم کرتی ہے ۔
  • آپ کے ڈاکٹر کے ذریعے تجویز کردہ دیگر علاج

عام طور پر لوگوں کو چھوٹی چیچک دو مرتبہ نہیں نکلتی

زیادہ تر صورت احوال میں،اگر آپ کو چھوٹی چیچک ایک مرتبہ ہو جائے تو وہ آپ کو دوبارہ نہیں نکلتی۔ اسے زندگی بھر کے لئے قوت مدافعت کہتے ہیں۔ لیکن شاذونادر ہی، کوئی شخص اس میں دوبارہ مبتلا ہو سکتا ہے۔

چھوٹی چیچک حاملہ خواتین کے لئے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے

حاملہ خواتین کو سنگین چھوٹی چیچک نکل سکتی ہے ۔

اگر آپ حاملہ ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں اور آپ کو کبھی چھوٹی چیچک نہیں نکلی ہے، تو اپنے ڈاکٹر سے حفاظتی ٹیکا لگوانے کے متعلق مشورہ کریں۔

اگر آپ حاملہ ہیں، تو آپ کو چھوٹی چیچک کے متعلق اِن سوالات کے جوابات دینے چاہیئں ۔

کیا آپ کو پہلے ہی چھوٹی چیچک نکل چکی ہے ؟

 جی ہاں □ جی نہیں □

کیا آپ کو چھوٹی چیچک کا حفاظتی ٹیکہ لگ چکا ہے ؟

 جی ہاں □ جی نہیں □

کیا آپ اسی گھر میں رہ چکی ہیں جس میں کوئی چھوٹی چیچک یا شنگلز  سے متاثر ہو چکا ہو؟

 جی ہاں □ جی نہیں □

اگر آپ نے تمام تینوں سوالات کا جواب نہیں میں دیا ہے، تو اُن لوگوں سے دور رہیں جن کو چھوٹی چیچک ہو۔ اپنے حمل کے عرصے کے دوران کسی بھی وقت،چھوٹی چیچک آپ کے آنے والے بچے کو نقصان پہنچا سکتی ہے ۔اگر آپ کا سامنا کسی چھوٹی چیچک میں مبتلا شخص سے ہوا ہو تو فوراً اپنے ڈاکٹر کو کال کریں۔

اگر ان سوالات میں سے آپ نے کسی ایک کا بھی جواب ہاں میں دیا ہے، تو آپ غالباً چھوٹی چیچک سے پہلے ہی سے محفوظ ہیں۔ بہت سی بالغ خواتین اپنے خون میں دافع جسم شامل ہونے کی وجہ سے چھوٹی چیچک سے پہلے سے ہی محفوظ ہوتی ہیں، باوجود اس کے کہ اُن کو یہ یاد نہیں کہ بچپن میں اُن کو چھوٹی چیچک ہوئی تھی۔

ہسپتالوں میں اُن بچوں کی مختلف طریقے سے دیکھ بھال ہوتی ہے جن کو چھوٹی چیچک ہو

اگر آپکا بچہ ہسپتال میں ہے، تو اس کا علاج مختلف طریقےسےہوسکتا ہے تاکہ وہ چھوٹی چیچک دوسرے لوگوں میں منتقل نہ کر سکے ۔ مخصوص احتیاطی قوانین جنہیں " احتیاط کے طور پر الگ رکھنا '' کہتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ آپ کے بچے کو الگ کمرے میں رکھا جا سکتا ہے، یا اُن بچوں کے ساتھ رکھ سکتے ہیں جن کو پہلے ہی سے چھوٹی چیچک ہو۔

اگر آپ کا بچہ ہسپتال جاتا ہے اور آپ کے خیال میں اس کو چھوٹی چیچک ہوسکتی ہے تو نرس کو آگاہ کریں ۔

گر آپ کے بچے کو پہلے ہی چھوٹی چیچک نکل چکی ہے یا چھوٹی چیچک کاحفاظتی ٹیکا لگوایا جا چکا ہے، تو آپ کے بچے کو یہ وبائی مرض نہیں ہوسکتا ۔ لیکن اگر آپ کے بچے کو پہلے کبھی بھی چھوٹی چیچک نہیں نکلی ہے یا حفاظتی ٹیکا نہیں لگوایا گیا ہے، اور پچھلے تین ہفتوں میں اس کا کسی ایسے شخص کے ساتھ قریبی رابطہ رہا ہو جو چھوٹی چیچک میں مبتلا ہو، تو آپ کے بچے کو شاید یہ وبائی مرض لاحق ہو سکتا ہے ۔

قریبی رابطے سے مرادکھیلنا، چھونا، یا قریب بیٹھنا ہے ۔

ڈاکٹر ، نرس یا رجسٹر کرنے والے فرد کو فوراً اس سے آگاہ کریں کہ آپکے بچے کا چھوٹی چیچک سے سامنا ہوا ہے۔ ان کو اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ انفیکشن دوسرے لوگوں تک نہ پھیلے آپ کے بچے کی خاص دیکھ بھال کرنی پڑسکتی ہے۔ یہ وائرس سرخ دھبہ ظاہر ہونے سے پہلے بہت آسانی کے ساتھ پھیل جاتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا بہت اہم ہے کہ چھوٹی چیچک ہسپتال میں نہ پھیلے، کیونکہ کچھ بچے وہاں اس قابل نہیں ہوں گے کہ اس وبائی مرض کا مقابلہ کرسکیں۔

Dernières mises à jour: décembre 16 2009