مکمل بے ہوشی کا عمل

General anesthesia [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

عمومی تخدیر دیے جانے سے قبل آپ کے بچے کا پیٹ لازمی طور پر خالی ہونا چاہئے۔ اپنے بچے کو عمومی تخدید کیلئے تیار کرنے اور بعد کی نگہداشت میں مدد کیلئے پڑھیں۔

مکمل بے ہوشی کا عمل کیا ہے ؟

عام بے ہوشی کا عمل جسے این-ایس-تھیز-ای-آ (اینستھیسیا ) کہا جاتا ہے وہ دواؤں کا مجموعہ ہے جو آپ کے بچے کو گہری نیند میں لے جانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا بچہ درد محسوس نہیں کرے گا یا آپریشن کویاد نہیں رکھے گا۔ مکمل بے ہوشی کا عمل اس وقت استعمال کیا جا سکتا ہے جب آپ کے بچے کا کوئی آپریشن، ٹیسٹ یا علاج ہونا ہو۔

یہ معلومات آپ اور آپ کے بچے کو مکمل بے ہوشی کے عمل کے لئے تیار کرنے میں مدد دے گی۔ براہ مہربانی اس معلومات کا غور سے مطالعہ کریں اور اپنے بچے کو واضح کریں ایسے الفاظ میں کہ وہ سمجھ سکے۔ متوقع چیزوں کے بارے میں بتانا وقت آنے پربچےکو پریشانی سے بچاتا ہے ۔ آپ بے ہوشی کے عمل سے قبل کلینک سے رابطہ کرکے خود کو اور اپنے بچے کو تیار کرنے میں مدد لے سکتے ہیں۔

مکمل بے ہوشی کے عمل سے پہلے بچے کو کیا کھلانا چاہئے

مکمل بے ہوشی کےعمل سے پہلےآپ کے بچے کا معدہ خالی ہونا چاہئے خواہ اس کے معدے میں تھوڑا ہی کھانا یا پانی ہو۔آپ کا بچہ مکمل بے ہوشی کے عمل کے دوران اُلٹی کر سکتا ہے اور اپنے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے- خالی پیٹ اس بات کے امکانات کو کم کرتا ہے کہ آپ کا بچہ اُلٹی کرے گا۔

اس بات کا یقین کرنے کے لئے کہ آپ کا بچہ خالی پیٹ ہے، ان ہدایات پر عمل کریں۔ اگر آپ ان ہدایات پر عمل نہیں کرتے تو آپ کے بچے کے آپریشن، ٹیسٹ، یا علاج میں تاخیر ہو سکتی ہے یا وہ منسوخ ہو سکتا ہے۔

  • بے ہوشی کے عمل سےپہلے آدھی رات سے اپنے بچے کو ٹھوس خوراک، گم، کینڈی، دودھ، سنگترے کا جوس یا جیلو دینا بند کردیں۔ آپ کا بچہ بے ہوشی کے عمل سے تین گھنٹے پہلے تک پانی والے مشروبات پھر بھی لے سکتا ہے۔ مائع مشروبات کا مطلب یہ کہ آپ اُن کے بیچ میں سے کھڑکی کی طرح دیکھ سکتے ہوں۔ مائع مشروبات میں پانی، جنجریل (ادرک سے بنا مشروب ) اور سیب کامائع جوس شامل ہیں۔
  • مکمل بے ہوشی کے عمل سے تین گھنٹے پہلے، آپ کا بچہ مائع مشروبات لازماً پینا چھوڑ دے۔ آپ کا بچہ اس وقت تک یا اس کےبیدار ہونے کے بعد منہ کے ذریعے کوئی چیز نہ لے۔
  • اگرآپ کے بچے کو نسخہ والی دوائیں لینے کی ضرورت ہو تو دوا دینے سے پہلے اپنے بچے کے ڈاکٹر سے بات کریں۔

آپ کے بچے کے بے ہوشی کا عمل اس وقت مقرر ہے: ________________________

آپ کا بچہ مائع مشروبات اس وقت سے لازماً پینا چھوڑ دے: ________________________

بے بیز کے لئے

اگرآپ کا بچہ ماں کا دودھ پیتا ہے تو بے ہوشی کے عمل سے4 گھنٹے قبل اُسےماں کا دودھ پلانا بند کردیں، اس وقت سے:__________________

گرآپ کا بچہ فارمولا کا دودھ پیتا ہے تو بے ہوشی کے عمل سے4 گھنٹے قبل اُسے فارمولا کا دودھ پلانا بند کردیں، اس وقت سے:_______________

خلاصہ : مکمل بے ہوشی کے عمل سے پہلے کھانا اور پینا

وقتآپ کا بچہ کیا کچھ کھا اور پی سکتا ہے

بے ہوشی کے عمل سے پہلے کی آدھی رات

بے ہوشی کے عمل سےپہلے آدھی رات سے اپنے بچے کو ٹھوس خوراک، گم، کینڈی، دودھ، سنگترے کا جوس یا جیلو دینا بند کردیں۔ آپ کے بچہ کو جب تک وہ بیدار ہوتا ہے لازماً کچھ نہیں کھانا ہے۔

آپ کا بچہ مائع مشروبات جن میں پانی، جنجریل اور صاف سیب کا جوس شامل ہیں، لے سکتا ہے۔

ے ہوشی کے عمل سے6 گھنٹے پہلے

اپنے بےبی کو فارمولا کا دودھ پلانا بند کر دیں۔

ے ہوشی کے عمل سے4 گھنٹے پہلے

اپنے بےبی کوماں کا دودھ پلانا بند کر دیں۔

ے ہوشی کے عمل سے3 گھنٹے پہلے

اپنے بچے کو مائع مشروبات پلانا چھوڑ دیں۔ آپ کے بچے کو بیدار ہونے تک لازماً کچھ نہیں پینا ہے۔

اگرآپ کا بچہ نسخے والی دوا لیتا ہے تو بچے کے ڈاکٹر سے معلوم کریں کہ دوا کب اور کیسے دینی ہے۔

مکمل بے ہوشی کے عمل سےپہلے آپ کے بچے کا جائزہ لینا

آپ کے بچے کے مکمل بے ہوشی کے عمل سےپہلے ایک نرس آپ کو کال کرکے آپ کے بچے کی صحت کے بارے میں پوچھے گی/گا۔ آپ کو اپنے بچے کو پری اینستھیزیا کلینک) بے ہوشی کے عمل سے قبل والے کلینک( لانے کو کہا جا سکتا ہے۔ اس کلینک میں آپ اور آپ کا بچہ نرس یا بے ہوشی کے عمل کے ماہر سے عام بے ہوشی کے عمل کے بارے میں بات کریں گے۔ اس طریق عمل کے خطرات کو کم کرنے کے لئے، بے ہوشی کے عمل کے ماہر آپ کے بچے کی کسی بھی صحت کی حالت یا مسئلے کے بارے میں جاننا چاہیں گے۔ آپ اور آپ کا بچہ بھی نرس سے آپریشن سے پہلے اور آپریشن کے بعد ہسپتال میں ہونے والی نگہداشت کے بارے میں بات کریں گے۔

راہ کرم بچے کی دواؤں کی فہرست کلینک میں لائیں۔

آپ کے بچے کو مکمل بے ہوشی کے عمل سےپہلے ٹیسٹوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

بے ہوشی کے عمل کے ماہر یا آپ کے بچے کا ڈاکٹر اس امر کا فیصلہ کریں گے کہ آپ کے بچے کو مکمل بے ہوشی کے عمل سےپہلے کچھ ليبارٹری کے ٹیسٹوں کی ضرورت ہے۔ اس بات کا انحصار آپ کے بچے کی میڈیکل ہسٹری پر ہو گا اوریہ کہ آپ کے بچے پر مکمل بے ہوشی کا عمل کیوں ہو رہا ہے۔

اگرا آپ کا بچہ آپریشن، ٹیسٹ یا علاج سے پہلے بیمار ہے

مکمل بے ہوشی کے عمل سےپہلےآپ کے بچے کو جس قدر ممکن ہو، صحت مند ہونا چاہئے

اگرا آپ کا بچہ آپریشن، ٹیسٹ یا علاج سے ایک ہفتہ پہلے کسی بھی وقت بیمار ہے تو اپنے بچے کے ڈاکٹر کو ہسپتال میں اُسی وقت کال کریں۔ اگر بچے کی مندرجہ ذیل میں سے کوئی حالت ہے تو کال کریں:

  • سانس کے ساتھ سینے میں سیٹی کی آواز
  • کھانسی
  • بخار
  • بہتی ہوئی ناک
  • اُلٹی کرنا
  • عام طور پر صحت مند محسوس نہ کرنا

مکمل بے ہوشی کا عمل کیسےہوتا ہے

آپ کے بچے پر مکمل بے ہوشی کا عمل بذریعہ چہرے کے ماسک یا رگ میں چھوٹی نلکی ڈالنے جسے انٹراوینس لائن ) آئی وی( کہتے ہیں، کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

گر آپ کا بچہ بہت خوف زدہ ہے تو اسے مکمل بے ہوشی کے عمل سے قبل کچھ دوا دی جا سکتی ہے۔ یہ آپ کے بچے کوخاموش کرنےمیں معاون ہو گی تا کہ آپ کا بچہ مکمل بے ہوشی کے عمل کے بارے میں کم بے چین ہو۔

مکمل بے ہوشی کا عمل کون کرتا ہے

وہ ڈاکٹر جو آپ کے بچے پر مکمل بے ہوشی کا عمل کرتا ہے وہ انیستھیزیالوجسٹ کہلاتا ہے۔ انیستھیزیالوجسٹ وہ ڈاکٹر ہے جو جراحی کے عمل اور دیگر تکلیف دہ یا بے چینی کے اظہار کرنے کے طریق عمل میں، درد کے خاتمے کی ادویات دے کر مدد کرتا ہے تاکہ آپ کا بچہ سو جائے اور اُس پر ہونے والے طریق عمل کا اُسے کچھ بھی علم نہ ہو۔

انیستھیزیالوجسٹ، آپ کے بچے کی نگہداشت کرنے اور مکمل بے ہوشی کے عمل کے اثرات کے ساتھ مطابقت رکھنے میں مدد دے گا۔ آپ کے بچے کے آپریشن کے دوران، انیستھیزیالوجسٹ آپ کے بچے کی سانس، دل کی دھڑکن، درجہ حرارت اور خون کے دباؤ کا جائزہ لیتا رہے گا۔ آپریشن کے بعد انیستھیزیالوجسٹ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آپ کا بچہ پر سکون اور بہتر رنگ میں صحتمند ہو رہا ہے۔

مکمل بے ہوشی کے عمل سے آپ کے بچے کو ذیلی اثرات ہو سکتے ہیں

مکمل بے ہوشی کے عمل سے آپ کے بچے کو معمولی ذیلی اثرات ) مسائل( ہو سکتے ہیں, جن میں یہ باتیں شامل ہیں:

  • تھکاوٹ
  • چکر آنا
  • شدید چڑچڑاپن
  • گلے میں خراش
  • کھانسی
  • جی متلانا ) معدہ سے بیمار محسوس کرنا(
  • اُلٹی کا آنا ، اگر ایسا ہوتا ہے تو آپ کا بچہ دوا لے گا تا کہ وہ اس کی صحت کی بحالی میں مدد دے۔

نقصان دہ ضمنی اثرات کا امکان بہت کم ہے

س بات کا امکان بہت کم ہے کہ مکمل بے ہوشی کے عمل کے دوران یا بعد میں آپ کے بچے کو کوئی نقصان دہ مسئلہ ہو۔ ایسے مسائل کا ہونا دور کی بات ہے لیکن اُن میں یہ شامل ہیں:

  • دوا کا الرجک ردّ عمل
  • دماغی چوٹ
  • دل کا دورہ ، جس کا مطلب یہ ہے کہ دل دھڑکنا بند کر دیتا ہے؛ یہ موت کا سبب ہو سکتا ہے

آپریشن، ٹیسٹ، یا علاج کے دوران انیستھیزیالوجسٹ، آپ کے بچے کی قریب سے نگہداشت کرے گا۔ اگر اس قسم کے مسائل واقع ہوتے ہیں، تو وہ ان سے نمٹنے کے لئے تربیت یافتہ ہے۔

گر آپ کے بچے کو کوئی پیچیدہ مسئلہ ہے، تو اس کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ زیادہ دیر تک ہسپتال میں رہے۔

آپریشن، ٹیسٹ، یا علاج کےبعد

پ کا بچہ بے ہوشی کے عمل کے بعد نگہداشت کے کمرے ) پوسٹ- انیستھیٹک کیئر یونٹ- (PACU ، یا بحالی کے کمرے میں جائے گا۔ خاص تربیت یافتہ نرسیں آپ کے بچے کے تنفس، دل کی دھڑکن، درجہ حرارت، اور خون کے دباؤ کو باقاعدہ چیک کریں گے۔ آپریشن، ٹیسٹ، یا علاج کے بعد آپ کا بچہ جلد ہی بیدار ہو جائے گا۔ جوں ہی وہ بیدار ہوتا ہے آپ اپنے بچے کے ساتھ ہوں گے ۔

اگر آپ کے بچے کو درد ہے

قبل اس کے کہ مکمل بے ہوشی کے عمل سے آپ کا بچہ بیدار ہو تا ہے ، اسے درد کے لئے دوا دی جاۓگی ۔

پ کے بچے کے درد کا علاج کرنا اہم بات ہے تاکہ آپریشن، ٹیسٹ، یا علاج کے بعد آپ کا بچہ صحت مند ہو۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کا بچہ درد محسوس کررہا ہے تو بچے کے ڈاکٹر یا نرس سے بات کریں تاکہ وہ آپ کی مدد کریں۔

اگرآپ کے کوئی سوالات ہیں

آپ کے بچے کےآپریشن، ٹیسٹ، یا علاج کے دن انیستھیزیالوجسٹ آپ سے ملے گا تاکہ اگر آپ کو کوئی بھی سوالات یا خدشات ہو سکتے ہوں تو اُن کے بارے میں بات کرے۔ اگر آپ کو اُس سے پہلے سوالات ہوں تو بے ہوش کرنے والے محکمہ سے بات کریں۔

ہ ٹیم آپ اور آپ کے بچہ کے لئے اس موقع کو بہترین ممکنہ تجربہ بنانے کی کوشش کرے گی۔ اگر آپ کو کوئی بھی سوالات یا خدشات ہوں تو براہ مہربانی کال کریں-

کلیدی نکات

  • آپ کے بچے کا مکمل بے ہوشی کے عمل کے دوران اور بعد ، معدہ لازماً خا لی ہونا چاہئے۔ اگر آپ کے بچے کا معدہ خالی نہیں، آپ کا بچہ اُلٹی کر سکتا ہے اور اپنے پھیپھڑوں کا نقصان کر سکتا ہے۔ اگر آپ ان ہدایات پر عمل نہیں کرتے تو آپ کے بچے کے آپریشن، ٹیسٹ یا علاج میں تاخیر ہو سکتی ہے یا وہ منسوخ ہوسکتے ہیں۔
  • بچے کے آپریشن، ٹیسٹ یا علاج سےپہلے آدھی رات سے آپ کا بچہ لازماً کوئی ٹھوس خوراک، گم، کینڈی، دودھ، سنگترے کا جوس یا جیلو نہ کھائے نہ پئے۔ آپ کا بچہ بے ہوشی کے عمل سے تین گھنٹے پہلے تک لازماً صرف مائع مشروبات لے جیسے پانی، جنجریل اور صاف سیب کا جوس ۔
  • آپریشن، ٹیسٹ یا علاج سے تین گھنٹے پہلے اپنے بچے کو کوئی بھی مشروب نہ دیں۔
  • اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ مکمل بے ہوشی کے عمل سے آپ کے بچے کو کوئی نقصان دہ ذیلی اثرات ہوں۔ انیستھیزیالوجسٹ، آپ کے بچے کی قریب سے نگہداشت کرے گا تاکہ اگراس قسم کے مسائل واقع ہوتے ہیں، تو وہ ان سے نمٹے۔
Last updated: November 17 2009