ہیپاٹائٹس

Hepatitis A [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

ہیپاٹائٹس کیا ہے؟

جگر کی سوجن کو ہیپاٹائٹس کہتے ہیں۔ ہیپاٹائٹس جگر کے کام کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔ جگر جسم کا وہ حصہ ہے جو خوراک ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ٹاکسن اور فاضل مادہ کا اخراج کرتا ہے اور طاقت پیدا کرتاہے۔ زیادہ طر ہیپاٹائٹس وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے۔

ہیپاٹائٹس کے وائرسوں کی بہت سی اقسام ہوتی ہیں۔ یہ صفحہ ہیپاٹائٹس اے کے بارے میں ہے جو بچوں میں عام ہے۔

ہیپاٹائٹس اے کی علامتیں

جوان بچوں میں ہیپاٹائٹس اے کے جراثیم بہت معمولی ہوتے ہیں۔ وہ کسی قسم کی علامتیں ظاہر نہیں کرتے۔ بڑے بچے کچھ علامتیں ظاہر کر سکتے ہیں جو کہ کچھ اِس طرح ہو سکتی ہیں:

  • شدید تھکاوٹ
  • زکام جیسی علامتیں جیساکہ بُخار، سر درد اور کمزوری
  • اُلٹیاں
  • معدے کی خرابی
  • پسلیوں کے نیچے جگر کے سیدھی طرف درد
  • بھُوک نہ لگنا
  • گہرا پیشاب
  • پَٹھوں میں درد
  • خارش
  • جلِد اور آنکھوں کا پیلا ہونا

ہیپاٹائٹس کی وجوہات: آلودہ پانی اور خوراک

جب لوگ ایسا کھانا کھا لیں یا ایسا پانی پی لیں جس میں فضُلاتی مادہ شامل ہو تو لوگ اکثر ہیپاٹائٹس اے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ زیادہ تر اِیسا دودھ یا پانی جس میں فضلاتی مادہ شامل ہو یا ایسا کھانا جوپاک صاف نہ ہو۔ عام ذریعے جیسا کہ کھانا جو کچا ہو یا خول مچھلی، پھل یا کچی سبزیاں۔ پھر ہیپاٹائٹس اے کے جراثیم جگر پر حملہ کرتے ہیں۔ نییچے دیے گئے کچھ طریقے ہیں جن کے ذریعے ہیپاٹائٹس اے کسی بچے کو نقصان پہنچا سکتا ہے:

  • جب کوئی شخص آپ کے بچے کا ڈائپر بدلنے کے بعد یا باتھروم جانے کے بعد ہاتھ دھوئے بغیر کھانے کی کوئے چیز ہاتھ میں پکڑتا ہے جو آپ کا بچہ کھا لے۔
  • فضلاتی پانی پینے سے، جس میں برف کی ڈلیاں بھی شامل ہیں۔
  • گندے پانی کی مچھلیاں کھانے سے
  • کسی شخص سے جسمانی مادے کا متبادلہ کرنا۔

ہیپاٹائٹس اے کا علاج: مکمل آرام اور فلویڈز

ہیپاٹائٹس اے کے علاج کے لیے کسی قسم کی ادویات نہیں۔ آپ کا ڈاکٹر آپ کو نصیحت کرے گا کہ آپ کس طرح گھر پر اپنے بچے کی دیکھ بھال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کا بچہ کمزور اور تھکاوٹ کا مارہ ہے تو اُسے بستر پر ہی رہنے دیں اور آرام کرنے دیں۔ اپنے بچے کو پانی کی کمی سے بچانے کے لیے ہر تھوڑی تھوڑی دیر بعد اُسے تھوڑا تھوڑا پانی پلاتے رہیں خاص طور پر اگر آپ کا بچہ اُلٹیاں کر رہا ہو۔ آپ کے بچے کا جسم اور آبیدگی خود بخود وائرس کا خاتمہ کر دیں گے۔ زیادہ تر بچے ایک یا دو ہفتوں میں جگر کےدیرپا نقصان کے بغیر ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

زہریلے ہیپاٹائٹس کی دیگر اقسام جیساکہ ہیپاٹائٹس بی، ایسے جراثیم پیدا ہو سکتے ہیں جن کا علاج عرصے تک کرنا مشکل ہو۔

حفاظتی ٹیکوں اور مناسب خوراک کے ذریعے ہیپاٹائٹس اے سے بچاو

ہیپاٹائٹس اے اور بی سے بچاو کے لیے اب حفاظتی ٹیکے موجود ہیں۔ ہیپاٹائٹس کے وائرس کی روک تھام کے لیے ڈاکٹر خاندان کے باقی ممبران کو بھی یہ ٹیکے لگوانے کا مشورہ دے سکتے ہیں۔ بچوں کی نسبت بالغ ہیپاٹائٹس اے سے زیادہ اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ صحیح طریقے سے اپنے ہاتھوں کو دھونا اور کھانے کے برتنوں کو صحیح طرح دھونا وائرس کی روک تھام میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

اگر آپ کسی ایسے ملک کی سیر کرنا چاہتے ہیں جہاں یہ بیماری عام ہے توآپ کا ڈاکٹر آپ کے خاندان کی حفاظت کے لیے ٹیکے لگوانے کا بھی مشورہ دے سکتا ہے۔

اہم نکات

  • ہیپاٹائٹس جگر کو صحیح طرح کام کرنے سے روکتا ہے۔
  • ہیپاٹائٹس اے بچوں میں سب سے زیادہ عام ہونے والی قسم ہے۔
  • اِس کی علامتوں میں زکام جیسی علامتیں جیساکہ بُخار، سر درد اور کمزوری یا پسلیوں کے نیچے جگر کے سیدھی طرف درد جیسی علامتیں شامل ہیں۔
  • فاضل پانی پینے یا ایسا گندے کھانے کھانے سے بچوں میں ہیپاٹائٹس ہو سکتا ہے۔
  • ڈاکٹر کی دیکھ بھال میں آپ کا بچہ 1 یا 2 مہینوں میں بغیر کسی دیرپا نقصان کے صحت یاب ہو سکتا ہے۔
  • صحیح ادویات کے استعمال سے آپ اپنے خاندان کو ہیپاٹائٹس اے اور بی سے بچا سکتے ہیں۔
Last updated: March 05 2010