اپنے بچے کو پکڑنا اور لباس پہنانا

Holding and dressing your baby [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

اپنے بچے کو پکڑنے اور لباس پہنانے کے وقت غور کرنے کی اہم باتیں۔ کپڑے جن سے بچنا چاہئے ، جیسے کہ تنگ گلا اور ٹکڑوں والے اور بہت بٹنوں والے جن کا ذکر کیا جاتاہے۔

اپنے بچے کو گود اٹھانا

آپ کا بچہ اتنا نازک نہیں جتنا کہ آپ سمجھتے ہیں۔ بچے بہت سے اضطراری افعال کے ساتھ کافی غیر مستقل مزاج ہوتے ہیں۔ تاہم آپ اپنے بےبی کو نرمی کے ساتھ پکڑ سکتے ہیں، نہ کہ حفاظت کی خاطر لیکن اسے اپنے آپ کو محفوظ اور مستحکم محسوس کرنے کے لئے۔

تمام بچے جو دنیا میں آتے ہیں اُنہیں چونکا دینے والے اضطراری فعل سے جانا جاتا ہے۔ چونکا دینے والے اضطراری فعل سے مراد یہ ہے کہ کوئی بھی اونچی آواز یا اچانک حرکت آپ کے بچے کو چونکا دے گی وہ یا اپنے ہاتھ پاؤں جھٹکے گا ، اور روئے گا۔ یہ قدرتی اضطراری افعال قریباً چار ماہ تک رہتے ہیں۔ اپنے بچے کے اس قسم کے چونکنے والے افعال سے بچاؤ کے لئے اپنے بچے کو آہستہ اورجسم کو مکمل سہارے کے ساتھ سنبھالیں۔ اگر اس کے ہاتھ پاؤں لٹکیں گے تو وہ اسے غیر محفوظ سمجھے گا اور اس کے چونکنے کا باعث بنے گا۔

جب بچے کو سیدھا پکڑ رہے ہوں تو اُس کے سر کو سنبھالنا یقینی بنائیں۔ آپ کا بچہ خود کو محفوظ سمجھے گا اگر آپ ایک ہاتھ سے اُس کے سراور گردن کو سہارا دیں گے اور دوسرے ہاتھ سے اس کے پیٹھ اور رانوں کو۔ اضافی حفاظت کے لئے اپنے بچے کو اپنے جسم کے قریب تررکھیں۔

جب آپ اپنےبچے کو سلانے کے لئے لٹائیں تو آہستہ اور نرمی سے حرکت کریں تا کہ وہ نہ جاگے اور اس کے چونکنے کا سبب نہ بنے۔ اپنے بچے کا سر پہلے نیچے رکھیں اور اس کے بعد اس کا باقی بدن رکھ دیں۔ آہستہ سے ایک ہاتھ ہٹائیں اور اس کے بعد دوسرا ۔ امید ہے کہ وہ اس موقع پر نہیں جاگے گا۔ اگر آپ کا بچہ سلانے کے لئے لٹانے سے چونکنے پر مائل ہے تو اسے لٹانے سے پہلے کپڑے میں لپیٹ دیں تاکہ بغیر ہلے جُلےچپکا لیٹا رہے ۔ اپنے بچے کے ساتھ کچھ لمحے اور رہیں اسے آہستہ آہستہ تھپتھپاتے ہوئے اور اس سے نرم و نازک آواز میں باتیں کرتے ہوئے۔ جانے سے پہلے انتظار کریں کہ وہ پوری طرح ٹھیک سے سو گیا ہے۔

اپنے بچے کو لباس پہنانا

جب آپ اپنے بچے کے کپڑے خریدیں تو سمجھداری سے ان کا انتخاب کریں۔ تنگ آستینیں اور گلے، بہت بٹنوں، اور پیچھے کی طرف زپوں والے کپڑے لینے سے پرہیز کریں۔ یہ بہت زیادہ مشکل ہوتا ہے کہ بل کھاتے بھگدڑ مچاتے بچے کے ساتھ کشتی کرتے ہوۓ کپڑے پہناۓ جائیں۔ طریقہ اسان ہونا چاہئے، اسے مزید مشکل نہ بنائیں۔

جب باہر جائیں تو اپنے بچے کو اتنی ہی تہوں کی تعداد والے کپڑے پہنائیں جتنے کہ موسم کے لحاظ سےایک بالغ کو پہننے کی ضرورت ہوگی۔ موسم گرما میں بچے کو زائد لباس پہنانے کی کوشش کو روکیں۔ موسم سرما میں آپ کے بچے کے سر کو ڈھانپنے کے لئے ٹوپی کی ضرورت ہوگی تا کہ سر کی گرمی کو زائل ہونے سے محفوظ رکھے۔

جب بچے کو لباس پہنا رہے ہوں تو اسے نیچے لٹا دیں۔ اس طرح آپ کے دونوں ہاتھ تمام کام کرنے کے لئے آزاد ہوں گے۔ یاد رکھیں کہ پہلے کچھ عرصہ، جب آپ بچے کو لباس پہنائیں گے، آپ کو اس کے لئے سب کچھ کرنا ہو گا۔ اس میں کچھ وقت لگے گا کہ آپ اس کے آگے آستین کریں اور وہ اپنا بازو اس میں ڈالے۔ آپ کو اس کی ہر آستین بازو میں ڈالتے ہوئے اس کی رہنمائی کرنی ہوگی، اور اسی طرح اس کی ٹانگوں کے لئے۔

قطع نظر اس کے کہ آپ کا اگلا پڑوسی کیا کہتا ہے، آپ کے بچے کو جوتے پہننے کی ضرورت نہیں۔ حقیقت میں اسے جوتوں کے پہننے کی اس وقت تک ضرورت نہیں جب تک وہ پاؤں پاؤں چلنا شروع نہیں کرتا۔ جوتے آپ کے بچے کے پاؤں کے خم کو حسب معمول نشوء نما پانے سے متاثر کر سکتے ہیں۔ بس ہلکی پھلکی جوتیا ں اور جرابیں فی الحال استعمال کریں۔

Last updated: October 18 2009