آئزونیازڈ

Isoniazid [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو آئزونیازڈ نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ آئزونیازڈ کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ہے؟

آئزونیازڈ ایک ایسی دوا ہے جسکا استعمال ایک انفیکشن جسکو تپ دق کہا جاتا ہے سے بچاو کیلئے کیا جاتا ہے۔ آپ نے آئزونیازڈ کے برینڈ کا نام آئزوٹیمائن سنا ہوگا۔ آئزونیازڈ گولی اور مائع کی شکل میں آتی ہے۔

اپنے بچے کو یہ دوا دینے سے پہلے

اپنے ڈاکٹر کو بتائیں اگر آپکے بچے کو ان میں سے کچھ ہو:

  • آئزونیازڈ یا کسی اور ادویات سے حساسیت ہو۔
  • جگر کی بیماری

اگر آپکے بچے کی ان میں سے کوئی بھی کیفیت ہو تو اپنے بچے کے ڈاکٹر یا دواساز سے بات کریں۔ اگر ان میں سے آپکے بچے کو کچھ بھی ہو تو اس دوا کے بارے میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا پڑ سکتا ہے۔

  • گردے کی بیماری

آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

اپنے بچے کو یہ دوا دیجیے

  • اپنے بچے کو تب تک آئزونیازڈ دیتے رہیں جب تک آپکا ڈاکٹر یا دواساز کہے، چاہے آپکا بچہ بہتر بھی نظر آرہا ہو۔ کسی بھی وجہ سے اس دوا کا استعمال روکنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
  • ہر روز ایک ہی وقت پر بالکل اسی طرح دیں جس طرح آپکا ڈاکٹر یا دوا ساز کہے۔ خوراک چھوٹنے سے بچنے کے لئے اس وقت کا انتخاب کریں جو وقت آپکے لئے آرام دہ ہو۔
  • خالی پیٹ کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے یا دو گھنٹے کے بعد دیں۔ اگر آئزونیازڈ آپکے بچے کے معدے کی خرابی کا بائث بنے تو اسکو دودھ کے گلاس یا ہلکی پھلکی غذا کے ساتھ دیں۔
  • اگر آپکا بچہ مائع آئزونیازڈ لے رہا ہو تو ڈاکٹر کی دی ہوئی خاص سرنج یا چمچ سے دوا کی پیمائش کریں۔

اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
  • اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک کو چھوڑ کر اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کی چُھوٹی ہوئی خوراک کو پورا کرنے کے لئے اپنے بچے کو دو خوراکیں اکٹھی مت دیں۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

ممکن ہے اس دوا کے استعمال کے دوران آپکے بچے پر اس دوا کے چند ضمنی اثرات ظاہر ہوں۔ اگر آپکے بچے کو ان ضمنی اثرات میں سے کوئی سے بھی اثرات محسوس ہوں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا باعث بنیں تو اپنے بچے کا اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔

  • چکر
  • خارش یا جلد کے ریش
  • بھوک میں کمی
  • معدے میں درد
  • خراب معدہ
  • الٹیاں
  • ڈائریا

اگر آپ اپنے بچے میں یہ ضمنی اثرات دیکھیں تو دفتری اوقات میں اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں:

  • آنکھوں یا جلد کی پیلاہٹ
  • تیز رنگت کا پیشاب
  • دھندلی یا بدلی ہوئی بصارت
  • بچے کے ہاتھوں اور پاوں کی انگلیوں میں نہ ختم ہونے والی سنسناہٹ
  • غیر معمولی تھکاوٹ یا کمزوری

دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔

  • دورے

جب آپکا بچہ اس دوا کا استعمال کر رہا ہو تو آپکو کیا حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں؟

کچھ ادویات ایسی ہیں جنکو آئزونیازڈ کے ساتھ نہیں لینا چاہیے یا آئزونیازڈ کو دوسری ادویات کے ساتھ ترتیب دینا پڑ سکتا ہے۔ یہ اہم ہے کہ اپنے بچے کو کوئی بھی دوسری دوا (تجویزشدہ، غیر تجویز شدہ، جڑی بوٹیوں والی یا قدرتی مصنوعات) دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز کو دکھائیں۔

اگر آپکا بچہ معدے کی دوا اینٹاسڈ لے رہا ہو تو اسکو آئزونیازڈ سے دو گھنٹے پہلے یا بعد میں دیں۔

آپکو کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

ممکن ہے آئزونیازڈ کے استعمال کے دوران نفسی بیماریوں(ہاتھوں اور پاوں کی انگلیوں کی سنسناہٹ) سے بچنے کیلئے آپکے بچے وٹامن بی6 سپلیمنٹ(پیریڈوکزائن) تجویز کی جائے۔

اپنے بچے پر آئزونیازڈ کا اثر دیکھنے کیلئے اپنے ڈاکٹر کے کلینک پر اپنے ڈاکٹر سے ملاقاتیں مقرر کرکے رکھیں۔ ممکن ہے آپکے بچے کو آئزونیازڈ کے استعمال کے دوران باقائدگی سے خون کے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت پڑے۔

اگر آپکا بچہ آئزونیازڈ تپ دق کیلئے لے رہا ہو تو ہو سکتا ہے کہ گورنمنٹ آپکو ان ادویات کے پیسے مہیا کرے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لئے اپنے ٹی بی کلینک کی نرس سے بات کریں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے پاس آئزونیازڈ ہفتے کے آخر میں اور چھٹیوں کے دوران وافر مقدار میں موجود ہو۔ اپنی فارمیسی کو کم سے کم دو دن پہلے کال کریں۔ اس سے پہلے کے آپکے بچے کی دوا ختم ہو جائے۔

اپنے بچے کی ادویات کسی دوسرے کے ساتھ مت بانٹیں۔ اپنے بچے کو کسی دوسرے کی ادویات مت دیں۔

ایسی ادویات مت رکھیں جن کی میعاد ختم ہو چکی ہو۔ متروک اور فالتو ادویات کو ضائع کرنے کے بہتریں طریقے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے دوا ساز سے بات کریں۔

آئزونیازڈ کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں اور اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔ اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں آئزونیازڈ استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ کتابچہ آئزونیازڈ کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو آئزونیازڈ کے بارے میں اور معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Last updated: March 24 2010