اومیپرازول

Omeprazole [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو اومیپرازول نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ اومیپرازول کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ہے؟

اومیپرازول ایک ایسی دوا ہے جو معدے کی کم تیزاب بنانے میں مدد کرتی ہے۔ یہ ان مریضوں کے علاج کے لئے استعمال کی جاتی ہے جو ریفلکس، حلق کی سوزش، معدے کی حدبندی یا معدے میں خون کے بہنے کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اس کو اینٹی باوٹک کے ساتھ السر کے علاج کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ نے اومیپرازول کے برینڈ کا نام لوزیک سنا ہوگا۔ اومیپرازول گولی، کیپسول اور مائع کی شکل میں آتی ہے۔

اپنے بچے کو یہ دوا دینے سے پہلے۔۔۔

اگر آپکے بچے کو اومیپرازول سے الرجی ہو تو اس بارے میں اپنے ڈاکٹر یا دواساز کو بتائیں۔

اگر آپکے بچے کی ان میں سے کوئی بھی کیفیت ہو تو اپنے بچے کے ڈاکٹر یا دواساز سے بات کریں۔ اگر ان میں سے آپکے بچے کو کچھ بھی ہو تو اس دوا کے بارے میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا پڑ سکتا ہے۔

  • جگر کی بیماری: اومیپرازول اس کیفیت کے بڑھنے کی وجہ بن سکتی ہے۔

آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

اپنے بچے کو یہ دوا بالکل اسی طرح دیتے رہیں جس طرح آپکا ڈاکٹر کہے چاہے آپکا بچہ بہتر بھی نظر آ رہا ہو:

  • اپنے بچے کو یہ دوا کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے دیں۔
  • اپنے بچے کو یہ دوا ہر روز ایک ہی وقت دینے کی کوشش کریں۔
  • اپنے بچے کو پوری گولی پانی یا جوس کے ساتھ دیں۔

اگر آپکا بچہ اومیپرازول کے رہا ہو تو ان ہدایات پر عمل کریں:

  • ہر خوراک دینے سے پہلے مائع اومیپرازول کو اچھی طرح ہلائیں۔
  • اسکی خوراک کی پیمائش خاص چمچ یا دواساز کی دی ہوئی خاص سرنج سے کریں۔
  • اپنی بچے کی خوراک نکالنے کے بعد اومیپرازول کو فوراً واپس فریج میں رکھ دیں۔
  • اگر آپ اپنے بچے کو مائع اومیپرازول جی-ٹیوب یا این-جی-ٹیوب کے زریعے دے رہیں ہوں تو ہر خوراک کے بعد ٹیوب کو پانی سے اچھی طرح دھونا یقینی بنائیں۔
  • اپنے بچے کو مائع اومیپرازول دیتے وقت اسکو پانی کے علاوہ کسی بھی مائع یا کھانے میں مت ملائیں۔ اومیپرازول کو پانی کے علاوہ کسی اور چیز میں ملانا اومیپرازول کو بےاثر کر سکتا ہے۔

اگر آپ گولی استعمال کر رہیں ہوں اور آپکا بچہ سالم گولی نگلنے سے قاصر ہو یا اسکو گولی کا ایک حصّہ لینے کی ضرورت ہو تو ان ہدایات پر عمل کریں:

  • اسکو نرم کرنے کے لئے اسکو تھوری دیر دوائیوں والے کپ میں پانی ڈال کر اس میں ڈبو کر رکھیں۔
  • اس پر لگی تہہ کو چھیل لیں (یہ اب پلاسٹک کے ٹکڑے کے جیسی لگے گی)۔
  • کوٹینگ کو اتار پھینکیے
  • باقی دوا کو پانی میں پھیلنے دیں۔
  • اسکو اچھی طرح مکس کریں۔
  • یہ دوا اپنے بچے کو دیں۔

آپکو اپنے بچے کو اومیپرازول کے ساتھ ترشہ شکن دینے کی کب ضرورت ہوگی؟

  • اگر آپ اپنے بچے کو یہ گولی پیس کر یا توڑ کر منہ کے زریعے دے رہے ہوں تو آپکو اپنے بچے کو ترشہ شکن دینے کی ضرورت ہوگی۔ اگر آپ اپنے بچے کو یہ گولی جی-ٹیوب یا این-جی-ٹیوب کے زریعے دے رہے ہوں تو آپکو تب بھی اپنے بچے کو ترشہ شکن دینے کی ضرورت ہوگی۔
  • اومیپرازول بہترین کام کرتی ہے اگر یہ تیزاب سے دور رہے۔ معدے میں تیزاب ہوتا ہے۔ اومیپرازول کی گلابی تہہ اسکو معدے کے تیزاب سے بچاتی ہے۔ اگر اس گولی کا پیسا جائے یا پانی میں مکس کیا جائے تو یہ حفاظتی تہہ ختم ہو جاتی ہے۔
  • جب اومیپرازول کی گلابی تہہ ختم ہو جاتی ہے تو ترشہ شکن اسکی حفاظت کرتی ہے۔

اپنے بچے کو ترشہ شکن اومیپرازول کی خوراک سے 20 سے 30 منٹ پہلے دیں۔ مالوکس یا ڈائول جیسے ترشہ شکن کا استعمال کریں۔ آپ یہ ترشہ شکن کسی بھی فارمیسی سے خرید سکتے ہیں۔

دو سال سے کم عمر بچوں کو ڈھائی سے پانچ ملی لیٹر دیں۔ڈھائی سے ۵ ایم ایل دیجیے
دو سے بارہ سال تک کے بچوں کو پانچ سے پندرہ ملی لیٹر تک دیں۔۵ سے ۱۵ ایم ایل دیجئے
بارہ سال سے بڑے بچوں کو پندرہ سے تیس ملی لیٹر تک دیں۔۱۵ سے ۳۰ ایم ایل دیجئےَ

آپکو اپنے بچے کو اومیپرازول کے ساتھ ترشہ شکن دینے کی ضرورت ہوگی جب تک کہ آپکا ڈاکٹر یا دواساز آپکو منع نہ کر دے۔

  • اگر آپکے بچے کو گردے کی بیماری ہو تو آپکا ڈاکٹر آپکے بچے کو ترشہ شکن دینے سے منع کر سکتا ہے۔
  • اگر آپ اپنے بچے کو یہ گولی پیس کر یا پانی میں ملا کر جے-ٹیوب یا این-جے-ٹیوب کے زریعے دے رہے ہوں تو آپکو اپنے بچے کو ترشہ شکن دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
  • اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک کو چھوڑ کر اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کی چُھوٹی ہوئی خوراک کو پورا کرنے کے لئے اپنے بچے کو دو خوراکیں اکٹھی مت دیں۔

یہ دوا اپنا کام کرنے میں کتنا وقت لے گی؟

آپکے بچے کو بہتر محسوس کروانے میں اس دوا کو کئی دن لگ سکتے ہیں۔ اس دوا کا پورا اثر دیکھنے میں ایک مہینہ بھی لگ سکتا ہے۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

ممکن ہے اومیپرازول کے استعمال کے دوران آپکے بچے پر اس دوا کے چند ضمنی اثرات ظاہر ہوں۔ اگر آپکے بچے کو ان ضمنی اثرات میں سے کوئی سے بھی اثرات محسوس ہوں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے بچے کا اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔

  • پانی والے پخانے یا ڈائریا
  • معدے کی درد
  • گیس، خراب معدہ یا الٹیاں
  • سردرد
  • غیرمعمولی غنودگی یا تھکاوٹ
  • ریش
  • پخانے میں مشکلات یا قبض

دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔

  • دیرپا حلق کی سوزش یا خرخراہٹ
  • جلد یا آنکھوں میں پیلاہٹ
  • معمول کی نسبت ذیادہ پیشاب کی حاجت
  • خون آور یا آلودہ پیشاب
  • پیشاب کرتے وقت درد یا مشکل
  • سینے کی درد

جب آپکا بچہ اس دوا کا استعمال کر رہا ہو تو آپکو کیا حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں؟

کچھ ایسی ادویات ہیں جن کے ساتھ اومیپرازول کو نہیں لینا چاہیے یا اسکو دوسری ادویات کے ساتھ ترتیب دینا پڑ سکتا ہے۔ اس بات کا یقین کر لیں کہ آپکے ڈاکٹر یا دواساز کو پتا ہو کہ آپکا بچہ یہ ادویات لے رہا ہے:

  • خون پتلا کرنے والی ادویات جیسے وارفارن (کوماڈن)۔
  • ڈیازیپم(والیم)۔
  • فینیٹوائن(ڈیلانٹن)۔

اپنے بچے کو کوئی بھی دوسری دوا (تجویزشدہ، غیر تجویز شدہ، جڑی بوٹیوں والی یا قدرتی مصنوعات) دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز کو دکھائیں۔

ان تمام ادویات کی لسٹ بنائیں جو آپکا بچہ لے رہا ہو اور اسکو اپنے ڈاکٹر یا دواساز کو دکھائیں۔

آپکو کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

آپکا ڈاکٹر آپکو اومیپرازول کی ہر خوراک سے پہلے اپنے بچے کو ترشہ شکن دینے کا کہہ سکتا ہے۔ آپکا ڈاکٹر آپکو اومیپرازول کے لینے کے صرف پہلے ہفتے کے دوران ترشہ شکن کا استعمال کرنے کا بھی کہہ سکتا ہے۔ اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز کو بتائے بغیر اپنے بچے کو ترشہ شکن مت دیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے پاس اومیپرازول ہفتے کے آخر میں اور چھٹیوں کے دوران وافر مقدار میں موجود ہو۔ اپنی فارمیسی کو کم سے کم دو دن پہلے کال کریں۔ اس سے پہلے کے آپکے بچے کی دوا ختم ہو جائے۔

مائع اومیپرازول فارمیسی کی بنی ہونی چاہیے۔ اس بات کا یقین کر لیں کہ آپکی فارمیسی آپکے بچے کے لئے مائع اومیپرازول بنانے کے قابل ہو۔

اومیپرازول کے کیپسول یا گولیوں کو کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اور سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ اسکو غسل خانے یا باورچی خانے میں مت رکھیں۔

مائع اومیپرازول کو فریج میں رکھیں۔ اسکو ہر دفعہ استعمال کے بعد فوراً فریج میں رکھ دینا اہم ہوتا ہے۔ اگر آپ غلطی سے اسکو 24 گھنٹے تک باہر رکھ دیں تو ان پر عمل کریں:

  • اگر کمرے میں ذیادہ گرمی(30 یا 35 ڈگری سے ذیادہ درجہ حرارت) ہو تو اسکو جلد سے جلد تبدیل کر لیں۔ آپ اسکو ایک اور خوراک میں استعمال کر سکتے ہیں جب تک اسکا رنگ بھورا نہ پڑ جائے۔
  • اگر کمرہ ٹھنڈا(23 یا 25 ڈگری کے درمیان درجہ حرارت) ہو تو آپ اسکا استعمال اگلے 24 گھنٹے تک کر سکتے ہیں جب تک اسکا رنگ بھورا نہ پڑ جائے۔ 24 گھنٹے کے دورانیے میں اسکو تبدیل کر لیں۔

مائع اومیپرازول کا رنگ بھورا پڑ جانے پر اسکا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

اومیپرازول کا مائع دانے دار ہوتا ہے اس لئے جب یہ بوتل میں نیچے بیٹھے گا تو آپکو نظر آجائے گا۔ آپکو چاہیے کہ اس کی خوراک کو سرنج میں ڈالنے سے پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلائیں۔

اپنے بچے کی ادویات کسی دوسرے کے ساتھ مت بانٹیں۔ اپنے بچے کو کسی دوسرے کی ادویات مت دیں۔

ایسی ادویات مت رکھیں جن کی میعاد ختم ہو چکی ہو۔ متروک اور فالتو ادویات کو ضائع کرنے کے بہتریں طریقے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے دوا ساز سے بات کریں۔

اومیپرازول کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں اور اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔ اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں اومیپرازول استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ کتابچہ اومیپرازول کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو اومیپرازول کے بارے میں اور معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Last updated: March 08 2010