ایکو کارڈیو گرام

Echocardiogram (heart ultrasound) [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

ایکو ڈائیگرام میں دل کی تصویر لینے کیلئے صوتی لہروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طریق کار اور اپنے بچے کو ایکو ڈائیگرام ٹیسٹ کیلئے تیار کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید پڑھیں۔


ایکو کارڈیو گرام کیا ھے؟

ایکو کارڈیو گرامایکو کارڈیو گرام

ایکو کاڈیو گرام ایسا ٹیسٹ ھے جو کہ آواز کی لہروں سے بچے کے دل کی تصویر بناتا ھے ایکو کاڈیو گرام کو ایکو بھی کہتے ہیں۔ یہ ٹیسٹ بلکل تکلیف نہیں دیتا ۔ اور بہت محفوظ ھے۔ ٹیسٹ کے دوران آپ بچے کے ساتھ رہ سکتے ھیں

ایکو کاڈیو گرام کے لئے تیاری

بہت سے بچوں کو ایکو کارڈیو گرام کے لئے کسی تیاری کی ضرورت نیں ھوتی۔بہرھال ، اگر آپکا بچہ تین سال سے کم عمر کا ھے تو اسے بے ھوش کرنے کی ضرورت ھو گی۔ بے ھوش کرنے والی دوا بچے کو ٹیسٹ کے وقت سلا دیتی ھے۔ ایکو کارڈیو گرام اس وقت زیادہ اچھی طرح کام کرتا ھے جب بچہ بلکل نہ ھلے

بے ھوشی کی دوا کے بغیر

اگر آپکے بچے کو بے ھوشی کی دوا کی ضرورت نیں ھے تو وہ ٹسٹ سے پہلے اور بعد میں کھا پی سکتا ھے۔ اگر بچے کا کوئی پسندیدہ کھلونا ھے یا وڈیو ٹیپ ھے تو اسے ساتھ لے کر آئیں

بہت چھوٹے بچوں کو بے ھوشی کی دوا نہیں دی جا سکتی۔ اس میں ایسے بچے بھی شامل ھیں جو قبل از وقت پیدا ھو جاتے ھیں یا کمزور ھیں۔ اگر آپ کا بچہ بھی ایسا ھے تو ڈاکٹر یا نرس سے بات کیجیے۔

اگر آپکے بچے کو ایکو کارڈیو گرام کے لئے بے ھوشی کی دوا کی ضرورت ھے

آپ کے بچے کو بے حرکت ھو کر لیٹنے کی ضرورت ھے تا کہ ٹیسٹ کا نتیجہ درست برآمد ھو۔ آگر آپکے بچے کو بے ھوشی کی دوا کی ضرورت ھے تو نرس بچے کو منہ کے ذریعے دوا دے گی۔ اس دوا سے آپکا بچہ ٹیسٹ کے دوران سوتا رھے گا۔

اگر بے ھوشی کی دوا کے متعلق مزید جاننا چاھتے ھیں تو اپنے ڈاکٹر یا نرس سے رابط کیجیے

ایکو کارڈیو گرام سے پہلے کھانا پینا

اگر آپ کے بچے کو ٹیسٹ کے لئے بیہوشی کی دوا کی ضرورت ھے تو اسے کچھ گھنٹے پہلے کھانے پینے سے روک دینا چاھیے۔ٹیسٹ سے ایک ھفتہ پیشتر ایک نرس آپکو کال کرکے بتائے کی کہ آپ کا بچہ کب کھا پی سکتا ھے۔ نیچے دیا گیا گوشوارہ آپکو بتائے گا کہ کہ آپ کے بچے کو کب کھانا پینا روکنا ھے

آپکا بچے کو بیہوشی کی دوا لینے سے پہلے کیا کھانا پینا چاھیے

ٹیسٹ سے پہلےآپ کے لئے کیا جاننا ضروری ہے
8 گھنٹے کوئی بھی سخت حوراک نہیں کھانی۔ کوئی گم یا کینڈی منع ھے۔ بچہ صرف شفاف مشروب پی سکتا ھے۔ شفاف مشروب میں سیب کا جوس، جنجر ائیل، اور پانی شامل ھے یا بچے کو صرف جیلی اور پاپسکلس یعنی ایک مٹھائی کی گولی دے سکتے ہیں
6 گھنٹے کوئی دودھ یا فارمولہ نھیں پینا
4 گھنٹے چھاتی کا دودھ پلانا بند کر دین
2 گھنٹے شفاف مشروب پلانا بھی بند کر دیں جیسے پانی، سیب کا جوس، جینجر ائیل اور جیلی وغیرہ

ایکو کارڈیو گرام کے لئے عمومی انیستھسیا

اگر آپکا بچہ 3 سال سے زیادہ ھے اور نچلا نیں بیٹھ سکتا تو اس کے لئے بیہوشی کی ضرورت ھو گی۔ یہ خاص دوا ڈاکٹر دے گا۔ اس کام کے لئے ھسپتال کا خاص شبعہ سے ملاقات کا وقت لینا ھو گا ایکو مشین آپکے بچے کے پاس لائی جائے گی۔ ایک ہفتہ قبل آپ کو ایک نرس کال کرے گی۔ آپکو یہ سمجھانا مقصود ھو گا کہ ٹیسٹ اور بے ہوشی کی دوا کے لئے کس طرح بچے کو تیار کرنا ھے

ایکو گرام لیتے وقت کیا ھو گا

جو انسان ٹیسٹ لیتا ھے وہ ایکو کارڈیو گرام میں تربیت یافتہ ھوتا ھے۔ اس کو سونو گرافر کہتے ھیں۔ سونوگرافر پہلے بچے کا وزن اور قد کا پیمانہ لیتا ھے تب وہ آپ کےبچےاورآپ کو ایکو روم میں لیکر آئیں گے ۔آپ کے بچےکو ایک خاص بستر پر لٹایا جائے گا جو اوپر نیچے بھی ھو سکتا ھے۔ آپ کا بچہ اپنے کمر کے اوپر تک کپڑے اتار دے گا

سو نوگرافر بچے کی چھاتی اور بازو پر تین سٹیکرز لگائے گا جنہیں برقیرہ کہتے ہیںوہ تاروں کے ساتھ ایکو مشین سے جڑے ھوتے ھیں۔ یہ ٹیسٹ کے درمیان بچے کے دل کی ڈھڑکن ماپتے ھیں

اس کے بعد سونو گرافر بچے کے سینے اور پیٹ پر جیلی ملے گا۔ تاکہ آلہ آسانی سے بچے کی جلد پر حرکت کر سکے۔ یہ آلہ ایک کیمرے کی طرح کا ھوتا ھے جو بچے کے دل کی تصاویر لیتا ھے۔ یہ آلہ 15 سنٹی میٹریا 6 انچ کا ھوتا ھے جو نیچے سے گول ھوتا ھے تاکہ جیلی پر آسانی سے گھوم سکے

کمرے کی بتیاں بجھا دی جائیں گی تا کہ سونو گرافر کمپوٹر سکرین پر آسانی سےتصویر دیکھ سکے ۔ سونو گرافر مختلف زاویوں سے دل کی تصاویر لے گا۔ تصاویر سینے، گردن اور پیٹ سے لی جائیں گی۔ آپ بھی یہ تصاویر سکرین پر دیکھ سکتے ھیں۔ تمام تصاویر کمپیوٹر میں محفوظ کر لی جاتی ھیں

ایکو کارڈیو گرام کے دوران آپ کا بچہ درد محسوس نہیں کرے گا صرف آلے کے استعمال سے ھلکا سا دباؤ محسوس ھو گا۔ اسی وقت بچہ پھڑپھڑاھت جیسا شور محسوس کرے گا جو ایکو مشین سے دل میں خون کا دباؤ ریکارڈ کرنے کے لئے ھو رھا ھو گا

سونو گرافر جب تصاویر لے چکے گی تو وہ رپورٹ مرتب کرے گی جسے وہ دل کے امراض کے ماھر کو پیش کرے گی۔ ھو سکتا ھے ماھر کچھ مزید تصاویر لینے کے لئے کہے۔ یہ ایک نارمل بات ھو گی۔ اس دوران آپ کا بچہ ایکو مشین سے جڑا رھے گا۔ سونو گرافر یا نرس آپ کو بتائے گی کہ آپ کے بچے نے کب دوبارہ کپڑے پہننے ھیں

ایکو کارڈیو گرام ٹیسٹ کے لئے بچے کو تیار کرنا

اپنے بچے کو دیانتداری سے بتائیں کہ ایکو کارڈیو گرام ٹیسٹ کے دوران کیا ھو گا۔ اپنے بچے کی سمجھ کے مطابق اسے سمجھائیں۔ اسے اس ملاقات کے متعلق پہلے سے بتائیں تاکہ ھسپتال جا کر اسے کسی قسم کی حیرانی کا سامنا نہ ھو اپنے بچے کو بتائیں کہ ایکو کارڈیو گرام ٹیسٹ سے کوئی درد نیں ھو گی اور آپ اس کے ساتھ رھیں گی مزید یہ کہ ڈرنے کی کوئی بات نہین

بچے کو ٹیسٹ کے لئے رول پلے کرانا

اگر آپ چاہیں تو آپ اور آپکا بچہ گھرپربھی ٹیسٹ کی تیاری کر سکتے ھیں۔بچے کو اندھیرے کمرے میں پشت کے بل لیٹنے کو کہیں۔ اسے بتائیں کہ کمرےمیں خاموشی ھونی چاھیے کیونکہ سونوگرافر کو پوری توجہ سے کام کرنا ھے

اب ھلکا گرم لوشن لے کر اسکی چھاتی کے درمیان بائیں جانب مل لیں ۔پھر ایک گلاس لیں جس کا پیندا فلیٹ ھو ۔ گلاس کا پیندالوشن کے ساتھ چھاتی پر گھمائیں ۔جس طرح سونو گرافر کیمرہ مل کر تصاویر لے گا

بچے کی پسند کا کھلونا، سیکورٹی کمبل،یا پسند کی وڈیو ٹیپ ساتھ لے کر آئیں۔ بچے کو بتائیں کہ ٹیسٹ کے دوران اسے کپڑے اتارنے ھوں گے اور لیب کی طرف سے دیا ھوا گاؤن پہننا ھو گا۔ بچے کو بتائیں کہ ٹسٹ کے دوران آپ اس کے ساتھ لیٹ سکتی ھیں۔ تسلی کر لیں کہ بچہ جانتا ھو کہ ٹیسٹ کچھ وقت لے گا اور آپ اسے اکیلے نھیں چھوڑیں گی

ایکو کارڈیو گرام ٹیسٹ کے نتائج حاصل کرنا

جو لوگ ایکو کارڈیو گرام ٹیسٹ کے نتائج سے آگاہ ھو سکتے ھیں وہ کارڈیالوجسٹ، بچوں کا ڈاکٹر، یا وہ ڈاکٹر جس نے ٹیسٹ کے لیئے بھجا ھو گا ۔جیسا کہ سونو گرافر ٹیسٹ لیتا ھے اور ماھر امراض دل کا کام رپورٹ لکھنا ھے۔ انہیں اجازت نھیں ھوتی کہ وہ کچھ بتا سکیں

ضروری نکات

  • ایکو کاڈیو گرام ایسا ٹیسٹ ھے جو کہ آواز کی لہروں سے بچے کے دل کی تصویر بناتا ھے
  • یہ ٹیسٹ کوئی تکلیف نیں ریتا،اورآدھے سے ایک گھنٹے میں مکمل ھو جاتا ہے
  • ٹسٹ کے دوران بچے کے لئے خاموش لیٹنا ضروری ھے۔ اس لئے کچھ بچوں کو پیہوشی کی دوا دی جاتی ھے تاکہ ٹیسٹ کے دوارن سوتےرھیں
  • اگر ٹسٹ کے دوران بچے کو بے ھوش کرنا ضروری ھے تو ٹیسٹ سے پہلے اسے کھانے پینے سے روکنا ھو گا
Last updated: ਅਗਸਤ 19 2009