کج سری [فلیٹینڈ ہیڈ سنڈروم]

Flat head syndrome (positional plagiocephaly and brachycephaly) [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

کج سری اور اسکے علاج کے بارے میں معلومات۔ کج سری کو فلیٹینڈ ہیڈ سنڈروم بھی کہا جاتا ھے۔

کج سری کیا ھے؟

کج سری ایک طبی اصطلاح ھے جسکے معنی کھوپڑی کا ناھموار ھونا ھیں۔ اسکو فلیٹینڈ ہیڈ سنڈروم بھی کہا جاتا ھے۔ کج سری بچے کے دماغ کی نشونما کو متاثر نہیں کرتی بلکہ یہ بچے کی ظاھری صورت کو متاثر کرتی ھے۔ یہ بچے کے سر اور منہ کی ناھموار نشونما کا بائث بنتی ھے۔

کج سری کی وجوھات

کھوپڑی کا دونوں جانب نا ہموار ہونااوپر سے دیکھنے پرکھوپڑی کی نارمل شکل و صورت اور سپاٹ پوزیشن کی وجہ سے کھوپڑی کی بگڑی ہوئی شکل
گر بچہ اپنی پشت کے بل لیٹے اور اپنے سر کو ایک طرف لمبے عرصے تک موڑ کر رکھے تو اسکا سر تھوڑا سا ہموار ہو سکتا ہے۔

12 مھینے کی عمر تک بچے کے سر کی ھڈیاں پتلی اور لچکدار ھوتی ھیں۔ یہ آپکے بچے کے سر کو بہت نرم اور آسانی سے کسی بھی شکل میں ڈھلنے کے قابل بناتی ھیں۔ چونکہ بچے کی کھوپڑی نرم ھوتی ھے اس لئے کھوپڑی کی ایک ھی طرف مستقل دباو کھوپڑی کے ناھموار بنتے کا بائث بنتا ھے۔ اگر آپکا بچہ ھمیشہ اپنی پشت پر لیٹا رھے اور ایک ھی طرف دیکھنے کو ترجیع دے تو اسکی کھوپڑی کا ایک حصّہ ناھموار ھو سکتا ھے۔

کج سری سے بچاو

کھوپڑی کو ناھموار ھونے سے بچانے کیلئے بچے کی حالت کو کثرت سے بدلتے رھیں۔ بچے کو دن میں کئی دفعہ کھیلنے کیلئے اسکے پیٹ پر لٹائیں۔ کھیلنے کیلئے قالین یا چٹائی والی زمین جیسی مضبوط سطح کا انتخاب کریں۔

"ٹمی ٹائم" بھی آپکے بچے کی مدد کرے گا:

  • اسکے سر کو قابو کرنے میں
  • اسکے جسم کے اوپری حصے کے پٹھوں کو مضبوط کرنے میں
  • کروٹ بدلنا سیکھنے میں
  • اشیاء تک رسائی حاصل کرنے میں
  • رینگنا سیکھنے میں

ٹمی ٹائم کو زیادہ پرلطف کیسے بنانا ھے

بچےکا پیٹ کے بل پر لیٹ کر کھیلنا، جس کو سینے پر لپیٹے ہوئے تولئےکی سپورٹ ہے۔

مندرجہ ذیل آپکے بچے کو اپنے پیٹ پر کھیلنے کے وقت کو پسند کرنا سکھانے کے چند طریقے ھیں:

  • اپنے بچے کو اپنی چھاتی پر لٹائیں۔ یہ بچے کو اپنے پیٹ پر لیٹنے کی عادت ڈالنے کا اچھا طریقہ ھے۔
  • اپنے بچے کو ھر دفعہ ڈائپر بدلنے کے بعد اسکے پیٹ پر لٹائیں۔ ھر روز ٹمی ٹائم کا دورانیہ تھوڑا سا بڑھائیں۔
  • اپنے بچے کی پیٹ پر لیٹنے میں مدد کیلئے اسکے سینے کے نیچے لپیٹا ھوا تولیہ رکھیں۔
  • سامنے سے تولیہ پکڑا کر اپنے بچے کے ہاتھوں کو سہارا دیں۔
  • بچے کو پیٹ پر لیٹنے کے دوران دیکھنے کیلئے بہت سی دلچسپ چیزیں دیں۔ شوخ رنگ کے کھلونے اور شیشہ اسکے سامنے رکھیں۔

مزید معلومات کیلئے "ٹمی ٹائم" دیکھیں

کج سری کا علاج کرنا

اپنے پہلو کے بل لیٹا ہوا بچہ، جس کو پشت پر کرب رول (crib roll)کی سپورٹ ہے۔

اگر آپکے بچے کی کھوپڑی پر ناھموار جگہ بن بھی جائے تو بھی ممکن ھے کہ آپ اسکو صحیح شکل میں لا سکتے ھوں۔ ممکن ھے کہ آپکو اپنے بچے کی اسکے جاگنے اور سونے کے دوران حالت تبدیل کرنے کے بارے میں اپنے ڈاکٹر سے بات کرنی پڑے۔ اسکو کاونٹر پوزیشننگ کہتے ھیں۔ اپنے بچے کی حالت کو تبدیل کرنے کیلئے آپکو اپنے بچے کو کمر سے تقریباً 45 ڈگری کے زاویے پر موڑنے کی ضرورت ھوگی۔ بچے کے پیٹ پر پلٹنے سے بچاو کیلئے مضبوط گول پنگوڑے کا استعمال کریں۔ ایسا کرنا ناھموار جگہ سے دباو کو ختم کردے گا۔ جب آپکے بچے کی کھوپڑی ہموار اور گول نہیں ھو جاتی آپکو اپنی بچے کو نئی حالت میں لیٹانا چاھیے۔ حالت کو تبدیل کرنا اس صورت میں بہترین کام کرتا ھے جب آپکا بچہ 6 ماہ سے چھوٹا ھو۔ اس کی وجہ یہ ھے کہ آپکے بچے کی کھوپڑی ابھی نرم ھوتی ھے اور اس بات کے امکانات زیادہ ھوتے ھیں کہ آپکا بچہ ایک حالت میں لیٹا رھے۔ کاونٹر پوزیشننگ آپکے بچے کی ایسے مقامات کی طرف دیکھنے کی حوصلہ افزائی کرتا ھے جہاں وہ شاید دیکھنے کو ترجیع نہ دیتا ھو۔

اگر آپکا بچہ صرف ایک ھی طرف دیکھے تو کیا کرنا چاھیے

اگر آپکا بچہ ایک ھی طرف دیکھنے کو ترجیع دے تو اسکی ایسی جگہ دیکھنے کی حوصلہ افزائی کریں جہاں وہ دیکھنے کو ترجیع نہ دیتا ھو اور ایسا تب تک کرتے رھیں جب تک وہ دونوں طرف ایک ھی جتنا دیکھنا شروع کردے۔ مندرجہ ذیل چند اقدامات ھیں جوکہ آپ کر سکتے ھیں:

  • کھیلنے کے اوقات کے دوران اپنے بچے کی کسی بھی طرف دیکھنے کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے موبائل فون یا شوخ رنگ کے کھلونوں کا استعمال کریں۔
  • جب آپ نے اپنے بچے کو اٹھایا ھو تو اسکو اس طرح سے پکڑیں کہ اسکی ایسی طرف دیکھنے کی حوصلہ افزائی ھو جہاں وہ دیکھنا پسند نہ کرتا ھو۔
  • اگر آپکے بچے کا پنگوڑا دیوار کے سامنے پڑا ھو تو ھر رات کو بچے کو اسکی مخالف سمت میں لٹائیں۔ بچے کمرے کے اندر دیکھنے کو ترجیع دیتے ھیں۔
  • اگر آپکے بچے کا پنگوڑا دیوار کے سامنے نہ پڑا ھو تو ھر رات بچے کی مختلف اطراف میں دیکھنے کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ان اطراف میں شوخ رنگ کے محفوظ کھلونے کو رکھیں۔

ڈاکٹر کو کب فون کرنا ھے

اگر آپ نے اس گائیڈ میں دی گئی تمام ھدایات پر عمل کیا ھو اور پھر بھی آپکو اپنے بیٹے کے سر یا گردن کے بارے میں تشویش ھو تو مزید مدد حاصل کرنے کیلئے اپنے بچے کے ڈاکٹر سے بات کریں۔

صَعر کے بارے میں کچھ معلومات

ممکن ھے کہ آپکے بچے کو ایک اور مسئلہ بھی ھو جسے صَعر کہتے ھیں۔ صَعر تب ھوتا ھے جب گردن کا پٹھہ جسے سٹرنوکلیآئیڈوماسٹوئید کہتے ھیں، گردن کی ایک طرف سے دوسری طرف کی نسبت چھوٹا ھو۔ یہ سخت پٹھہ سر کے اس طرف جھکے رھنے کا بائث بنتا ھے جس طرف پٹھہ چھوٹا ھے۔ اس طرف سے بچے کا سر دوسری طرف مڑ جاتا ھے۔

مزید معلومات کیلئے "صَع" دیکھیں۔

کج سری اور صَعر کو ایک دوسرے سے منسلک کیا جاتا ھے۔ آپکے بچے کے سر اور گردن کی جانچ کے بعد آپکے بچے کا تھراپسٹ آپکے بچے کیلئے ھوم پروگرام تشکیل دے گا۔ ممکن ھے کہ آپکو کچھ ورزشیں اور ھدایات دی جائیں۔

اھم نکات

  • کج سری کا مطلب کھوپڑی کا ناھموار ھونا ھے۔ یہ تب واقع ھوتا ھے جب کوئی بچہ اپنی پشت پر یا ایک ھی حالت میں بہت دیر تک لیٹا رھتا ھے۔
  • بچے کو دن میں کئی دفعہ اسکے پیٹ پر لیٹانا کج سری سے بچاو میں مدد کر سکتا ھے۔
  • اگر آپکے بچے کو کج سری ھو تو ممکن ھے کہ آپکا ڈاکٹر اس مسئلے کے حل کیلئے آپکو ایک طریقہ کار جسے کاونٹر پوزیشننگ کہتے ھیں، کے استعمال کا مشورہ دے۔
  • کج سری کو ایک دوسری حالت جسے صَعر کہتے ھیں، سے منسلک کیا جاتا ھے، جوکہ تب پیش آتی ھے جب گردن کا پٹھہ ایک طرف سے دوسری طرف کی نسبت چھوٹا ھو۔
Last updated: March 11 2011